حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: جھاڑ پھونک
تمام کتب میں
62 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 100 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
اس سند سے بھی ابوسعید ؓ سے اسی طرح کی حدیث مرفوعاً مروی ہے
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  1k
حدیث نمبر: 3890 --- حکم البانی: صحيح... عبدالعزیز بن صہیب کہتے ہیں کہ انس ؓ نے ثابت سے کہا : کیا میں تم پر دم نہ کروں جو رسول اللہ ﷺ کیا کرتے تھے ؟ انہوں نے کہا : کیوں نہیں ضرور کیجئے ، تو انس ؓ نے کہا : « اللہم رب الناس مذہب الباس اشف أنت الشافي لا شافي إلا أنت اشفہ شفاء لا يغادر سقما » ” اے اللہ ! لوگوں کے رب ! بیماری کو دور فرمانے والے شفاء دے تو ہی شفاء دینے والا ہے نہیں کوئی شفاء دینے والا سوائے تیرے تو اسے ایسی شفاء دے جو بیماری کو باقی نہ رہنے دے “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: مسنون اذکار ۔
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
حدیث نمبر: 3528 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ دعا پڑھ کر (منتر) کو پھونکا کرتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  1k
حدیث نمبر: 3893 --- حکم البانی: حسن دون قوله وكان عبدالله... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ انہیں (خواب میں) ڈرنے پر یہ کلمات کہنے کو سکھلاتے تھے : « أعوذ بكلمات اللہ التامۃ من غضبہ وشر عبادہ ومن ہمزات الشياطين وأن يحضرون » ” میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے پورے کلموں کی اس کے غصہ سے اور اس کے بندوں کے شر سے اور شیاطین کے وسوسوں سے اور ان کے میرے پاس آنے سے “ ۔ عبداللہ بن عمرو ؓ اپنے ان بیٹوں کو جو سمجھنے لگتے یہ دعا سکھاتے اور جو نہ سمجھتے تو ان کے گلے میں اسے لکھ کر لٹکا دیتے ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: مسنون اذکار ۔
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
حدیث نمبر: 3892 --- حکم البانی: ضعيف... ابو الدرداء ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : ” تم میں سے جو بیمار ہو یا جس کا کوئی بھائی بیمار ہو تو چاہیئے کہ وہ کہے : « ربنا اللہ الذي في السماء تقدس اسمك أمرك في السماء والأرض كما رحمتك في السماء فاجعل رحمتك في الأرض اغفر لنا حوبنا وخطايانا أنت رب الطيبين أنزل رحمۃ من رحمتك وشفاء من شفائك على ہذا الوجع » ” ہمارے رب ! جو آسمان کے اوپر ہے تیرا نام پاک ہے ، تیرا ہی اختیار ہے آسمان اور زمین میں ، جیسی تیری رحمت آسمان میں ہے ویسی ہی رحمت زمین پر بھی نازل فرما ، ہمارے گناہوں اور خطاؤں کو بخش دے ، تو (رب پروردگار) ہے پاک اور اچھے لوگوں کا ، اپنی رحمتوں میں سے ایک رحمت اور اپنی شفاء میں سے ایک شفاء اس درد پر بھی نازل فرما “ تو وہ صحت یاب ہو جائے گا “ ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: مسنون اذکار ۔
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  3k
حدیث نمبر: 3895 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ سے جب کوئی اپنی بیماری کی شکایت کرتا تو آپ اپنا لعاب مبارک لیتے پھر اسے مٹی میں لگا کر فرماتے : « تربۃ أرضنا بريقۃ بعضنا يشفى سقيمنا بإذن ربنا » ” یہ ہماری زمین کی خاک ہے ہم میں سے بعض کے لعاب سے ملی ہوئی ہے تاکہ ہمارا بیمار ہمارے رب کے حکم سے شفاء پا جائے “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: مسنون اذکار ۔
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
حدیث نمبر: 3901 --- حکم البانی: صحيح... خارجہ بن صلت تمیمی اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس سے چلے اور عرب کے ایک قبیلہ کے پاس آئے تو وہ لوگ کہنے لگے : ہمیں معلوم ہوا ہے کہ آپ اس شخص کے پاس سے آ رہے ہیں جو خیر و بھلائی لے کر آیا ہے تو کیا آپ کے پاس کوئی دوا یا منتر ہے ؟ کیونکہ ہمارے پاس ایک دیوانہ ہے جو بیڑیوں میں جکڑا ہوا ہے ، ہم نے کہا : ہاں ، تو وہ اس پاگل کو بیڑیوں میں جکڑا ہوا لے کر آئے ، میں اس پر تین دن تک سورۃ فاتحہ پڑھ کر دم کرتا رہا ، وہ اچھا ہو گیا جیسے کوئی قید سے چھوٹ گیا ہو ، پھر انہوں نے مجھے اس کی اجرت دی ، میں نے کہا : میں نہیں لوں گا جب تک میں رسول اللہ ﷺ سے پوچھ نہ لوں ، چنانچہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تو آپ نے فرمایا : ” کھاؤ ، قسم ہے میری عمر کی لوگ تو جھوٹا منتر کر کے کھاتے ہیں تم نے تو جائز منتر کر کے کھایا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  3k
