حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: جھاڑ پھونک
تمام کتب میں
62 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 100 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 3525 ) ... اس سند سے بھی ابن عباس ؓ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  1k
حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 3510 ) ... اس سند سے بھی اسماء بنت عمیس ؓ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے ۔ فائدہ : معلوم ہوا کہ نظر بد کا اثر بے انتہائی نقصان دہ اور تکلیف دہ ہے ، یہاں تک کہ اگر کوئی چیز خلاف تقدیر پیش آ سکتی اور ضرر پہنچا سکتی تو وہ نظر بد ہوتی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  1k
حدیث نمبر: 381 --- حکم البانی: ضعيف ، التعليق الرغيب ( 1 / 193 ) ، المشكاة ( 1002 ) ، الضعيفة ( 5485 ) // ضعيف الجامع الصغير ( 6378 ) //... ام سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ہمارے (گھر کے) ایک لڑکے کو دیکھا جسے افلح کہا جاتا تھا کہ جب وہ سجدہ کرتا تو پھونک مارتا ہے ، تو آپ نے فرمایا : ” افلح ! اپنے چہرے کو گرد آلودہ کر “ ۔ احمد بن منیع کہتے ہیں کہ عباد بن العوام نے نماز میں پھونک مارنے کو مکروہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر کسی نے پھونک مار ہی دی تو اس کی نماز باطل نہ ہو گی ۔ احمد بن منیع کہتے ہیں کہ اسی کو ہم بھی اختیار کرتے ہیں ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : اس حدیث کو بعض دیگر لوگوں نے ابوحمزہ کے واسطہ سے روایت کی ہے ۔ اور « غلاما لنا يقال لہ أفلح » کے بجائے « مولى لنا يقال لہ رباح » (ہمارے مولیٰ کو جسے رباح کہا جاتا تھا) کہا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 95  -  3k
اس سند سے حماد بن زید نے میمون ابی حمزہ سے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے اور اس میں غلام لنا يقال لہ رباح ہے امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- ام سلمہ ؓ کی حدیث کی سند کچھ زیادہ قوی نہیں میمون ابوحمزہ کو بعض اہل علم نے ضعیف قرار دیا ہے ۲- اور نماز میں پھونک مارنے کے سلسلہ میں اہل علم کے درمیان اختلاف ہے بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص نماز میں پھونک مارے تو وہ نماز دوبارہ پڑھے یہی قول سفیان ثوری اور اہل کوفہ کا ہے اور بعض نے کہا ہے کہ نماز میں پھونک مارنا مکروہ ہے اور اگر کسی نے اپنی نماز میں پھونک مار ہی دی تو اس کی نماز فاسد نہ ہو گی یہی احمد اور اسحاق بن راہویہ وغیرہ کا قول ہے
Terms matched: 1  -  Score: 73  -  3k
اور عبداللہ بن عمرو ؓ سے گرہن کی حدیث میں منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ نے گرہن کی نماز میں سجدے میں پھونک ماری ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 317 --- حکم البانی: صحيح دون الذراعين والصواب كفيه... عبدالرحمٰن بن ابزی ؓ کہتے ہیں کہ ہم عمر ؓ کے پاس تھے کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا : امیر المؤمنین ! بسا اوقات ہمیں ایک ایک دو دو مہینہ بغیر پانی کے رہنا پڑ جاتا ہے ، (تو ہم کیا کریں ؟) تو آپ نے کہا : رہا میں تو میں جب تک پانی نہ پا لوں نماز نہیں پڑھ سکتا ، اس پر عمار بن یاسر ؓ نے کہا : امیر المؤمنین ! کیا آپ کو یاد ہے ؟ جب آپ اور ہم فلاں اور فلاں جگہ اونٹ چرا رہے تھے ، تو آپ کو معلوم ہے کہ ہم جنبی ہو گئے تھے ، کہنے لگے : ہاں ، تو رہا میں تو میں نے مٹی میں لوٹ پوٹ لیا ، پھر ہم نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے (اور ہم نے اسے آپ سے بیان کیا) تو آپ ﷺ نے ہنس کر فرمایا : ” تمہارے لیے مٹی سے اس طرح کر لینا کافی تھا “ ، اور آپ ﷺ نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر مارا ، پھر ان میں پھونک ماری ، پھر اپنے چہرہ کا اور اپنے دونوں بازووں کے کچھ حصہ کا مسح کیا ، اس پر عمر ؓ نے کہا : عمار ! اللہ سے ڈرو ، تو انہوں نے کہا : امیر المؤمنین ! اگر آپ چاہیں تو میں اسے نہ بیان کروں ، تو عمر ؓ نے کہا : بلکہ جو تم کہہ رہے ہو ہم تم کو اس کا ذمہ دار بناتے ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  4k
حدیث نمبر: 7037 --- ‏‏‏‏ اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” میں سویا ہوا تھا کہ زمین کے خزانے میرے پاس لائے گئے اور میرے ہاتھ میں دو سونے کے کنگن رکھ دئیے گئے جو مجھے بہت شاق گزرے ۔ پھر مجھے وحی کی گئی کہ میں ان پر پھونک ماروں میں نے پھونکا تو وہ اڑ گئے ۔ میں نے ان کی تعبیر دو جھوٹوں سے لی جن کے درمیان میں میں ہوں ایک صنعاء کا اور دوسرا یمامہ کا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 5737 --- ہم سے سیدان بن مضارب ابو محمد باہلی نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابومعشر یوسف بن یزید البراء نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے عبیداللہ بن اخنس ابو مالک نے بیان کیا ، ان سے ابن ابی ملیکہ نے اور ان سے ابن عباس ؓ نے کہ چند صحابہ ایک پانی سے گزرے جس کے پاس کے قبیلہ میں بچھو کا کاٹا ہوا (لدیغ یا سلیم راوی کو ان دونوں الفاظ کے متعلق شبہ تھا) ایک شخص تھا ۔ قبیلہ کا ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہا کیا آپ لوگوں میں کوئی دم جھاڑ کرنے والا ہے ۔ ہمارے قبیلہ میں ایک شخص کو بچھو نے کاٹ لیا ہے چنانچہ صحابہ کی اس جماعت میں سے ایک صحابی اس شخص کے ساتھ گئے اور چند بکریوں کی شرط کے ساتھ اس شخص پر سورۃ فاتحہ پڑھی ، اس سے وہ اچھا ہو گیا وہ صاحب شرط کے مطابق بکریاں اپنے ساتھیوں کے پاس لائے تو انہوں نے اسے قبول کر لینا پسند نہیں کیا اور کہا کہ اللہ کی کتاب پر تم نے اجرت لے لی ۔ آخر جب سب لوگ مدینہ آئے تو عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ان صاحب نے اللہ کی کتاب پر اجرت لے لی ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ جن چیزوں پر تم اجرت لے سکتے ہو ان میں سے زیادہ اس کی مستحق اللہ کی کتاب ہی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  4k
