حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: جھاڑ پھونک
کتاب/کتب میں "سنن ابی داود"
23 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 13 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3900 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے اصحاب کی ایک جماعت ایک سفر پر نکلی اور وہ عرب کے قبیلوں میں سے ایک قبیلہ میں اتری ، ان میں سے بعض نے آ کر کہا : ہمارے سردار کو بچھو یا سانپ نے کاٹ لیا ہے ، کیا تمہارے پاس کوئی ایسی چیز ہے جو انہیں فائدہ دے ؟ تو ہم میں سے ایک شخص نے کہا : ہاں قسم اللہ کی میں جھاڑ پھونک کرتا ہوں لیکن ہم نے تم سے ضیافت کے لیے کہا تو تم نے ہماری ضیافت سے انکار کیا ، اس لیے اب میں اس وقت تک جھاڑ پھونک نہیں کر سکتا جب تک تم مجھے اس کی اجرت نہیں دو گے ، تو انہوں نے ان کے لیے بکریوں کا ایک ریوڑ اجرت ٹھہرائی ، چنانچہ وہ آئے اور سورۃ فاتحہ پڑھ کر اس پر دم کرنے لگے یہاں تک کہ وہ اچھا ہو گیا گویا وہ رسی سے بندھا ہوا تھا چھوٹ گیا ، پھر ان لوگوں نے جو اجرت ٹھہرائی تھی پوری ادا کر دی ، لوگوں نے کہا : اسے آپس میں تقسیم کر لو ، تو جس نے جھاڑ پھونک کیا تھا وہ بولا : اس وقت تک ایسا نہ کرو جب تک کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آ کر آپ سے اجازت نہ لے لیں ، چنانچہ وہ سب رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ سے ذکر کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تمہیں کہاں سے معلوم ہوا کہ یہ منتر ہے ؟ تم نے بہت اچھا کیا ، تم اسے آپس میں تقسیم کر لو اور اپنے ساتھ میرا بھی ایک حصہ لگانا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 191  -  4k
حدیث نمبر: 3418 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے اصحاب کی ایک جماعت ایک سفر پر نکلی اور عرب کے قبائل میں سے کسی قبیلے کے پاس وہ لوگ جا کر ٹھہرے اور ان سے مہمان نوازی طلب کی تو انہوں نے مہمان نوازی سے انکار کر دیا وہ پھر اس قبیلے کے سردار کو سانپ یا بچھو نے کاٹ (ڈنک مار دیا) کھایا ، انہوں نے ہر چیز سے علاج کیا لیکن اسے کسی چیز سے فائدہ نہیں ہو رہا تھا ، تب ان میں سے ایک نے کہا : اگر تم ان لوگوں کے پاس آتے جو تمہارے یہاں آ کر قیام پذیر ہیں ، ممکن ہے ان میں سے کسی کے پاس کوئی چیز ہو جو تمہارے ساتھی کو فائدہ پہنچائے (وہ آئے) اور ان میں سے ایک نے کہا : ہمارا سردار ڈس لیا گیا ہے ہم نے اس کی شفایابی کے لیے ہر طرح کی دوا دارو کر لی لیکن کوئی چیز اسے فائدہ نہیں دے رہی ہے ، تو کیا تم میں سے کسی کے پاس جھاڑ پھونک قسم کی کوئی چیز ہے جو ہمارے (ساتھی کو شفاء دے) ؟ تو اس جماعت میں سے ایک شخص نے کہا : ہاں ، میں جھاڑ پھونک کرتا ہوں ، لیکن بھائی بات یہ ہے کہ ہم نے چاہا کہ تم ہمیں اپنا مہمان بنا لو لیکن تم نے ہمیں اپنا مہمان بنانے سے انکار کر دیا ، تو اب جب تک اس کا معاوضہ طے نہ کر دو میں جھاڑ پھونک کرنے والا نہیں ، انہوں نے بکریوں کا ایک گلہ دینے کا وعدہ کیا تو وہ (صحابی) سردار کے پاس آئے اور سورۃ فاتحہ پڑھ کر تھوتھو کرتے رہے یہاں تک کہ وہ شفایاب ہو گیا ، گویا وہ رسی کی گرہ سے آزاد ہو گیا ، تو ان لوگوں نے جو اجرت ٹھہرائی تھی وہ پوری پوری دے دی ، تو صحابہ نے کہا : لاؤ اسے تقسیم کر لیں ، تو اس شخص نے جس نے منتر پڑھا تھا کہا : نہیں ابھی نہ کرو یہاں تک کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں اور آپ سے پوچھ لیں تو وہ لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ سے پورا واقعہ ذکر کیا ، آپ ﷺ نے ان سے پوچھا : ” تم نے کیسے جانا کہ یہ جھاڑ پھونک ہے ؟ تم نے اچھا کیا ، اپنے ساتھ تم میرا بھی ایک حصہ لگانا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 152  -  6k
