41. سنن ابی داود --- کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل --- باب : خمس کے مصارف اور قرابت داروں کو حصہ دینے کا بیان ۔ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 2987 --- حکم البانی: صحيح... فضل بن حسن ضمری کہتے ہیں کہ ام الحکم یا ضباعہ ؓ (زبیر بن عبدالمطلب کی دونوں بیٹیوں) میں سے کسی ایک نے دوسرے کے واسطے سے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس کچھ قیدی آئے تو میں اور میری بہن اور رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی فاطمہ ؓ تینوں آپ کے پاس گئیں ، اور ہم نے اپنی تکالیف کا آپ ﷺ سے تذکرہ کیا اور درخواست کی کہ کوئی قیدی آپ ہمیں دلوا دیں ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” بدر کی یتیم لڑکیاں تم سے سبقت لے گئیں (یعنی تم سے پہلے آ کر انہوں نے قیدیوں کی درخواست کی اور انہیں لے گئیں) ، لیکن (دل گرفتہ ہونے کی بات نہیں) میں تمہیں ایسی بات بتاتا ہوں جو تمہارے لیے اس سے بہتر ہے ، ہر نماز کے بعد (۳۳) مرتبہ اللہ اکبر ، (۳۳) مرتبہ سبحان اللہ ، (۳۳) مرتبہ الحمداللہ ، اور ایک بار « لا إلہ إلا اللہ وحدہ لا شريك لہ لہ الملك ولہ الحمد وہو على كل شىء قدير » کہہ لیا کرو “ ۔ عیاش کہتے ہیں کہ یہ (ضباعہ اور ام الحکم ؓ ) دونوں نبی اکرم ﷺ کی چچا زاد بہنیں تھیں ۔ ... (ص/ح)
42. سنن ابی داود --- کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل --- باب : خمس سے پہلے صفی یعنی جس مال کو رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنے لیے منتخب کر لیتے تھے کا بیان ۔ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 2995 --- حکم البانی: صحيح... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں ہم خیبر آئے (یعنی غزوہ کے موقع پر) تو جب اللہ تعالیٰ نے قلعہ فتح کرا دیا تو آپ ﷺ سے ام المؤمنین صفیہ بنت حیی ؓ کے حسن و جمال کا ذکر کیا گیا ، ان کا شوہر مارا گیا تھا ، وہ دلہن تھیں تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں اپنے لیے منتخب فرما لیا ، پھر آپ ﷺ انہیں ساتھ لے کر روانہ ہوئے یہاں تک کہ ہم سد صہباء پہنچے ، وہاں وہ حلال ہوئیں (یعنی حیض سے فارغ ہوئیں اور ان کی عدت پوری ہو گئی) تو اس وقت آپ ﷺ نے ان کے ساتھ شب زفاف منائی ۔ ... (ص/ح)
|