1. سنن ابن ماجہ --- کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ و خیرات کی فضیلت کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 1844 --- حکم البانی: صحيح... سلمان بن عامر ضبی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مسکین و فقیر کو صدقہ دینا (صرف) صدقہ ہے ، اور رشتہ دار کو صدقہ دینا دو چیز ہے ، ایک صدقہ اور دوسری صلہ رحمی “ ۔ ... (ص/ح)
2. سنن ابن ماجہ --- کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ و خیرات کی فضیلت کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 1842 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے : ” جو شخص حلال مال سے صدقہ دے ، اور اللہ تعالیٰ تو حلال ہی قبول کرتا ہے ، اس کے صدقہ کو دائیں ہاتھ میں لیتا ہے ، گرچہ وہ ایک کھجور ہی کیوں نہ ہو ، پھر وہ صدقہ رحمن کی ہتھیلی میں بڑھتا رہتا ہے ، یہاں تک کہ پہاڑ سے بھی بڑا ہو جاتا ہے ، اور اللہ تعالیٰ اس کو ایسے ہی پالتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی اپنے گھوڑے یا اونٹ کے بچے کو پالتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
3. سنن ابن ماجہ --- کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ کر دینے کے بعد کیا اسے بکتا ہوا پا کر خرید سکتا ہے ؟ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 2392 --- حکم البانی: صحيح لغيره... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے عہد میں ایک گھوڑا صدقہ کیا ، پھر دیکھا کہ اس کا مالک اس کو کم دام میں بیچ رہا ہے تو وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے ، اور آپ ﷺ سے اس سلسلے میں سوال کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اپنا صدقہ مت خریدو “ ۔ ... (ص/ح)
حدیث نمبر: 1827 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر روزہ دار کو فحش اور بیہودہ باتوں سے پاک کرنے ، اور مسکینوں کی خوراک کے لیے فرض قرار دیا ، لہٰذا جس نے اسے نماز عید سے پہلے ادا کر دیا ، تو یہ مقبول زکاۃ ہے اور جس نے نماز کے بعد ادا کیا تو وہ عام صدقات میں سے ایک صدقہ ہے ۔ ... (ص/ح)
5. سنن ابن ماجہ --- کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل --- باب : رشتے دار کو صدقہ دینے کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 1835 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین ام سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں صدقہ کا حکم دیا ، تو عبداللہ بن مسعود ؓ کی بیوی زینب ؓ نے کہا : کیا میری زکاۃ ادا ہو جائے گی اگر میں اپنے شوہر پہ جو محتاج ہیں ، اور اپنے بھتیجوں پہ جو یتیم ہیں صدقہ کروں ، اور میں ہر حال میں ان پر ایسے اور ایسے خرچ کرتی ہوں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں “ ۔ راوی کہتے ہیں کہ وہ دست کاری کرتی تھیں (اور پیسے کماتی تھیں) ۔ ... (ص/ح)
6. سنن ابن ماجہ --- کتاب: وصیت کے احکام و مسائل --- باب : کوئی شخص وصیت کیے بغیر مر جائے تو کیا اس کی طرف سے صدقہ دیا جائے ؟ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 2717 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں آیا ، اور اس نے عرض کیا : میری ماں کا اچانک انتقال ہو گیا ، اور وہ وصیت نہیں کر سکیں ، میرا خیال ہے کہ اگر وہ بات چیت کر پاتیں تو صدقہ ضرور کرتیں ، تو کیا اگر میں ان کی جانب سے صدقہ کروں تو انہیں اور مجھے اس کا ثواب ملے گا یا نہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں “ (ملے گا) ۔ ... (ص/ح)
7. سنن ابن ماجہ --- کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ کئے ہوئے مال کے وارث ہونے کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 2394 --- حکم البانی: صحيح... بریدہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک عورت نے رسول اللہ ﷺ کے پاس آ کر عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں نے اپنی ماں کو ایک لونڈی صدقہ میں دی تھی ، ماں کا انتقال ہو گیا (اب لونڈی کا حکم کیا ہو گا ؟) آپ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے تجھے (تیرے صدقہ کا) ثواب دیا ، اور پھر اسے تجھے وارثت میں بھی لوٹا دیا “ ۔ ... (ص/ح)