حدیث نمبر: 3888 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... سہل بن حنیف ؓ کہتے ہیں کہ ہم ایک ندی پر سے گزرے تو میں نے اس میں غسل کیا ، اور بخار لے کر باہر نکلا ، اس کی خبر رسول اللہ ﷺ کو پہنچی تو آپ نے فرمایا : ” ابوثابت کو شیطان سے پناہ مانگنے کے لیے کہو “ ۔ عثمان کی دادی کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا : میرے آقا ! جھاڑ پھونک بھی تو مفید ہے ، اس پر آپ ﷺ نے فرمایا : ” جھاڑ پھونک تو صرف نظر بد کے لیے یا سانپ کے ڈسنے یا بچھو کے ڈنک مارنے کے لیے ہے (ان کے علاوہ جو بیماریاں ہیں ان میں دوا یا دعا کام آتی ہے) “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : « حمہ » سانپ کے ڈسنے کو کہتے ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 144  -  2k
حدیث نمبر: 3896 --- حکم البانی: صحيح... خارجہ بن صلت تمیمی اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور انہوں نے اسلام قبول کر لیا ، پھر لوٹ کر جب آپ کے پاس سے جانے لگے تو ایک قوم پر سے گزرے جن میں ایک شخص دیوانہ تھا زنجیر سے بندھا ہوا تھا تو اس کے گھر والے کہنے لگے کہ ہم نے سنا ہے کہ آپ کے یہ ساتھی (رسول اللہ ﷺ ) خیر و بھلائی لے کر آئے ہیں تو کیا آپ کے پاس کوئی چیز ہے جس سے تم اس شخص کا علاج کریں ؟ میں نے سورۃ فاتحہ پڑھ کر اس پر دم کر دیا تو وہ اچھا ہو گیا ، تو ان لوگوں نے مجھے سو بکریاں دیں ، میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آپ کو اس کی خبر دی ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم نے صرف یہی سورت پڑھی ہے ؟ “ ۔ (مسدد کی ایک دوسری روایت میں : « ہل إلا ہذا » کے بجائے : « ہل قلت غير ہذا » ہے یعنی کیا تو نے اس کے علاوہ کچھ اور نہیں پڑھا ؟) میں نے عرض کیا : نہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” انہیں لے لو ، قسم ہے میری عمر کی لوگ تو ناجائز جھاڑ پھونک کی روٹی کھاتے ہیں اور تم نے تو جائز جھاڑ پھونک پر کھایا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 144  -  4k
حدیث نمبر: 3886 --- حکم البانی: صحيح... عوف بن مالک ؓ کہتے ہیں ہم جاہلیت میں جھاڑ پھونک کرتے تھے تو ہم نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آپ اسے کیسا سمجھتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم اپنا منتر میرے اوپر پیش کرو جھاڑ پھونک میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ وہ شرک نہ ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 144  -  1k
حدیث نمبر: 3889 --- حکم البانی: ضعيف... انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جھاڑ پھونک صرف نظر بد کے لیے یا زہریلے جانوروں کے کاٹنے کے لیے یا ایسے خون کے لیے ہے جو تھمتا نہ ہو “ ۔ عباس نے نظر بد کا ذکر نہیں کیا ہے یہ سلیمان بن داود کے الفاظ ہیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 2  -  Score: 93  -  1k
