حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: دجال
کتاب/کتب میں "سنن ابن ماجہ"
23 رزلٹ
حدیث نمبر: 4077 --- حکم البانی: ضعيف... ابوامامہ باہلی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ دیا ، آپ کے خطبے کا اکثر حصہ دجال والی وہ حدیث تھی جو آپ نے ہم سے بیان کی ، اور ہم کو اس سے ڈرایا ، آپ ﷺ نے جو کچھ فرمایا اس میں یہ بات بھی تھی کہ ” جب سے اللہ تعالیٰ نے اولاد آدم کو پیدا کیا ہے اس وقت سے دجال کے فتنے سے بڑھ کر کوئی فتنہ نہیں ہے ، اور اللہ تعالیٰ نے کوئی نبی ایسا نہیں بھیجا جس نے اپنی امت کو (فتنہ) دجال سے نہ ڈرایا ہو ، میں چونکہ تمام انبیاء علیہم السلام کے اخیر میں ہوں ، اور تم بھی آخری امت ہو اس لیے دجال یقینی طور پر تم ہی لوگوں میں ظاہر ہو گا ، اگر وہ میری زندگی میں ظاہر ہو گیا تو میں ہر مسلمان کی جانب سے اس کا مقابلہ کروں گا ، اور اگر وہ میرے بعد ظاہر ہوا تو ہر شخص خود اپنا بچاؤ کرے گا ، اور اللہ تعالیٰ ہر مسلمان پر میرا خلیفہ ہے ، (یعنی اللہ میرے بعد ہر مسلمان کا محافظ ہو گا) ، سنو ! دجال شام و عراق کے درمیانی راستے سے نکلے گا اور اپنے دائیں بائیں ہر طرف فساد پھیلائے گا ، اے اللہ کے بندو ! (اس وقت) ایمان پر ثابت قدم رہنا ، میں تمہیں اس کی ایک ایسی صفت بتاتا ہوں جو مجھ سے پہلے کسی نبی نے نہیں بتائی ، پہلے تو وہ نبوت کا دعویٰ کرے گا ، اور کہے گا : ” میں نبی ہوں “ ، حالانکہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے ، پھر دوسری بار کہے گا کہ ” میں تمہارا رب ہوں “ ، حالانکہ تم اپنے رب کو مرنے سے پہلے نہیں دیکھ سکتے ، وہ کانا ہو گا ، اور تمہارا رب کانا نہیں ہے ، وہ ہر عیب سے پاک ہے ، اور دجال کی پیشانی پر لفظ ” کافر “ لکھا ہو گا ، جسے ہر مومن خواہ پڑھا لکھا ہو یا جاہل پڑھ لے گا ۔ اور اس کا ایک فتنہ یہ ہو گا کہ اس کے ساتھ جنت اور جہنم ہو گی ، لیکن حقیقت میں اس کی جہنم جنت ہو گی ، اور جنت جہنم ہو گی ، تو جو اس کی جہنم میں ڈالا جائے ، اسے چاہیئے کہ وہ اللہ سے فریاد کرے ، اور سورۃ الکہف کی ابتدائی آیات پڑھے تو وہ جہنم اس پر ایسی ٹھنڈی اور سلامتی والی ہو جائے گی جیسے ابراہیم علیہ السلام پر آگ ٹھنڈی ہو گئی تھی ۔ اور اس دجال کا ایک فتنہ یہ بھی ہو گا کہ وہ ایک گنوار دیہاتی سے کہے گا : اگر میں تیرے والدین کو زندہ کر دوں تو کیا تو مجھے رب تسلیم کرے گا ؟ وہ کہے گا : ہاں ، پھر دو شیطان اس کے باپ اور اس کی ماں کی شکل میں آئیں گے اور اس سے کہیں گے : اے میرے بیٹے ! تو اس کی اط...
