حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
تمام کتب میں
1156 رزلٹ
حدیث نمبر: 1519 --- حکم البانی: حسن ، الإرواء ( 1175 ) ... علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حسن کی طرف سے ایک بکری عقیقہ کیا ، اور فرمایا : ” فاطمہ ! اس کا سر مونڈ دو اور اس کے بال کے برابر چاندی صدقہ کرو “ ، فاطمہ ؓ نے اس کے بال کو تولا تو اس کا وزن ایک درہم کے برابر یا اس سے کچھ کم ہوا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے ، ۲- اس کی سند متصل نہیں ہے ، اور راوی ابوجعفر الصادق محمد بن علی بن حسین نے علی بن ابی طالب کو نہیں پایا ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 36  -  2k
حدیث نمبر: 1425 --- ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے جریر نے بیان کیا ‘ ان سے منصور نے ۔ ان سے شقیق نے ‘ ان سے مسروق نے اور ان سے عائشہ ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اگر عورت اپنے شوہر کے مال سے کچھ خرچ کرے اور اس کی نیت شوہر کی پونجی برباد کرنے کی نہ ہو تو اسے خرچ کرنے کا ثواب ملے گا اور شوہر کو بھی اس کا ثواب ملے گا اس نے کمایا ہے اور خزانچی کا بھی یہی حکم ہے ۔ ایک کا ثواب دوسرے کے ثواب میں کوئی کمی نہیں کرتا ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: عورت اپنے گھر کے خرچہ سے صدقہ دے سکتی ہے ۔ عورت کا گھر کے کھانے میں سے صدقہ دینا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 36  -  2k
حدیث نمبر: 238 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ غسل جنابت ایک ایسے برتن سے کرتے تھے جس کا نام فرق ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ابن عیینہ نے بھی مالک کی حدیث کی طرح روایت کیا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : معمر نے اس حدیث میں زہری سے روایت کی ہے کہ عائشہ ؓ کہتی ہیں : میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی برتن سے غسل کرتے ، جس میں ایک فرق (پیمانہ) کی مقدار پانی ہوتا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : میں نے احمد بن حنبل کو کہتے سنا کہ فرق سولہ رطل کا ہوتا ہے ، میں نے انہیں یہ بھی کہتے سنا کہ ابن ابی ذئب کا صاع پانچ رطل اور تہائی رطل کا تھا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : کس نے کہا ہے کہ صاع آٹھ رطل کا ہوتا ہے ؟ فرمایا : اس کا یہ (قول) محفوظ نہیں ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : میں نے احمد بن حنبل کو کہتے سنا ہے : جس شخص نے صدقہ فطر ہمارے اس رطل سے پانچ رطل اور تہائی رطل دیا اس نے پورا دیا ، ان سے کہا گیا : صیحانی وزنی ہوتی ہے ، ابوداؤد نے کہا : صیحانی عمدہ کھجور ہے ، آپ نے فرمایا : مجھے نہیں معلوم ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 36  -  4k
حدیث نمبر: 1432 --- ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے عبدالواحد بن زیاد نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے ابوبردہ بن عبداللہ بن ابی بردہ نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے ابوبردہ بن ابی موسیٰ نے بیان کیا ‘ اور ان سے ان کے باپ ابوموسیٰ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس اگر کوئی مانگنے والا آتا یا آپ ﷺ کے سامنے کوئی حاجت پیش کی جاتی تو آپ ﷺ صحابہ کرام سے فرماتے کہ تم سفارش کرو کہ اس کا ثواب پاؤ گے اور اللہ پاک اپنے نبی کی زبان سے جو فیصلہ چاہے گا وہ دے گا ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: صدقہ کے لئے سفارش کرنے والے کو بھی ثواب ملتا ہے ۔ صدقہ کے لیے ترغیب دینا بھی کار ثواب ۔
Terms matched: 1  -  Score: 36  -  2k