حدیث نمبر: 3883 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فرما رہے تھے : ” جھاڑ پھونک (منتر) گنڈا (تعویذ) اور تولہ شرک ہیں “ عبداللہ بن مسعود ؓ کی بیوی زینب ؓ کہتی ہیں : میں نے کہا : آپ ایسا کیوں کہتے ہیں ؟ قسم اللہ کی میری آنکھ درد کی شدت سے نکلی آتی تھی اور میں فلاں یہودی کے پاس دم کرانے آتی تھی تو جب وہ دم کر دیتا تھا تو میرا درد بند ہو جاتا تھا ، عبداللہ ؓ بولے : یہ کام تو شیطان ہی کا تھا وہ اپنے ہاتھ سے آنکھ چھوتا تھا تو جب وہ دم کر دیتا تھا تو وہ اس سے رک جاتا تھا ، تیرے لیے تو بس ویسا ہی کہنا کافی تھا جیسا رسول اللہ ﷺ کہتے تھے : « ذہب الباس رب الناس اشف أنت الشافي لا شفاء إلا شفاؤك شفاء لا يغادر سقما » ” لوگوں کے رب ! بیماری کو دور فرما ، شفاء دے ، تو ہی شفاء دینے والا ہے ، ایسی شفاء جو کسی بیماری کو نہ رہنے دے “ ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: مسنون اذکار ۔ نظر بد یا بیماری سے محفوظ رہنے کیلئے چھلا ، منکا ، کڑا ، زنجیر ، حلقہ یا تعویذ پہننا شرک ہے ۔ نظر بد یا حادثات سے بچنے کیلئے کار ، مکان یا دکان وغیرہ پر گھوڑے کی نعل لٹکانا یا مٹی کی کالی ہنڈیا لٹکانا شرک ہے ۔
Terms matched: 2  -  Score: 72  -  4k
حدیث نمبر: 4222 --- حکم البانی: منكر... عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے تھے کہ اللہ کے نبی کریم ﷺ دس خصلتیں ناپسند فرماتے تھے ، زردی یعنی خلوق کو ، سفید بالوں کے تبدیل کرنے کو ، تہ بند ٹخنوں سے نیچے لٹکانے کو ، سونے کی انگوٹھی پہننے کو ، بے موقع و محل اجنبیوں کے سامنے عورتوں کے زیب و زینت کے ساتھ اور بن ٹھن کر نکلنے کو ، شطرنج کھیلنے کو ، معوذات کے علاوہ سے جھاڑ پھونک کرنے کو ، تعویذ اور گنڈے لٹکانے کو اور ناجائز جگہ منی ڈالنے کو ، اور بچے کے فساد کو یعنی اسے کمزور کرنے کو اس طرح پر کہ ایام رضاعت میں اس کی ماں سے صحبت کرے البتہ اسے حرام نہیں ٹھہراتے تھے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اہل بصرہ اس حدیث کی سند میں منفرد ہیں ، واللہ اعلم ... (ض)
Terms matched: 2  -  Score: 49  -  3k
حدیث نمبر: 3420 --- حکم البانی: صحيح... خارجہ بن صلت کے چچا علاقہ بن صحار تمیمی ؓ سے روایت ہے کہ ان کا گزر ایک قوم کے پاس سے ہوا تو وہ لوگ ان کے پاس آئے اور کہا کہ آپ آدمی (یعنی نبی اکرم ﷺ ) کے پاس سے بھلائی لے کر آئے ہیں ، تو ہمارے اس آدمی کو ذرا جھاڑ پھونک دیں ، پھر وہ لوگ رسیوں میں بندھے ہوئے ایک پاگل لے کر آئے ، تو انہوں نے اس پر تین دن تک صبح و شام سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کیا ، جب وہ اسے ختم کرتے تو (منہ میں) تھوک جمع کرتے پھر تھو تھو کرتے ، پھر وہ شخص ایسا ہو گیا ، گویا اس کی گرہیں کھل گئیں ، ان لوگوں نے ان کو کچھ دیا ، وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے ، اور آپ سے اس کا ذکر کیا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” (بے دھڑک) کھاؤ ، قسم ہے (یعنی اس ذات کی جس کے اختیار میں میری زندگی ہے) لوگ تو جھوٹا منتر پڑھ کر کھاتے ہیں ، آپ تو سچا منتر پڑھ کر کھا رہے ہیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 48  -  3k
