حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: دجال
کتاب/کتب میں "سنن ترمذی"
26 رزلٹ
حدیث نمبر: 2240 --- حکم البانی: صحيح ، الصحيحة ( 481 ) ، تخريج فضائل الشام ( 25 ) ... نواس بن سمعان کلابی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک صبح دجال کا ذکر کیا ، تو آپ نے (اس کی حقارت اور اس کے فتنے کی سنگینی بیان کرتے ہوئے دوران گفتگو) آواز کو بلند اور پست کیا حتیٰ کہ ہم نے گمان کیا کہ وہ (مدینہ کی) کھجوروں کے جھنڈ میں ہے ، پھر ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس سے واپس آ گئے ، (جب بعد میں) پھر آپ کے پاس گئے تو آپ نے ہم پر دجال کے خوف کا اثر جان لیا اور فرمایا : ” کیا معاملہ ہے ؟ “ ہم نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آپ نے صبح دجال کا ذکر کرتے ہوئے (اس کی حقارت اور سنگینی بیان کرتے ہوئے) اپنی آواز کو بلند اور پست کیا یہاں تک کہ ہمیں گمان ہونے لگا کہ وہ کھجوروں کے درمیان ہے ۔ آپ نے فرمایا : ” دجال کے علاوہ دوسری چیزوں سے میں تم پر زیادہ ڈرتا ہوں ، اگر وہ نکلے اور میں تمہارے بیچ موجود ہوں تو میں تمہاری جگہ خود اس سے نمٹ لوں گا ، اور اگر وہ نکلے اور میں تمہارے بیچ موجود نہ رہوں تو ہر آدمی خود اپنے نفس کا دفاع کرے گا ، اور اللہ ہر مسلمان پر میرا خلیفہ (جانشیں) ہے ، دجال گھونگھریالے بالوں والا جوان ہو گا ، اس کی ایک آنکھ انگور کی طرح ابھری ہوئی ہو گی تو ان میں اسے عبدالعزیٰ بن قطن سے تشبیہ دیتا ہوں ، پس تم میں سے جو شخص اسے پا لے اسے چاہیئے کہ وہ سورۃ الکہف کی ابتدائی آیات پڑھے ، وہ شام اور عراق کے درمیان سے نکلے گا اور دائیں بائیں فساد پھیلائے گا ، اللہ کے بندو ! ثابت قدم رہنا “ ۔ ہم نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! روئے زمین پر ٹھہرنے کی اس کی مدت کیا ہو گی ؟ آپ نے فرمایا : ” چالیس دن ، ایک دن ایک سال کے برابر ہو گا ، ایک دن ایک مہینہ کے برابر ہو گا ، ایک دن ہفتہ کے برابر ہو گا اور باقی دن تمہارے دنوں کی طرح ہوں گے “ ، ہم نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! بتائیے وہ ایک دن جو ایک سال کے برابر ہو گا کیا اس میں ایک دن کی نماز کافی ہو گی ؟ آپ نے فرمایا : ” نہیں بلکہ اس کا اندازہ کر کے پڑھنا “ ۔ ہم نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! زمین میں وہ کتنی تیزی سے اپنا کام کرے گا ؟ آپ نے فرمایا : ” اس بارش کی طرح کہ جس کے پیچھے ہوا لگی ہوتی ہے (اور وہ بارش کو نہایت تیزی سے پورے علاقے میں پھیلا دیتی ہے) ، وہ کچھ لوگوں کے پاس آئے گا ، انہیں دعوت دے گا تو وہ اس کو جھٹلائیں گے اور اس کی بات رد کر دیں گے ، ...