حدیث نمبر: 4033 --- ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا ، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی ، ان سے زہری نے بیان کیا ، انہیں مالک بن اوس بن حدثان نصری نے خبر دی کہ عمر بن خطاب ؓ نے انہیں بلایا تھا ۔ (وہ بھی امیرالمؤمنین) کی خدمت میں موجود تھے کہ امیرالمؤمنین کے چوکیدار یرفاء آئے اور عرض کیا کہ عثمان بن عفان اور عبدالرحمٰن بن عوف ، زبیر بن عوام اور سعد بن ابی وقاص ؓ اندر آنا چاہتے ہیں ۔ کیا آپ کی طرف سے انہیں اجازت ہے ؟ امیرالمؤمنین نے فرمایا کہ ہاں ، انہیں اندر بلا لو ۔ تھوڑی دیر بعد یرفاء پھر آئے اور عرض کیا عباس اور علی ؓ بھی اجازت چاہتے ہیں کیا انہیں اندر آنے کی اجازت ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں ، جب یہ بھی دونوں بزرگ اندر تشریف لے آئے تو عباس ؓ نے کہا ، امیرالمؤمنین ! میرا اور ان (علی ؓ ) کا فیصلہ کر دیجئیے ۔ وہ دونوں اس جائیداد کے بارے میں جھگڑ رہے تھے جو اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کو مال بنو نضیر سے فئے کے طور پر دی تھی ۔ اس موقع پر علی اور عباس ؓ نے ایک دوسرے کو سخت سست کہا اور ایک دوسرے پر تنقید کی تو حاضرین بولے ، امیرالمؤمنین ! آپ ان دونوں بزرگوں کا فیصلہ کر دیں تاکہ دونوں میں کوئی جھگڑا نہ رہے ۔ عمر ؓ نے کہا ، جلدی نہ کیجئے ۔ میں آپ لوگوں سے اس اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں جس کے حکم سے آسمان و زمین قائم ہیں ، کیا آپ کو معلوم ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا کہ ہم انبیاء کی وراثت تقسیم نہیں ہوتی جو کچھ ہم چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہوتا ہے اور اس سے آپ ﷺ کی مراد خود اپنی ذات سے تھی ؟ حاضرین بولے کہ جی ہاں ، آپ ﷺ نے یہ فرمایا تھا ۔ پھر عمر ؓ عباس اور علی ؓ کی طرف متوجہ ہوئے اور ان سے کہا ، میں آپ دونوں سے بھی اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں ۔ کیا آپ کو بھی معلوم ہے کہ نبی کریم ﷺ نے یہ حدیث ارشاد فرمائی تھی ؟ ان دونوں بزرگوں نے بھی جواب ہاں میں دیا ۔ اس کے بعد عمر ؓ نے کہا ، پھر میں آپ لوگوں سے اس معاملہ پر گفتگو کرتا ہوں ۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اپنے رسول ﷺ کو اس مال فئے میں سے (جو بنو نضیر سے ملا تھا) آپ کو خاص طور پر عطا فرما دیا تھا ۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے متعلق فرمایا ہے کہ ” بنو نضیر کے مالوں سے جو اللہ نے اپنے رسول کو دیا ہے تو تم نے اس کے لیے گھوڑے اور اونٹ نہیں دوڑائے ۔ (یعنی جنگ نہیں کی) اللہ تعالیٰ کا ارشاد ” قدیر “ تک ۔ تو یہ مال خاص رسول اللہ ﷺ کے لیے تھا لیکن اللہ ک...
Terms matched: 1  -  Score: 36  -  16k
حدیث نمبر: 3748 --- حکم البانی: صحيح... ابوشریح کعبی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو شخص اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے اپنے مہمان کی خاطر تواضع کرنی چاہیئے ، اس کا جائزہ ایک دن اور ایک رات ہے اور ضیافت تین دن تک ہے اور اس کے بعد صدقہ ہے ، اور اس کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اس کے پاس اتنے عرصے تک قیام کرے کہ وہ اسے مشقت اور تنگی میں ڈال دے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : حارث بن مسکین پر پڑھا گیا اور میں موجود تھا کہ اشہب نے آپ کو خبر دی ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : امام مالک سے نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان « جائزتہ يوم وليلۃ » کے متعلق پوچھا گیا : تو انہوں نے کہا : اس کا مطلب یہ ہے کہ میزبان ایک دن اور ایک رات تک اس کی عزت و اکرام کرے ، تحفہ و تحائف سے نوازے ، اور اس کی حفاظت کرے اور تین دن تک ضیافت کرے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 36  -  3k
