🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الغاشية
لِّسَعۡیِہَا رَاضِیَۃٌ ۙ﴿۹﴾
اپنی کوشش پر خوش۔[9]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
9۔ اپنی کارکردگی پر خوش [6] ہوں گے
[6] اب دوسرے گروہ کا حال سنیے۔ ان لوگوں نے دنیا میں اسلام کی خاطر جو سختیاں برداشت کی تھیں آج وہ اپنے زندگی کے کارناموں پر بہت خوش ہوں گے۔ اس لیے کہ انہیں ان کا بہترین بدلہ ملنے کی توقع ہو گی۔ اسی لیے ان کے چہرے پررونق، امید افزا اور ہشاش بشاش ہوں گے۔