حدیث نمبر: 3897 --- حکم البانی: صحيح... خارجہ بن صلت سے روایت ہے ، وہ اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ (کچھ لوگوں پر سے) گزرے (ان میں ایک دیوانہ شخص تھا) جس پر وہ صبح و شام فاتحہ پڑھ کر تین دن تک دم کرتے رہے ، جب سورۃ فاتحہ پڑھ چکتے تو اپنا تھوک جمع کر کے اس پر تھو تھو کر دیتے ، پھر وہ اچھا ہو گیا جیسے کوئی رسیوں میں جکڑا ہوا کھل جائے ، تو ان لوگوں نے ایک چیز دی تو وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے ، پھر انہوں نے وہی بات ذکر کی جو مسدد کی حدیث میں ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
حدیث نمبر: 3885 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... ثابت بن قیس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے ، وہ بیمار تھے تو آپ نے فرمایا : « اكشف الباس رب الناس ‏ ‏ ‏.‏ عن ثابت بن قيس » ” لوگوں کے رب ! اس بیماری کو ثابت بن قیس سے دور فرما دے “ پھر آپ نے وادی بطحان کی تھوڑی سی مٹی لی اور اسے ایک پیالہ میں رکھا پھر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس پر دم کیا اور اسے ان پر ڈال دیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ابن سرح کی روایت میں یوسف بن محمد ہے اور یہی صحیح ہے ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: مسنون اذکار ۔
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
حدیث نمبر: 3513 --- حکم البانی: صحيح... بریدہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” نظر بد لگنے یا ڈنک لگنے کے سوا کسی صورت میں دم کرنا درست نہیں ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  1k
حدیث نمبر: 3902 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب بیمار ہوتے تو آپ اپنے اوپر معوذات پڑھ کر دم فرماتے تھے ، پھر جب آپ ﷺ کی تکلیف بڑھ گئی تو میں اسے آپ پر پڑھ کر دم کرتی اور برکت کی امید سے آپ کا ہاتھ آپ کے جسم پر پھیرتی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  1k
حدیث نمبر: 3899 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک شخص لایا گیا جسے بچھو نے کاٹ لیا تھا تو آپ نے فرمایا : ” اگر وہ یہ دعا پڑھ لیتا : « أعوذ بكلمات اللہ التامۃ من شر ما خلق » ” میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ چاہتا ہوں اس کی تمام مخلوقات کی برائی سے “ تو وہ نہ کاٹتا یا اسے نقصان نہ پہنچاتا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
حدیث نمبر: 3891 --- حکم البانی: صحيح... عثمان ؓ کہتے ہیں کہ وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے ، عثمان کہتے ہیں : اس وقت مجھے ایسا درد ہو رہا تھا کہ لگتا تھا کہ وہ مجھے ہلاک کر دے گا ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اپنا داہنا ہاتھ اس پر سات مرتبہ پھیرو اور کہو : « أعوذ بعزۃ اللہ وقدرتہ من شر ما أجد » ” میں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت کی پناہ چاہتا ہوں اس چیز کی برائی سے جو میں پاتا ہوں “ ۔ میں نے اسے کیا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے جو تکلیف تھی وہ دور فرما دی اس وقت سے میں برابر اپنے گھر والوں کو اور دوسروں کو اس کا حکم دیا کرتا ہوں ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: مسنون اذکار ۔
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