حدیث نمبر: 2320 --- ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا ، (دوسری سند) اور مجھ سے عبدالرحمٰن بن مبارک نے بیان کیا ان سے ابوعوانہ نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس بن مالک ؓ نے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، کوئی بھی مسلمان جو ایک درخت کا پودا لگائے یا کھیتی میں بیج بوئے ، پھر اس میں سے پرند یا انسان یا جانور جو بھی کھاتے ہیں وہ اس کی طرف سے صدقہ ہے مسلم نے بیان کیا کہ ہم سے ابان نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے بیان کیا ، اور ان سے انس ؓ نے نبی کریم ﷺ کے حوالہ سے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: مسلمان کے باغ یا کھیت سے جانور جو کھا جائیں وہ صدقہ ہے ۔ درخت لگانا بھی صدقہ ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 36  -  2k
حدیث نمبر: 1154 --- ہم سے صدقہ بن فضل نے بیان کیا ، کہا کہ ہم کو ولید بن مسلم نے امام اوزاعی سے خبر دی ، کہا کہ مجھ کو عمیر بن ہانی نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے جنادہ بن ابی امیہ نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے عبادہ بن صامت نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص رات کو بیدار ہو کر یہ دعا پڑھے « لا إلہ إلا اللہ وحدہ لا شريك لہ ، ‏‏‏‏ لہ الملك ، ‏‏‏‏ ولہ الحمد ، ‏‏‏‏ وہو على كل شىء قدير‏.‏ الحمد للہ ، ‏‏‏‏ وسبحان اللہ ، ‏‏‏‏ ولا إلہ إلا اللہ ، ‏‏‏‏ واللہ أكبر ، ‏‏‏‏ ولا حول ولا قوۃ إلا باللہ‏ » (ترجمہ) ” اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ملک اسی کے لیے ہے اور تمام تعریفیں بھی اسی کے لیے ہیں ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں ، اللہ کی ذات پاک ہے ، اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے ، اللہ کی مدد کے بغیر نہ کسی کو گناہوں سے بچنے کی طاقت ہے نہ نیکی کرنے کی ہمت “ پھر یہ پڑھے « اللہم اغفر لي‏ » (ترجمہ) اے اللہ ! میری مغفرت فرما “ ۔ یا (یہ کہا کہ) کوئی دعا کرے تو اس کی دعا قبول ہوتی ہے ۔ پھر اگر اس نے وضو کیا (اور نماز پڑھی) تو نماز بھی مقبول ہوتی ہے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: قبولیت دعا کے دیگر کلمات یہ ہیں ۔ رات کو اٹھ کر نماز پڑھنا اور دعا مانگنا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 36  -  4k
حدیث نمبر: 3034 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 1065 ) ... یعلیٰ بن امیہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عمر ؓ سے کہا : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : « أن تقصروا من الصلاۃ إن خفتم أن يفتنكم » ” تم پر نمازوں کے قصر کرنے میں کوئی گناہ نہیں ، اگر تمہیں ڈر ہو کہ کافر تمہیں پریشان کریں گے “ (النساء : ۱۰۱) ، اور اب تو لوگ امن و امان میں ہیں (پھر قصر کیوں کر جائز ہو گی ؟) عمر ؓ نے کہا : جو بات تمہیں کھٹکی وہ مجھے بھی کھٹک چکی ہے ، چنانچہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کا ذکر کیا ، تو آپ نے فرمایا : ” یہ اللہ کی جانب سے تمہارے لیے ایک صدقہ ہے جو اللہ نے تمہیں عنایت فرمایا ہے ، پس تم اس کے صدقے کو قبول کر لو “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 36  -  3k
حدیث نمبر: 1681 --- حکم البانی: حسن... سعد بن عبادہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ام سعد (میری ماں) انتقال کر گئیں ہیں تو کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” پانی “ ۔ راوی کہتے ہیں : چنانچہ سعد نے ایک کنواں کھدوایا اور کہا : یہ ام سعد کا ہے ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: افضل ترین صدقہ پانی پلانا ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 31  -  1k