Terms matched: 1  -  Score: 175  -  20k
حدیث نمبر: 2235 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ لوگوں کے درمیان کھڑے ہوئے اور اللہ کی شان کے لائق اس کی تعریف کی پھر دجال کا ذکر کیا اور فرمایا : ” میں تمہیں دجال سے ڈرا رہا ہوں اور تمام نبیوں نے اس سے اپنی قوم کو ڈرایا ہے ، نوح علیہ السلام نے بھی اپنی قوم کو اس سے ڈرایا ہے ، لیکن میں اس کے بارے میں تم سے ایک ایسی بات کہہ رہا ہوں جسے کسی نبی نے اپنی قوم سے نہیں کہی ، تم لوگ اچھی طرح جان لو گے کہ وہ کانا ہے جب کہ اللہ تعالیٰ کانا نہیں “ ، زہری کہتے ہیں : ہمیں عمر بن ثابت انصاری نے خبر دی کہ انہیں نبی اکرم ﷺ کے بعض صحابہ نے بتایا : نبی اکرم ﷺ جس دن لوگوں کو دجال کے فتنے سے ڈرا رہے تھے (اس دن) آپ نے فرمایا : ” تم جانتے ہو کہ کوئی آدمی اپنے رب کو مرنے سے پہلے نہیں دیکھ سکتا ، اور اس کی آنکھوں کے درمیان ” ک ، ف ، ر “ لکھا ہو گا ، اس کے عمل کو ناپسند سمجھنے والے اسے پڑھ لیں گے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  3k
حدیث نمبر: 2241 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ سے دجال کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا : ” سنو ! تمہارا رب کانا نہیں ہے جب کہ دجال کانا ہے ، اس کی داہنی آنکھ انگور کی طرح ابھری ہوئی ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث عبداللہ بن عمر کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے ، ۲- اس باب میں سعد ، حذیفہ ، ابوہریرہ ، اسماء ، جابر بن عبداللہ ، ابوبکرہ ، عائشہ ، انس ، ابن عباس اور فلتان بن عاصم ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 2242 --- حکم البانی: صحيح ، الصحيحة ( 2457 ) ... انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” دجال مدینہ (کے قریب) آئے گا تو فرشتوں کو اس کی نگرانی کرتے ہوئے پائے گا ، اللہ نے چاہا تو اس میں دجال اور طاعون نہیں داخل ہو گا “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں ابوہریرہ ، فاطمہ بنت قیس ، اسامہ بن زید ، سمرہ بن جندب اور محجن ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 2246 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ حج یا عمرہ میں ابن صائد (ابن صیاد) میرے ساتھ تھا ، لوگ آگے چلے گئے اور ہم دونوں پیچھے رہ گئے ، جب میں اس کے ساتھ اکیلے رہ گیا تو لوگ اس کے بارے میں جو کہتے تھے اس کی وجہ سے میرے رونگٹے کھڑے ہونے لگے اور اس سے مجھے خوف محسوس ہونے لگا ، چنانچہ جب میں سواری سے اترا تو اس سے کہا : اس درخت کے پاس اپنا سامان رکھ دو ، پھر اس نے کچھ بکریوں کو دیکھا تو پیالہ لیا اور جا کر دودھ نکال لایا ، پھر میرے پاس دودھ لے آیا اور مجھ سے کہا : ابوسعید ! پیو ، لیکن میں نے اس کے ہاتھ کا کچھ بھی پینا پسند نہیں کیا ، اس وجہ سے جو لوگ اس کے بارے میں کچھ کہتے تھے (یعنی دجال ہے) چنانچہ میں نے اس سے کہا : آج کا دن سخت گرمی کا ہے اس لیے میں آج دودھ پینا بہتر نہیں سمجھتا ، اس نے کہا : ابوسعید ! میں نے ارادہ کیا ہے کہ ایک رسی سے اپنے آپ کو اس درخت سے باندھ لوں اور گلا گھونٹ کر مر جاؤں یہ اس وجہ سے کہ لوگ جو میرے بارے میں کہتے ہیں ، بدگمانی کرتے ہیں ، آپ بتائیے لوگوں سے میری باتیں بھلے ہی چھپی ہوں مگر آپ سے تو نہیں چھپی ہیں ؟ انصار کی جماعت ! کیا آپ لوگ رسول اللہ ﷺ کی حدیث کے سب سے بڑے جانکار نہیں ہیں ؟ کیا رسول اللہ ﷺ نے (دجال کے بارے میں) یہ نہیں فرمایا ہے کہ وہ کافر ہے ؟ جب کہ میں مسلمان ہوں ، کیا رسول اللہ ﷺ نے یہ نہیں فرمایا کہ وہ بانجھ ہے ؟ اس کی اولاد نہیں ہو گی ، جب کہ میں نے مدینہ میں اپنی اولاد چھوڑی ہے ، کیا رسول اللہ ﷺ نے یہ نہیں فرمایا کہ وہ مدینہ اور مکہ میں داخل نہیں ہو گا ؟ کیا میں مدینہ کا نہیں ہوں ؟ اور اب آپ کے ساتھ چل کر مکہ جا رہا ہوں ، ابو سعید خدری کہتے ہیں : اللہ کی قسم ! وہ ایسی ہی دلیلیں پیش کرتا رہا یہاں تک کہ میں کہنے لگا : شاید لوگ اس کے متعلق جھوٹ بولتے ہیں ، پھر اس نے کہا : ابوسعید ! اللہ کی قسم ! اس کے بارے میں آپ کو سچی بات بتاؤں ؟ اللہ کی قسم ! میں دجال کو جانتا ہوں ، اس کے باپ کو جانتا ہوں اور یہ بھی جانتا ہوں کہ وہ اس وقت زمین کے کس خطہٰ میں ہے تب میں نے کہا : تمہارے لیے تمام دن تباہی ہو ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  7k
