حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
تمام کتب میں
1156 رزلٹ
حدیث نمبر: 2042 --- حکم البانی: صحيح وقد مضى أتم منه ( 62 ) ... انس ؓ کہتے ہیں کہ قبیلہ عرینہ کے کچھ لوگ مدینہ آئے ، انہیں مدینہ کی آب و ہوا راس نہیں آئی ، تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں صدقہ کے اونٹوں کے ساتھ (چراگاہ کی طرف) روانہ کیا اور فرمایا : ” تم لوگ اونٹنیوں کے دودھ اور پیشاب پیو “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں ابن عباس سے بھی روایت ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1142 --- حکم البانی: صحيح... عطاء کہتے ہیں : میں ابن عباس ؓ کے بارے میں گواہی دیتا ہوں اور ابن عباس نے رسول اللہ ﷺ کے متعلق گواہی دی ہے کہ آپ عید الفطر کے دن نکلے ، پھر نماز پڑھائی ، پھر خطبہ دیا ، پھر آپ عورتوں کے پاس آئے اور بلال ؓ بھی آپ کے ساتھ تھے ۔ ابن کثیر کہتے ہیں : شعبہ کا غالب گمان یہ ہے کہ (اس میں یہ بھی ہے کہ) آپ نے انہیں صدقہ کا حکم دیا تو وہ (اپنے زیورات وغیرہ بلال کے کپڑے میں) ڈالنے لگیں ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: نماز عید میں خطبہ سے پہلے نماز ادا کرنا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 6715 --- ‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے ، میں اور رسول اللہ ﷺ دونوں مسجد سے نکل رہے تھے اتنے میں ایک شخص ہم کو ملا مسجد کے سائبان کے پاس اور بولا : یا رسول اللہ ! قیامت کب ہو گی ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” تو نے کیا سامان تیار کیا ہے قیامت کے لیے ؟ “ یہ سن کر وہ شخص دب گیا ، پھر بولا : یا رسول اللہ ! میں نے تو کچھ بہت نماز اور روزہ اور صدقہ تیار نہیں کیا البتہ میں محبت رکھتا ہوں اللہ سے اور اس کے رسول سے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” تو اسی کے ساتھ ہو گا جس سے محبت رکھے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1376 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے عمل کا سلسلہ بند ہو جاتا ہے سوائے تین چیزوں کے : ایک صدقہ جاریہ ہے ، دوسرا ایسا علم ہے جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں اور تیسرا نیک و صالح اولاد ہے جو اس کے لیے دعا کرے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2528 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3088... سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے ولید بن عقبہ بن ابی معیط کو بنو مصطلق کی طرف صدقات کی وصولی کے لیے بھیجا ۔ جب ان لوگوں کو ان کی آمد کی خبر ہوئی تو وہ بہت خوش ہوئے اور رسول اللہ ﷺ کے قاصد کے استقبال کے لیے باہر نکلے ، لیکن جب ولید کو ان کے استقبال کے طور پر باہر نکلنے کا بتلایا گیا تو وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس واپس لوٹ آئے اور کہا : اے اللہ کے رسول ! بنو مصطلق نے صدقہ روک لیا ہے ۔ رسول اللہ ﷺ کو اس پہ بہت غصہ آیا ، ابھی آپ ان کے خلاف جہاد کا سوچ ہی رہے تھے کہ (‏‏‏‏بنو مصطلق) کا وفد آپ کے پاس پہنچ گیا اور انہوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہمیں پتہ چلا ہے کہ آپ کا قاصد نصف طریق سے واپس لوٹ آیا ہے اور ہم ڈر گئے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کو ہم پر غصہ آیا ہو ، جس کی وجہ سے آپ نے قاصد کو رقعہ لکھ کر واپس بلا لیا ہو ، ہم تو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے غصہ سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں ۔ رسول اللہ ﷺ نے ان کو راضی کیا ، حالانکہ آپ ﷺ (‏‏‏‏ان کے خلاف جنگ کرنے کا) ارادہ کر چکے تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے (‏‏‏‏اپنی) کتاب میں ان کا عذر نازل فرمایا ۔ ”اے ایمان والو ! اگر کوئی فاسق تمہیں کوئی خبر دے تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو ، کہیں ایسا نہ ہو کہ نادانی میں کسی قوم کو نقصان پہنچا دو پھر اپنے کئے پر پریشان ہونا پڑے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  5k
