1. سلسلہ احادیث صحیحہ --- نصيحتين اور دل کو نرم کرنے والی احادیث --- خائن اور سود خور کا انجام [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 2317 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3313... سیدنا عوف بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”تو ایسے گناہوں سے بچ جو معاف نہیں کئے جاتے اور ایک روایت میں ہے : جن گناہوں کا کفارہ نہیں ہوتا ۔ جس نے جو چیز خیانت کی ، روز قیامت اسے اس کے ہمراہ لایا جائے گا اور سود کھانے والے (کے بارے میں یہ وعید ہے کہ) جس نے سود کھایا وہ اس کی وجہ سے قیامت کے روز دیوانہ اور بدحواس اٹھایا جائے گا ۔ “ پھر آپ ﷺ نے قرآن کی آیت پڑھی : ”جو لوگ سود کھاتے ہیں وہ ان لوگوں کی طرح کھڑے ہوں گے جن کو شیطان نے چھو کر خبطی (اور دیوانہ) بنا رکھا ہو ۔ “
2. سلسلہ احادیث صحیحہ --- خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان --- سود کی نحوست [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 1073 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1871... سیدنا براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”سود کے ستر درجے ہیں ، سب سے کم درجہ (کا گناہ) اپنی ماں سے منہ کالا کرنے کے برابر ہے ۔ “ اور سب سے بڑا سود یعنی زیادتی یہ ہے کہ بندہ اپنے بھائی کی عزت پر دست درازی کرے ۔ “
3. سلسلہ احادیث صحیحہ --- خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان --- سود کی نحوست [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 1072 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1033... سیدنا عبداللہ بن حنظلہ راہب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جو آدمی دانستہ طور پر ایک درہم سود کھاتا ہے ، اللہ تعالیٰ کے ہاں (اس کا یہ جرم) چھتیس دفعہ زنا کرنے سے سنگین ہے ۔ “
4. سلسلہ احادیث صحیحہ --- اذان اور نماز --- پانچ نمازوں کی ادائیگی کی فضیلت [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 494 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3451... مطلب بن عبداللہ بن حنطب سے مروی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ منبر پر چڑھے اور فرمایا : ” میں قسم اٹھاتا ہوں ، میں قسم اٹھاتا ہوں ، میں قسم اٹھاتا ہوں ۔ “ پھر آپ ﷺ منبر سے اتر آئے اور فرمایا : ” خوش ہو جاؤ ، خوش ہو جاؤ ، جس آدمی نے پانچ نمازیں ادا کیں اور کبیرہ گناہوں سے گریز کیا ، وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے گا داخل ہو جائے گا ۔ “ مطلب نے کہا : ایک آدمی نے عبداللہ بن عمرو ؓ سے سوال کیا : کیا آپ نے خود رسول اللہ ﷺ کو ان کلمات کا تذکرہ کرتے ہوئے سنا ؟ انہوں نے کہا : ہاں (کبیرہ گناہ یہ ہیں :) والدین کی نافرمانی کرنا ، اللہ کے ساتھ شرک کرنا ، کسی کو (بلاوجہ) قتل کرنا ، پاکدامن عورتوں پر تہمت لگانا ، یتیم کا مال کھا جانا ، میدان جنگ سے فرار اختیار کرنا اور سود کھانا ۔ “
5. سلسلہ احادیث صحیحہ --- خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان --- خرید و فروخت کی ممنوعہ صورتیں ایک سودے میں بیع بھی اور قرض بھی ، ایک سودے میں دو شرطیں ایسی چیز کا سودا کرنا جو بائع کے پاس نہ ہو [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 1067 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2326... سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جس نے ایک بیع میں دو سودے کیے ، یا تو وہ کم قیمت لے گا یا پھر سود لے گا ۔ “
6. سلسلہ احادیث صحیحہ --- حدود، معاملات، احکام --- سفارش کی وجہ سے ہدیہ قبول کرنا منع ہے [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 1313 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3465... سیدنا ابوامامہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جس نے اپنے بھائی کے لیے سفارش کی اور اس نے کوئی ہدیہ دیا جو اس نے قبول کر لیا تو اس نے سود کا بہت بڑا دروازہ عبور کیا ۔ “
7. سلسلہ احادیث صحیحہ --- توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب --- چھوٹے گناہوں کی کثرت بھی مہلک ہے [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 2191 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 389... سیدنا سہل بن ابوحثمہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا : ”سات کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرو ۔ “ لوگ خاموش رہے اور کسی نے (تفصیل کی بابت) کوئی بات نہ کی ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”تم مجھ سے ان (سات گناہوں) کے بارے میں دریافت کیوں نہیں کرتے ؟ وہ یہ ہیں : اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا ، کسی جان کو ناحق قتل کرنا ، کافروں سے لڑائی کے وقت راہ فرار اختیار کرنا ، یتیم کا مال کھانا ، سود کھانا ، پاکدامن عورتوں پر تہمت لگانا اور ہجرت کے بعد پھر جنگل میں مقیم ہو کر بدو بن جانا ۔ “
8. سلسلہ احادیث صحیحہ --- فتنے، علامات قیامت اور حشر --- علامات قیامت [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 3595 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3415... سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”قیامت سے پہلے سود ، زنا اور شراب عام ہو جائے گا ۔ “
|