حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: خمس
تمام کتب میں
160 رزلٹ
حدیث نمبر: 2988 --- حکم البانی: ضعيف... ابن اعبد کہتے ہیں کہ علی ؓ نے مجھ سے کہا : کیا میں تمہیں اپنے اور رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی جو آپ کو اپنے تمام کنبے والوں میں سب سے زیادہ محبوب اور پیاری تھیں کے متعلق نہ بتاؤں ؟ میں نے کہا : کیوں نہیں ، ضرور بتائیے ، آپ نے کہا : فاطمہ ؓ نے چکی پیسی یہاں تک کہ ان کے ہاتھوں میں نشان پڑ گئے ، اور پانی بھربھر کر مشک لاتیں جس سے ان کے سینے میں درد ہونے لگا اور گھر میں جھاڑو دیتیں جس سے ان کے کپڑے خاک آلود ہو جاتے ، نبی اکرم ﷺ کے پاس کچھ غلام اور لونڈیاں آئیں تو میں نے ان سے کہا : اچھا ہوتا کہ تم اپنے ابا جان کے پاس جاتی ، اور ان سے اپنے لیے ایک خادمہ مانگ لیتی ، چنانچہ وہ آپ ﷺ کے پاس آئیں تو دیکھا کہ وہاں کچھ لوگ آپ سے گفتگو کر رہے ہیں تو لوٹ آئیں ، دوسرے دن آپ ﷺ خود فاطمہ ؓ کے پاس تشریف لے آئے اور پوچھا : ” تم کس ضرورت سے آئی تھیں ؟ “ ، وہ چپ رہیں تو میں نے کہا : اللہ کے رسول ! میں آپ کو بتاتا ہوں ، چکی پیستے پیستے ان کے ہاتھ میں نشان (گٹھا) پڑ گیا ، مشک ڈھوتے ڈھوتے سینے میں درد رہنے لگا اب آپ کے پاس خادم آئے ہیں تو میں نے ان سے کہا کہ وہ آپ کے پاس جائیں ، اور آپ سے ایک خادم مانگ کر لائیں ، جس کے ذریعہ اس شدت و تکلیف سے انہیں نجات ملے جس سے وہ دو چار ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” فاطمہ ! اللہ سے ڈرو اور اپنے رب کے فرائض ادا کرتی رہو ، اور اپنے گھر کے کام کیا کرو ، اور جب سونے چلو تو (۳۳) بار سبحان اللہ ، (۳۳) بار الحمدللہ ، اور (۳۴) بار اللہ اکبر کہہ لیا کرو ، یہ کل سو ہوئے یہ تمہارے لیے خادمہ سے بہتر ہیں “ ۔ فاطمہ ؓ نے کہا : میں اللہ عزوجل اور اس کے رسول ﷺ سے خوش ہوں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  5k
حدیث نمبر: 3105 --- ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو امام مالک بن انس نے خبر دی ‘ انہیں عبداللہ بن ابی بکر نے ‘ انہیں عمرہ بنت عبدالرحمٰن نے اور انہیں عائشہ ؓ نے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ ان کے گھر میں موجود تھے ۔ اچانک انہوں نے سنا کہ کوئی صاحب حفصہ ؓ کے گھر میں اندر آنے کی اجازت مانگ رہے ہیں ۔ (عائشہ ؓ نے بیان کیا کہ) میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! آپ دیکھتے نہیں ، یہ شخص گھر میں جانے کی اجازت مانگ رہا ہے ۔ آپ ﷺ نے اس پر فرمایا کہ میرا خیال ہے یہ فلاں صاحب ہیں ، حفصہ ؓ کے رضاعی چچا ! رضاعت بھی ان تمام چیزوں کو حرام کر دیتی ہے جنہیں ولادت حرام کرتی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 3106 --- ہم سے محمد بن عبداللہ انصاری نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے میرے والد عبداللہ نے بیان کیا ‘ ان سے ثمامہ نے اور ان سے انس ؓ نے کہ جب ابوبکر ؓ خلیفہ ہوئے تو انہوں نے ان کو (یعنی انس ؓ کو) بحرین (عامل بنا کر) بھیجا اور ایک پروانہ لکھ کر ان کو دیا اور اس پر نبی کریم ﷺ کی انگوٹھی کی مہر لگائی ، مہر مبارک پر تین سطریں کندہ تھیں ‘ ایک سطر میں ” محمد “ دوسری میں ” رسول “ تیسری میں ” اللہ “ کندہ تھا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2993 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... قتادہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ جب خود لڑائی میں شریک ہوتے تو ایک حصہ چھانٹ کر جہاں سے چاہتے لے لیتے ، ام المؤمنین صفیہ ؓ (جو جنگ خیبر میں آپ ﷺ کو ملیں) اسی حصے میں سے آئیں اور جب آپ لڑائی میں شریک نہ ہوتے تو ایک حصہ آپ ﷺ کے لیے لگایا جاتا اور اس میں آپ کو انتخاب کا اختیار نہ ہوتا کہ جو چاہیں چھانٹ کر لے لیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2994 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں صفیہ ؓ « صفي » میں سے تھیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 2995 --- حکم البانی: صحيح... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں ہم خیبر آئے (یعنی غزوہ کے موقع پر) تو جب اللہ تعالیٰ نے قلعہ فتح کرا دیا تو آپ ﷺ سے ام المؤمنین صفیہ بنت حیی ؓ کے حسن و جمال کا ذکر کیا گیا ، ان کا شوہر مارا گیا تھا ، وہ دلہن تھیں تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں اپنے لیے منتخب فرما لیا ، پھر آپ ﷺ انہیں ساتھ لے کر روانہ ہوئے یہاں تک کہ ہم سد صہباء پہنچے ، وہاں وہ حلال ہوئیں (یعنی حیض سے فارغ ہوئیں اور ان کی عدت پوری ہو گئی) تو اس وقت آپ ﷺ نے ان کے ساتھ شب زفاف منائی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 2996 --- حکم البانی: صحيح... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ ام المؤمنین صفیہ ؓ پہلے دحیہ کلبی ؓ کے حصے میں آ گئی تھیں پھر رسول اللہ ﷺ کے حصے میں آئیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 2997 --- حکم البانی: صحيح م لكن قوله وأحسبه فيه نظر لأنه بنى بها في سد الصهباء... انس ؓ کہتے ہیں دحیہ کلبی ؓ کے حصے میں ایک خوبصورت لونڈی آئی تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں سات غلام دے کر خرید لیا اور انہیں ام سلیم ؓ کے حوالے کر دیا کہ انہیں بنا سنوار دیں ۔ حماد کہتے ہیں : میں سمجھتا ہوں کہ آپ ﷺ نے ام المؤمنین صفیہ بنت حیی ؓ کو ام سلیم ؓ کے حوالے کر دیا کہ وہ وہاں عدت گزار کر پاک و صاف ہو لیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
‏‏‏‏ اور آپ کے بعد جو خلیفہ ہوئے انہوں نے یہ چیزیں استعمال کیں ‘ ان کو تقسیم نہیں کیا ‘ اور آپ ﷺ کے موئے مبارک اور نعلین اور برتنوں کا بیان جن کو آپ ﷺ کے اصحاب وغیرہ نے آپ کی وفات کے بعد (تاریخی طور پر) متبرک سمجھا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 2998 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ کہتے ہیں خیبر میں سب قیدی جمع کئے گئے تو دحیہ کلبی ؓ آئے اور انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ان قیدیوں میں سے مجھے ایک لونڈی عنایت فرما دیجئیے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” جاؤ ایک لونڈی لے لو “ ، دحیہ نے صفیہ بنت حیی ؓ کو لے لیا ، تو ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور بولا : اللہ کے رسول ! آپ نے (صفیہ بنت حیی کو) دحیہ کو دے دیا ، صفیہ بنت حیی قریظہ اور نضیر (کے یہودیوں) کی سیدہ (شہزادی) ہے ، وہ تو صرف آپ کے لیے موزوں و مناسب ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” دحیہ کو صفیہ سمیت بلا لاؤ “ ، جب آپ ﷺ نے صفیہ ؓ کو دیکھا تو آپ نے دحیہ ؓ سے کہا تم کوئی اور لونڈی لے لو ، پھر رسول اللہ ﷺ نے صفیہ کو آزاد کر دیا اور ان سے نکاح کر لیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 3104 --- ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے جویریہ نے بیان کیا ‘ ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے خطبہ دیتے ہوئے عائشہ ؓ کے حجرہ کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کہ اسی طرف سے (یعنی مشرق کی طرف سے) فتنے برپا ہوں گے ‘ تین مرتبہ آپ ﷺ نے اسی طرح فرمایا کہ یہیں سے شیطان کا سر نمودار ہو گا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 3109 --- ہم سے عبدان نے بیان کیا ‘ ان سے ابوحمزہ نے ‘ ان سے عاصم نے ‘ ان سے ابن سیرین نے اور ان سے انس بن مالک ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ کا پانی پینے کا پیالہ ٹوٹ گیا تو آپ ﷺ نے ٹوٹی ہوئی جگہوں کو چاندی کی زنجیروں سے جڑوا لیا ۔ عاصم کہتے ہیں کہ میں نے وہ پیالہ دیکھا ہے ۔ اور اس میں میں نے پانی بھی پیا ہے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتی استعمال کی یاد گار اشیاء ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 3101 --- ہم سے سعید بن عفیر نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے لیث بن سعد نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے عبدالرحمٰن بن خالد نے بیان کیا ‘ ان سے ابن شہاب نے ‘ ان سے علی بن حسین زین العابدین نے کہ نبی کریم ﷺ کی زوجہ مطہرہ صفیہ ؓ نے انہیں خبر دی کہ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ملنے کے لیے حاضر ہوئیں ۔ نبی کریم ﷺ رمضان کے آخری عشرہ کا مسجد میں اعتکاف کئے ہوئے تھے ۔ پھر وہ واپس ہونے کے لیے اٹھیں تو نبی کریم ﷺ بھی ان کے ساتھ اٹھے ۔ جب آپ ﷺ اپنی زوجہ مطہرہ ام سلمہ ؓ کے دروازہ کے قریب پہنچے جو مسجد نبوی کے دروازے سے ملا ہوا تھا تو دو انصاری صحابی (اسید بن حضیر ؓ اور عباد بن بشر ؓ ) وہاں سے گزرے ۔ اور آپ ﷺ کو انہوں نے سلام کیا اور آگے بڑھنے لگے ۔ لیکن آپ ﷺ نے ان سے فرمایا ‘ ذرا ٹھہر جاؤ (میرے ساتھ میری بیوی صفیہ ؓ ہیں یعنی کوئی دوسرا نہیں) ان دونوں نے عرض کیا ۔ سبحان اللہ ‘ یا رسول اللہ ! ان حضرات پر آپ کا یہ فرمانا بڑا شاق گزرا ۔ آپ ﷺ نے اس پر فرمایا کہ شیطان انسان کے اندر اس طرح دوڑتا رہتا ہے جیسے جسم میں خون دوڑتا ہے ۔ مجھے یہی خطرہ ہوا کہ کہیں تمہارے دلوں میں بھی کوئی وسوسہ پیدا نہ ہو جائے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 2982 --- حکم البانی: صحيح... ابن شہاب زہری کہتے ہیں کہ مجھے یزید بن ہرمز نے خبر دی کہ نجدہ حروری (خارجیوں کے رئیس) نے ابن زبیر ؓ کے بحران کے زمانہ میں جس وقت حج کیا تو اس نے ایک شخص کو عبداللہ بن عباس ؓ کے پاس « ذي القربى » کا حصہ پوچھنے کے لیے بھیجا اور یہ بھی پوچھا کہ آپ کے نزدیک اس سے کون مراد ہے ؟ ابن عباس ؓ نے کہا : اس سے رسول اللہ ﷺ کے عزیز و اقارب مراد ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے اسے ان سب میں تقسیم فرمایا تھا ، عمر ؓ نے بھی ہمیں اس میں سے دیا تھا لیکن ہم نے اسے اپنے حق سے کم پایا تو لوٹا دیا اور لینے سے انکار کر دیا ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: شان نزول و تفسیر آیات ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 3102 --- ہم سے ابراہیم بن المنذر نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے انس بن عیاض نے بیان کیا ‘ ان سے عبیداللہ عمری نے ‘ ان سے محمد بن یحییٰ بن حبان نے ‘ ان سے واسع بن حبان نے اور ان سے عبداللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ میں (ام المؤمنین) حفصہ ؓ کے گھر کے اوپر چڑھا ‘ تو دیکھا کہ نبی کریم ﷺ قضائے حاجت کر رہے تھے ۔ آپ ﷺ کی پیٹھ قبلہ کی طرف تھی اور چہرہ مبارک شام کی طرف تھا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 3100 --- ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے نافع نے بیان کیا ‘ کہا کہ میں نے ابن ابی ملیکہ سے سنا ۔ انہوں نے بیان کیا کہ عائشہ ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے میرے گھر ‘ میری باری کے دن ‘ میرے حلق اور سینے کے درمیان ٹیک لگائے ہوئے وفات پائی ‘ اللہ تعالیٰ نے (وفات کے وقت) میرے تھوک اور نبی کریم ﷺ کے تھوک کو ایک ساتھ جمع کر دیا تھا ‘ بیان کیا (وہ اس طرح کہ) عبدالرحمٰن ؓ (عائشہ ؓ کے بھائی) مسواک لیے ہوئے اندر آئے ۔ آپ ﷺ اسے چبا نہ سکے ۔ اس لیے میں نے اسے اپنے ہاتھ میں لے لیا اور میں نے اسے چبانے کے بعد وہ مسواک آپ کے دانتوں پر ملی ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 3097 --- ہم سے عبداللہ بن ابی شیبہ نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ابواسامہ نے ‘ کہا ہم سے ہشام بن عروہ نے ‘ ان سے ان کے والد نے بیان کیا ‘ ان سے عائشہ ؓ نے بیان کیا کہ جب رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو میرے گھر میں آدھے وسق جو کے سوا جو ایک طاق میں رکھے ہوئے تھے اور کوئی چیز ایسی نہیں تھی جو کسی جگر والے (جاندار) کی خوراک بن سکتی ۔ میں اسی میں سے کھاتی رہی اور بہت دن گزر گئے ۔ پھر میں نے اس میں سے ناپ کر نکالنا شروع کیا تو وہ جلدی ختم ہو گئے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 3099 --- ہم سے حبان بن موسیٰ اور محمد بن مقاتل نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہمیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی ‘ کہا ہم کو معمر اور یونس نے خبر دی ‘ ان سے زہری نے بیان کیا ‘ انہیں عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود نے خبر دی کہ نبی کریم ﷺ کی زوجہ مطہرہ عائشہ ؓ نے بیان کیا کہ (مرض الوفات میں) جب نبی کریم ﷺ کا مرض بہت بڑھ گیا ‘ تو آپ ﷺ نے سب بیویوں سے اس کی اجازت چاہی کہ مرض کے دن آپ میرے گھر میں گزاریں ۔ لہٰذا اس کی اجازت آپ ﷺ کو مل گئی تھی ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
‏‏‏‏ اور اللہ پاک نے (سورۃ الاحزاب میں) فرمایا « وقرن في بيوتكن‏ » ” تم لوگ (ازواج مطہرات) اپنے گھروں ہی میں عزت سے رہا کرو ۔ ‘‘ اور (اسی سورۃ میں فرمایا کہ) « لا تدخلوا بيوت النبي إلا أن يؤذن لكم‏ » ” نبی کے گھر میں اس وقت تک نہ داخل ہو ‘ جب تک تمہیں اجازت نہ مل جائے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 3098 --- ہم سے مسدد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے یحییٰ قطان نے بیان کیا ‘ ان سے سفیان ثوری نے ‘ کہا کہ مجھ سے ابواسحاق نے بیان کیا ‘ کہا کہ میں نے عمرو بن حارث سے سنا ‘ وہ کہتے تھے کہ نبی کریم ﷺ نے (اپنی وفات کے بعد) اپنے ہتھیار ‘ ایک سفید خچر ‘ اور ایک زمین جسے آپ خود صدقہ کر گئے تھے ‘ کے سوا اور کوئی ترکہ نہیں چھوڑا تھا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 Next >>


Search took 0.140 seconds