حدیث نمبر: 3884 --- حکم البانی: صحيح... عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جھاڑ پھونک ، نظر بد یا زہریلے ڈنک کے علاوہ کسی اور چیز کے لیے نہیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 48  -  1k
حدیث نمبر: 3895 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ سے جب کوئی اپنی بیماری کی شکایت کرتا تو آپ اپنا لعاب مبارک لیتے پھر اسے مٹی میں لگا کر فرماتے : « تربۃ أرضنا بريقۃ بعضنا يشفى سقيمنا بإذن ربنا » ” یہ ہماری زمین کی خاک ہے ہم میں سے بعض کے لعاب سے ملی ہوئی ہے تاکہ ہمارا بیمار ہمارے رب کے حکم سے شفاء پا جائے “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: مسنون اذکار ۔
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
حدیث نمبر: 3894 --- حکم البانی: صحيح... یزید بن ابی عبید کہتے ہیں کہ میں نے سلمہ ؓ کی پنڈلی میں چوٹ کا ایک نشان دیکھا تو میں نے پوچھا : یہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا : مجھے یہ چوٹ خیبر کے دن لگی تھی ، لوگ کہنے لگے تھے : سلمہ ؓ کو ایسی چوٹ لگی ہے (اب بچ نہیں سکیں گے) تو مجھے نبی اکرم ﷺ کے پاس لایا گیا ، آپ نے تین بار مجھ پر دم کیا اس کے بعد سے اب تک مجھے اس میں کوئی تکلیف نہیں محسوس ہوئی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
حدیث نمبر: 3891 --- حکم البانی: صحيح... عثمان ؓ کہتے ہیں کہ وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے ، عثمان کہتے ہیں : اس وقت مجھے ایسا درد ہو رہا تھا کہ لگتا تھا کہ وہ مجھے ہلاک کر دے گا ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اپنا داہنا ہاتھ اس پر سات مرتبہ پھیرو اور کہو : « أعوذ بعزۃ اللہ وقدرتہ من شر ما أجد » ” میں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت کی پناہ چاہتا ہوں اس چیز کی برائی سے جو میں پاتا ہوں “ ۔ میں نے اسے کیا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے جو تکلیف تھی وہ دور فرما دی اس وقت سے میں برابر اپنے گھر والوں کو اور دوسروں کو اس کا حکم دیا کرتا ہوں ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: مسنون اذکار ۔
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
حدیث نمبر: 3890 --- حکم البانی: صحيح... عبدالعزیز بن صہیب کہتے ہیں کہ انس ؓ نے ثابت سے کہا : کیا میں تم پر دم نہ کروں جو رسول اللہ ﷺ کیا کرتے تھے ؟ انہوں نے کہا : کیوں نہیں ضرور کیجئے ، تو انس ؓ نے کہا : « اللہم رب الناس مذہب الباس اشف أنت الشافي لا شافي إلا أنت اشفہ شفاء لا يغادر سقما » ” اے اللہ ! لوگوں کے رب ! بیماری کو دور فرمانے والے شفاء دے تو ہی شفاء دینے والا ہے نہیں کوئی شفاء دینے والا سوائے تیرے تو اسے ایسی شفاء دے جو بیماری کو باقی نہ رہنے دے “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: مسنون اذکار ۔
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
حدیث نمبر: 3885 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... ثابت بن قیس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے ، وہ بیمار تھے تو آپ نے فرمایا : « اكشف الباس رب الناس ‏ ‏ ‏.‏ عن ثابت بن قيس » ” لوگوں کے رب ! اس بیماری کو ثابت بن قیس سے دور فرما دے “ پھر آپ نے وادی بطحان کی تھوڑی سی مٹی لی اور اسے ایک پیالہ میں رکھا پھر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس پر دم کیا اور اسے ان پر ڈال دیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ابن سرح کی روایت میں یوسف بن محمد ہے اور یہی صحیح ہے ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: مسنون اذکار ۔
