حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
تمام کتب میں
1156 رزلٹ
حدیث نمبر: 3028 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... ابیض بن حمال ؓ کہتے ہیں کہ جب وہ وفد میں شامل ہو کر رسول اللہ کے پاس آئے تو آپ سے صدقے کے متعلق بات چیت کی ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اے سبائی بھائی ! (سبا یمن کے ایک شہر کا نام ہے) صدقہ دینا تو ضروری ہے “ ، ابیض بن حمال نے کہا : اللہ کے رسول ! ہماری زراعت تو صرف کپاس (روئی) ہے ، (سبا اب پہلے والا سبا نہیں رہا) سبا والے متفرق ہو گئے (یعنی وہ شہر اور وہ آبادی اب نہیں رہی جو پہلے بلقیس کے زمانہ میں تھی ، اب تو بالکل اجاڑ ہو گیا ہے) اب کچھ تھوڑے سے سبا کے باشندے مارب (ایک شہر کا نام ہے) میں رہ رہے ہیں ، تو نبی اکرم ﷺ نے ان سے ہر سال کپڑے کے ایسے ستر جوڑے دینے پر مصالحت کر لی جو معافر کے ریشم کے جوڑے کی قیمت کے برابر ہوں ، وہ لوگ رسول اللہ ﷺ کی وفات تک برابر یہ جوڑے ادا کرتے رہے ، رسول اللہ ﷺ کے انتقال کے بعد عمال نے رسول ﷺ کے ابیض بن حمال سے سال بہ سال ستر جوڑے دیتے رہنے کے معاہدے کو توڑ دیا ، پھر ابوبکر ؓ نے سال میں ستر جوڑے دئیے جانے کے رسول اللہ ﷺ کے اس حکم کو دوبارہ جاری کر دیا ، پھر جب ابوبکر ؓ کا انتقال ہوا تو یہ معاہدہ بھی ٹوٹ گیا اور ان سے بھی ویسے ہی صدقہ لیا جانے لگا جیسے دوسروں سے لیا جاتا تھا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  4k
حدیث نمبر: 3080 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 100... سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں سیدنا ابوذر ؓ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اجر و ثواب تو مالدار لے گئے ہیں ، (‏‏‏‏وہ اس طرح کہ) وہ نماز تو ہماری طرح پڑھتے ہیں اور روزہ بھی ہماری طرح رکھتے ہیں ، لیکن ان کے پاس زائد مال ہیں ، وہ صدقہ کرتے ہیں اور ہمارے پاس مال نہیں کہ ہم صدقہ کریں ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ابوذر ! کیا میں تجھے ایسے کلمات نہ سکھا دوں کہ جن کے ذریعے تو سبقت لے جانے والے پہلے لوگوں کو پالے گا اور بعد میں آنے والوں میں سے کوئی بھی تیرے مقام کو نہیں پہنچ سکے گا ، البتہ وہ شخص جو تیری طرح عمل کرے گا ۔ ہر نماز کے بعد تینتیس دفعہ « اللہ اكبر » ، تینتیس دفعہ « الحمد للہ » اور تینتیس دفعہ « سبحان اللہ » اور آخر میں یہ کلمہ پڑھے : « لا إلہ إلا اللہ وحدہ لا شريك لہ ، لہ الملك ولہ الحمد وہو على كل شيء قدير » نہیں کوئی معبود برحق مگر اللہ تعالیٰ ، وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ، بادشاہت اسی کی ہے ، ساری تعریف اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ جو آدمی یہ عمل کرے گا اس کے گناہ بخش دیے جائیں گے اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  4k
حدیث نمبر: 1174 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2354... سیدنا عبداللہ بن ا‏‏‏‏نیس ؓ سے روایت ہے کہ اس کی اور سیدنا عمر بن خطاب ؓ کی صدقہ کے موضوع پر بحث ہوئی ۔ سیدنا عمر ؓ نے کہا : ’’ کیا تم نے سنا تھا کہ جب رسول اللہ ﷺ صدقے کی خیانت کا ذکر کر رہے تھے ، تو فرمایا تھا : ”جس نے (‏‏‏‏ ‏‏‏‏صدقہ میں سے) اونٹ یا بکری کی خیانت کی تو قیامت والے دن وہ اس کو اٹھا کر لائے گا ۔ “ ؟ سیدنا عبداللہ بن انیس ؓ نے کہا : کیوں نہیں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  2k
