حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: صدقہ
تمام کتب میں
1156 رزلٹ
حدیث نمبر: 1634 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” صدقہ مالدار کے لیے حلال نہیں اور نہ طاقتور اور مضبوط آدمی کے لیے (حلال ہے) “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے سفیان نے سعد بن ابراہیم سے ایسے ہی روایت کیا ہے جیسے ابراہیم نے کہا ہے نیز اسے شعبہ نے سعد سے روایت کیا ہے ، اس میں « لذي مرۃ سوي » کے بجائے « لذي مرۃ قوي » کے الفاظ ہیں ، نبی اکرم ﷺ سے مروی بعض روایات میں « لذي مرۃ قوي » اور بعض میں « لذي مرۃ سوي » کے الفاظ ہیں ۔ عطا بن زہیر کہتے ہیں : عبداللہ بن عمرو ؓ سے میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا : « إن الصدقۃ لا تحل لقوي ولا لذي مرۃ سوي » ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1314 --- حکم البانی: صحيح... سعید بن جبیر نے ایک ایسے شخص سے جو ان کے نزدیک پسندیدہ ہے روایت کی ہے کہ ام المؤمنین عائشہ ؓ نے خبر دی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کوئی شخص جو رات کو تہجد پڑھتا ہو اور کسی رات اس پر نیند غالب آ جائے (اور وہ نہ اٹھ سکے) تو اس کے لیے نماز کا ثواب لکھا جائے گا ، اس کی نیند اس پر صدقہ ہو گی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2613 --- حکم البانی: صحيح ، الإرواء ( 1 / 205 ) ، الظلال ( 956 ) ... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کے سامنے خطبہ دیا تو اس میں آپ نے لوگوں کو نصیحت کی پھر (عورتوں کی طرف متوجہ ہو کر) فرمایا : ” اے عورتوں کی جماعت ! تم صدقہ و خیرات کرتی رہو کیونکہ جہنم میں تمہاری ہی تعداد زیادہ ہو گی “ ان میں سے ایک عورت نے کہا : اللہ کے رسول ! ایسا کیوں ہو گا ؟ آپ نے فرمایا : ” تمہارے بہت زیادہ لعن طعن کرنے کی وجہ سے ، یعنی تمہاری اپنے شوہروں کی ناشکری کرنے کے سبب “ ، آپ نے (مزید) فرمایا : ” میں نے کسی ناقص عقل و دین کو تم عورتوں سے زیادہ عقل و سمجھ رکھنے والے مردوں پر غالب نہیں دیکھا “ ۔ ایک عورت نے پوچھا : ان کی عقل اور ان کے دین کی کمی کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” تم میں سے دو عورتوں کی شہادت (گواہی) ایک مرد کی شہادت کے برابر ہے ، اور تمہارے دین کی کمی یہ ہے کہ تمہیں حیض کا عارضہ لاحق ہوتا ہے جس سے عورت (ہر مہینے) تین چار دن نماز پڑھنے سے رک جاتی ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے ، ۲- اس باب میں ابو سعید خدری اور ابن عمر ؓ سے بھی روایت ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 1951 --- حکم البانی: ضعيف الضعيفة ( 1887 ) // ضعيف الجامع الصغير ( 4642 ) //... جابر بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اپنے لڑکے کو ادب سکھانا ایک صاع صدقہ دینے سے بہتر ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث غریب ہے ، ۲- راوی ناصح کی کنیت ابوالعلا ہے ، اور یہ کوفہ کے رہنے والے ہیں ، محدثین کے نزدیک قوی نہیں ہیں ، یہ حدیث صرف اسی سند سے