حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: جھاڑ پھونک
کتاب/کتب میں "سنن ابن ماجہ"
10 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 10 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3515 --- حکم البانی: صحيح... جابر ؓ کہتے ہیں کہ انصار کا آل عمرو بن حزم نامی گھرانہ زہریلے ڈنک پر جھاڑ پھونک کیا کرتا تھا ، جبکہ رسول اللہ ﷺ نے جھاڑ پھونک کرنے سے منع فرمایا تھا ، چنانچہ ان لوگوں نے آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ اللہ کے رسول ! آپ نے دم کرنے سے روک دیا ہے حالانکہ ہم لوگ زہریلے ڈنک پر جھاڑ پھونک کرتے ہیں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اپنا جھاڑ پھونک (منتر) مجھے سناؤ “ ، تو انہوں نے آپ ﷺ کو پڑھ کر سنایا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اس میں کوئی مضائقہ نہیں ، یہ تو « اقرارات ہیں » (یعنی ثابت شدہ ہیں) “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 243  -  2k
حدیث نمبر: 3516 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے زہریلے ڈنک ، نظر بد اور نملہ پر جھاڑ پھونک کی اجازت دی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 93  -  1k
حدیث نمبر: 3519 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... عمرو بن حزم ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے پاس سانپ کے ڈسے ہوئے کو پیش کیا ، تو آپ ﷺ نے اس پر دم (جھاڑ پھونک) کرنے کی اجازت دے دی ۔ ... (ض)
Terms matched: 2  -  Score: 93  -  1k
حدیث نمبر: 3529 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب بیمار پڑے تو اپنے اوپر معوذات پڑھتے اور پھونک لیتے ، لیکن جب آپ کا مرض شدت اختیار کر گیا تو میں آپ ﷺ کے اوپر پڑھتی اور برکت کی امید سے آپ ہی کا ہاتھ آپ پر پھیرتی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 50  -  1k
حدیث نمبر: 3437 --- حکم البانی: ضعيف... ابوخزامہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا گیا : بتائیے ان دواؤں کے بارے میں جن سے ہم علاج کرتے ہیں ، ان منتروں کے بارے میں جن سے ہم جھاڑ پھونک کرتے ہیں ، اور ان بچاؤ کی چیزوں کے بارے میں جن سے ہم بچاؤ کرتے ہیں ، کیا یہ چیزیں اللہ تعالیٰ کی تقدیر کو کچھ بدل سکتی ہیں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ خود اللہ تعالیٰ کی تقدیر میں شامل ہیں “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 2  -  Score: 49  -  2k
حدیث نمبر: 3489 --- حکم البانی: صحيح... مغیرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جس نے (آگ یا لوہا سے بدن) داغنے یا منتر (جھاڑ پھونک) سے علاج کیا ، وہ توکل سے بری ہو گیا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 48  -  1k
حدیث نمبر: 3513 --- حکم البانی: صحيح... بریدہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” نظر بد لگنے یا ڈنک لگنے کے سوا کسی صورت میں دم کرنا درست نہیں ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  1k
حدیث نمبر: 3514 --- حکم البانی: ضعيف... ابوبکر بن محمد سے روایت ہے کہ خالدہ بنت انس ام بنی حزم ساعدیہ ؓ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں ، اور آپ کے سامنے کچھ منتر پیش کیا ، تو آپ ﷺ نے انہیں اس کی اجازت دے دی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  1k
حدیث نمبر: 3528 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ دعا پڑھ کر (منتر) کو پھونکا کرتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  1k
حدیث نمبر: 3518 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک آدمی کو بچھو نے ڈنک مار دیا تو وہ رات بھر نہیں سو سکا ، نبی اکرم ﷺ سے عرض کیا گیا کہ فلاں شخص کو بچھو نے ڈنک مار دیا ہے ، اور وہ رات بھر نہیں سو سکا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اگر وہ شام کے وقت ہی یہ دعا پڑھ لیتا « أعوذ بكلمات اللہ التامات من شر ما خلق » یعنی ” میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کے ذریعہ پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کیا “ ، تو بچھو کا اسے ڈنک مارنا صبح تک ضرر نہ پہنچاتا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