Terms matched: 1  -  Score: 282  -  30k
حدیث نمبر: 4075 --- حکم البانی: صحيح... نواس بن سمعان کلابی ؓ کہتے ہیں کہ (ایک دن) صبح کے وقت رسول اللہ ﷺ نے دجال کا ذکر کیا تو اس میں آپ نے کبھی بہت دھیما لہجہ استعمال کیا اور کبھی روز سے کہا ، آپ کے اس بیان سے ہم یہ محسوس کرنے لگے کہ جیسے وہ انہی کھجوروں میں چھپا ہوا ہے ، پھر جب ہم شام کو رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے ہمارے چہروں پر خوف کے آثار کو دیکھ کر فرمایا : ” تم لوگوں کا کیا حال ہے “ ؟ ہم نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آپ نے جو صبح کے وقت دجال کا ذکر فرمایا تھا اور جس میں آپ نے پہلے دھیما پھر تیز لہجہ استعمال کیا تو اس سے ہمیں یہ محسوس ہونے لگا ہے کہ وہ انہی کھجوروں کے درختوں میں چھپا ہوا ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” مجھے تم لوگوں پر دجال کے علاوہ اوروں کا زیادہ ڈر ہے ، اگر دجال میری زندگی میں ظاہر ہوا تو میں تم سب کی جانب سے اس کا مقابلہ کروں گا ، اور اگر میرے بعد ظاہر ہوا تو ہر انسان اس کا مقابلہ خود کرے گا ، اللہ تعالیٰ ہر مسلمان پر میرا خلیفہ ہے (یعنی ہر مسلمان کا میرے بعد ذمہ دار ہے) دیکھو دجال جوان ہو گا ، اس کے بال بہت گھنگریالے ہوں گے ، اس کی ایک آنکھ اٹھی ہوئی اونچی ہو گی گویا کہ میں اسے عبدالعزی بن قطن کے مشابہ سمجھتا ہوں ، لہٰذا تم میں سے جو کوئی اسے دیکھے اسے چاہیئے کہ اس پر سورۃ الکہف کی ابتدائی آیات پڑھے ، دیکھو ! دجال کا ظہور عراق اور شام کے درمیانی راستے سے ہو گا ، وہ روئے زمین پر دائیں بائیں فساد پھیلاتا پھرے گا ، اللہ کے بندو ! ایمان پر ثابت قدم رہنا “ ۔ ہم نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! وہ کتنے دنوں تک زمین پر رہے گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” چالیس دن تک ، ایک دن ایک سال کے برابر ، دوسرا دن ایک مہینہ کے اور تیسرا دن ایک ہفتہ کے برابر ہو گا ، اور باقی دن تمہارے عام دنوں کی طرح ہوں گے “ ۔ ہم نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا اس دن میں جو ایک سال کا ہو گا ہمارے لیے ایک دن کی نماز کافی ہو گی ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” (نہیں بلکہ) تم اسی ایک دن کا اندازہ کر کے نماز پڑھ لینا “ ۔ ہم نے عرض کیا : زمین میں اس کے چلنے کی رفتار آخر کتنی تیز ہو گی ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اس بادل کی طرح جس کے پیچھے ہوا ہو ، وہ ایک قوم کے پاس آ کر انہیں اپنی الوہیت کی طرف بلائے گا ، تو وہ قبول کر لیں گے ، اور اس پر ایمان لے آئیں گے ، پھر وہ آسمان کو بارش کا حکم دے گا ،...
Terms matched: 1  -  Score: 228  -  21k
حدیث نمبر: 4204 --- حکم البانی: حسن... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ ہمارے پاس نکل کر آئے ، ہم مسیح دجال کا تذکرہ کر رہے تھے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” کیا میں تم کو ایسی چیز کے بارے میں نہ بتا دوں جو میرے نزدیک مسیح دجال سے بھی زیادہ خطرناک ہے “ ؟ ہم نے عرض کیا : ” کیوں نہیں “ ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” وہ پوشیدہ شرک ہے جو یہ ہے کہ آدمی نماز پڑھنے کھڑا ہوتا ہے ، تو اپنی نماز کو صرف اس وجہ سے خوبصورتی سے ادا کرتا ہے کہ کوئی آدمی اسے دیکھ رہا ہے “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: شرک خفی سے مراد چھپا ہو اشرک ہے جو انسان کے اندر چھپی ہوئی کیفیت کا نام ہے ، شرک خفی ، شرک اصغر بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ ریا کار کا شرک اور شرک اکبر بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ منافق کا شرک ۔ ریا اور دکھاوا شرک ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  2k