معروف ہے ، ۳- ناصح ایک دوسرے شیخ بھی ہیں جو بصرہ کے رہنے والے ہیں ، عمار بن ابوعمار وغیرہ سے حدیث روایت کرتے ہیں ، اور یہ ان سے زیادہ قوی ہیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1589 --- حکم البانی: صحيح... جریر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ کچھ لوگ یعنی کچھ دیہاتی رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور کہنے لگے : صدقہ و زکاۃ وصول کرنے والوں میں سے بعض لوگ ہمارے پاس آتے ہیں اور ہم پر زیادتی کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم اپنے مصدقین کو راضی کرو “ ، انہوں نے پوچھا : اگرچہ وہ ہم پر ظلم کریں ، اے اللہ کے رسول ﷺ ! آپ نے فرمایا : ” تم اپنے مصدقین کو راضی کرو “ ، عثمان کی روایت میں اتنا زائد ہے ” اگرچہ وہ تم پر ظلم کریں “ ۔ ابوکامل اپنی حدیث میں کہتے ہیں : جریر ؓ کا بیان ہے : میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ بات سنی ، اس کے بعد سے میرے پاس جو بھی مصدق آیا ، مجھ سے خوش ہو کر ہی واپس گیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1583 --- حکم البانی: حسن... ابی بن کعب ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے مجھے صدقہ وصول کرنے کے لیے بھیجا ، میں ایک شخص کے پاس سے گزرا ، جب اس نے اپنا مال اکٹھا کیا تو میں نے اس پر صرف ایک بنت مخاض کی زکاۃ واجب پائی ، میں نے اس سے کہا : ایک بنت مخاض دو ، یہی تمہاری زکاۃ ہے ، وہ بولا : بنت مخاض میں نہ تو دودھ ہے اور نہ وہ اس قابل ہے کہ (اس پر) سواری کی جا سکے ، یہ لو ایک اونٹنی جوان ، بڑی اور موٹی ، میں نے اس سے کہا : میں ایسی چیز کبھی نہیں لے سکتا جس کے لینے کا مجھے حکم نہیں ، البتہ رسول اللہ ﷺ تو تم سے قریب ہیں اگر تم چاہو تو ان کے پاس جا کر وہی بات پیش کرو جو تم نے مجھ سے کہی ہے ، اب اگر آپ ﷺ قبول فرما لیتے ہیں تو میں بھی اسے لے لوں گا اور اگر آپ واپس کر دیتے ہیں تو میں بھی واپس کر دوں گا ، اس نے کہا : ٹھیک ہے میں چلتا ہوں اور وہ اس اونٹنی کو جو اس نے میرے سامنے پیش کی تھی ، لے کر میرے ساتھ چلا ، جب ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچے تو اس نے آپ ﷺ سے کہا : اللہ کے نبی ! آپ کا قاصد میرے پاس مال کی زکاۃ لینے آیا ، قسم اللہ کی ! اس سے پہلے کبھی نہ رسول اللہ ﷺ نے میرے مال کو دیکھا اور نہ آپ کے قاصد نے ، میں نے اپنا مال اکٹھا کیا تو اس نے کہا : تجھ پر ایک بنت مخاض لازم ہے اور بنت مخاض نہ دودھ دیتی ہے اور نہ ہی وہ سواری کے لائق ہوتی ہے ، لہٰذا میں نے اسے ایک بڑی موٹی اور جوان اونٹنی پیش کی ، لیکن اسے لینے سے اس نے انکار کر دیا اور وہ اونٹنی یہ ہے جسے لے کر میں آپ کی خدمت میں آیا ہوں ، اللہ کے رسول ! اسے لے لیجئے ، رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا : ” تم پر واجب تو بنت مخاض ہی ہے ، لیکن اگر تم خوشی سے اسے دے رہے ہو تو اللہ تمہیں اس کا اجر عطا کرے گا اور ہم اسے قبول کر لیں گے “ ، وہ شخص بولا : اے اللہ کے رسول ! اسے لے لیجئے ، یہ وہی اونٹنی ہے پھر رسول اللہ ﷺ نے اسے لے لینے کا حکم دیا اور اس کے لیے اس کے مال میں برکت کی دعا کی ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: زکاۃ دینے والا اپنی مرضی سے زیادہ زکاۃ ادا کرے تو اس کے لیے بہت زیادہ ثواب ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  6k
