حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: دجال
کتاب/کتب میں "صحیح بخاری"
61 رزلٹ
حدیث نمبر: 1882 --- ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا ، ان سے عقیل نے ، ان سے ابن شہاب نے ، انہوں نے بیان کیا کہ مجھے عبیداللہ بن عتبہ نے خبر دی کہ ابو سعید خدری ؓ نے بیان کیا کہ ہم سے رسول اللہ ﷺ نے دجال کے متعلق ایک لمبی حدیث بیان کی ، آپ ﷺ نے اپنی حدیث میں یہ بھی فرمایا تھا کہ دجال مدینہ کی ایک کھاری شور زمین تک پہنچے گا اس پر مدینہ میں داخلہ تو حرام ہو گا ۔ (مدینہ سے) اس دن ایک شخص اس کی طرف نکل کر بڑھے گا ، یہ لوگوں میں ایک بہترین نیک مرد ہو گا یا (یہ فرمایا کہ) بزرگ ترین لوگوں میں سے ہو گا وہ شخص کہے گا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تو وہی دجال ہے جس کے متعلق ہمیں رسول اللہ ﷺ نے اطلاع دی تھی دجال کہے گا کیا میں اسے قتل کر کے پھر زندہ کر ڈالوں تو تم لوگوں کو میرے معاملہ میں کوئی شبہ رہ جائے گا ؟ اس کے حواری کہیں گے نہیں ، چنانچہ دجال انہیں قتل کر کے پھر زندہ کر دے گا ۔ جب دجال انہیں زندہ کر دے گا تو وہ بندہ کہے گا بخدا اب تو مجھ کو پورا حال معلوم ہو گیا کہ تو ہی دجال ہے دجال کہے گا لاؤ اسے پھر قتل کر دوں لیکن اس مرتبہ وہ قابو نہ پا سکے گا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 204  -  4k
حدیث نمبر: 7132 --- ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا ، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی ، انہیں زہری نے ، انہیں عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود نے خبر دی ، ان سے ابوسعید ؓ نے بیان کیا کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ نے ہم سے دجال کے متعلق ایک طویل حدیث بیان کی ۔ نبی کریم ﷺ کے ارشادات میں یہ بھی تھا کہ آپ ﷺ نے فرمایا ” دجال آئے گا اور اس کے لیے ناممکن ہو گا کہ مدینہ کی گھاٹیوں میں داخل ہو ۔ چنانچہ وہ مدینہ منورہ کے قریب کسی شور والی زمین پر قیام کرے گا ۔ پھر اس دن اس کے پاس ایک مرد مومن جائے گا اور وہ افضل ترین لوگوں میں سے ہو گا ۔ اور اس سے کہے گا کہ میں گواہی دیتا ہوں اس بات کی جو رسول اللہ ﷺ نے ہم سے بیان فرمایا تھا ۔ اس پر دجال کہے گا کیا تم دیکھتے ہو اگر میں اسے قتل کر دوں اور پھر زندہ کروں تو کیا تمہیں میرے معاملہ میں شک و شبہ باقی رہے گا ؟ اس کے پاس والے لوگ کہیں گے کہ نہیں ، چنانچہ وہ اس صاحب کو قتل کر دے گا اور پھر اسے زندہ کر دے گا ۔ اب وہ صاحب کہیں گے کہ واللہ ! آج سے زیادہ مجھے تیرے معاملے میں پہلے اتنی بصیرت حاصل نہ تھی ۔ اس پر دجال پھر انہیں قتل کرنا چاہے گا لیکن اس مرتبہ اسے مار نہ سکے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 122  -  4k
حدیث نمبر: 7134 --- مجھ سے یحییٰ بن موسیٰ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو شعبہ نے خبر دی ، انہیں قتادہ نے ، انہیں انس بن مالک ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” دجال مدینہ تک آئے گا تو یہاں فرشتوں کو اس کی حفاظت کرتے ہوئے پائے گا چنانچہ نہ دجال اس کے قریب آ سکتا ہے اور نہ طاعون ، ان شاءاللہ ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 7408 --- ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، کہا ہم کو قتادہ نے خبر دی ، کہا میں نے انس ؓ سے سنا اور ان سے نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ نے جتنے نبی بھیجے ان سب نے جھوٹے کانے دجال سے اپنی قوم کو ڈرایا ، وہ دجال کانا ہو گا اور تمہارا رب (آنکھوں والا ہے) کانا نہیں ہے ، اس دجال کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھا ہوا ہو گا (لفظ) کافر ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 3337 --- ہم سے عبدان نے بیان کیا ، کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی ، انہیں یونس نے ، انہیں زہری نے کہ سالم نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ لوگوں میں خطبہ سنانے کھڑے ہوئے ۔ پہلے اللہ تعالیٰ کی ، اس کی شان کے مطابق ثنا بیان کی ، پھر دجال کا ذکر فرمایا اور فرمایا کہ میں تمہیں دجال کے فتنے سے ڈراتا ہوں اور کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس نے اپنی قوم کو اس سے نہ ڈرایا ہو ۔ نوح علیہ السلام نے بھی اپنی قوم کو اس سے ڈرایا تھا ۔ لیکن میں تمہیں اس کے بارے میں ایک ایسی بات بتاتا ہوں جو کسی نبی نے بھی اپنی قوم کو نہیں بتائی تھی ، تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ دجال کانا ہو گا اور اللہ تعالیٰ اس عیب سے پاک ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
حدیث نمبر: 3239 --- ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے (دوسری سند) امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا اور مجھ سے خلیفہ بن خیاط نے بیان کیا کہا ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا ، کہا ہم سے سعید بن عروبہ نے ، ان سے قتادہ نے ، ان سے ابوالعالیہ نے اور ان سے تمہارے نبی کے چچازاد بھائی عبداللہ بن عباس ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” شب معراج میں ، میں نے موسیٰ علیہ السلام کو دیکھا تھا ، گندمی رنگ ، قد لمبا اور بال گھونگھریالے تھے ، ایسے لگتے تھے جیسے قبیلہ شنوہ کا کوئی شخص ہو اور میں نے عیسیٰ علیہ السلام کو بھی دیکھا تھا ۔ درمیانہ قد ، میانہ جسم ، رنگ سرخی اور سفیدی لیے ہوئے اور سر کے بال سیدھے تھے (یعنی گھونگھریالے نہیں تھے) اور میں نے جہنم کے داروغہ کو بھی دیکھا اور دجال کو بھی ، منجملہ ان آیات کے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ کو دکھائی تھیں (سورۃ السجدہ میں اسی کا ذکر ہے کہ) پس (اے نبی !) ان سے ملاقات کے بارے میں آپ کسی قسم کا شک و شبہ نہ کریں ، یعنی موسیٰ علیہ السلام سے ملنے میں ، انس اور ابوبکرہ ؓ نے نبی کریم ﷺ سے یوں بیان کیا کہ جب دجال نکلے گا تو فرشتے دجال سے مدینہ کی حفاظت کریں گے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: حضرت موسیٰ ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا حلیہ مبارک ۔
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  5k
حدیث نمبر: 1879 --- ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد نے ، ان سے ان کے دادا نے اور ان سے ابوبکرہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا مدینہ پر دجال کا رعب بھی نہیں پڑے گا اس دور میں مدینہ کے سات دروازے ہوں گے اور ہر دروازے پر دو فرشتے ہوں گے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: مدینہ میں دجال و طاعون داخل نہیں ہو سکتا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 54  -  2k
حدیث نمبر: 1880 --- ہم سے اسماعیل نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھے سے امام مالک نے بیان کیا ، ان سے نعیم بن عبداللہ المجمر نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مدینہ کے راستوں پر فرشتے ہیں نہ اس میں طاعون آ سکتا ہے نہ دجال ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: مدینہ میں دجال و طاعون داخل نہیں ہو سکتا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 54  -  2k
حدیث نمبر: 1053 --- ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں امام مالک رحمہ اللہ نے خبر دی ، انہیں ہشام بن عروہ نے ، انہیں ان کی بیوی فاطمہ بنت منذر نے ، انہیں اسماء بنت ابی بکر ؓ نے ، انہوں نے کہا کہ جب سورج کو گرہن لگا تو میں نبی کریم ﷺ کی بیوی عائشہ صدیقہ ؓ کے گھر آئی ۔ اچانک لوگ کھڑے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے اور عائشہ ؓ بھی نماز میں شریک تھی میں نے پوچھا کہ لوگوں کو بات کیا پیش آئی ؟ اس پر آپ نے آسمان کی طرف اشارہ کر کے سبحان اللہ کہا ۔ پھر میں نے پوچھا کیا کوئی نشانی ہے ؟ اس کا آپ نے اشارہ سے ہاں میں جواب دیا ۔ انہوں نے بیان کیا کہ پھر میں بھی کھڑی ہو گئی ۔ لیکن مجھے چکر آ گیا اس لیے میں اپنے سر پر پانی ڈالنے لگی ۔ جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کے بعد فرمایا کہ وہ چیزیں جو کہ میں نے پہلے نہیں دیکھی تھیں اب انہیں میں نے اپنی اسی جگہ سے دیکھ لیا ۔ جنت اور دوزخ تک میں نے دیکھی اور مجھے وحی کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ تم قبر میں دجال کے فتنہ کی طرح یا (یہ کہا کہ) دجال کے فتنہ کے قریب ایک فتنہ میں مبتلا ہو گے ۔ مجھے یاد نہیں کہ اسماء ؓ نے کیا کہا تھا آپ نے فرمایا کہ تمہیں لایا جائے گا اور پوچھا جائے گا کہ اس شخص (مجھ ﷺ ) کے بارے میں تم کیا جانتے ہو ۔ مومن یا یہ کہا کہ یقین کرنے والا (مجھے یاد نہیں کہ ان دو باتوں میں سے اسماء ؓ نے کون سی بات کہی تھی) تو کہے گا یہ محمد ﷺ ہیں آپ ﷺ نے ہمارے سامنے صحیح راستہ اور اس کے دلائل پیش کئے اور ہم آپ ﷺ پر ایمان لائے تھے اور آپ ﷺ کی بات قبول کی اور آپ ﷺ کا اتباع کیا تھا ۔ اس پر اس سے کہا جائے گا کہ تو مرد صالح ہے پس آرام سے سو جاؤ ہمیں تو پہلے ہی معلوم تھا کہ تو ایمان و یقین والا ہے ۔ منافق یا شک کرنے والا (مجھے معلوم نہیں کہ اسماء ؓ نے کیا کہا تھا) وہ یہ کہے گا کہ مجھے کچھ معلوم نہیں میں نے لوگوں سے ایک بات سنی تھی وہی میں نے بھی کہی (آگے مجھ کو کچھ حقیقت معلوم نہیں) ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: قبروں میں لوگ فتنہ دجال کی طرح آزمائے جائیں گے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 49  -  6k
حدیث نمبر: 7130 --- ہم سے عبدان نے بیان کیا کہ مجھے میرے والد نے خبر دی ، انہیں شعبہ نے ، انہیں عبدالملک نے ، انہیں ربعی نے اور ان سے حذیفہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے دجال کے بارے میں فرمایا کہ اس کے ساتھ پانی اور آگ ہو گی اور اس کی آگ ٹھنڈا پانی ہو گی اور پانی آگ ہو گا ۔ ابومسعود ؓ نے بیان کیا کہ میں نے بھی یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 48  -  2k
حدیث نمبر: 7129 --- ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا ، ان سے صالح نے ، ان سے ابن شہاب نے ، ان سے عروہ نے اور ان سے عائشہ ؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، آپ اپنی نماز میں دجال کے فتنے سے پناہ مانگتے تھے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 7122 --- ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ، کہا مجھ سے اسماعیل نے بیان کیا ، ان سے قیس نے بیان کیا ، کہ مجھ سے مغیرہ بن شعبہ ؓ نے کہا کہ دجال کے بارے میں نبی کریم ﷺ سے جتنا میں نے پوچھا اتنا کسی نے نہیں پوچھا اور نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا تھا کہ اس سے تمہیں کیا نقصان پہنچے گا ۔ میں نے عرض کیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ روٹی کا پہاڑ اور پانی کی نہر ہو گی ، فرمایا کہ وہ اللہ پر اس سے بھی زیادہ آسان ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 7133 --- ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا ، ان سے امام مالک نے بیان کیا ، ان سے نعیم بن عبداللہ بن المجمر نے بیان کیا ، اور ان سے ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مدینہ منورہ کے راستوں پر فرشتے پہرہ دیتے ہیں نہ یہاں طاعون آ سکتی ہے اور نہ دجال آ سکتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 1881 --- ہم سے ابراہیم بن المنذر نے بیان کیا ، ان سے ولید نے بیان کیا ، ان سے ابوعمرو اوزاعی نے بیان کیا ، ان سے اسحٰق نے بیان کیا ، ان سے انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کوئی ایسا شہر نہیں ملے گا جسے دجال پامال نہ کرے گا ، سوائے مکہ اور مدینہ کے ، ان کے ہر راستے پر صف بستہ فرشتے کھڑے ہوں گے جو ان کی حفاظت کریں گے پھر مدینہ کی زمین تین مرتبہ کانپے گی جس سے ایک ایک کافر اور منافق کو اللہ تعالیٰ اس میں سے باہر کر دے گا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 7126 --- ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے محمد بن بشر نے بیان کیا ، کہا ہم سے مسعر نے بیان کیا ، ان سے سعد بن ابراہیم نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد نے اور ان سے ابوبکرہ ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” مدینہ پر مسیح دجال کا رعب نہیں پڑے گا ۔ اس وقت اس کے سات دروازے ہوں گے اور ہر دروازے پر پہرہ دار دو فرشتے ہوں گے ۔ “ علی بن عبداللہ نے کہا کہ محمد بن اسحاق نے صالح بن ابراہیم سے روایت کیا ، ان سے ان کے والد ابراہیم بن عبدالرحمٰن بن عوف نے بیان کیا کہ میں بصرہ گیا تو مجھ سے ابوبکرہ ؓ نے یہی حدیث بیان کی ۔
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 7123 --- ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا کہا ہم سے وہیب نے کہا ہم سے ایوب سختیانی نے انہوں نے نافع سے انہوں نے ابن عمر ؓ سے امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ ابن عمر ؓ نے نبی کریم ﷺ سے روایت کی آپ ﷺ نے فرمایا ” دجال داہنی آنکھ سے کانا ہو گا اس کی آنکھ کیا ہے گویا پھولا ہوا انگور ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 7127 --- ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابراہیم نے بیان کیا ، ان سے صالح نے بیان کیا ، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا ، ان سے سالم بن عبداللہ نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ لوگوں میں کھڑے ہوئے اور اللہ کی تعریف اس کی شان کے مطابق بیان کی ۔ پھر دجال کا ذکر فرمایا کہ میں تمہیں اس سے ڈراتا ہوں اور کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس نے اپنی قوم کو اس سے نہ ڈرایا ہو ، البتہ میں تمہیں اس کے بارے میں ایک بات بتاتا ہوں جو کسی نبی نے اپنی قوم کو نہیں بتائی تھی اور وہ یہ کہ وہ کانا ہو گا اور اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 7125 --- ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ اویسی نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابراہیم بن عبدالرحمٰن بن عوف کے دادا نے بیان کیا ، انہوں نے ابوبکرہ سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے آپ ﷺ نے فرمایا ” مدینہ والوں پر دجال کا رعب نہیں پڑے گا اس دن مدینہ کے سات دروازے ہوں گے ہر دروازے پر دو فرشتے (پہرہ دیتے) ہوں گے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 7124 --- ہم سے سعد بن حفص نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے شیبان نے بیان کیا ، ان سے یحییٰ نے بیان کیا ، ان سے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ نے اور ان سے انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” دجال آئے گا اور مدینہ کے ایک کنارے قیام کرے گا ، پھر مدینہ تین مرتبہ کانپے گا اور اس کے نتیجے میں ہر کافر اور منافق نکل کر اس کی طرف چلا جائے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 7128 --- ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا ، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا ، ان سے عقیل نے ، ان سے ابن شہاب نے ، ان سے سالم نے اور ان سے عبداللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” میں سویا ہوا (خواب میں) کعبہ کا طواف کر رہا تھا کہ ایک صاحب جو گندم گوں تھے اور ان کے سر کے بال سیدھے تھے اور سر سے پانی ٹپک رہا تھا (ان پر میری نظر پڑی) میں نے پوچھا یہ کون ہیں ؟ میرے ساتھ کے لوگوں نے بتایا کہ یہ عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام ہیں پھر میں نے مڑ کر دیکھا تو موٹے شخص پر نظر پڑی جو سرخ تھا اس کے بال گھونگھریالے تھے ، ایک آنکھ کا کانا تھا ، اس کی ایک آنکھ انگور کی طرح اٹھی ہوئی تھی ۔ لوگوں نے بتایا کہ یہ دجال ہے ۔ اس کی صورت عبدالعزیٰ بن قطن سے بہت ملتی تھی ۔
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  3k
Result Pages: 1 2 3 4 Next >>


Search took 0.124 seconds