حدیث نمبر: 55 --- ہم سے حجاج بن منہال نے بیان کیا ، وہ کہتے ہیں کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، وہ کہتے ہیں مجھ کو عدی بن ثابت نے خبر دی ، انہوں نے عبداللہ بن یزید سے سنا ، انہوں نے عبداللہ بن مسعود سے نقل کیا ، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب آدمی ثواب کی نیت سے اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے پس وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: اہل و عیال پر خرچ کرنا صدقہ ۔
Terms matched: 1  -  Score: 31  -  2k
حدیث نمبر: 1438 --- ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا ‘ ان سے برید بن عبداللہ نے ‘ ان سے ابوبردہ نے اور ان سے ابوموسیٰ ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا « خازن » مسلمان امانتدار جو کچھ بھی خرچ کرتا ہے اور بعض دفعہ فرمایا وہ چیز پوری طرح دیتا ہے جس کا اسے سرمایہ کے مالک کی طرف سے حکم دیا گیا اور اس کا دل بھی اس سے خوش ہے اور اسی کو دیا ہے جسے دینے کے لیے مالک نے کہا تھا تو وہ دینے والا بھی صدقہ دینے والوں میں سے ایک ہے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: مالک کے حکم سے صدقہ دینا ثواب ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 31  -  2k
حدیث نمبر: 3000 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ہم حجۃ الوداع میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (مدینہ سے) اس حال میں نکلے کہ ہم ذی الحجہ کے چاند کا استقبال کرنے والے تھے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم میں سے جو عمرہ کا تلبیہ پکارنا چاہے ، پکارے ، اور اگر میں ہدی نہ لاتا تو میں بھی عمرہ کا تلبیہ پکارتا “ ، تو لوگوں میں کچھ ایسے تھے جنہوں نے عمرہ کا تلبیہ پکارا ، اور کچھ ایسے جنہوں نے حج کا ، اور میں ان لوگوں میں سے تھی جنہوں نے عمرہ کا تلبیہ پکارا ، ہم نکلے یہاں تک کہ مکہ آئے ، اور اتفاق ایسا ہوا کہ عرفہ کا دن آ گیا ، اور میں حیض سے تھی ، عمرہ سے ابھی حلال نہیں ہوئی تھی ، میں نے نبی اکرم ﷺ سے اس کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اپنا عمرہ چھوڑ دو ، اور اپنا سر کھول لو ، اور بالوں میں کنگھا کر لو ، اور نئے سرے سے حج کا تلبیہ پکارو “ ، چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا ، پھر جب محصب کی رات (بارہویں ذی الحجہ کی رات) ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے ہمارا حج پورا کرا دیا ، تو آپ ﷺ نے میرے ساتھ عبدالرحمٰن بن ابی بکر کو بھیجا ، وہ مجھے اپنے پیچھے اونٹ پر بیٹھا کر تنعیم لے گئے ، اور وہاں سے میں نے عمرہ کا تلبیہ پکارا (اور آ کر اس عمرے کے قضاء کی جو حیض کی وجہ سے چھوٹ گیا تھا) اس طرح اللہ تعالیٰ نے ہمارے حج اور عمرہ دونوں کو پورا کرا دیا ، ہم پر نہ « ہدي » (قربانی) لازم ہوئی ، نہ صدقہ دینا پڑا ، اور نہ روزے رکھنے پڑے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 27  -  5k
حدیث نمبر: 4153 --- حکم البانی: صحيح... مالک بن اوس بن حدثان کہتے ہیں کہ عباس اور علی ؓ جھگڑتے ہوئے عمر ؓ کے پاس آئے ، عباس ؓ نے کہا : میرے اور ان کے درمیان فیصلہ کیجئیے ، لوگوں نے کہا : ان دونوں کے درمیان فیصلہ فرما دیجئیے ، تو عمر ؓ نے کہا : میں ان کے درمیان فیصلہ نہیں کر سکتا ، انہیں معلوم ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے : ” ہمارا ترکہ کسی کو نہیں ملتا ، جو کچھ ہم چھوڑیں وہ صدقہ ہے “ ۔ راوی کہتے ہیں : زہری نے (آگے روایت کرتے ہوئے اس طرح) کہا : (عمر ؓ نے کہا :) رسول اللہ ﷺ (جب) اس مال کے ولی و نگراں رہے تو اس میں اپنے گھر والوں کے خرچ کے لیے لیتے اور باقی سارا اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ، پھر آپ کے بعد ابوبکر ؓ متولی ہوئے اور ان کے بعد میں متولی ہوا ، تو میں نے بھی اس میں وہی کیا جو ابوبکر ؓ کرتے تھے ، پھر یہ دونوں میرے پاس آئے اور مجھ سے مطالبہ کیا کہ اسے میں ان کے حوالے کر دوں کہ وہ اس میں اس طرح عمل کریں گے جیسے رسول اللہ ﷺ کرتے تھے اور جیسے ابوبکر ؓ کرتے تھے اور جیسے تم کرتے ہو ، چنانچہ میں نے اسے ان دونوں کو دے دیا اور اس پر ان سے اقرار لے لیا ، پھر اب یہ میرے پاس آئے ہیں ، یہ کہتے ہیں : میرے بھتیجے کی طرف سے میرا حصہ مجھے دلائیے اور وہ کہتے ہیں : مجھے میرا حصہ بیوی کی طرف سے دلائیے ، اگر انہیں منظور ہو کہ میں وہ مال ان کے سپرد کر دوں اس شرط پر کہ یہ دونوں اس میں اسی طرح عمل کریں گے جیسے رسول اللہ ﷺ نے کیا اور جیسے میں نے کیا تو میں ان کے حوالے کرتا ہوں ، اور اگر انہیں (یہ شرط) منظور نہ ہو تو وہ گھر میں بیٹھیں ، پھر عمر ؓ نے یہ آیات پڑھیں : « واعلموا أنما غنمتم من شىء فأن للہ خمسہ وللرسول ولذي القربى واليتامى والمساكين وابن السبيل » ” جان لو جو کچھ تمہیں غنیمت میں ملے تو اس کا خمس اللہ کے لیے ہے ، رسول کے لیے ، ذی القربی ، یتیموں ، مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہے “ (الانفال : ۴۱) ۔ اور یہ ان لوگوں کے لیے ہے « إنما الصدقات للفقراء والمساكين والعاملين عليہا والمؤلفۃ قلوبہم وفي الرقاب والغارمين وفي سبيل اللہ‏ » ” صدقات فقراء ، مساکین ، زکاۃ کا کام کرنے والے لوگوں ، مؤلفۃ القلوب ، غلاموں ، قرض داروں اور مسافروں کے لیے ہیں “ (التوبہ : ۶۰) ۔ اور یہ ان لوگوں کے لیے ہے ” « وما أفاء اللہ على رسولہ منہم فما أوجفتم عليہ من خيل ولا ركاب » ” اور ان کی طرف سے جو اللہ ا...
Terms matched: 1  -  Score: 27  -  11k
حدیث نمبر: 410 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد ، والتهليل عشرا فيه منكر ، التعليق الرغيب ( 2 / 260 ) ... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس کچھ فقیر و محتاج لوگ آئے اور کہا : اللہ کے رسول ! مالدار نماز پڑھتے ہیں جیسے ہم پڑھتے ہیں وہ روزہ رکھتے ہیں جیسے ہم رکھتے ہیں ۔ ان کے پاس مال بھی ہے ، اس سے وہ غلام آزاد کرتے اور صدقہ دیتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ” جب تم نماز پڑھ چکو تو تینتیس مرتبہ ” سبحان اللہ “ ، تینتیس مرتبہ ” الحمد للہ “ اور تینتیس مرتبہ ” اللہ أكبر “ اور دس مرتبہ ” لا إلہ إلا اللہ “ کہہ لیا کرو ، تو تم ان لوگوں کو پا لو گے جو تم پر سبقت لے گئے ہیں ، اور جو تم سے پیچھے ہیں وہ تم پر سبقت نہ لے جا سکیں گے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- ابن عباس ؓ کی حدیث حسن غریب ہے ، ۲- اس باب میں کعب بن عجرہ ، انس ، عبداللہ بن عمرو ، زید بن ثابت ، ابو الدرداء ، ابن عمر اور ابوذر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ، نیز اس باب میں ابوہریرہ اور مغیرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ، ۳- نبی اکرم ﷺ سے یہ بھی مروی ہے کہ آپ نے فرمایا : ” دو عادتیں ہیں جنہیں جو بھی مسلمان آدمی بجا لائے گا جنت میں داخل ہو گا ۔ ایک یہ کہ وہ ہر نماز کے بعد دس بار ” سبحان اللہ “ ، دس بار ” الحمد للہ “ ، دس بار ” اللہ أكبر “ کہے ، دوسرے یہ کہ وہ اپنے سوتے وقت تینتیس مرتبہ ” سبحان اللہ “ ، تینتیس مرتبہ ” الحمد للہ “ اور چونتیس مرتبہ ” اللہ أكبر “ کہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 27  -  5k
حدیث نمبر: 3749 --- حکم البانی: حسن صحيح الإسناد... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” مہمانداری تین روز تک ہے ، اور جو اس کے علاوہ ہو وہ صدقہ ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 27  -  1k