حدیث نمبر: 2613 --- حکم البانی: صحيح... ابورافع ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بنی مخزوم کے ایک شخص کو صدقہ پر عامل مقرر فرمایا ، تو ابورافع نے بھی اس کے ساتھ جانا چاہا ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” صدقہ ہمارے لیے حلال نہیں ہے ، لوگوں کا غلام بھی انہیں میں سے شمار ہوتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  1k
حدیث نمبر: 655 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 2356 ) ... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ایک شخص کے پھلوں میں جو اس نے خریدے تھے ، کسی آفت کی وجہ سے جو اسے لاحق ہوئی نقصان ہو گیا اور اس پر قرض زیادہ ہو گیا ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اسے صدقہ دو “ چنانچہ لوگوں نے اسے صدقہ دیا ، مگر وہ اس کے قرض کی مقدار کو نہ پہنچا ، تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے قرض خواہوں سے فرمایا : ” جتنا مل رہا ہے لے لو ، اس کے علاوہ تمہارے لیے کچھ نہیں “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱-ابوسعید کی حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں عائشہ ، جویریہ اور انس ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  2k
حدیث نمبر: 1434 --- حکم البانی: صحيح... یعلیٰ بن امیہ کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب ؓ سے آیت کریمہ : « ‏ليس عليكم جناح أن تقصروا من الصلاۃ إن خفتم أن يفتنكم الذين كفروا » ” تم پر نمازوں کے قصر کرنے میں کوئی گناہ نہیں ، اگر تمہیں ڈر ہو کہ کافر تمہیں ستائیں گے “ (النساء : ۱۰۱) ، کے متعلق عرض کیا کہ اب تو لوگ مامون اور بےخوف ہو گئے ہیں ؟ تو عمر ؓ نے کہا : مجھے بھی اس سے تعجب ہوا تھا جس سے تم کو تعجب ہے ، تو میں نے اس کے متعلق رسول اللہ ﷺ سے پوچھا ، تو آپ نے فرمایا : ” یہ ایک صدقہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے تم پر کیا ہے ، تو تم اس کے صدقہ کو قبول کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  2k
حدیث نمبر: 3300 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... علی بن ابی طالب ؓ سے روایت ہے کہ جب آیت کریمہ : « يا أيہا الذين آمنوا إذا ناجيتم الرسول فقدموا بين يدي نجواكم صدقۃ » ” اے ایمان والو ! جب رسول اللہ ( ﷺ ) سے سرگوشی کرنا چاہو تو اپنی سرگوشی سے پہلے کچھ صدقہ دے دیا کرو “ (المجادلہ : ۱۲) ، نازل ہوئی تو نبی اکرم ﷺ نے مجھ سے پوچھا : ” تمہاری کیا رائے ہے ، ایک دینار صدقہ مقرر کر دوں ؟ “ میں نے کہا : لوگ اس کی طاقت نہیں رکھتے ، آپ نے فرمایا : ” تو کیا آدھا دینار مقرر کر دوں ؟ میں نے کہا : اس کی بھی طاقت نہیں رکھتے “ ، آپ نے فرمایا : ” پھر کتنا کر دوں ؟ “ میں نے کہا : ایک جو کر دیں ، آپ نے فرمایا : ” تم تو بالکل ہی گھٹا دینے والے نکلے “ ، اس پر یہ آیت نازل ہوئی « أأشفقتم أن تقدموا بين يدي نجواكم صدقات » ” کیا تم اس حکم سے ڈر گئے کہ تم اپنی سرگوشی سے پہلے صدقے دے دیا کرو “ (المجادلہ : ۱۳) ، علی ؓ کہتے ہیں : اللہ نے میری وجہ سے فضل فرما کر اس امت کے معاملے میں تخفیف فرما دی (یعنی اس حکم کو منسوخ کر دیا) ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے اور ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں ، ۲- علی ؓ کے قول « شعيرۃ » سے مراد ایک جو کے برابر ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  4k
حدیث نمبر: 2396 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب ؓ کو خیبر میں کچھ زمین ملی ، تو وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے ، اور آپ سے مشورہ لیا اور عرض کیا : اللہ کے رسول ! مجھے خیبر میں کچھ مال ملا ہے ، اتنا عمدہ مال مجھے کبھی نہیں ملا ، تو آپ اس کے متعلق مجھے کیا حکم فرماتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اگر تم چاہو تو اصل زمین اپنی ملکیت میں باقی رکھو اور اسے (یعنی اس کے پھلوں اور منافع کو) صدقہ کر دو “ ۔ عمر ؓ نے ایسا ہی کیا ، اس طرح کہ اصل زمین نہ بیچی جائے ، نہ ہبہ کی جائے ، اور نہ اسے وراثت میں دیا جائے ، اور وہ صدقہ رہے فقیروں اور رشتہ داروں کے لیے ، غلاموں کے آزاد کرانے اور مجاہدین کے سامان تیار کرنے کے لیے ، اور مسافروں اور مہمانوں کے لیے اور جو اس کا متولی ہو وہ اس میں دستور کے مطابق کھائے یا کسی دوست کو کھلائے لیکن مال جمع نہ کرے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  3k
حدیث نمبر: 5430 --- ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم سے اسماعیل بن جعفر نے ، ان سے ربیعہ نے ، انہوں نے قاسم بن محمد سے سنا ، آپ نے بیان کیا کہ بریرہ ؓ کے ساتھ شریعت کی تین سنتیں قائم ہوئیں ۔ عائشہ ؓ نے انہیں (ان کے مالکوں سے) خرید کر آزاد کرنا چاہا تو ان کے مالکوں نے کہا کہ ولاء کا تعلق ہم سے ہی قائم ہو گا ۔ (عائشہ ؓ نے بیان کیا کہ) میں نے اس کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ اگر تم یہ شرط لگا بھی لو جب بھی ولاء اسی کے ساتھ قائم ہو گا جو آزاد کرے گا ۔ پھر بیان کیا کہ بریرہ آزاد کی گئیں اور انہیں اختیار دیا گیا کہ اگر وہ چاہیں تو اپنے شوہر کے ساتھ رہیں یا ان سے الگ ہو جائیں اور تیسری بات یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک دن عائشہ ؓ کے گھر تشریف لائے ، چولھے پر ہانڈی پک رہی تھی ۔ آپ ﷺ نے دوپہر کا کھانا طلب فرمایا تو روٹی اور گھر میں موجود سالن پیش کیا گیا ۔ نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا کہ کیا میں نے گوشت (پکتے ہوئے) نہیں دیکھا ہے ؟ عرض کیا کہ دیکھا ہے یا رسول اللہ ! لیکن وہ گوشت تو بریرہ کو صدقہ میں ملا ہے ، انہوں نے ہمیں ہدیہ کے طور پر دیا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ان کے لیے وہ صدقہ ہے لیکن ہمارے لیے ہدیہ ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  4k