حدیث نمبر: 2243 --- حکم البانی: صحيح ، الصحيحة ( 1770 ) ... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ایمان یمن کی طرف سے نکلا ہے اور کفر مشرق (پورب) کی طرف سے ، سکون و اطمینان والی زندگی بکری والوں کی ہے ، اور فخر و ریاکاری فدادین یعنی گھوڑے اور اونٹ والوں میں ہے ، جب مسیح دجال احد کے پیچھے آئے گا تو فرشتے اس کا رخ شام کی طرف پھیر دیں گے اور شام ہی میں وہ ہلاک ہو جائے گا “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 2244 --- حکم البانی: صحيح ، الصحيحة ( 2457 ) ... مجمع بن جاریہ انصاری ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ” ابن مریم علیہما السلام دجال کو باب لد کے پاس قتل کریں گے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں عمران بن حصین ، نافع بن عتبہ ، ابوبرزہ ، حذیفہ بن اسید ، ابوہریرہ ، کیسان ، عثمان ، جابر ، ابوامامہ ، ابن مسعود ، عبداللہ بن عمرو ، سمرہ بن جندب ، نواس بن سمعان ، عمرو بن عوف اور حذیفہ بن یمان ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 2237 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 4072 ) ... ابوبکر صدیق ؓ کہتے ہیں کہ ہم سے رسول اللہ ﷺ نے بیان فرمایا : ” دجال مشرق (پورب) میں ایک جگہ سے نکلے گا جسے خراسان کہا جاتا ہے ، اس کے پیچھے ایسے لوگ ہوں گے جن کے چہرے تہ بہ تہ ڈھال کی طرح ہوں گے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے ، ۲- عبداللہ بن شوذب اور کئی لوگوں نے اسے ابوالتیاح سے روایت کیا ہے ، ہم اسے صرف ابوتیاح کی روایت سے جانتے ہیں ، ۳- اس باب میں ابوہریرہ اور عائشہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 2238 --- حکم البانی: ضعيف ، ابن ماجة ( 4092 ) // ضعيف ابن ماجة برقم ( 890 ) ، ضعيف أبي داود ( 925 / 4295 ) ، المشكاة ( 5425 ) ، ضعيف الجامع الصغير ( 5945 ) //... معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” ملحمہ عظمی (بڑی لڑائی) ، فتح قسطنطنیہ اور خروج دجال (یہ تینوں واقعات) سات مہینے کے اندر ہوں گے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے ، ۲- ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں ، ۳- اس باب میں صعب بن جثامہ ، عبداللہ بن بسر ، عبداللہ بن مسعود اور ابو سعید خدری ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 2234 --- حکم البانی: ضعيف ، المشكاة ( 5486 / التحقيق الثاني ) // ، ضعيف أبي داود ( 1019 / 4756 ) //... ابوعبیدہ بن جراح ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ” نوح علیہ السلام کے بعد کوئی نبی ایسا نہیں ہے جس نے اپنی امت کو دجال سے نہ ڈرایا ہو اور میں بھی تمہیں اس سے ڈرا رہا ہوں “ ، پھر رسول اللہ ﷺ نے ہم سے اس کا حال بیان کیا اور فرمایا : ” ہو سکتا ہے مجھے دیکھنے والے یا میری بات سننے والے کچھ لوگ اسے پا لیں “ ، صحابہ نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! اس دن ہمارے دل کیسے ہوں گے ؟ آپ نے فرمایا : ” آج کی طرح یا اس سے بہتر “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث ابوعبیدہ بن جراح کی روایت سے حسن غریب ہے ، ۲- اس باب میں عبداللہ بن بسر ، عبداللہ بن حارث بن جزی ، عبداللہ بن مغفل اور ابوہریرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  3k
