حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: جھاڑ پھونک
کتاب/کتب میں "سلسلہ احادیث صحیحہ"
4 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 7 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3121 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2972... قیس بن سکن اسدی کہتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ نے اپنی بیوی کو دیکھا کہ اس نے خسرہ کی بیماری کی وجہ سے تعویز پہنا ہوا تھا ، آپ نے اسے سختی سے کاٹا اور کہا : عبداللہ کی آل ، شرک سے بیزار ہے ، ہم نے رسول اللہ ﷺ سے یہ بات بھی یاد کی ہے کہ : ”بلاشبہ جھاڑ پھونک ، تعویذ اور حبّ کے اعمال شرک ہیں ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 54  -  2k
حدیث نمبر: 155 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2972... قیس بن سکن اسدی کہتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ اپنی بیوی کے پاس گئے اور دیکھا کہ ان کی بیوی نے خسرہ بیماری کی وجہ سے تعویذ لٹکا رکھا تھا ۔ انھوں نے اسے بڑی سختی سے کاٹ دیا اور کہا : عبداللہ کی آل و اولاد شرک سے غنی ہے ۔ پھر کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”بیشک جھاڑ پھونک ، تعویذات اور حُب کے اعمال سب شرک ہیں ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 48  -  2k
حدیث نمبر: 3116 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 178... ابوبکر بن سلیمان بن ابوحثمہ قریشی کہتے ہیں کہ ایک انصاری آدمی کے پہلو میں ایک پھوڑا نکل آیا ، اسے بتلایا گیا کہ سیدہ شفاء بنت عبداللہ ؓ اس پھوڑے پر جھاڑ پھونک کرتی ہیں ۔ وہ ان کے پاس گیا اور مطالبہ کیا وہ اسے دم کریں ۔ انہوں نے کہا : اللہ کی قسم ! میں نے جب سے اسلام قبول کیا ، کسی کو دم نہیں کیا ۔ وہ انصاری رسول ﷺ کے پاس چلا گیا اور شفاء کی ساری بات بتلا دی ۔ آپ ﷺ نے شفاء کو بلایا اور اسے فرمايا ”‏‏‏‏ اپنا دم مجھ پر پیش کرو ۔ ”‏‏‏‏انہوں نے ایسے ہی کیا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ”انصاری کو دم کر اور حفصہ کو اس دم کی تعلیم دے ، جیسا کہ تو پہلے اسے کتابت سکھلا چکی ہے ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 48  -  3k
حدیث نمبر: 3124 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 331... سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا : ”بیشک جھاڑ پھونک ، تعویذ اور حبّ کے اعمال شرک ہیں ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 48  -  1k
حدیث نمبر: 3722 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3611... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”میں سویا ہوا تھا ، میرے پاس زمین کے خزانے لائے گئے ، میرے ہاتھ میں سونے کے دو کنگن رکھ دیے گئے ، وہ مجھ پر گراں گزرے اور انہوں نے مجھے مغموم و بے چین کر دیا ، میری طرف وحی کی گئی کہ پھونک مارو ، میں نے پھونک ماری ، وہ دونوں (‏‏‏‏میرے ہاتھ سے) ہٹ گئے ۔ میں نے اس خواب کی تاویل یہ کی کہ ان سے مراد وہ دو جھوٹے ہیں ، کہ میں جن کے درمیان ہوں ، (‏‏‏‏ ‏‏‏‏۱) صاحب صنعاء (‏‏‏‏ ‏‏‏‏یعنی اسود عنسی) اور (‏‏‏‏ ‏‏‏‏۲) صاحب یمامہ (‏‏‏‏ ‏‏‏‏یعنی مسیلمہ کذاب) ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 3765 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1079... رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”میں (‏‏‏‏دنیوی زندگی میں) کیسے خوش و خرم رہ سکوں ادھر صور پھونکنے والا فرشتہ اپنے منہ میں صور لے چکا ہے ، اس نے پیشانی جھکا دی ہے ، اپنا کان (‏‏‏‏اللہ کے حکم کے انتظار میں) لگا دیا ہے ۔ اب وہ نفخ کے حکم کا انتظار کر رہا ہے ، (‏‏‏‏حکم ہوتے ہوئے صور) پھونک دے گا ۔ مسلمانوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم (‏‏‏‏اس قلق و اضطراب کی اس کیفیت میں) کیا کہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”یہ کہو : اللہ ہمیں کافی ہے ، وہ بہترین کارساز ہے ، ہم نے اپنے رب اللہ پر توکل کیا ہے ۔ “ یہ حدیث سیدنا ابوسعید خدری ، سیدنا عبداللہ بن عباس ، سیدنا زید بن ارقم ، سیدنا انس بن مالک ، سیدنا جابر بن عبداللہ اور سیدنا براء بن عازب ؓ سے مروی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 26  -  3k