حدیث نمبر: 5410 --- ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابوغسان (محمد بن مطرف لیثی) نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے ابوحازم سلمہ بن دینار نے بیان کیا ، انہوں نے سہل بن سعد ساعدی ؓ سے پوچھا کیا تم نے نبی کریم ﷺ کے زمانہ میں میدہ دیکھا تھا ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں ، میں نے پوچھا کیا تم جَو کے آٹے کو چھانتے تھے ؟ کہا نہیں ، بلکہ ہم اسے صرف پھونک لیا کرتے تھے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 3728 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے برتن میں سانس لینے یا پھونک مارنے سے منع فرمایا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 3288 --- حکم البانی: ضعيف وقد صح من قوله صلى الله عليه وسلم... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کھانے پینے کی چیزوں میں نہ پھونک مارتے تھے ، اور نہ ہی برتن کے اندر سانس لیتے تھے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 3722 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3611... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”میں سویا ہوا تھا ، میرے پاس زمین کے خزانے لائے گئے ، میرے ہاتھ میں سونے کے دو کنگن رکھ دیے گئے ، وہ مجھ پر گراں گزرے اور انہوں نے مجھے مغموم و بے چین کر دیا ، میری طرف وحی کی گئی کہ پھونک مارو ، میں نے پھونک ماری ، وہ دونوں (‏‏‏‏میرے ہاتھ سے) ہٹ گئے ۔ میں نے اس خواب کی تاویل یہ کی کہ ان سے مراد وہ دو جھوٹے ہیں ، کہ میں جن کے درمیان ہوں ، (‏‏‏‏ ‏‏‏‏۱) صاحب صنعاء (‏‏‏‏ ‏‏‏‏یعنی اسود عنسی) اور (‏‏‏‏ ‏‏‏‏۲) صاحب یمامہ (‏‏‏‏ ‏‏‏‏یعنی مسیلمہ کذاب) ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 3813 --- حکم البانی: ضعيف... ابوالدرداء ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا : ” تم « سبحان اللہ والحمد للہ ولا إلہ إلا اللہ واللہ أكبر » کہنے کو اپنے اوپر لازم کر لو ، کیونکہ یہ کلمے گناہوں کو ایسے جھاڑ دیتے ہیں جیسے درخت اپنے (پرانے) پتے جھاڑ دیتا ہے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  1k
حدیث نمبر: 3621 --- (ابن عباس ؓ نے کہا کہ) مجھے ابوہریرہ ؓ نے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا ” میں سویا ہوا تھا کہ میں نے (خواب میں) سونے کے دو کنگن اپنے ہاتھوں میں دیکھے ۔ مجھے اس خواب سے بہت فکر ہوا ، پھر خواب میں ہی وحی کے ذریعہ مجھے بتلایا گیا کہ میں ان پر پھونک ماروں ۔ چنانچہ جب میں نے پھونک ماری تو وہ دونوں اڑ گئے ۔ میں نے اس سے یہ تعبیر لی کہ میرے بعد جھوٹے نبی ہوں گے ۔ “ پس ان میں سے ایک تو اسود عنسی ہے اور دوسرا یمامہ کا مسیلمہ کذاب تھا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 326 --- حکم البانی: صحيح... اس طریق سے عبدالرحمٰن بن ابزیٰ سے بواسطہ عمار ؓ اس حدیث میں مروی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ آپ نے یعنی نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” صرف اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مار کر انہیں اپنے چہرے اور اپنی دونوں ہتھیلیوں پر پھیر لینا تمہارے لیے کافی تھا “ ، پھر راوی نے پوری حدیث بیان کی ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے شعبہ نے حصین سے ، حصین نے ابو مالک سے روایت کیا ہے ، اس میں ہے : میں نے عمار ؓ کو اسی طرح خطبہ میں بیان کرتے ہوئے سنا ہے مگر اس میں انہوں نے کہا : ” پھونک نہیں ماری “ ، اور حسین بن محمد نے شعبہ سے اور انہوں نے حکم سے روایت کی ہے ، اس میں انہوں نے کہا ہے : آپ ﷺ نے زمین پر اپنی دونوں ہتھیلیوں کو مارا اور اس میں پھونک ماری ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  3k