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
حدیث نمبر: 3887 --- حکم البانی: صحيح... شفاء بنت عبداللہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے ، میں ام المؤمنین حفصہ ؓ کے پاس تھی ، تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا : ” « نملہ » کا منتر اس کو کیوں نہیں سکھا دیتی جیسے تم نے اس کو لکھنا سکھایا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  1k
حدیث نمبر: 3898 --- حکم البانی: صحيح... ابوصالح کہتے ہیں کہ میں نے قبیلہ اسلم کے ایک شخص سے سنا : اس نے کہا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا اتنے میں آپ کے اصحاب میں سے ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آج رات مجھے کسی چیز نے کاٹ لیا تو رات بھر نہیں سویا یہاں تک کہ صبح ہو گئی ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” کس چیز نے ؟ “ اس نے عرض کیا : بچھو نے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” سنو اگر تم شام کو یہ دعا پڑھ لیتے : « أعوذ بكلمات اللہ التامات من شر ما خلق » ” میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ چاہتا ہوں اس کی تمام مخلوقات کی برائی سے “ تو ان شاءاللہ (اللہ چاہتا تو) وہ تم کو نقصان نہ پہنچاتا “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: مسنون اذکار ۔
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  3k
حدیث نمبر: 3897 --- حکم البانی: صحيح... خارجہ بن صلت سے روایت ہے ، وہ اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ (کچھ لوگوں پر سے) گزرے (ان میں ایک دیوانہ شخص تھا) جس پر وہ صبح و شام فاتحہ پڑھ کر تین دن تک دم کرتے رہے ، جب سورۃ فاتحہ پڑھ چکتے تو اپنا تھوک جمع کر کے اس پر تھو تھو کر دیتے ، پھر وہ اچھا ہو گیا جیسے کوئی رسیوں میں جکڑا ہوا کھل جائے ، تو ان لوگوں نے ایک چیز دی تو وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے ، پھر انہوں نے وہی بات ذکر کی جو مسدد کی حدیث میں ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
حدیث نمبر: 3899 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک شخص لایا گیا جسے بچھو نے کاٹ لیا تھا تو آپ نے فرمایا : ” اگر وہ یہ دعا پڑھ لیتا : « أعوذ بكلمات اللہ التامۃ من شر ما خلق » ” میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ چاہتا ہوں اس کی تمام مخلوقات کی برائی سے “ تو وہ نہ کاٹتا یا اسے نقصان نہ پہنچاتا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
حدیث نمبر: 3902 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب بیمار ہوتے تو آپ اپنے اوپر معوذات پڑھ کر دم فرماتے تھے ، پھر جب آپ ﷺ کی تکلیف بڑھ گئی تو میں اسے آپ پر پڑھ کر دم کرتی اور برکت کی امید سے آپ کا ہاتھ آپ کے جسم پر پھیرتی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  1k
Result Pages: 1 2 Next >>


Search took 0.130 seconds