حدیث نمبر: 135 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 639 ) ... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جو کسی حائضہ کے پاس آیا یعنی اس سے جماع کیا یا کسی عورت کے پاس پیچھے کے راستے سے آیا ، یا کسی کاہن نجومی کے پاس (غیب کا حال جاننے کے لیے) آیا تو اس نے ان چیزوں کا انکار کیا جو محمد ( ﷺ ) پر نازل کی گئی ہیں “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- اہل علم کے نزدیک نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کا مطلب تغلیظ ہے ، نبی اکرم ﷺ سے یہ بھی مروی ہے کہ آپ نے فرمایا : ” جس نے کسی حائضہ سے صحبت کی تو وہ ایک دینار صدقہ کرے ، اگر حائضہ سے صحبت کا ارتکاب کفر ہوتا تو اس میں کفارے کا حکم نہ دیا جاتا “ ، ۲- محمد بن اسماعیل بخاری نے اس حدیث کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 27  -  3k
حدیث نمبر: 2973 --- حکم البانی: صحيح... مجاہد کہتے ہیں کہ کعب بن عجرہ ؓ نے کہا : قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! یہ آیت : « فمن كان منكم مريضا أو بہ أذى من رأسہ ففديۃ من صيام أو صدقۃ أو نسك » ” البتہ تم میں سے جو بیمار ہو یا اس کے سر میں کوئی تکلیف ہو (جس کی وجہ سے سر منڈا لے) تو اس پر فدیہ ہے ، خواہ روزے رکھ لے ، خواہ صدقہ دے ، خواہ قربانی کرے “ (البقرہ : ۱۹۶) ، میرے بارے میں اتری ہم حدیبیہ میں تھے ، احرام باندھے ہوئے تھے ، مشرکوں نے ہمیں روک رکھا تھا ، میرے بال کانوں کے لو کے برابر تھے ، سر کے جوئیں چہرے پر گرنے لگیں ، نبی اکرم ﷺ کا گزر ہمارے پاس سے ہوا (ہمیں دیکھ کر) آپ نے فرمایا : ” لگتا ہے تمہارے سر کی جوئیں تمہیں تکلیف پہنچا رہی ہیں ؟ “ میں نے کہا : جی ہاں ، آپ نے فرمایا : ” سر لو مونڈ ڈالو “ ، پھر یہ آیت (مذکورہ) اتری ۔ مجاہد کہتے ہیں : روزے تین دن ہیں ، کھانا چھ مسکینوں کو کھلانا ہے ۔ اور قربانی (کم از کم) ایک بکری ، اور اس سے زیادہ بھی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 27  -  3k
حدیث نمبر: 4686 --- ہم سے صدقہ بن فضل نے بیان کیا ، کہا ہم کو ابومعاویہ نے خبر دی ، ان سے برید بن ابی بردہ نے بیان کیا ، ان سے ابوبردہ نے اور ان سے ابوموسیٰ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ظالم کو چند روز دنیا میں مہلت دیتا رہتا ہے لیکن جب پکڑتا ہے تو پھر نہیں چھوڑتا ۔ راوی نے بیان کیا کہ پھر آپ ﷺ نے اس آیت کی تلاوت کی « وكذلك أخذ ربك إذا أخذ القرى وہى ظالمۃ إن أخذہ أليم شديد‏ » ” اور تیرے پروردگار کی پکڑ اسی طرح ہے ، جب وہ بستی والوں کو پکڑتا ہے ۔ جو (اپنے اوپر) ظلم کرتے رہتے ہیں ، بیشک اس کی پکڑ بڑی تکلیف دینے والی اور بڑی ہی سخت ہے ۔ “ ... حدیث متعلقہ ابواب: اللہ ظالموں کو مہلت دیتا ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 26  -  3k
حدیث نمبر: 4236 --- حکم البانی: صحيح... نبیشہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ کو پکار کر کہا : ہم لوگ عتیرہ ذبح کرتے تھے ۔ یعنی زمانہ جاہلیت میں رجب کے مہینے میں ، تو اب آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ” جس مہینہ میں چاہو اسے ذبح کرو ، اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو اور لوگوں کو کھلاؤ “ ، اس نے کہا : ہم لوگ عہد جاہلیت میں فرع ذبح کرتے تھے ؟ آپ نے فرمایا : ” ہر چرنے والے جانور میں فرع ہے یہاں تک کہ جب وہ مکمل (جانور) ہو جائے تو تم اسے ذبح کرو اور اس کا گوشت صدقہ کرو ، یہی چیز بہتر ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 26  -  2k
Result Pages: << Previous 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 Next >>


Search took 0.139 seconds