حدیث نمبر: 2245 --- حکم البانی: صحيح تخريج الطحاوية ( 762 ) ، الصحيحة ( 2457 ) ... انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کوئی نبی ایسا نہیں تھا جس نے اپنی امت کو کانے اور جھوٹے (دجال) سے نہ ڈرایا ہو ، سنو ! وہ کانا ہے ، جب کہ تمہارا رب کانا نہیں ہے ، اس کی دونوں آنکھوں کے بیچ ” « ک » ، « ف » ، « ر » “ لکھا ہوا ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 2249 --- حکم البانی: **... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کی ایک جماعت کے ساتھ جس میں عمر بن خطاب بھی تھے ابن صیاد کے پاس سے گزرے ، اس وقت وہ بچوں کے ساتھ بنی مغالہ کے ٹیلوں کے پاس کھیل رہا تھا ، وہ ایک چھوٹا بچہ تھا اس لیے اسے آپ کی آمد کا احساس اس وقت تک نہ ہو سکا یہاں تک کہ آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اس کی پیٹھ پر مارا ، پھر فرمایا : ” کیا تم گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں ؟ “ ابن صیاد نے آپ کی طرف دیکھ کر کہا : میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ امیوں کے رسول ہیں ، پھر ابن صیاد نے نبی اکرم ﷺ سے کہا : کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا ہوں “ ، پھر نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : ” تمہارے پاس (غیب کی) کون سی چیز آتی ہے ؟ “ ابن صیاد نے کہا : میرے پاس ایک سچا اور ایک جھوٹا آتا ہے ، پھر نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” تمہارے اوپر تیرا معاملہ مشتبہ ہو گیا ہے “ ، پھر آپ ﷺ نے فرمایا : ” میں تمہارے لیے (دل میں) ایک بات چھپاتا ہوں “ اور آپ نے آیت : « يوم تأتي السماء بدخان مبين » چھپا لی ، ابن صیاد نے کہا : وہ (چھپی ہوئی چیز) « دخ » ہے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” پھٹکار ہو تجھ پر تو اپنی حد سے آگے نہیں بڑھ سکے گا “ ، عمر ؓ نے کہا : اللہ کے رسول ! مجھے اجازت دیجئیے میں اس کی گردن اڑا دوں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اگر وہ حقیقی دجال ہے تو تم اس پر غالب نہیں آ سکتے اور اگر وہ نہیں ہے تو اسے قتل کرنے میں کوئی بھلائی نہیں ہے “ ۔ عبدالرزاق کہتے ہیں : « حقا » سے آپ کی مراد دجال ہے ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  5k
حدیث نمبر: 3604 --- حکم البانی: صحيح الإسناد ، صفة الصلاة ( 163 ) ... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : « استعيذوا باللہ من عذاب جہنم واستعيذوا باللہ من عذاب القبر استعيذوا باللہ من فتنۃ المسيح الدجال واستعيذوا باللہ من فتنۃ المحيا والممات » ” اللہ سے پناہ مانگو جہنم کے عذاب سے ، اللہ سے پناہ مانگو قبر کے عذاب سے ، اللہ سے پناہ مانگو مسیح دجال کے فتنے سے اور اللہ سے پناہ مانگو زندگی اور موت کے فتنے سے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 27  -  2k
حدیث نمبر: 3495 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 3838 ) ... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ان کلمات کے ذریعہ دعا فرمایا کرتے تھے : « اللہم إني أعوذ بك من فتنۃ النار وعذاب النار وفتنۃ القبر وعذاب القبر ومن شر فتنۃ الغنى ومن شر فتنۃ الفقر ومن شر فتنۃ المسيح الدجال اللہم اغسل خطاياي بماء الثلج والبرد وأنق قلبي من الخطايا كما أنقيت الثوب الأبيض من الدنس وباعد بيني وبين خطاياي كما باعدت بين المشرق والمغرب اللہم إني أعوذ بك من الكسل والہرم والمأثم والمغرم » ” اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم کے فتنے سے ، (جہنم میں لے جانے والے اعمال سے) جہنم کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے ، اور قبر کے فتنہ سے ، (منکر نکیر کے سوال سے جس کا جواب نہ پڑے) مالداری کے فتنے کے شر سے (تکبر اور کسب حرام سے) اور محتاجی کے فتنے کے شر سے ، (حسد اور طمع سے) اور مسیح دجال کے شر سے ، اے اللہ ! ہمارے گناہوں کو دھل دے برف اور اولوں کے پانی سے ، اور میرے دل کو گناہوں سے صاف کر دے جس طرح کہ تو سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کرتا ہے ، اور میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اتنی دوری پیدا کر دے جتنی دوری تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان پیدا کر دی ہے ، اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں کاہلی سے ، بڑھاپے سے ، گناہ سے اور تاوان و قرض کے بوجھ سے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 27  -  4k