حدیث نمبر: 4374 --- ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہ پھر میں نے رسول اللہ ﷺ کے اس ارشاد کے متعلق پوچھا کہ ” میرا خیال تو یہ ہے کہ تو وہی ہے جو مجھے خواب میں دکھایا گیا تھا ۔ “ تو ابوہریرہ ؓ نے مجھے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ میں سویا ہوا تھا ، میں نے اپنے ہاتھوں میں سونے کے دو کنگن دیکھے ، مجھے انہیں دیکھ کر بڑا دکھ ہوا پھر خواب ہی میں مجھ پر وحی کی گئی کہ میں ان میں پھونک مار دوں ۔ چنانچہ میں نے ان میں پھونکا تو وہ اڑ گئے ۔ میں نے اس کی تعبیر دو جھوٹوں سے لی جو میرے بعد نکلیں گے ۔ ایک اسود عنسی تھا اور دوسرا مسیلمہ کذاب ، جن ہر دو کو خدا نے پھونک کی طرح ختم کر دیا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 2276 --- ہم سے ابوالنعمان نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا ، ان سے ابوبشر نے بیان کیا ، ان سے ابوالمتوکل نے بیان کیا ، اور ان سے ابو سعید خدری ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ کے کچھ صحابہ ؓ سفر میں تھے ۔ دوران سفر میں وہ عرب کے ایک قبیلہ پر اترے ۔ صحابہ نے چاہا کہ قبیلہ والے انہیں اپنا مہمان بنا لیں ، لیکن انہوں نے مہمانی نہیں کی ، بلکہ صاف انکار کر دیا ۔ اتفاق سے اسی قبیلہ کے سردار کو سانپ نے ڈس لیا ، قبیلہ والوں نے ہر طرح کی کوشش کر ڈالی ، لیکن ان کا سردار اچھا نہ ہوا ۔ ان کے کسی آدمی نے کہا کہ چلو ان لوگوں سے بھی پوچھیں جو یہاں آ کر اترے ہیں ۔ ممکن ہے کوئی دم جھاڑنے کی چیز ان کے پاس ہو ۔ چنانچہ قبیلہ والے ان کے پاس آئے اور کہا کہ بھائیو ! ہمارے سردار کو سانپ نے ڈس لیا ہے ۔ اس کے لیے ہم نے ہر قسم کی کوشش کر ڈالی لیکن کچھ فائدہ نہ ہوا ۔ کیا تمہارے پاس کوئی چیز دم کرنے کی ہے ؟ ایک صحابی نے کہا کہ قسم اللہ کی میں اسے جھاڑ دوں گا لیکن ہم نے تم سے میزبانی کے لیے کہا تھا اور تم نے اس سے انکار کر دیا ۔ اس لیے اب میں بھی اجرت کے بغیر نہیں جھاڑ سکتا ، آخر بکریوں کے ایک گلے پر ان کا معاملہ طے ہوا ۔ وہ صحابی وہاں گئے اور « الحمد للہ رب العالمين » پڑھ پڑھ کر دم کیا ۔ ایسا معلوم ہوا جیسے کسی کی رسی کھول دی گئی ہو ۔ وہ سردار اٹھ کر چلنے لگا ، تکلیف و درد کا نام و نشان بھی باقی نہیں تھا ۔ بیان کیا کہ پھر انہوں نے طے شدہ اجرت صحابہ کو ادا کر دی ۔ کسی نے کہا کہ اسے تقسیم کر لو ، لیکن جنہوں نے جھاڑا تھا ، وہ بولے کہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر پہلے ہم آپ ﷺ سے اس کا ذکر کر لیں ۔ اس کے بعد دیکھیں گے کہ آپ ﷺ کیا حکم دیتے ہیں ۔ چنانچہ سب حضرات رسول اللہ ﷺ خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ ﷺ سے اس کا ذکر کیا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا یہ تم کو کیسے معلوم ہوا کہ سورۃ فاتحہ بھی ایک رقیہ ہے ؟ اس کے بعد آپ ﷺ نے فرمایا کہ تم نے ٹھیک کیا ۔ اسے تقسیم کر لو اور ایک میرا حصہ بھی لگاؤ ۔ یہ فرما کر رسول اللہ ﷺ ہنس پڑے ۔ شعبہ نے کہا کہ ابوالبشر نے ہم سے بیان کیا ، انہوں نے ابوالمتوکل سے ایسا ہی سنا ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: سورۃ فاتحہ سے سانپ کے کاٹے کا علاج ۔