حدیث نمبر: 59 --- حکم البانی: صحيح... ابوالملیح اپنے والد اسامہ بن عمیر ؓ سے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ چوری کے مال سے کوئی صدقہ قبول نہیں کرتا ، اور نہ ہی بغیر وضو کے کوئی نماز “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 1567 --- حکم البانی: صحيح... حماد کہتے ہیں میں نے ثمامہ بن عبداللہ بن انس سے ایک کتاب لی ، وہ کہتے تھے : یہ ابوبکر ؓ نے انس ؓ کے لیے لکھی تھی ، اس پر رسول اللہ ﷺ کی مہر لگی ہوئی تھی ، جب آپ نے انہیں صدقہ وصول کرنے کے لیے بھیجا تھا تو یہ کتاب انہیں لکھ کر دی تھی ، اس میں یہ عبارت لکھی تھی : ” یہ فرض زکاۃ کا بیان ہے جو رسول اللہ ﷺ نے مسلمانوں پر مقرر فرمائی ہے اور جس کا حکم اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی اکرم ﷺ کو دیا ہے ، لہٰذا جس مسلمان سے اس کے مطابق زکاۃ طلب کی جائے ، وہ اسے ادا کرے اور جس سے اس سے زائد طلب کی جائے ، وہ نہ دے : پچیس (۲۵) سے کم اونٹوں میں ہر پانچ اونٹ پر ایک بکری ہے ، جب پچیس اونٹ پورے ہو جائیں تو پینتیس (۳۵) تک میں ایک بنت مخاض ہے ، اگر بنت مخاض نہ ہو تو ابن لبون دیدے ، اور جب چھتیس (۳۶) اونٹ ہو جائیں تو پینتالیس (۴۵) تک میں ایک بنت لبون ہے ، جب چھیالیس (۴۶) اونٹ پورے ہو جائیں تو ساٹھ (۶۰) تک میں ایک حقہ واجب ہے ، اور جب اکسٹھ (۶۱) اونٹ ہو جائیں تو پچہتر (۷۵) تک میں ایک جذعہ واجب ہو گی ، جب چھہتر (۷۶) اونٹ ہو جائیں تو نو ے (۹۰) تک میں دو بنت لبون دینا ہوں گی ، جب اکیانوے (۹۱) ہو جائیں تو ایک سو بیس (۱۲۰) تک دو حقہ اور جب ایک سو بیس (۱۲۰) سے زائد ہوں تو ہر چالیس (۴۰) میں ایک بنت لبون اور ہر پچاس (۵۰) میں ایک حقہ دینا ہو گا ۔ اگر وہ اونٹ جو زکاۃ میں ادا کرنے کے لیے مطلوب ہے ، نہ ہو ، مثلاً کسی کے پاس اتنے اونٹ ہوں کہ اسے جذعہ دینا ہو لیکن اس کے پاس جذعہ نہ ہو بلکہ حقہ ہو تو حقہ ہی لے لی جائے گی ، اور ساتھ ساتھ دو بکریاں ، یا بیس درہم بھی دیدے ۔ یا اسی طرح کسی کے پاس اتنے اونٹ ہوں کہ ان میں حقہ دینا ہو لیکن اس کے پاس حقہ نہ ہو بلکہ جذعہ ہو تو اس سے جذعہ ہی قبول کر لی جائے گی ، البتہ اب اسے عامل (زکاۃ وصول کرنے والا) بیس درہم یا دو بکریاں لوٹائے گا ، اسی طرح سے کسی کے پاس اتنے اونٹ ہوں کہ ان میں حقہ دینا ہو لیکن اس کے پاس حقہ کے بجائے بنت لبون ہوں تو بنت لبون ہی اس سے قبول کر لی جائے گی “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : میں موسیٰ سے حسب منشاء اس عبارت سے « ويجعل معہا شاتين إن استيسرتا لہ ، أو عشرين درہمًا » سے لے کر « ومن بلغت عندہ صدقۃ بنت لبون وليس عندہ إلا حقۃ فإنہا تقبل منہ » تک اچھی ضبط نہ کر سکا ، پھر آگے مجھے اچھی طرح یاد ہے : یعنی اگر اسے میسر...