حدیث نمبر: 1448 --- ہم سے محمد بن عبداللہ نے بیان کیا ۔ کہا کہ مجھ سے میرے والد عبداللہ بن مثنی نے بیان کیا ۔ کہا کہ مجھ سے ثمامہ بن عبداللہ نے بیان کیا ۔ ان سے انس ؓ نے کہ ابوبکر صدیق ؓ نے انہیں (اپنے دور خلافت میں فرض زکوٰۃ سے متعلق ہدایت دیتے ہوئے) اللہ اور رسول کے حکم کے مطابق یہ فرمان لکھا کہ جس کا صدقہ ” بنت مخاض “ تک پہنچ گیا ہو اور اس کے پاس ” بنت مخاض “ نہیں بلکہ ” بنت لبون “ ہے ۔ تو اس سے وہی لے لیا جائے گا اور اس کے بدلہ میں صدقہ وصول کرنے والا بیس درہم یا دو بکریاں زائد دیدے گا اور اگر اس کے پاس ” بنت مخاض “ نہیں ہے بلکہ ” ابن لبون “ ہے تو یہ ” ابن لبون “ ہی لے لیا جائے گا اور اس صورت میں کچھ نہیں دیا جائے گا ‘ وہ مادہ یا نر اونٹ جو تیسرے سال میں لگا ہو ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: زکوٰۃ میں مال و اسباب دینا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  3k
حدیث نمبر: 3454 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 894... سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : سیدنا سلمان فارسی ؓ نے مجھے اپنا واقعہ اپنی زبانی یوں بیان کیا ، وہ کہتے ہیں : میں اصبہان کا ایک فارسی باشندہ تھا ، میرا تعلق ان کی ایک جیی نامی بستی سے تھا ، میرے باپ اپنی بستی کے بہت بڑے کسان تھے اور میں اپنے باپ کے ہاں اللہ کی مخلوق میں سے سب سے زیادہ محبوب تھا ۔ میرے ساتھ ان کی محبت قائم رہی حتیٰ کہ انہوں نے مجھے گھر میں آگ کے پاس ہمیشہ رہنے والے کی حیثیت سے پابند کر دیا ، جیسے لڑکی کو پابند کر دیا جاتا ہے ۔ میں نے مجوسیت میں بڑی جدوجہد سے کام لیا ، حتیٰ کہ میں آگ کا ایسا خادم و مصاحب بنا کہ ہر وقت اس کو جلاتا رہتا تھا اور ایک لمحہ کے لیے بھی اسے بجھنے نہ دیتا تھا ۔ میرے باپ کی ایک بڑی عظیم جائیداد تھی ، انہوں نے ایک دن ایک عمارت (‏‏‏‏کے سلسلہ میں) مصروف ہونے کی وجہ سے مجھے کہا : بیٹا ! میں تو آج اس عمارت میں مشغول ہو گیا ہوں اور اپنی جائیداد (‏‏‏‏تک نہیں پہنچ پاؤں گا) ، اس لیے تم چلے جاؤ اور ذرا دیکھ کر آؤ ۔ انہوں نے اس کے بارے میں مزید چند (‏‏‏‏ احکام بھی) صادر کئے تھے ۔ پس میں اس جاگیر کے لیے نکل پڑا ، میرا گزر عیسائیوں کے ایک گرجا گھر کے پاس سے ہوا ، میں نے ان کی آوازیں سنیں وہ نماز ادا کر رہے تھے ۔ مجھے یہ علم نہ ہو سکا کہ عوام الناس کا کیا معاملہ ہے کہ میرے باپ نے مجھے اپنے گھر میں پابند کر رکھا ہے ۔ (‏‏‏‏بہرحال) جب میں ان کے پاس سے گزرا اور ان کی آوازیں سنیں تو میں ان کے پاس چلا گیا اور ان کی نقل و حرکت دیکھنے لگ گیا ۔ جب میں نے ان کو دیکھا تو مجھے ان کی نماز پسند آئی اور میں ان کے دین کی طرف راغب ہوا اور میں نے کہا : بخدا ! یہ دین اس (‏‏‏‏مجوسیت) سے بہتر ہے جس پر ہم کاربند ہیں ۔ میں نے ان سے پوچھا : اس دین کی بنیاد کہاں ہے ؟ انہوں نے کہا : شام میں ۔ پھر میں اپنے باپ کی طرف واپس آ گیا ، (‏‏‏‏چونکہ مجھے تاخیر ہو گئی تھی اس لیے) انہوں نے مجھے بلانے کے لیے کچھ لوگوں کو بھی میرے پیچھے بھیج دیا تھا ۔ میں اس مصروفیت کی وجہ سے ان کے مکمل کام کی (‏‏‏‏طرف کوئی توجہ نہ دھر سکا) ۔ جب میں ان کے پاس آیا تو انہوں نے پوچھا : بیٹا ! آپ کہاں تھے ؟ کیا میں نے ایک ذمہ داری آپ کے سپرد نہیں کی تھی ؟ میں نے کہا : ابا جان ! میں کچھ لوگوں کے پاس سے گزرا ، وہ گرجا گھر می...