حدیث نمبر: 3288 --- حکم البانی: ضعيف وقد صح من قوله صلى الله عليه وسلم... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کھانے پینے کی چیزوں میں نہ پھونک مارتے تھے ، اور نہ ہی برتن کے اندر سانس لیتے تھے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 3813 --- حکم البانی: ضعيف... ابوالدرداء ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا : ” تم « سبحان اللہ والحمد للہ ولا إلہ إلا اللہ واللہ أكبر » کہنے کو اپنے اوپر لازم کر لو ، کیونکہ یہ کلمے گناہوں کو ایسے جھاڑ دیتے ہیں جیسے درخت اپنے (پرانے) پتے جھاڑ دیتا ہے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  1k
حدیث نمبر: 3875 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ جب اپنے بستر پر لیٹتے تو اپنے دونوں ہاتھوں میں پھونک مارتے ، اور معوذتین : « قل أعوذ برب الفلق » و « قل أعوذ برب الناس » پڑھتے ، اور انہیں اپنے جسم پر پھیر لیتے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 569 --- حکم البانی: صحيح... عبدالرحمٰن بن ابزی ؓ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی عمر بن خطاب ؓ کے پاس آیا ، اور کہا کہ میں جنبی ہو گیا اور پانی نہیں پایا ، تو عمر ؓ نے کہا : نماز نہ پڑھو ، اس پر عمار بن یاسر ؓ نے کہا : امیر المؤمنین ! کیا آپ کو یاد نہیں کہ جب میں اور آپ ایک لشکر میں تھے ، ہم جنبی ہو گئے ، اور ہمیں پانی نہ مل سکا تو آپ نے نماز نہیں پڑھی ، اور میں مٹی میں لوٹا ، اور نماز پڑھ لی ، جب میں نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا ، اور آپ سے اس کا ذکر کیا ، تو آپ نے فرمایا : ” تمہارے لیے بس اتنا کافی تھا “ ، اور نبی اکرم ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے ، پھر ان دونوں میں پھونک ماری ، اور اپنے چہرے اور دونوں پہنچوں پر اسے مل لیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 570 --- حکم البانی: صحيح دون رواية مرفقيه فإنها منكرة... حکم اور سلمہ بن کہیل نے عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے تیمم کے بارے میں پوچھا ، تو انہوں نے کہا نبی اکرم ﷺ نے عمار ؓ کو اس طرح کرنے کا حکم دیا ، پھر عبداللہ بن ابی اوفی ؓ نے اپنے ہاتھ زمین پر مارے ، اور انہیں جھاڑ کر اپنے چہرے پر مل لیا ۔ حکم کی روایت میں « يديہ »  اور سلمہ کی روایت میں « مرفقيہ »  کا لفظ ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3429 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے برتن میں پھونک مارنے سے منع فرمایا ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 3430 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مشروب میں پھونک نہیں مارتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 3335 --- حکم البانی: صحيح... ابوحازم کہتے ہیں کہ میں نے سہل بن سعد ؓ سے پوچھا : کیا آپ نے میدہ دیکھا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کی وفات تک میدہ نہیں دیکھا تھا ، تو میں نے پوچھا : کیا لوگوں کے پاس رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں چھلنیاں نہ تھیں ؟ انہوں نے جواب دیا : میں نے کوئی چھلنی نہیں دیکھی یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ کی وفات ہو گئی ، میں نے عرض کیا : آخر کیسے آپ لوگ بلا چھنا جو کھاتے تھے ؟ فرمایا : ہاں ! ہم اسے پھونک لیتے تو اس میں اڑنے کے لائق چیز اڑ جاتی اور جو باقی رہ جاتا اسے ہم گوندھ لیتے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3231 --- حکم البانی: صحيح... فاکہ بن مغیرہ کی لونڈی سائبہ کہتی ہیں کہ وہ ام المؤمنین عائشہ ؓ کے پاس آئیں تو انہوں نے آپ کے گھر ایک برچھا رکھا ہوا دیکھا ، تو عرض کیا : ام المؤمنین ! آپ اس برچھے سے کیا کرتی ہیں ؟ کہا : ہم اس سے ان چھپکلیوں کو مارتے ہیں ، کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے ہمیں بتایا ہے کہ جب ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا تو روئے زمین کے تمام جانوروں نے آگ بجھائی سوائے چھپکلی کے کہ یہ اسے (مزید) پھونک مارتی تھی ، اسی لیے رسول اللہ ﷺ نے اس کے قتل کا حکم دیا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3922 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” میں نے خواب میں سونے کے دو کنگن دیکھے ، پھر میں نے انہیں پھونک ماری (تو وہ اڑ گئے) ، پھر میں نے اس کی تعبیر یہ سمجھی کہ اس سے مراد نبوت کے دونوں جھوٹے دعوے دار مسیلمہ اور عنسی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k


Search took 0.142 seconds