حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: خمس
کتاب/کتب میں "سنن ابی داود"
42 رزلٹ
حدیث نمبر: 3511 --- حکم البانی: صحيح... محمد بن اشعث کہتے ہیں اشعث نے عبداللہ بن مسعود ؓ سے خمس کے غلاموں میں سے چند غلام بیس ہزار میں خریدے ، عبداللہ بن مسعود ؓ نے اشعث سے ان کی قیمت منگا بھیجی تو انہوں نے کہا کہ میں نے دس ہزار میں خریدے ہیں تو عبداللہ بن مسعود ؓ نے کہا : کسی شخص کو چن لو جو ہمارے اور تمہارے درمیان معاملے کا فیصلہ کر دے ، اشعث نے کہا : آپ ہی میرے اور اپنے معاملے میں فیصلہ فرما دیں ۔ عبداللہ بن مسعود ؓ نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جب بائع اور مشتری (بیچنے اور خریدنے والے) دونوں کے درمیان (قیمت میں) اختلاف ہو جائے اور ان کے درمیان کوئی گواہ موجود نہ ہو تو صاحب مال و سامان جو بات کہے وہی مانی جائے گی ، یا پھر دونوں بیع کو فسخ کر دیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2969 --- حکم البانی: صحيح ق دون قوله يعني مال الله... ابن شہاب زہری کہتے ہیں کہ مجھ سے عروہ بن زبیر نے بیان کیا کہ ام المؤمنین عائشہ ؓ نے ان سے یہی حدیث روایت کی ہے ، اس میں یہ ہے کہ فاطمہ ؓ اس وقت (اپنے والد) رسول اللہ ﷺ کے اس صدقے کی طلب گار تھیں جو مدینہ اور فدک میں تھا اور جو خیبر کے خمس میں سے بچ رہا تھا ، ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں : ابوبکر ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے : ” ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا ہے ، ہم جو چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے ، محمد ﷺ کی اولاد اس مال میں سے (یعنی اللہ کے مال میں سے) صرف اپنے کھانے کی مقدار لے گی “ اس مال میں خوراکی کے سوا ان کا کوئی حق نہیں ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2968 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی فاطمہ ؓ نے (کسی کو) ابوبکر صدیق ؓ کے پاس بھیجا ، وہ ان سے اپنی میراث مانگ رہی تھیں ، رسول اللہ ﷺ کے اس ترکہ میں سے جسے اللہ نے آپ کو مدینہ اور فدک میں اور خیبر کے خمس کے باقی ماندہ میں سے عطا کیا تھا ، تو ابوبکر ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے : ” ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا ہے ، ہم جو کچھ چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے ، محمد ﷺ کی آل اولاد اس مال سے صرف کھا سکتی ہے (یعنی کھانے کے بمقدار لے سکتی ہے) “ ، اور میں قسم اللہ کی ! رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں صدقہ کی جو صورت حال تھی اس میں ذرا بھی تبدیلی نہ کروں گا ، میں اس مال میں وہی کروں گا جو رسول اللہ ﷺ کرتے تھے ، حاصل یہ کہ ابوبکر ؓ نے فاطمہ ؓ کو اس مال میں سے (بطور وراثت) کچھ دینے سے انکار کر دیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2701 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ ایک لشکر رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں (دوران جنگ) غلہ اور شہد غنیمت میں لایا تو اس میں سے خمس نہیں لیا گیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 2712 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو جب مال غنیمت حاصل ہوتا تو آپ بلال ؓ کو حکم دیتے کہ وہ لوگوں میں اعلان کر دیں کہ لوگ اپنا مال غنیمت لے کر آئیں ، پھر آپ ﷺ اس میں سے خمس (پانچواں حصہ) نکال کر باقی مجاہدین میں تقسیم کر دیتے ، ایک شخص اس تقسیم کے بعد بال کی ایک لگام لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور اس نے کہا : اللہ کے رسول ! یہ بھی اسی مال غنیمت میں سے ہے جو ہمیں ملا تھا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” کیا تم نے بلال ؓ کو تین مرتبہ آواز لگاتے سنا ہے ؟ “ اس نے کہا : ہاں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” پھر اسے لانے سے تمہیں کس چیز نے روکے رکھا ؟ “ تو اس نے آپ سے کچھ عذر بیان کیا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” جاؤ لے جاؤ ، قیامت کے دن لے کر آنا ، میں تم سے اسے ہرگز قبول نہیں کروں گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2961 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... عدی بن عدی کندی کے ایک لڑکے کا بیان ہے کہ عمر بن عبدالعزیز نے لکھا کہ جو کوئی شخص پوچھے کہ مال فیٔ کہاں کہاں صرف کرنا چاہیئے تو اسے بتایا جائے کہ جہاں جہاں عمر بن خطاب ؓ نے حکم دیا ہے وہیں خرچ کیا جائے گا ، عمر ؓ کے حکم کو مسلمانوں نے انصاف کے موافق اور نبی اکرم ﷺ کے قول : ” « جعل اللہ الحق على لسان عمر وقلبہ » “ (اللہ نے عمر کی زبان اور دل پر حق کو جاری کر دیا ہے) کا مصداق جانا ، انہوں نے مسلمانوں کے لیے عطیے مقرر کئے اور دیگر ادیان والوں سے جزیہ لینے کے عوض ان کے امان اور حفاظت کی ذمہ داری لی ، اور جزیہ میں نہ خمس (پانچواں حصہ) مقرر کیا اور نہ ہی اسے مال غنیمت سمجھا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2753 --- حکم البانی: صحيح... ابو جویریہ جرمی کہتے ہیں کہ معاویہ ؓ کے عہد خلافت میں روم کی سر زمین میں مجھے ایک سرخ رنگ کا گھڑا ملا جس میں دینار تھے ، اس وقت قبیلہ بنو سلیم کے ایک شخص جو نبی اکرم ﷺ کے صحابہ میں سے تھے ، ہمارے اوپر حاکم تھے ، ان کو معن بن یزید کہا جاتا تھا ، میں اسے ان کے پاس لایا ، انہوں نے ان دیناروں کو مسلمانوں میں بانٹ دیا اور مجھ کو اس میں سے اتنا ہی دیا جتنا ہر شخص کو دیا ، پھر کہا : اگر میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ کہتے سنا نہ ہوتا کہ نفل خمس نکالنے کے بعد ہی ہے تو میں تمہیں اوروں سے زیادہ دیتا ، پھر وہ اپنے حصہ سے مجھے دینے لگے تو میں نے لینے سے انکار کیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 2746 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جن سریوں کو بھیجتے انہیں عام لشکر کی تقسیم کے علاوہ بطور نفل خاص طور سے کچھ دیتے تھے اور خمس ان تمام میں واجب ہوتا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 2743 --- حکم البانی: ضعيف... اس سند سے بھی ابن عمر ؓ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے ایک سریہ نجد کی جانب بھیجا ، میں بھی اس کے ساتھ نکلا ، ہمیں بہت سے اونٹ ملے ، تو ہمارے دستہ کے سردار نے ایک ایک اونٹ ہم میں سے ہر شخص کو بطور انعام دیا ، پھر ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے ، آپ نے ہمارے غنیمت کے مال کو ہم میں تقسیم کیا ، تو ہر ایک کو ہم میں سے خمس کے بعد بارہ بارہ اونٹ ملے ، اور وہ اونٹ جو ہمارے سردار نے دیا تھا ، آپ ﷺ نے اس کو حساب میں شمار نہ کیا ، اور نہ ہی آپ نے اس سردار کے عمل پر طعن کیا ، تو ہم میں سے ہر ایک کو اس کے نفل سمیت تیرہ تیرہ اونٹ ملے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2750 --- حکم البانی: صحيح... مکحول کہتے ہیں میں مصر میں قبیلہ بنو ہذیل کی ایک عورت کا غلام تھا ، اس نے مجھے آزاد کر دیا ، تو میں مصر سے اس وقت تک نہیں نکلا جب تک کہ اپنے خیال کے مطابق جتنا علم وہاں تھا اسے حاصل نہ کر لیا ، پھر میں حجاز آیا تو وہاں سے بھی اس وقت تک نہیں نکلا جب تک کہ جتنا علم وہاں تھا اپنے خیال کے مطابق حاصل نہیں کر لیا ، پھر عراق آیا تو وہاں سے بھی اس وقت تک نہیں نکلا جب تک کہ اپنے خیال کے مطابق جتنا علم وہاں تھا اسے حاصل نہ کر لیا ، پھر میں شام آیا تو اسے بھی اچھی طرح چھان مارا ، ہر شخص سے میں نفل کا حال پوچھتا تھا ، میں نے کسی کو نہیں پایا جو اس سلسلہ میں کوئی حدیث بیان کرے ، یہاں تک کہ میں ایک شیخ سے ملا جن کا نام زیاد بن جاریہ تمیمی تھا ، میں نے ان سے پوچھا : کیا آپ نے نفل کے بارے میں کچھ سنا ہے ؟ کہا : ہاں ! میں نے حبیب بن مسلمہ فہری ؓ کو کہتے سنا ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حاضر تھا آپ ﷺ نے ابتداء میں ایک چوتھائی بطور نفل دیا اور لوٹ آنے کے بعد (پھر حملہ کرنے پر) ایک تہائی بطور نفل دیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 2982 --- حکم البانی: صحيح... ابن شہاب زہری کہتے ہیں کہ مجھے یزید بن ہرمز نے خبر دی کہ نجدہ حروری (خارجیوں کے رئیس) نے ابن زبیر ؓ کے بحران کے زمانہ میں جس وقت حج کیا تو اس نے ایک شخص کو عبداللہ بن عباس ؓ کے پاس « ذي القربى » کا حصہ پوچھنے کے لیے بھیجا اور یہ بھی پوچھا کہ آپ کے نزدیک اس سے کون مراد ہے ؟ ابن عباس ؓ نے کہا : اس سے رسول اللہ ﷺ کے عزیز و اقارب مراد ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے اسے ان سب میں تقسیم فرمایا تھا ، عمر ؓ نے بھی ہمیں اس میں سے دیا تھا لیکن ہم نے اسے اپنے حق سے کم پایا تو لوٹا دیا اور لینے سے انکار کر دیا ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: شان نزول و تفسیر آیات ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2998 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ کہتے ہیں خیبر میں سب قیدی جمع کئے گئے تو دحیہ کلبی ؓ آئے اور انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ان قیدیوں میں سے مجھے ایک لونڈی عنایت فرما دیجئیے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” جاؤ ایک لونڈی لے لو “ ، دحیہ نے صفیہ بنت حیی ؓ کو لے لیا ، تو ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور بولا : اللہ کے رسول ! آپ نے (صفیہ بنت حیی کو) دحیہ کو دے دیا ، صفیہ بنت حیی قریظہ اور نضیر (کے یہودیوں) کی سیدہ (شہزادی) ہے ، وہ تو صرف آپ کے لیے موزوں و مناسب ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” دحیہ کو صفیہ سمیت بلا لاؤ “ ، جب آپ ﷺ نے صفیہ ؓ کو دیکھا تو آپ نے دحیہ ؓ سے کہا تم کوئی اور لونڈی لے لو ، پھر رسول اللہ ﷺ نے صفیہ کو آزاد کر دیا اور ان سے نکاح کر لیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 2980 --- حکم البانی: صحيح... جبیر بن مطعم ؓ کہتے ہیں کہ جب خیبر کی جنگ ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے مال غنیمت میں سے قرابت داروں کا حصہ بنو ہاشم اور بنو مطلب میں تقسیم کیا ، اور بنو نوفل اور بنو عبد شمس کو چھوڑ دیا ، تو میں اور عثمان ؓ دونوں چل کر نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا : اللہ کے رسول ! یہ بنو ہاشم ہیں ، ہم ان کی فضیلت کا انکار نہیں کرتے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو انہیں میں سے کیا ہے ، لیکن ہمارے بھائی بنو مطلب کا کیا معاملہ ہے ؟ کہ آپ نے ان کو دیا اور ہم کو نہیں دیا ، جب کہ آپ سے ہماری اور ان کی قرابت داری یکساں ہے ، اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ہم اور بنو مطلب دونوں جدا نہیں ہوئے نہ جاہلیت میں اور نہ اسلام میں ، ہم اور وہ ایک چیز ہیں “ ، آپ ﷺ نے دونوں ہاتھ کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست کیا (گویا دکھایا کہ اس طرح) ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 2997 --- حکم البانی: صحيح م لكن قوله وأحسبه فيه نظر لأنه بنى بها في سد الصهباء... انس ؓ کہتے ہیں دحیہ کلبی ؓ کے حصے میں ایک خوبصورت لونڈی آئی تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں سات غلام دے کر خرید لیا اور انہیں ام سلیم ؓ کے حوالے کر دیا کہ انہیں بنا سنوار دیں ۔ حماد کہتے ہیں : میں سمجھتا ہوں کہ آپ ﷺ نے ام المؤمنین صفیہ بنت حیی ؓ کو ام سلیم ؓ کے حوالے کر دیا کہ وہ وہاں عدت گزار کر پاک و صاف ہو لیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2996 --- حکم البانی: صحيح... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ ام المؤمنین صفیہ ؓ پہلے دحیہ کلبی ؓ کے حصے میں آ گئی تھیں پھر رسول اللہ ﷺ کے حصے میں آئیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 2981 --- حکم البانی: مقطوع... سدی کہتے ہیں کہ کلام اللہ میں « ذي القربى » کا جو لفظ آیا ہے اس سے مراد عبدالمطلب کی اولاد ہے ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: شان نزول و تفسیر آیات ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 2994 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں صفیہ ؓ « صفي » میں سے تھیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 2993 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... قتادہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ جب خود لڑائی میں شریک ہوتے تو ایک حصہ چھانٹ کر جہاں سے چاہتے لے لیتے ، ام المؤمنین صفیہ ؓ (جو جنگ خیبر میں آپ ﷺ کو ملیں) اسی حصے میں سے آئیں اور جب آپ لڑائی میں شریک نہ ہوتے تو ایک حصہ آپ ﷺ کے لیے لگایا جاتا اور اس میں آپ کو انتخاب کا اختیار نہ ہوتا کہ جو چاہیں چھانٹ کر لے لیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2988 --- حکم البانی: ضعيف... ابن اعبد کہتے ہیں کہ علی ؓ نے مجھ سے کہا : کیا میں تمہیں اپنے اور رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی جو آپ کو اپنے تمام کنبے والوں میں سب سے زیادہ محبوب اور پیاری تھیں کے متعلق نہ بتاؤں ؟ میں نے کہا : کیوں نہیں ، ضرور بتائیے ، آپ نے کہا : فاطمہ ؓ نے چکی پیسی یہاں تک کہ ان کے ہاتھوں میں نشان پڑ گئے ، اور پانی بھربھر کر مشک لاتیں جس سے ان کے سینے میں درد ہونے لگا اور گھر میں جھاڑو دیتیں جس سے ان کے کپڑے خاک آلود ہو جاتے ، نبی اکرم ﷺ کے پاس کچھ غلام اور لونڈیاں آئیں تو میں نے ان سے کہا : اچھا ہوتا کہ تم اپنے ابا جان کے پاس جاتی ، اور ان سے اپنے لیے ایک خادمہ مانگ لیتی ، چنانچہ وہ آپ ﷺ کے پاس آئیں تو دیکھا کہ وہاں کچھ لوگ آپ سے گفتگو کر رہے ہیں تو لوٹ آئیں ، دوسرے دن آپ ﷺ خود فاطمہ ؓ کے پاس تشریف لے آئے اور پوچھا : ” تم کس ضرورت سے آئی تھیں ؟ “ ، وہ چپ رہیں تو میں نے کہا : اللہ کے رسول ! میں آپ کو بتاتا ہوں ، چکی پیستے پیستے ان کے ہاتھ میں نشان (گٹھا) پڑ گیا ، مشک ڈھوتے ڈھوتے سینے میں درد رہنے لگا اب آپ کے پاس خادم آئے ہیں تو میں نے ان سے کہا کہ وہ آپ کے پاس جائیں ، اور آپ سے ایک خادم مانگ کر لائیں ، جس کے ذریعہ اس شدت و تکلیف سے انہیں نجات ملے جس سے وہ دو چار ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” فاطمہ ! اللہ سے ڈرو اور اپنے رب کے فرائض ادا کرتی رہو ، اور اپنے گھر کے کام کیا کرو ، اور جب سونے چلو تو (۳۳) بار سبحان اللہ ، (۳۳) بار الحمدللہ ، اور (۳۴) بار اللہ اکبر کہہ لیا کرو ، یہ کل سو ہوئے یہ تمہارے لیے خادمہ سے بہتر ہیں “ ۔ فاطمہ ؓ نے کہا : میں اللہ عزوجل اور اس کے رسول ﷺ سے خوش ہوں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  5k
حدیث نمبر: 2989 --- حکم البانی: ضعيف... علی بن حسین سے بھی یہی واقعہ مروی ہے اس میں یہ ہے کہ اس میں یہ ہے کہ ” آپ ﷺ نے انہیں خادم نہیں دیا “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
Result Pages: << Previous 1 2 3 Next >>


Search took 0.127 seconds