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  13k
حدیث نمبر: 2509 --- حکم البانی: صحيح غاية المرام ( 414 ) ، المشكاة ( 5038 / التحقيق الثانى ) ... ابو الدرداء ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کیا میں تمہیں ایسی چیز کے بارے میں نہ بتا دوں جو درجہ میں صلاۃ ، صوم اور صدقہ سے بھی افضل ہے ، صحابہ نے عرض کیا : کیوں نہیں ؟ ضرور بتائیے “ ، آپ نے فرمایا : ” وہ آپس میں میل جول کرا دینا ہے اس لیے کہ آپس کی پھوٹ دین کو مونڈنے والی ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث صحیح ہے ۔ نبی اکرم ﷺ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا : ” یہی چیز مونڈنے والی ہے ۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ سر کا بال مونڈنے والی ہے بلکہ دین کو مونڈ نے والی ہے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 7420 --- ‏‏‏‏ مطرف سے روایت ہے ، انہوں نے سنا اپنے باپ سے ، وہ کہتے تھے : میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا آپ ﷺ « أَلْہَاكُمُ التَّكَاثُرُ » پڑھ رہے تھے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ”آدمی کہتا ہے مال میرا ، مال میرا اور اے آدمی ! تیرا مال کیا ہے ؟ تیرا مال وہی ہے جو تو نے کھایا اور فنا کیا یا پہنا اور پرانا کیا یا صدقہ دیا اور چھٹی کی ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2616 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 3973 ) ... معاذ بن جبل ؓ کہتے ہیں کہ میں ایک سفر میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھا ، ایک دن صبح کے وقت میں آپ ﷺ سے قریب ہوا ، ہم سب چل رہے تھے ، میں نے آپ سے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آپ مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جو مجھے جنت میں لے جائے ، اور جہنم سے دور رکھے ؟ آپ نے فرمایا : ” تم نے ایک بہت بڑی بات پوچھی ہے ۔ اور بیشک یہ عمل اس شخص کے لیے آسان ہے جس کے لیے اللہ آسان کر دے ۔ تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کا کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ ، نماز قائم کرو ، زکاۃ دو ، رمضان کے روزے رکھو ، اور بیت اللہ کا حج کرو “ ۔ پھر آپ نے فرمایا : ” کیا میں تمہیں بھلائی کے دروازے (راستے) نہ بتاؤں ؟ روزہ ڈھال ہے ، صدقہ گناہ کو ایسے بجھا دیتا ہے جس طرح پانی آگ کو بجھاتا ہے ، اور آدھی رات کے وقت آدمی کا نماز (تہجد) پڑھنا “ ، پھر آپ نے آیت « تتجافى جنوبہم عن المضاجع » کی تلاوت « يعملون » تک فرمائی ، آپ نے پھر فرمایا : ” کیا میں تمہیں دین کی اصل ، اس کا ستون اور اس کی چوٹی نہ بتا دوں ؟ “ میں نے کہا : کیوں نہیں ؟ اللہ کے رسول (ضرور بتائیے) آپ نے فرمایا : ” دین کی اصل اسلام ہے اور اس کا ستون (عمود) نماز ہے اور اس کی چوٹی جہاد ہے “ ۔ پھر آپ نے فرمایا : ” کیا میں تمہیں ان تمام باتوں کا جس چیز پر دارومدار ہے وہ نہ بتا دوں ؟ “ میں نے کہا : جی ہاں ، اللہ کے نبی ! پھر آپ نے اپنی زبان پکڑی ، اور فرمایا : ” اسے اپنے قابو میں رکھو “ ، میں نے کہا : اللہ کے نبی ! کیا ہم جو کچھ بولتے ہیں اس پر پکڑے جائیں گے ؟ آپ نے فرمایا : ” تمہاری ماں تم پر روئے ، معاذ ! لوگ اپنی زبانوں کے بڑ بڑ ہی کی وجہ سے تو اوندھے منہ یا نتھنوں کے بل جہنم میں ڈالے جائیں گے ؟ “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  6k