حدیث نمبر: 811 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3026... سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”شیطان آدمی کے پاس آتا ہے اور (اسے وسوسہ ڈالنے کے لیے) اس کی دبر (یعنی پاخانہ کی جگہ) کے پاس پھونک مارتا ہے ، (ایسی صورت میں) آدمی اس وقت تک (وضوہ کرنے کے لیے) نہ جائے جب تک ہوا کی آواز نہ سن لے یا اس کی بو نہ پا لے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2224 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2288... سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ”بیشک اللہ تعالیٰ برے قول و فعل اور بدکلامی و فحش گوئی سے نفرت کرتا ہے ۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! قیامت اس وقت قائم ہو گی جب امانتدار خیانت کرے گا ، خائن کو امین سمجھا جائے گا اور بدگوئی فحش گوئی ، قطع رحمی اور پڑوسیوں سے برا سلوک کرنے جیسی قبا حتیں منظر عام پر آ جائیں گی ۔ بیشک مومن کی مثال سونے کے اس (خالص) ٹکڑے کی طرح ہے کہ مالک جسے (دھونکنی میں رکھ کر) پھونک مارتا ہے لیکن اس میں نہ تبدیلی آتی ہے اور نہ وہ کم ہوتا ہے ۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! مومن کی مثال شہد کی مکھی کی مانند ہے ، جو پاکیزہ چیز کھاتی ہے ، پاکیزہ رس خارج کرتی ہے اور جس (پھول یا پتی یا پتے) پر بیٹھتی ہے ، وہ نہ ٹوٹتا ہے اور نہ خراب ہوتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2581 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3281... سیدنا سائب بن یزید ؓ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں : ایک عورت رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی ۔ آپ ﷺ نے پوچھا : ”عائشہ ! تم اسے جانتی ہو ؟ “ انہوں نے کہا : اے اللہ کے نبی ! نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”یہ بنو فلاں کی مغنیہ ہے ، کیا تم چاہتی ہو کہ وہ تمہارے لیے گائے ؟ “ انہوں نے کہا : جی ہاں ۔ چنانچہ آپ ﷺ نے ا‏‏‏‏س کو تھال دیا ، سو ا‏‏‏‏س نے ا‏‏‏‏س پر گایا ۔ پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”بلاشبہ شیطان نے ا‏‏‏‏س کے نتھنوں میں پھونک ماری ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3736 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1580... سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک بدو نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور پوچھا : « صور » کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے جواب دیا : ” « صور » ایک سینگ ہے جس میں پھونک ماری جائے گی ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 3885 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1581... امام نافع ، فاکہ بن مغیرہ کی لونڈی سائبہ سے بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدہ عائشہ ؓ کے پاس گئی اور ان کے گھر میں ایک نیزہ دیکھ کر پوچھا : اے ام المؤمنین ! اس نیزے کو کیا کرتی ہو ؟ انہوں نے کہا : ہم اس سے چھپکلیاں مارتی ہیں ، کیونکہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”جب ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا تو ہر جانور نے آگ بجھانے (‏‏‏‏کے لیے کوشش) کی ، سوائے اس چھپکلی کے ، کہ یہ (‏‏‏‏آگ کو بھڑکانے کے لیے) پھونک مارتی تھی ۔ “ آپ ﷺ نے اسے مارنے کا حکم دیا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k


Search took 0.210 seconds