8. سنن ابن ماجہ --- کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل --- باب : عیدین میں خطبے کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 1288 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عید کے دن نکلتے اور لوگوں کو دو رکعت پڑھاتے ، پھر سلام پھیرتے ، اور اپنے قدموں پر کھڑے ہو کر لوگوں کی جانب رخ کرتے ، اور لوگ بیٹھے رہتے ، اور آپ ﷺ فرماتے : ” لوگو ! صدقہ کرو ، صدقہ کرو ، زیادہ صدقہ عورتیں دیتیں ، کوئی بالی ڈالتی ، کوئی انگوٹھی اور کوئی کچھ اور ، اگر آپ کو لشکر بھیجنا ہوتا تو لوگوں سے اس کا ذکر کرتے ، ورنہ تشریف لے جاتے “ ۔ ... (ص/ح)
9. سنن ابن ماجہ --- کتاب: ہبہ کے احکام و مسائل --- باب : شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی ہبہ کرے تو اس کے حکم کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 2389 --- حکم البانی: صحيح... کعب بن مالک ؓ کی اہلیہ خیرۃ ؓ کہتی ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں اپنا زیور لے کر آئیں ، اور عرض کیا : میں نے اسے صدقہ کر دیا ہے ، رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا : ” شوہر کی اجازت کے بغیر عورت کے لیے اپنے مال میں تصرف کرنا جائز نہیں ، کیا تم نے کعب سے اجازت لے لی ہے “ ؟ وہ بولیں : جی ہاں ، آپ ﷺ نے ان کے شوہر کعب بن مالک ؓ کے پاس آدمی بھیج کر پچھوایا ، کیا تم نے خیرہ کو اپنا زیور صدقہ کرنے کی اجازت دی ہے “ ، وہ بولے : جی ہاں ، تب جا کر رسول اللہ ﷺ نے ان کا صدقہ قبول کیا ۔ ... (ض)
10. سنن ابن ماجہ --- کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل --- باب : جس کی ظہر کے بعد کی دو رکعت سنت چھوٹ جائے اس کے حکم کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 1159 --- حکم البانی: منكر... عبداللہ بن حارث کہتے ہیں کہ معاویہ ؓ نے ام المؤمنین ام سلمہ ؓ کے پاس ایک شخص بھیجا ، قاصد کے ساتھ میں بھی گیا ، اس نے ام سلمہ ؓ سے سوال کیا ، تو انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ میرے گھر میں نماز ظہر کے لیے وضو کر رہے تھے ، اور آپ ﷺ نے صدقہ وصول کرنے والا ایک شخص روانہ کیا تھا ، آپ کے پاس مہاجرین کی بھیڑ تھی ، اور ان کی بدحالی نے آپ کو فکر میں مبتلا کر رکھا تھا کہ اتنے میں کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا ، آپ باہر نکلے ، ظہر پڑھائی پھر بیٹھے ، اور صدقہ وصول کرنے والا جو کچھ لایا تھا اسے تقسیم کرنے لگے ، آپ ﷺ عصر تک ایسے ہی تقسیم کرتے رہے ، پھر آپ میرے گھر میں داخل ہوئے ، اور دو رکعت پڑھی ، اور فرمایا : ” صدقہ وصول کرنے والے کے معاملے نے مجھے ظہر کے بعد دو رکعت سنت کی ادائیگی سے مشغول کر دیا تھا ، اب نماز عصر کے بعد میں نے وہی دونوں رکعتیں پڑھی ہیں “ ۔ ... (ض)
11. سنن ابن ماجہ --- کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ فطر کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 1830 --- حکم البانی: صحيح... مؤذن رسول سعد ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک صاع کھجور ، ایک صاع جو اور ایک صاع سلت (بے چھلکے کا جو) صدقہ فطر میں دینے کا حکم دیا ۔ ... (ص/ح)
12. سنن ابن ماجہ --- کتاب: وصیت کے احکام و مسائل --- باب : کوئی شخص وصیت کیے بغیر مر جائے تو کیا اس کی طرف سے صدقہ دیا جائے ؟ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 2716 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا : میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے اور وہ مال چھوڑ گئے ہیں ، انہوں نے وصیت نہیں کی ہے ، کیا اگر میں ان کی جانب سے صدقہ کر دوں تو ان کے گناہ معاف ہو جائیں گے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں “ ۔ ... (ص/ح)
13. سنن ابن ماجہ --- کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ کر دینے کے بعد کیا اسے بکتا ہوا پا کر خرید سکتا ہے ؟ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 2393 --- حکم البانی: ضعيف... زبیر بن عوام ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک گھوڑی صدقہ میں دی جس کو غمر یا غمرۃ کہا جاتا تھا ، پھر اسی کے بچوں میں ایک بچھیرا یا بچھیری کو بکتا دیکھا ، جو ان کی گھوڑی کی نسل سے تعلق رکھتا تھا ، تو اس کو خریدنے سے روک دیا ۔ ... (ض)
