🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الشمس
اِذِ انۡۢبَعَثَ اَشۡقٰہَا ﴿۪ۙ۱۲﴾
جب اس کا سب سے بڑا بدبخت اٹھا۔[12]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
12۔ جبکہ ان کا سب سے [11] بڑا بد بخت بپھر اٹھا
[11] یہ قوم کا سب سے زیادہ بد بخت شخص کون تھا؟

اس کی وضاحت کے لیے درج ذیل حدیث ملاحظہ فرمائیں۔ عبد اللہ بن زمعہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبہ میں صالح پیغمبر کی اونٹنی اور اس شخص کا ذکر کیا جس نے اس اونٹنی کو زخمی کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو بد بخت اس کام کے لیے تیار ہوا وہ ایک جری، شریر اور مضبوط شخص (قدار بن سالف) تھا جو اپنی قوم میں ابو زمعہ کی طرح تھا [بخاري۔ كتاب التفسير]