حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: خمس
کتاب/کتب میں "سنن ترمذی"
6 رزلٹ
حکم البانی: ضعيف الإسناد... عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے بدر کے دن نفل میں اپنی تلوار ذوالفقار لے لی تھی ، اسی کے بارے میں آپ نے احد کے دن خواب دیکھا تھا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے ، ہم اس حدیث کو اس سند سے صرف ابن ابی زناد ہی کی روایت سے جانتے ہیں ، ۲- خمس میں سے نفل دینے کی بابت اہل علم کا اختلاف ہے ، مالک بن انس کہتے ہیں : مجھے کوئی روایت نہیں پہنچی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تمام غزوات میں نفل دیا ہے ، آپ نے بعض غزوات میں نفل دیا ہے ، لیکن یہ امام کے اجتہاد پر موقوف ہے کہ شروع میں دے ، یا آخر میں دے ، ۳- اسحاق بن منصور کہتے ہیں : میں نے احمد بن حنبل سے پوچھا : کیا نبی اکرم ﷺ نے روانگی کے وقت خمس نکالنے کے بعد بطور نفل ربع دیا ہے اور واپسی پر خمس نکالنے کے بعد ثلث دیا ہے ؟ انہوں نے کہا : آپ خمس نکالتے تھے پھر جو باقی بچتا اسی سے نفل دیتے تھے ، آپ کبھی ثلث سے تجاوز نہیں کرتے تھے ، یہ حدیث مسیب کے قول کے موافق ہے کہ نفل خمس سے دیا جائے گا ، اسحاق بن راہویہ نے بھی اسی طرح کی بات کہی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 92  -  4k
حکم البانی: صحيح ، الإرواء ( 5 / 52 - 53 ) ، صحيح أبي داود ( 243 ) ... اس سند سے بھی ابوقتادہ ؓ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے ۔ ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں عوف بن مالک ، خالد بن ولید ، انس اور سمرہ بن جندب ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ، ۳- صحابہ کرام اور دیگر لوگوں میں سے بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے ، اوزاعی ، شافعی اور احمد کا بھی یہی قول ہے ، ۴- اور بعض اہل علم کہتے ہیں کہ مقتول کے سامان سے خمس نکالنے کا امام کو اختیار ہے ، ثوری کہتے ہیں : « نفل » یہی ہے کہ امام اعلان کر دے کہ جو کافروں کا سامان چھین لے وہ اسی کا ہو گا اور جو کسی کافر کو قتل کرے تو مقتول کا سامان اسی کا ہو گا اور ایسا کرنا جائز ہے ، اس میں خمس واجب نہیں ہے ، اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں کہ مقتول کا مال قاتل کا ہے مگر جب سامان زیادہ ہو اور امام اس میں سے خمس نکالنا چاہے جیسا کہ عمر بن خطاب نے کیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
حدیث نمبر: 1599 --- حکم البانی: صحيح مختصر البخاري ( 40 ) ، الإيمان لأبي عبيد ( 59 / 1 ) ... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے وفد عبدالقیس سے فرمایا : ” میں تم لوگوں کو حکم دیتا ہوں کہ مال غنیمت سے خمس (یعنی پانچواں حصہ) ادا کرو ، امام ترمذی کہتے ہیں : اس حدیث میں ایک قصہ ہے ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 2611 --- حکم البانی: صحيح إيمان أبي عبيد ص ( 58 - 59 ) ... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ عبدقیس کا وفد رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا ، انہوں نے آپ سے عرض کیا : (اے اللہ کے رسول !) ہمارے اور آپ کے درمیان ربیعہ کا یہ قبیلہ حائل ہے ، حرمت والے مہینوں کے علاوہ مہینوں میں ہم آپ کے پاس آ نہیں سکتے اس لیے آپ ہمیں کسی ایسی چیز کا حکم دیں جسے ہم آپ سے لے لیں اور جو ہمارے پیچھے ہیں انہیں بھی ہم اس کی طرف بلا سکیں ، آپ نے فرمایا : ” میں تمہیں چار چیزوں کا حکم دیتا ہوں (۱) اللہ پر ایمان لانے کا ، پھر آپ نے ان سے اس کی تفسیر و تشریح بیان کی « لا إلہ الا اللہ » اور « محمد رسول اللہ » “ کی شہادت دینا (۲) نماز قائم کرنا (۳) زکاۃ دینا (۴) مال غنیمت میں سے پانچواں حصہ (خمس) نکالنا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 642 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 2673 ) ... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جانور کا زخم رائیگاں ہے یعنی معاف ہے ، کان رائیگاں ہے اور کنواں رائیگاں ہے اور رکاز (دفینے) میں سے پانچواں حصہ دیا جائے گا “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں انس بن مالک ، عبداللہ بن عمرو ، عبادہ بن صامت ، عمرو بن عوف مزنی اور جابر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حکم البانی: صحيح مختصر البخاري ( 40 ) ، الإيمان لأبي عبيد ( 59 / 1 ) ... اس سند سے بھی ابن عباس ؓ سے اسی طرح کی حدیث مروی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k


Search took 0.119 seconds