🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الأعلى
اِنَّ ہٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الۡاُوۡلٰی ﴿ۙ۱۸﴾
بے شک یہ بات یقینا پہلے صحیفوں میں ہے ۔[18]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
18۔ یہی بات پہلے صحیفوں [12] میں (کہی گئی تھی)
[12] یعنی جو صحائف سیدنا ابراہیم کو عطا ہوئے اور سیدنا موسیؑ کو تورات سے پہلے عطا ہوئے (جو کہ بعض اقوال کے مطابق دس دس تھے) ان میں یہ مضمون قد افلح سے خیر وابقی تک مذکور تھا۔ یہ مضمون نہ کبھی منسوخ ہوا اور نہ بدلا گیا۔