1. سنن ابن ماجہ --- کتاب: جہاد کے فضائل و احکام --- باب : ( مال غنیمت میں سے ) خمس کی تقسیم کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 2881 --- حکم البانی: صحيح... جبیر بن مطعم ؓ کا بیان ہے کہ وہ اور عثمان بن عفان ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے ، اور خیبر کے خمس مال میں سے جو حصہ آپ نے بنی ہاشم اور بنی مطلب کو دیا تھا اس کے بارے میں گفتگو کرنے لگے ، چنانچہ انہوں نے کہا : آپ نے ہمارے بھائی بنی ہاشم اور بنی مطلب کو تو دے دیا ، جب کہ ہماری اور بنی مطلب کی قرابت بنی ہاشم سے یکساں ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” میں بنی ہاشم اور بنی مطلب کو ایک ہی سمجھتا ہوں “ ۔ ... (ص/ح)
2. سنن ابن ماجہ --- کتاب: حدود کے احکام و مسائل --- باب : غلام چوری کرے تو اس کے حکم کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 2590 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ بیت المال کے لیے مال غنیمت کے پانچویں حصے میں جو غلام ملے تھے ان میں سے ایک غلام نے خمس (پانچویں حصہ) میں سے کچھ چرا لیا ، یہ معاملہ نبی اکرم ﷺ کے پاس پیش کیا گیا ، آپ ﷺ نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا اور فرمایا : ” (خمس) اللہ کا مال ہے ، ایک نے دوسرے کو چرایا “ ۔ ... (ض)
3. سنن ابن ماجہ --- کتاب: جہاد کے فضائل و احکام --- باب : مال غنیمت میں سے ہبہ کرنے کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 2851 --- حکم البانی: صحيح... حبیب بن مسلمہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ مال غنیمت میں سے خمس (پانچواں حصہ جو اللہ اور اس کے رسول کا حق ہے) نکال لینے کے بعد مال غنیمت کا ایک تہائی بطور نفل ہبہ اور عطیہ دیتے ۔ ... (ص/ح)
4. سنن ابن ماجہ --- کتاب: نکاح کے احکام و مسائل --- باب : ایک بار یا دو بار دودھ چوسنے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 1942 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ پہلے قرآن میں یہ آیت تھی ، پھر وہ ساقط و منسوخ ہو گئی ، وہ آیت یہ ہے « لا يحرم إلا عشر رضعات أو خمس معلومات » دس یا پانچ مقرر رضاعتوں کو واجب کرنے والی رضاعت ثابت ہوتی ہے ۔ ... (ص/ح)
|