14. سنن ابن ماجہ --- کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ و خیرات کی فضیلت کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 1843 --- حکم البانی: صحيح... عدی بن حاتم ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ تم میں سے ہر شخص سے قیامت کے دن کلام کرے گا ، اور دونوں کے درمیان کوئی ترجمان نہ ہو گا ، وہ اپنے سامنے دیکھے گا تو آگ ہو گی ، دائیں جانب دیکھے گا تو اپنے اعمال کے سوا کچھ نہ پائے گا ، اور بائیں دیکھے گا تو اپنے اعمال کے سوا ادھر بھی کچھ نہ دیکھے گا ، لہٰذا تم میں سے جو جہنم سے بچ سکے تو اپنے بچاؤ کا سامان کرے ، اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی صدقہ کر کے “ ۔ ... (ص/ح)
15. سنن ابن ماجہ --- کتاب: اسلامی آداب و اخلاق --- باب : پانی صدقہ کرنے کی فضیلت کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 3684 --- حکم البانی: حسن... سعد بن عبادہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : ” اللہ کے رسول ! کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” پانی پلانا “ ۔ ... (ض)
16. سنن ابن ماجہ --- کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ کئے ہوئے مال کے وارث ہونے کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 2395 --- حکم البانی: حسن صحيح... عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں آیا اور عرض کیا : میں نے اپنی ماں کو ایک باغ دیا تھا ، اور وہ مر گئیں ، اور میرے سوا ان کا کوئی اور وارث نہیں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” تمہیں تمہارے صدقہ کا ثواب مل گیا ، اور تمہارا باغ بھی تمہیں واپس مل گیا “ ۔ ... (ص/ح)
17. سنن ابن ماجہ --- کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ فطر کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 1826 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر میں ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو مسلمانوں میں سے ہر ایک پر فرض کیا ، خواہ وہ آزاد ہو یا غلام ، مرد ہو یا عورت ۔ ... (ص/ح)
18. سنن ابن ماجہ --- کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ دے کر واپس لینے کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 2391 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو صدقہ دے کر واپس لے لیتا ہے اس کی مثال کتے کی ہے جو قے کرتا ہے پھر لوٹ کر اس کو کھاتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
19. سنن ابن ماجہ --- کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ فطر کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 1825 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کھجور اور جو سے ایک ایک صاع صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم دیا ۔ عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں : پھر لوگوں نے دو مد گیہوں کو ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو کے برابر کر لیا ۔ ... (ص/ح)
20. سنن ابن ماجہ --- کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ فطر کا بیان ۔ [سنن ابن ماجہ]
حدیث نمبر: 1829 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ جب ہم میں رسول اللہ ﷺ موجود تھے ہم تو صدقہ فطر میں ایک صاع گیہوں ، ایک صاع کھجور ، ایک صاع جو ، ایک صاع پنیر ، اور ایک صاع کشمش نکالتے تھے ، ہم ایسے ہی برابر نکالتے رہے یہاں تک کہ معاویہ ؓ ہمارے پاس مدینہ آئے ، تو انہوں نے جو باتیں لوگوں سے کیں ان میں یہ بھی تھی کہ میں شام کے گیہوں کا دو مد تمہارے غلوں کی ایک صاع کے برابر پاتا ہوں ، تو لوگوں نے اسی پر عمل شروع کر دیا ۔ ابو سعید خدری ؓ نے کہا : میں جب تک زندہ رہوں گا اسی طرح ایک صاع نکالتا رہوں گا جس طرح رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں نکالا کرتا تھا ۔ ... (ص/ح)
|