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  7k
حدیث نمبر: 1751 --- حکم البانی: صحيح غاية المرام ( 120 و 422 ) ... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جس نے کوئی تصویر بنائی اللہ تعالیٰ اس کو عذاب دیتا رہے گا یہاں تک کہ مصور اس میں روح پھونک دے اور وہ اس میں روح نہیں پھونک سکے گا ، اور جس نے کسی قوم کی بات کان لگا کر سنی حالانکہ وہ اس سے بھاگتے ہوں ، قیامت کے دن اس کے کان میں سیسہ ڈالا جائے گا “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- ابن عباس کی حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں عبداللہ بن مسعود ، ابوہریرہ ، ابوحجیفہ ، عائشہ اور ابن عمر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  2k
حدیث نمبر: 6320 --- ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا ، کہا ہم سے زہیر نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبیداللہ بن عمر نے بیان کیا ، کہا مجھ سے سعید بن ابی سعید مقبری نے بیان کیا ، ان سے ان کے باپ نے اور ان سے ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جب تم میں سے کوئی شخص بستر پر لیٹے تو پہلے اپنا بستر اپنے ازار کے کنارے سے جھاڑ لے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کی بےخبری میں کیا چیز اس پر آ گئی ہے پھر یہ دعا پڑھے « باسمك رب وضعت جنبي ، ‏‏‏‏ وبك أرفعہ ، ‏‏‏‏ إن أمسكت نفسي فارحمہا ، ‏‏‏‏ وإن أرسلتہا فاحفظہا بما تحفظ بہ الصالحين‏ ‏‏.‏ » ” میرے پالنے والے ! تیرے نام سے میں نے اپنا پہلو رکھا ہے اور تیرے ہی نام سے اٹھاؤں گا اگر تو نے میری جان کو روک لیا تو اس پر رحم کرنا اور اگر چھوڑ دیا (زندگی باقی رکھی) تو اس کی اس طرح حفاظت کرنا جس طرح تو صالحین کی حفاظت کرتا ہے ۔ “ اس کی روایت ابوضمرہ اور اسماعیل بن زکریا نے عبیداللہ کے حوالے سے کی اور یحییٰ اور بشر نے بیان کیا ، ان سے عبیداللہ نے ، ان سے سعید نے ، ان سے ابوہریرہ ؓ نے اور ان سے نبی کریم ﷺ نے اور اس کی روایت امام مالک اور ابن عجلان نے کی ہے ۔ ان سے سعید نے ، ان سے ابوہریرہ ؓ نے نبی کریم ﷺ سے اس طرح روایت کی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 36  -  4k
حدیث نمبر: 1142 --- ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا ، کہا کہ ہمیں امام مالک رحمہ اللہ نے خبر دی ، انہیں ابوالزناد نے ، انہیں اعرج نے اور انہیں ابوہریرہ ؓ نے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ شیطان آدمی کے سر کے پیچھے رات میں سوتے وقت تین گرہیں لگا دیتا ہے اور ہر گرہ پر یہ افسوں پھونک دیتا ہے کہ سو جا ابھی رات بہت باقی ہے پھر اگر کوئی بیدار ہو کر اللہ کی یاد کرنے لگا تو ایک گرہ کھل جاتی ہے پھر جب وضو کرتا ہے تو دوسری گرہ کھل جاتی ہے ۔ پھر اگر نماز (فرض یا نفل) پڑھے تو تیسری گرہ بھی کھل جاتی ہے ۔ اس طرح صبح کے وقت آدمی چاق و چوبند خوش مزاج رہتا ہے ۔ ورنہ سست اور بدباطن رہتا ہے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: سونے والے پر شیطان کا پھونک مارنا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 31  -  3k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 Next >>


Search took 0.138 seconds