حدیث نمبر: 3898 --- حکم البانی: صحيح... ابوصالح کہتے ہیں کہ میں نے قبیلہ اسلم کے ایک شخص سے سنا : اس نے کہا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا اتنے میں آپ کے اصحاب میں سے ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آج رات مجھے کسی چیز نے کاٹ لیا تو رات بھر نہیں سویا یہاں تک کہ صبح ہو گئی ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” کس چیز نے ؟ “ اس نے عرض کیا : بچھو نے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” سنو اگر تم شام کو یہ دعا پڑھ لیتے : « أعوذ بكلمات اللہ التامات من شر ما خلق » ” میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ چاہتا ہوں اس کی تمام مخلوقات کی برائی سے “ تو ان شاءاللہ (اللہ چاہتا تو) وہ تم کو نقصان نہ پہنچاتا “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: مسنون اذکار ۔
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  3k
حدیث نمبر: 3894 --- حکم البانی: صحيح... یزید بن ابی عبید کہتے ہیں کہ میں نے سلمہ ؓ کی پنڈلی میں چوٹ کا ایک نشان دیکھا تو میں نے پوچھا : یہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا : مجھے یہ چوٹ خیبر کے دن لگی تھی ، لوگ کہنے لگے تھے : سلمہ ؓ کو ایسی چوٹ لگی ہے (اب بچ نہیں سکیں گے) تو مجھے نبی اکرم ﷺ کے پاس لایا گیا ، آپ نے تین بار مجھ پر دم کیا اس کے بعد سے اب تک مجھے اس میں کوئی تکلیف نہیں محسوس ہوئی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
حدیث نمبر: 3887 --- حکم البانی: صحيح... شفاء بنت عبداللہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے ، میں ام المؤمنین حفصہ ؓ کے پاس تھی ، تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا : ” « نملہ » کا منتر اس کو کیوں نہیں سکھا دیتی جیسے تم نے اس کو لکھنا سکھایا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  1k
اس سند سے بھی ابوسعید سے اسی طرح کی حدیث مرفوعاً مروی ہے ابن ماجہ کہتے ہیں : (ابن ابی المتوکل کے بجائے) صحیح ابوالمتوکل ہی ہے
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  1k
حدیث نمبر: 2058 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 3511 ) ... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جنوں اور انسان کی نظر بد سے پناہ مانگا کرتے تھے ، یہاں تک کہ معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) نازل ہوئیں ، جب یہ سورتیں اتر گئیں تو آپ نے ان دونوں کو لے لیا اور ان کے علاوہ کو چھوڑ دیا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے ، ۲- اس باب میں انس سے بھی روایت ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
حدیث نمبر: 3588 --- حکم البانی: صحيح ، الصحيحة ( 1258 ) ... ثابت بنانی اپنے شاگرد محمد بن سالم سے کہتے ہیں کہ جب تمہیں درد ہو تو جہاں درد اور تکلیف ہو وہاں ہاتھ رکھو پھر پڑھو : « بسم اللہ أعوذ بعزۃ اللہ وقدرتہ من شر ما أجد من وجعي ہذا » ” اللہ کے نام سے اللہ کی عزت و قدرت کے سہارے میں اپنی اس تکلیف کے شر سے جو میں محسوس کر رہا ہوں پناہ چاہتا ہوں “ ۔ ، پھر (درد کی جگہ سے) ہاتھ ہٹا لو پھر ایسے ہی طاق (تین یا پانچ یا سات) بار کرو ، کیونکہ انس بن مالک نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے ایسا ہی بیان کیا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے ، اور محمد بن سالم یہ بصریٰ شیخ ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  3k
حکم البانی: ضعيف ، ابن ماجة ( 3437 ) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم ( 749 ) ، وسيأتي برقم ( 379 / 2252 ) //... اس سند سے بھی اسی جیسی حدیث مروی ہے ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- دونوں روایتیں سفیان ابن عیینہ سے مروی ہیں ، ان کے بعض شاگردوں نے سند میں « عن أبي خزامۃ ، عن أبيہ » کہا ہے اور بعض نے « عن ابن أبي خزامۃ ، عن أبيہ » کہا ہے ، ابن عیینہ کے علاوہ دوسرے لوگوں نے اسے « عن الزہري ، عن أبي خزامۃ ، عن أبيہ » روایت کی ہے ، یہ زیادہ صحیح ہے ، ۳- ہم اس روایت کے علاوہ ابوخزامہ سے ان کی دوسری کوئی روایت نہیں جانتے ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 Next >>


Search took 0.138 seconds