حدیث نمبر: 6592 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” صدقہ دینے سے کو ئی مال نہیں گھٹا اور جو بندہ معاف کر دیتا ہے اللہ اس کی عزت بڑھاتا ہے اور جو بندہ اللہ تعالیٰ کے لیے عاجزی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا درجہ بلند کرتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 1053 --- حکم البانی: ضعيف... سمرہ بن جندب ؓ نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : ” جو شخص بغیر عذر کے جمعہ چھوڑ دے تو وہ ایک دینار صدقہ کرے ، اگر اسے ایک دینار میسر نہ ہو تو نصف دینار کرے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے خالد بن قیس نے اسی طرح روایت کیا ہے ، اور سند میں ان کی مخالفت کی ہے اور متن میں موافقت ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1257 --- حکم البانی: ضعيف أحاديث البيوع... حکیم بن حزام ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں ایک دینار میں قربانی کا جانور خریدنے کے لیے بھیجا ، تو انہوں نے قربانی کا ایک جانور خریدا (پھر اسے دو دینار میں بیچ دیا) ، اس میں انہیں ایک دینار کا فائدہ ہوا ، پھر انہوں نے اس کی جگہ ایک دینار میں دوسرا جانور خریدا ، قربانی کا جانور اور ایک دینار لے کر وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے ، تو آپ نے فرمایا : ” بکری کی قربانی کر دو اور دینار کو صدقہ کر دو “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : حکیم بن حزام کی حدیث کو ہم صرف اسی سند سے جانتے ہیں ، اور میرے نزدیک جبیب بن ابی ثابت کا سماع حکیم بن حزام سے ثابت نہیں ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1208 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 2145 ) ... قیس بن ابی غرزہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے ، ہم (اس وقت) « سماسرہ » (دلال) کہلاتے تھے ، آپ نے فرمایا : ” اے تاجروں کی جماعت ! خرید و فروخت کے وقت شیطان اور گناہ سے سابقہ پڑ ہی جاتا ہے ، لہٰذا تم اپنی خرید فروخت کو صدقہ کے ساتھ ملا لیا کرو “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- قیس بن ابی غرزہ کی حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اسے منصور نے بسند « الأعمش وحبيب بن أبي ثابت » ، اور دیگر کئی لوگوں نے بسند « أبي وائل عن قيس بن أبي غرزۃ » سے روایت کیا ہے ۔ ہم اس کے علاوہ قیس کی کوئی اور حدیث نہیں جانتے جسے انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی ہو ، ۳- مؤلف نے بسند « أبو معاويۃ عن الأعمش عن شقيق بن سلمۃ وشقيق ہو أبو وائل عن قيس بن أبي غرزۃ عن النبي صلى اللہ عليہ وسلم » اسی جیسی اسی مفہوم کی حدیث روایت کی ہے ، ۴- یہ حدیث صحیح ہے ، ۵- اس باب میں براء بن عازب اور رفاعہ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2991 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1316... سیدہ ام ہانی بنت ابوطالب ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ میرے پاس سے گزرے ، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں بوڑھی اور کمزور ہو گئی ہوں ، آپ مجھے ایسا عمل بتائیں جو میں بیٹھ کر کر سکوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” سو دفعہ « سبحان اللہ » کہا کر ، یہ ذکر تیرے لیے اسماعیل ‏‏‏‏علیہ السلام کی اولاد کے ان سو غلاموں سے بہتر ہے جنہیں تو آزاد کرے ۔ سو دفعہ « الحمد للہ » کہا کر ، یہ ذکر تیرے لیے ان سو زین شدہ اور لگام شدہ گھوڑوں سے بہتر ہے جن کا تو اللہ کے راستے میں صدقہ کرے ۔ سو دفعہ « اللہ اكبر » کہا کر ، یہ ذکر تیرے لیے قلادے والی اللہ تعالیٰ کے ہاں مقبول ان سو اونٹنیوں سے بہتر ہے جنہیں مکہ میں ذبح کیا جائے ۔ سو دفعہ « لا الہ الا اللہ » کہا کر ، یہ ذکر آسمان و زمین کے درمیانی خلا کو (‏‏‏‏ثواب) سے بھر دے گا اور اس دن (‏‏‏‏اس عمل کے مقابلے) میں کسی کو کوئی عمل نہیں ہو گا جو آسمان کی طرف بلند ہو سوائے اس آدمی کے عمل کے جو تیری طرح کا عمل کرے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 680 --- حکم البانی: صحيح ، الإرواء ( 834 ) ... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ” تم میں سے کوئی شخص صبح سویرے جائے اور لکڑیوں کا گٹھر اپنی پیٹھ پر رکھ کر لائے اور اس میں سے (یعنی اس کی قیمت میں سے) صدقہ کرے اور اس طرح لوگوں سے بے نیاز رہے (یعنی ان سے نہ مانگے) اس کے لیے اس بات سے بہتر ہے کہ وہ کسی سے مانگے ، وہ اسے دے یا نہ دے کیونکہ اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے افضل ہے ، اور پہلے اسے دو جس کی تم خود کفالت کرتے ہو “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح غریب ہے ، ۲- وہ بیان کی حدیث سے جسے انہوں نے قیس سے روایت کی ہے غریب جانی جاتی ہے ، ۳- اس باب میں حکیم بن حزام ، ابو سعید خدری ، زبیر بن عوام ، عطیہ سعدی ، عبداللہ بن مسعود ، مسعود بن عمرو ، ابن عباس ، ثوبان ، زیاد بن حارث صدائی ، انس ، حبشی بن جنادہ ، قبیصہ بن مخارق ، سمرہ اور ابن عمر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 808 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عبیداللہ کہتے ہیں کہ میں بنی ہاشم کے کچھ نوجوانوں کے ہمراہ عبداللہ بن عباس ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا تو ہم نے اپنے میں سے ایک نوجوان سے کہا : تم ابن عباس سے پوچھو کہ کیا رسول اللہ ﷺ ظہر اور عصر میں قرآت کرتے تھے ؟ ابن عباس نے کہا : نہیں ، نہیں ، تو ان سے کہا گیا : شاید آپ ﷺ اپنے جی میں قرآت کرتے رہے ہوں ، اس پر ابن عباس ؓ نے کہا : اللہ تمہارے چہرے یا چمڑے میں خراش کرے ! یہ پہلی سے بھی بری ہے ، آپ ایک مامور (حکم کے پابند) بندے تھے ، آپ کو جو حکم ملتا وہی لوگوں کو پہنچاتے ، آپ ﷺ نے ہم (بنی ہاشم) کو کوئی مخصوص حکم نہیں دیا سوائے تین باتوں کے : ایک یہ کہ ہم کامل وضو کریں دوسرے یہ کہ صدقہ نہ کھائیں ، تیسرے یہ کہ گدھے کو گھوڑی پر نہ چڑھائیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1970 --- حکم البانی: صحيح ، التعليق الرغيب ( 3 / 264 ) ... جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ہر بھلائی صدقہ ہے ، اور بھلائی یہ بھی ہے کہ تم اپنے بھائی سے خوش مزاجی کے ساتھ ملو اور اپنے ڈول سے اس کے ڈول میں پانی ڈال دو “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں ابوذر ؓ سے بھی روایت ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 574 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو اکیلے نماز پڑھتے دیکھا تو فرمایا : ” کیا کوئی نہیں ہے جو اس پر صدقہ کرے ، یعنی اس کے ساتھ نماز پڑھے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 2997 --- حکم البانی: صحيح ، صحيح أبي داود ( 1482 ) ... انس ؓ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت : « لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبون » یا « من ذا الذي يقرض اللہ قرضا حسنا » نازل ہوئی ۔ اس وقت ابوطلحہ ؓ کے پاس ایک باغ تھا ، انہوں نے کہا : اللہ کے رسول ! میرا باغ اللہ کی رضا کے لیے صدقہ ہے ، اگر میں اسے چھپا سکتا (تو چھپاتا) اعلان نہ کرتا آپ ﷺ نے فرمایا : ” اسے اپنے رشتہ داروں کے لیے وقف کر دو “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس حدیث کو مالک بن انس نے اسحاق بن عبداللہ بن ابوطلحہ کے واسطہ سے انس بن مالک ؓ سے روایت کی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2470 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3153... سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں داخل ہوئے ، وہاں کچھ انصاری عورتیں موجود تھیں ۔ آپ نے ان کو وعظ کیا اور نصیحتیں فرمائیں ، پھر ان کو حکم دیا کہ وہ صدقہ کیا کریں ، اگرچہ اپنے زیورات سے ہی کریں ۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا : ” ‏‏‏‏کیا کوئی ایسی عورت ہے جو لوگوں کو اپنے خاوند کے ساتھ تنہائی میں ہونے والے معاملات بتاتی ہو ؟ کیا کوئی ایسا مرد ہے جو لوگوں کو اپنی بیوی کے ساتھ تنہائی والا معاملہ بتاتا ہے ؟ “ چنانچہ ا‏‏‏‏ن عورتوں میں سے ایک غبار آلود رخساروں والی عورت کھڑی ہوئی اور کہا : اللہ کی قسم ! مرد بھی ایسا کرتے ہیں اور عورتیں بھی ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ایسا مت کرو ۔ کیا میں تم کو اس کی مثال نہ بتلا دوں ؟ ایسی باتیں بیان کرنے والا اس شیطان کی مانند ہے جو سرراہ مؤنث شیطان کے ساتھ مباشرت کرے اور لوگ ا‏‏‏‏ن کو دیکھ رہے ہوں ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 3079 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3308... رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتلاؤں جس کے ذریعے تم اپنے سے پہلوں کو پالو گے ، بعد والے تمہارے (‏‏‏‏مرتبے کو) نہ پہنچ سکیں گے اور تم تمام لوگوں میں بہترین قرار پاؤ گے ، مگر وہی شخص جو اسی طرح کا عمل کرے گا ۔ (‏‏‏‏ ‏‏‏‏عمل یہ ہے) تم لوگ ہر نماز کے بعد « سبحان اللہ » ، « الحمد للہ » اور « اللہ اكبر » تینتیس تینتیس دفعہ کہا کرو ۔ “ یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ ، سیدنا ابوذر ، سیدنا ابودردا ، سیدنا ابن عباس اور سیدنا ابن عمر ؓ سے مروی ہے ۔ سیدنا ابوہریرہ ؓ کی حدیث ، جسے ان سے ابوصالح نے روایت ہے ، فقراء لوگ ، نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا کہ بلند درجے اور ہمیشہ رہنے والی نعمتیں تو مالدار لوگ لے گئے ، وہ نماز تو ہماری طرح پڑھتے ہیں اور روزہ بھی ہماری طرح رکھتے ہیں ۔ لیکن ان کے لیے مالوں سے حاصل ہونے والی فضیلت زیادہ ہے ، وہ حج کرتے ہیں ، عمرہ کرتے ہیں ، جہاد کرتے ہیں اور صدقہ کرتے ہیں ۔ راوی کہتا ہے : . . . (‏‏‏‏اوپر والی حدیث ذکر کی) (‏‏‏‏تسبیحات کی تعداد کے بارے میں) ہم اختلاف میں پڑھ گئے ، کوئی کہتا کہ تینتیس دفعہ « سبحان اللہ » تینتیس دفعہ « الحمد للہ » اور چونتیس دفعہ « اللہ اكبر » کہنا ہے (‏‏‏‏اور کوئی کچھ اور کہتا) ۔ میں آپ ﷺ کے پاس گیا اور (‏‏‏‏سارا مسئلہ ذکر کیا تو) آپ ﷺ نے فرمایا : ” « سبحان اللہ » ، « الحمد للہ » اور « اللہ اكبر » میں سے ہر ایک تینتیس تینتیس بار کہنا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  5k
حدیث نمبر: 2029 --- حکم البانی: صحيح ، الإرواء ( 2200 ) ، الصحيحة ( 2328 ) ... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” صدقہ مال کو کم نہیں کرتا ، اور عفو و درگزر کرنے سے آدمی کی عزت بڑھتی ہے ، اور جو شخص اللہ کے لیے تواضع و انکساری اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا رتبہ بلند فرما دیتا ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں عبدالرحمٰن بن عوف ، ابن عباس اور ابوکبشہ انماری ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ، ۲- ابوکبشہ انماری کا نام عمر بن سعد ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1141 --- حکم البانی: صحيح... جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ عید الفطر کے دن کھڑے ہوئے تو خطبہ سے پہلے نماز ادا کی ، پھر لوگوں کو خطبہ دیا تو جب اللہ کے نبی اکرم ﷺ فارغ ہو کر اترے تو عورتوں کے پاس تشریف لے گئے اور انہیں وعظ و نصیحت کی اور آپ بلال ؓ کے ہاتھ پر ٹیک لگائے ہوئے تھے اور بلال ؓ اپنا کپڑا پھیلائے ہوئے تھے ، جس میں عورتیں صدقہ ڈالتی جاتی تھیں ، کوئی اپنا چھلا ڈالتی تھی اور کوئی کچھ ڈالتی اور کوئی کچھ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: نماز عید میں خطبہ سے پہلے نماز ادا کرنا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1632 --- حکم البانی: صحيح دون قوله فذاك المرحوم فإنه مقطوع من كلام الزهري ق... اس سند سے بھی ابوہریرہ ؓ سے اسی کے مثل مروی ہے اس میں ہے : لیکن مسکین سوال کرنے سے بچنے والا ہے ، مسدد نے اپنی روایت میں اتنا بڑھایا ہے کہ (مسکین وہ ہے) جس کے پاس اتنا نہ ہو جتنا اس کے پاس ہوتا ہے جو سوال نہیں کرتا ہے ، اور نہ ہی اس کی محتاجی کا حال لوگوں کو معلوم ہوتا ہو کہ اس پر صدقہ کیا جائے ، اسی کو محروم کہتے ہیں ، اور مسدد نے « المتعفف الذي لا يسأل » کا ذکر نہیں کیا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ حدیث محمد بن ثور اور عبدالرزاق نے معمر سے روایت کی ہے اور ان دونوں نے « فذاك المحروم » کو زہری کا کلام بتایا ہے اور یہی زیادہ صحیح ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
Result Pages: << Previous 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 Next >>


Search took 0.143 seconds