حدیث نمبر: 2391 --- حکم البانی: صحيح ، الإرواء ( 887 ) ... ابوہریرہ یا ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سات قسم کے لوگ ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اس دن کہ جب اس کے (عرش کے) سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہو گا اپنے عرش کے سائے میں جگہ دے گا : ان میں سے ایک انصاف کرنے والا حکمراں ہے ، دوسرا وہ نوجوان ہے جو اللہ کی عبادت میں پلا بڑھا ، تیسرا وہ شخص ہے جس کا دل مسجد میں لگا ہوا ہو چوتھا وہ دو آدمی جنہوں نے صرف اللہ کی رضا کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ محبت کی ، اسی کے واسطے جمع ہوتے ہیں اور اسی کے واسطے الگ ہوتے ہیں ، پانچواں وہ آدمی جو تنہائی میں اللہ کا ذکر کرے اور عذاب الٰہی کے خوف میں آنسو بہائے ، چھٹا وہ آدمی جسے خوبصورت عورت گناہ کی دعوت دے ، لیکن وہ کہے کہ مجھے اللہ کا خوف ہے ، ساتواں وہ آدمی جس نے کوئی صدقہ کیا تو اسے چھپایا یہاں تک کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی نہ پتہ چلے کہ دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- یہ حدیث امام مالک بن انس سے اس کے علاوہ دوسری سندوں سے بھی اسی کے مثل مروی ہے ، ان میں بھی راوی نے شک کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے « عن أبي ہريرۃ أو عن أبي سعيد » اور عبیداللہ بن عمر عمری نے اس حدیث کو خبیب بن عبدالرحمٰن سے بغیر شک کے روایت کیا ہے ، اس میں انہوں نے صرف « عن أبي ہريرۃ » کہا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 1845 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 2578 ) ... انس ؓ سے روایت ہے کہ قبیلہ عرینہ کے کچھ لوگ مدینہ آئے ، انہیں مدینہ کی آب و ہوا راس نہیں آئی ، اس لیے نبی اکرم ﷺ نے انہیں صدقہ کے اونٹوں میں بھیجا اور فرمایا : ” اونٹوں کا پیشاب اور دودھ پیو “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے ، ۲- یہ حدیث دوسری سندوں سے بھی انس سے آئی ہے ، ابوقلابہ نے اسے انس سے روایت کی ہے اور سعید بن ابی عروبہ نے بھی اسے قتادہ کے واسطہ سے انس سے روایت کی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 7268 --- ‏‏‏‏ سیدنا حذیفہ ؓ سے روایت ہے ، ہم سیدنا عمر ؓ کے پاس بیٹھے تھے ، انہوں نے کہا : تم میں سے کس کو رسول اللہ ﷺ کی حدیث یاد ہے فتنے کے باب میں ؟ میں نے کہا : مجھ کو یاد ہے سیدنا عمر ؓ نے کہا : تم بڑے بہادر ہو بھلا کہو آپ ﷺ نے کیا فرمایا ؟ میں نے کہا : میں نے سنا رسول اللہ ﷺ سے ، آپ ﷺ فرماتے تھے : ” آدمی کو جو فتنہ ہوتا ہے اس کے گھر والوں ، مال ، جان ، اولاد اور ہمسایہ سے اس کا کفارہ ہو جاتا ہے روزہ ، نماز ، صدقہ ، اچھی بات کا حکم کرنا اور بری بات سے منع کرنا ۔ “ سیدنا عمر ؓ نے کہا : میں اس فتنہ کو نہیں پوچھتا میں تو اس فتنہ کو پوچھتا ہوں جو موج مارے گا دریا کی موج کی طرح (یعنی اس کا اثر سب مسلمانوں کو پہنچے گا) میں نے کہا : اے امیرالمؤمنین ! آپ کو اس فتنہ سے کیا غرض ہے آپ کے اور اس کے درمیان تو ایک بند دروازہ ہے ۔ سیدنا عمر ؓ نے کہا : وہ دروازہ ٹوٹ جائے گا یا کھل جائے گا ؟ میں نے کہا : نہیں وہ ٹوٹ جائے گا ۔ سیدنا عمر ؓ نے کہا : ایسا ہے تو پھر کبھی بند نہ ہو گا (کیونکہ جب دروازہ ٹوٹ گیا تو بند کیسے ہو سکتا ہے) ۔ شقیق نے کہا : ہم لوگوں نے سیدنا حذیفہ ؓ سے کہا : کیا سیدنا عمر ؓ کو معلوم تھا ۔ فرمایا ہاں ، جیسے یہ معلوم تھا کہ کل کہ دن کے بعد رات ہے ۔ اور میں نے ان سے ایک حدیث بیان کی تھی جو لغو نہ تھی ۔ شقیق نے کہا : ہم لوگ ڈرے سیدنا حذیفہ ؓ سے یہ پوچھنے میں کہ وہ دروازہ کون ہے ؟ ہم نے مسروق سے کہا : تم پوچھو ۔ انہوں نے حذیفہ ؓ سے پوچھا : حذیفہ ؓ نے کہا : وہ دروازہ عمر ؓ کی ذات تھی ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  5k