حدیث نمبر: 2886 --- حکم البانی: صحيح بلفظ : من حفظ عشر آيات...... ، وهو بلفظ الكتاب شاذ ، الصحيحة ( 582 ) ، الضعيفة ( 1336 ) // صحيح الجامع الصغير ( 6201 ) ، ضعيف الجامع الصغير ( 5765 ) //... ابو الدرداء ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جس نے سورۃ الکہف کی ابتدائی تین آیات پڑھیں وہ دجال کے فتنہ سے بچا لیا گیا “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 3494 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 3840 ) ... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ انہیں (صحابہ کو) یہ دعا سکھایا کرتے تھے جیسا کہ انہیں قرآن کی سورت سکھایا کرتے تھے : « اللہم إني أعوذ بك من عذاب جہنم ومن عذاب القبر وأعوذ بك من فتنۃ المسيح الدجال وأعوذ بك من فتنۃ المحيا والممات » ” اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں مسیح دجال کے فتنہ سے ، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں حیات و موت کے فتنے (کشمکش) سے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3485 --- حکم البانی: صحيح ، صحيح أبي داود ( 1377 ) ... انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ یہ دعا کرتے تھے : « اللہم إني أعوذ بك من الكسل والہرم والجبن والبخل وفتنۃ المسيح وعذاب القبر » ” اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں سستی و کاہلی سے ، اور انتہائی بڑھاپے سے (جس میں آدمی ہوش و حواس کھو بیٹھتا ہے) بزدلی و بخالت سے اور مسیح (دجال) کے فتنہ سے اور عذاب قبر سے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3072 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” تین چیزیں ایسی ہیں کہ جب وہ ظاہر ہوں گی ، تو جو شخص پہلے سے ایمان نہ لایا ہو گا اسے اس کا (بروقت) ایمان لانا فائدہ نہ پہنچا سکے گا ، (۱) دجال کا ظاہر ہونا (۲) چوپائے کا نکلنا (۳) سورج کا پچھم سے نکلنا “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ۲- ابوحازم سے حازم اشجعی کوفی مراد ہیں ۔ ان کا نام سلمان ہے اور وہ عزہ اشجعیہ کے آزاد کردہ غلام ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حکم البانی: صحيح... اس سند سے بھی اسی جیسی حدیث مروی ہے ، جیسی عبدالرحمٰن نے « سفيان عن فرات » کی سند سے روایت کی ہے ، اور اس میں دجال یا « دخان » (دھواں) کا اضافہ کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 2306 --- حکم البانی: ضعيف ، الضعيفة ( 1666 ) // ضعيف الجامع الصغير ( 2315 ) //... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سات چیزوں سے پہلے نیک اعمال کرنے میں جلدی کرو ، تمہیں ایسے فقر کا انتظار ہے جو سب کچھ بھلا ڈالنے والا ہے ؟ یا ایسی مالداری کا جو طغیانی پیدا کرنے والی ہے ؟ یا ایسی بیماری کا جو مفسد ہے (یعنی اطاعت الٰہی میں خلل ڈالنے والی) ہے ؟ یا ایسے بڑھاپے کا جو عقل کو کھو دینے والا ہے ؟ یا ایسی موت کا جو جلدی ہی آنے والی ہے ؟ یا اس دجال کا انتظار ہے جس کا انتظار سب سے برے غائب کا انتظار ہے ؟ یا اس قیامت کا جو قیامت نہایت سخت اور کڑوی ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے ، ۲- اعرج ابوہریرہ سے مروی حدیث ہم صرف محرز بن ہارون کی روایت سے جانتے ہیں ، ۳- بشر بن عمر اور ان کے علاوہ لوگوں نے بھی اسے محرز بن ہارون سے روایت کیا ہے ، ۴- معمر نے ایک ایسے شخص سے سنا ہے جس نے بسند « سعيدا المقبري عن أبي ہريرۃ عن النبي صلى اللہ عليہ وسلم » اسی جیسی حدیث روایت کی ہے اس میں « ہل تنتظرون » کی بجائے « تنتظرون » ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
Result Pages: 1 2 Next >>


Search took 0.146 seconds