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  49k
حدیث نمبر: 5284 --- ہم سے عبداللہ بن رجاء نے بیان کیا ، کہا ہم کو شعبہ نے خبر دی ، انہیں حکم نے ، انہیں ابراہیم نخعی سے اور وہ اسود سے کہ عائشہ ؓ نے بریرہ ؓ کو خریدنے کا ارادہ کیا لیکن ان کے مالکوں نے کہا کہ وہ اسی شرط پر انہیں بیچ سکتے ہیں کہ بریرہ کا ترکہ ہم لیں اور ان کے ساتھ ولاء (آزادی کے بعد) انہیں سے قائم ہو ۔ عائشہ ؓ نے جب اس کا ذکر نبی کریم ﷺ سے کیا تو آپ نے فرمایا کہ انہیں خرید کر آزاد کر دو ۔ ترکہ تو اسی کو ملے گا جو لونڈی غلام کو آزاد کرے اور ولاء بھی اسی کے ساتھ قائم ہو سکتی ہے جو آزاد کرے اور نبی کریم ﷺ کے سامنے گوشت لایا گیا پھر کہا کہ یہ گوشت بریرہ ؓ کو صدقہ کیا گیا تھا ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ وہ ان کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ان کا تحفہ ہے ۔ ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، ان سے شعبہ نے بیان کیا اور اس روایت میں یہ اضافہ کیا کہ پھر (آزادی کے بعد) انہیں ان کے شوہر کے متعلق اختیار دیا گیا (کہ چاہیں ان کے پاس رہیں اور اگر چاہیں ان سے اپنا نکاح توڑ لیں) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  3k
حدیث نمبر: 264 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اس شخص کے بارے میں جو اپنی عورت سے حالت حیض میں جماع کر لے ، فرمایا : ” (بطور کفارہ) وہ ایک دینار یا آدھا دینار صدقہ کرے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : صحیح روایت اسی طرح ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ایک دینار یا نصف دینار صدقہ کرے “ ، اور کبھی کبھی شعبہ نے اسے مرفوعاً نہیں بیان کیا ہے ، (یعنی ابن عباس ؓ کے قول کی حیثیت سے روایت کی ہے) ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  2k
حدیث نمبر: 2062 --- حکم البانی: صحيح... سلمہ بن صخر بیاضی ؓ کہتے ہیں کہ میں ایک ایسا آدمی تھا جسے عورتوں کی بڑی چاہت رہتی تھی ، میں کسی مرد کو نہیں جانتا جو عورت سے اتنی صحبت کرتا ہو جتنی میں کرتا تھا ، جب رمضان آیا تو میں نے اپنی بیوی سے رمضان گزرنے تک ظہار کر لیا ، ایک رات وہ مجھ سے باتیں کر رہی تھی کہ اس کا کچھ بدن کھل گیا ، میں اس پہ چڑھ بیٹھا ، اور اس سے مباشرت کر لی ، جب صبح ہوئی تو میں اپنے لوگوں کے پاس گیا ، اور ان سے اپنا قصہ بیان کیا ، میں نے ان سے کہا : تم لوگ میرے لیے رسول اللہ ﷺ سے مسئلہ پوچھو ، تو انہوں نے کہا : ہم نہیں پوچھیں گے ، ایسا نہ ہو کہ ہماری شان میں وحی اترے ، یا رسول اللہ ﷺ ہم لوگوں کے سلسلے میں کچھ فرما دیں ، اور اس کا عار ہمیشہ کے لیے باقی رہے لیکن اب یہ کام ہم تمہارے ہی سپرد کرتے ہیں ، اب تم خود ہی جاؤ اور رسول اللہ ﷺ سے اپنا حال بیان کرو ۔ سلمہ ؓ کہتے ہیں کہ میں خود ہی چلا اور رسول اللہ ﷺ کے پاس آ کر آپ سے واقعہ بیان کیا ، آپ نے فرمایا : ” تم نے یہ کام کیا ہے “ ؟ میں نے عرض کیا : ہاں ، اے اللہ کے رسول ! میں حاضر ہوں اور اپنے بارے میں اللہ کے حکم پر صابر ہوں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم ایک غلام آزاد کرو “ ، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے ، میں تو صرف اپنی جان کا مالک ہوں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم لگاتار دو ماہ کے روزے رکھو ، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول یہ بلا جو میرے اوپر آئی ہے روزے ہی کہ وجہ سے تو آئی ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تو صدقہ دو ، یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ “ ، میں نے کہا : قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے ہم نے یہ رات اس حالت میں گزاری ہے کہ ہمارے پاس رات کا کھانا نہ تھا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” بنی زریق کا صدقہ وصول کرنے والے کے پاس جاؤ ، اور اس سے کہو کہ وہ تمہیں کچھ مال دیدے ، اور اس میں سے ساٹھ مسکینوں کو کھلاؤ اور جو بچے اپنے کام میں لے لو “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  6k
حدیث نمبر: 2706 --- حکم البانی: صحيح ق وليس عند خ زيادة نعم وأبيك لتنبأن وهي شهادة... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! بتائیے کہ لوگوں میں کس کے ساتھ حسن سلوک کا حق مجھ پر زیادہ ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں ، تمہارے والد کی قسم ، تمہیں بتایا جائے گا ، (سب سے زیادہ حقدار) تمہاری ماں ہے “ ، اس نے کہا : پھر کون ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” پھر تمہاری ماں ہے “ ، اس نے کہا : پھر کون ہے ؟ آ پ ﷺ نے فرمایا : ” پھر بھی تمہاری ماں ہے “ ، اس نے کہا : پھر کون ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” پھر تمہارا باپ “ کہا : مجھے بتائیے کہ میں اپنا مال کس طرح صدقہ کروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں ، اللہ کی قسم ! یہ بھی تمہیں بتایا جائے گا ، صدقہ اس حال میں کرو کہ تم تندرست ہو ، مال کی حرص ہو ، زندہ رہنے کی امید ہو ، فقر و فاقہ کا اندیشہ ہو ، ایسا نہ کرو کہ تمہاری سانس یہاں آ جائے (تم مرنے لگو) تو اس وقت کہو : میرا یہ مال فلاں کے لیے اور یہ مال فلاں کے لیے ہے ، اب تو یہ مال ورثاء کا ہے گرچہ تم نہ چاہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  4k
حدیث نمبر: 4166 --- ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ‘ ان سے عمرو بن مرہ نے ‘ انہوں نے کہا کہ میں نے عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے سنا ‘ وہ بیعت رضوان میں شریک تھے ۔ انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں جب کوئی صدقہ لے کر حاضر ہوتا تو آپ دعا کرتے کہ اے اللہ ! اس پر اپنی رحمت نازل فرما ۔ چنانچہ میرے والد بھی اپنا صدقہ لے کر حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے دعا کی کہ اے اللہ ! آل ابی اوفی ؓ پر اپنی رحمت نازل فرما ۔
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  2k
حدیث نمبر: 2475 --- حکم البانی: حسن... ابیض بن حمال ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اس نمک کو جو ” نمک سدمآرب “ کے نام سے جانا جاتا ہے رسول اللہ ﷺ سے بطور جاگیر طلب کیا ، تو آپ ﷺ نے اسے انہیں جاگیر میں دے دیا ، پھر اقرع بن حابس تمیمی ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے ، اور عرض کیا : میں زمانہ جاہلیت میں اس نمک کی کان پر سے گزر چکا ہوں ، وہ ایسی زمین میں ہے جہاں پانی نہیں ہے ، جو وہاں جاتا ہے ، وہاں سے نمک لے جاتا ہے ، وہ بہتے پانی کی طرح ہے ، جس کا سلسلہ کبھی بند نہیں ہوتا ، یہ سن کر رسول اللہ ﷺ نے ابیض بن حمال سے نمک کی اس جاگیر کو فسخ کر دینے کو کہا ، ابیض ؓ نے عرض کیا : میں اس کو اس شرط پر فسخ کرتا ہوں کہ آپ ﷺ اسے میری طرف سے صدقہ کر دیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اچھا وہ تمہاری طرف سے صدقہ ہے اور وہ جاری پانی کے مثل ہے ، جو آئے اس سے لے جائے “ ۔ فرج بن سعید کہتے ہیں : اور وہ آج تک ویسے ہی ہے ، جو وہاں جاتا ہے اس میں سے نمک لے جاتاہے ۔ ابیض ؓ کہتے ہیں : پھر نبی اکرم ﷺ نے انہیں اس جاگیر کے عوض جو آپ نے فسخ کر دی تھی « جرف » یعنی « جرف » مراد (ایک مقام کا نام ہے) میں زمین اور کھجور کے کچھ درخت جاگیر کے طور پر دیے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  4k
حدیث نمبر: 2285 --- حکم البانی: صحيح... ابورافع ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص سے ایک جوان اونٹ کی بیع سلم کی یعنی اسے قرض کے طور پر لیا ، اور فرمایا : ” جب صدقہ کے اونٹ آئیں گے تو ہم تمہارا اونٹ کا قرض ادا کر دیں گے “ ، چنانچہ جب صدقہ کے اونٹ آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” ابورافع ! اس کے اونٹ کا قرض ادا کر دو “ ، ابورافع ؓ کہتے ہیں : میں نے ڈھونڈا تو مجھے ویسا اونٹ نہیں ملا ، سوائے ایک ایسے اونٹ کے جس نے اپنے سامنے کے چاروں دانت گرا رکھے تھے ، جو اس کے اونٹ سے بہتر تھا ، میں نے نبی اکرم ﷺ کو بتایا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اسی کو دے دو کیونکہ لوگوں میں بہتر وہ ہے جو اپنے قرض کی ادائیگی میں بہتر ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  3k
حدیث نمبر: 4235 --- حکم البانی: صحيح... بنی ہذیل کے ایک شخص نبیشہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” ہم نے تم لوگوں کو تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانے سے اس واسطے روکا تھا تاکہ وہ تم سب تک پہنچ جائے ۔ اب اللہ تعالیٰ نے گنجائش دے دی ہے تو کھاؤ اور اٹھا (بھی) رکھو اور (صدقہ دے کر) ثواب (بھی) کماؤ ۔ سن لو ، یہ دن کھانے ، پینے اور اللہ تعالیٰ کی یاد (شکر ادا کرنے) کے ہیں ۔ ایک شخص نے کہا : ہم لوگ رجب کے مہینہ میں زمانہ جاہلیت میں عتیرہ ذبح کرتے تھے تو آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ” اللہ کے لیے ذبح کرو چاہے کوئی سا مہینہ ہو ، اور اللہ کے لیے نیک کام کرو اور لوگوں کو کھلاؤ “ ۔ ایک شخص نے کہا : اللہ کے رسول ! ہم لوگ زمانہ جاہلیت میں فرع ذبح کرتے تھے ، تو آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ” ہر چرنے والی بکری میں ایک فرع ہے ، جسے تم چراتے ہو ، جب وہ مکمل اونٹ ہو جائے تو اسے ذبح کرو اور اس کا گوشت صدقہ کرو ، یہی چیز بہتر ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  3k
حدیث نمبر: 1504 --- ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہمیں امام مالک نے خبر دی ‘ انہیں نافع نے ‘ اور انہیں عبداللہ بن عمر ؓ نے کہ رسول اللہ ﷺ نے فطر کی زکوٰۃ آزاد یا غلام ‘ مرد یا عورت تمام مسلمانوں پر ایک صاع کھجور یا جَو فرض کی تھی ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: صدقہ فطر کی تعداد ایک صاع ہے ، جو پونے تین سیر یا ڈھائی کلو گرام کے برابر ہے ۔ صدقہ فطر ہر مسلمان غلام ہو یا آزاد ، مرد ہو یا عورت ، چھوٹا ہو یا بڑا ، روزہ دار ہو یا غیر روزہ دار ، صاحب نصاب ہو یا نہ ہو ، سب پر فرض ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 36  -  2k
Result Pages: << Previous 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 Next >>


Search took 0.126 seconds