حدیث نمبر: 2343 --- حکم البانی: صحيح ، الإرواء ( 3 / 318 ) ... ابوامامہ کہتے ہیں کہ رسول ﷺ نے فرمایا : ” ابن آدم ! اگر تو اپنی حاجت سے زائد مال اللہ کی راہ میں خرچ کرے گا تو یہ تیرے لیے بہتر ہو گا ، اور اگر تو اسے روک رکھے گا تو یہ تیرے لیے برا ہو گا ، اور بقدر کفاف خرچ کرنے میں تیری ملامت نہیں کی جائے گی اور صدقہ و خیرات دیتے وقت ان لوگوں سے شروع کر جن کی کفالت تیرے ذمہ ہے ، اور اوپر والا (دینے والا) ہاتھ نیچے والے ہاتھ (مانگنے والے) سے بہتر ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2536 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3242... سیدنا براء بن عازب ؓ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : رسول اللہ ﷺ غزوہ احزاب اور ایک روایت کے مطابق غزوہ خندق والے دن ہمارے ساتھ مٹی ا‏‏‏‏ٹھا رہے تھے ، مٹی نے آپ ﷺ کے پیٹ مبارک کی سفیدی کو (‏‏‏‏اور ایک روایت کے مطابق سینہ مبارک کے بالوں کو) چھپا دیا تھا ، آپ ﷺ بہت زیادہ بالوں والے تھے اور اس وقت آپ سیدنا عبداللہ بن رواحہ کے (‏‏‏‏‏‏‏‏درج ذیل) رجزیہ اشعار پڑھ رہے تھے : ”اللہ کی قسم ! اگر آپ نہ ہوتے تو ہمیں ہدایت نہ ملتی ، نہ ہم صدقہ کرتے اور نہ ہی نماز پڑھتے (‏‏‏‏اے اللہ !) ہم پر سکینت نازل فرما اور اگر (‏‏‏‏دشمن سے) مڈبھیڑ ہو جائے تو ہمیں ثابت قدم رکھنا ، بےشک ظالموں نے ہم پر زیادتی کی ہے ، جب وہ (‏‏‏‏ہمارے دین میں) فتنہ ڈالنا چاہیں گے ، تو ہم انکار کر دیں گے ، انکار کر دیں گے ۔ “ یہ جملہ کہتے وقت آپ ﷺ اپنی آواز بلند کرتے تھے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1146 --- حکم البانی: صحيح... عبدالرحمٰن بن عابس کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ابن عباس ؓ سے پوچھا : کیا آپ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز عید میں حاضر رہے ہیں ؟ آپ نے کہا : ہاں اور اگر رسول اللہ ﷺ کے نزدیک میری قدر و منزلت نہ ہوتی تو میں کمسنی کی وجہ سے آپ کے ساتھ حاضر نہ ہو پاتا ، رسول اللہ ﷺ اس نشان کے پاس تشریف لائے جو کثیر بن صلت کے گھر کے پاس تھا تو آپ نے نماز پڑھی ، پھر خطبہ دیا اور اذان اور اقامت کا انہوں نے ذکر نہیں کیا ، پھر آپ ﷺ نے ہمیں صدقے کا حکم دیا ، تو عورتیں اپنے کانوں اور گلوں (یعنی بالیوں اور ہاروں) کی طرف اشارے کرنے لگیں ، وہ کہتے ہیں : تو آپ ﷺ نے بلال ؓ کو حکم دیا چنانچہ وہ ان کے پاس آئے پھر (صدقہ لے کر) نبی اکرم ﷺ کے پاس واپس لوٹ آئے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1962 --- حکم البانی: ضعيف الضعيفة ( 1119 ) ، نقد الكتاني ( 33 / 33 ) // ضعيف الجامع الصغير ( 2833 ) //... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مومن کے اندر دو خصلتیں بخل اور بداخلاقی جمع نہیں ہو سکتیں “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث غریب ہے ، ہم اسے صرف صدقہ بن موسیٰ کی روایت سے ہی جانتے ہیں ۔ ۲- اس باب میں ابوہریرہ ؓ سے بھی روایت ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 7145 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” میری امت میں بہت چاہنے والے میرے وہ لوگ ہوں گے جو میرے بعد پیدا ہوں گے ۔ ان میں سے کوئی یہ خواہش رکھے گا کاش ! اپنے گھر والوں اور مال سب کو صدقہ کرے اور مجھ کو دیکھ لے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1965 --- حکم البانی: صحيح ، الصحيحة ( 982 ) ... ابومسعود انصاری ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” آدمی کا اپنے بال بچوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں عبداللہ بن عمرو ، عمرو بن امیہ ضمری اور ابوہریرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
Result Pages: << Previous 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 Next >>


Search took 0.140 seconds