🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة التكوير
وَ اِذَا النُّجُوۡمُ انۡکَدَرَتۡ ۪ۙ﴿۲﴾
اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گے ۔[2]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
2۔ اور ستارے بے نور [3] ہو جائیں گے
[3] ﴿اِنْكَدَرَ﴾ ﴿كدر﴾ بمعنی گدلاپن (ضد صفاء) اور ﴿انكدر﴾ کا معنی کسی چیز کا خود گدلا ہونا۔ رنگ میلا اور ہلکا پڑ جانا یا ماند پڑ جانا، یعنی ستاروں اور چاند کو جو روشنی حاصل ہے وہ انعکاس نور کے نتیجہ میں سورج یا ایسے کسی دوسرے ستارے سے حاصل ہوتی ہے۔ پھر جب ان ستاروں کا باہمی ربط ختم ہو جائے گا تو ان میں چمک اور آب و تاب بھی نہ رہے گی۔