حدیث نمبر: 4074 --- حکم البانی: ضعيف السند صحيح المتن دون الجمل التالية منعني القيلولة من الفرح وقرة العين فأحببت أن أنشر عليكم فرح نبيكم , ما أنا بمخبرتكم شيئا ولا سائلتكم , يظهر الحزن شديد التشكي , بين عمان , فزفر ثلاث زفرات , إلى هذا ينتهي فرحي... فاطمہ بنت قیس ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دن نماز پڑھائی ، اور منبر پر تشریف لے گئے ، اور اس سے پہلے جمعہ کے علاوہ آپ منبر پر تشریف نہ لے جاتے تھے ، لوگوں کو اس سے پریشانی ہوئی ، کچھ لوگ آپ کے سامنے کھڑے تھے کچھ بیٹھے تھے ، آپ ﷺ نے ہاتھ سے سب کو بیٹھنے کا اشارہ کیا اور فرمایا : ” اللہ کی قسم ! میں منبر پر اس لیے نہیں چڑھا ہوں کہ کوئی ایسی بات کہوں جو تمہیں کسی رغبت یا دہشت والے کام کا فائدہ دے ، بلکہ بات یہ ہے کہ میرے پاس تمیم داری آئے ، اور انہوں نے مجھے ایک خبر سنائی (جس سے مجھے اتنی مسرت ہوئی کہ خوشی کی وجہ سے میں قیلولہ نہ کر سکا ، میں نے چاہا کہ تمہارے نبی کی خوشی کو تم پر بھی ظاہر کر دوں) ، سنو ! تمیم داری کے ایک چچا زاد بھائی نے مجھ سے یہ واقعہ بیان کیا کہ (ایک سمندری سفر میں) ہوا ان کو ایک جزیرے کی طرف لے گئی جس کو وہ پہچانتے نہ تھے ، یہ لوگ چھوٹی چھوٹی کشتیوں پر سوار ہو کر اس جزیرے میں گئے ، انہیں وہاں ایک کالے رنگ کی چیز نظر آئی ، جس کے جسم پر کثرت سے بال تھے ، انہوں نے اس سے پوچھا : تو کون ہے ؟ اس نے کہا : میں جساسہ (دجال کی جاسوس) ہوں ، ان لوگوں نے کہا : تو ہمیں کچھ بتا ، اس نے کہا : (نہ میں تمہیں کچھ بتاؤں گی ، نہ کچھ تم سے پوچھوں گی) ، لیکن تم اس دیر (راہبوں کے مسکن) میں جسے تم دیکھ رہے ہو جاؤ ، وہاں ایک شخص ہے جو اس بات کا خواہشمند ہے کہ تم اسے خبر بتاؤ اور وہ تمہیں بتائے ، کہا : ٹھیک ہے ، یہ سن کر وہ لوگ اس کے پاس آئے ، اس گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ وہاں ایک بوڑھا شخص زنجیروں میں سخت جکڑا ہوا (رنج و غم کا اظہار کر رہا ہے ، اور اپنا دکھ درد سنانے کے لیے بے چین ہے) تو اس نے ان لوگوں سے پوچھا : تم کہاں سے آئے ہو ؟ انہوں نے جواب دیا : شام سے ، اس نے پوچھا : عرب کا کیا حال ہے ؟ انہوں نے کہا : ہم عرب لوگ ہیں ، تم کس کے بارے میں پوچھ رہے ہو ؟ اس نے پوچھا : اس شخص کا کیا حال ہے (یعنی محمد کا) جو تم لوگوں میں ظاہر ہوا ؟ انہوں نے کہا : ٹھیک ہے ، اس نے قوم سے دشمنی کی ، پھر اللہ نے اسے ان پر غلبہ...
Terms matched: 1  -  Score: 48  -  10k
حدیث نمبر: 4081 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ اسراء (معراج) کی رات رسول اللہ ﷺ نے ابراہیم ، موسیٰ اور عیسیٰ علیہم السلام سے ملاقات کی ، تو سب نے آپس میں قیامت کا ذکر کیا ، پھر سب نے پہلے ابراہیم علیہ السلام سے قیامت کے متعلق پوچھا ، لیکن انہیں قیامت کے متعلق کچھ علم نہ تھا ، پھر سب نے موسیٰ علیہ السلام سے پوچھا ، تو انہیں بھی قیامت کے متعلق کچھ علم نہ تھا ، پھر سب نے عیسیٰ بن مریم علیہما السلام سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا : قیامت کے آ دھمکنے سے کچھ پہلے (دنیا میں جانے کا) مجھ سے وعدہ لیا گیا ہے ، لیکن قیامت کے آنے کا صحیح علم صرف اللہ ہی کو ہے (کہ وہ کب قائم ہو گی) ، پھر عیسیٰ علیہ السلام نے دجال کے ظہور کا تذکرہ کیا ، اور فرمایا : میں (زمین پر) اتر کر اسے قتل کروں گا ، پھر لوگ اپنے اپنے شہروں (ملکوں) کو لوٹ جائیں گے ، اتنے میں یاجوج و ماجوج ان کے سامنے آئیں گے ، اور ہر بلندی سے وہ چڑھ دوڑیں گے ، وہ جس پانی سے گزریں گے اسے پی جائیں گے ، اور جس چیز کے پاس سے گزریں گے ، اسے تباہ و برباد کر دیں گے ، پھر لوگ اللہ سے دعا کرنے کی درخواست کریں گے ، میں اللہ سے دعا کروں گا کہ انہیں مار ڈالے (چنانچہ وہ سب مر جائیں گے) ان کی لاشوں کی بو سے تمام زمین بدبودار ہو جائے گی ، لوگ پھر مجھ سے دعا کے لیے کہیں گے تو میں پھر اللہ سے دعا کروں گا ، تو اللہ تعالیٰ آسمان سے بارش نازل فرمائے گا جو ان کی لاشیں اٹھا کر سمندر میں بہا لے جائے گی ، اس کے بعد پہاڑ ریزہ ریزہ کر دئیے جائیں گے ، اور زمین چمڑے کی طرح کھینچ کر دراز کر دی جائے گی ، پھر مجھے بتایا گیا ہے کہ جب یہ باتیں ظاہر ہوں تو قیامت لوگوں سے ایسی قریب ہو گی جس طرح حاملہ عورت کے حمل کا زمانہ پورا ہو گیا ہو ، اور وہ اس انتظار میں ہو کہ کب ولادت کا وقت آئے گا ، اور اس کا صحیح وقت کسی کو معلوم نہ ہو ۔ عوام (عوام بن حوشب) کہتے ہیں کہ اس واقعہ کی تصدیق اللہ کی کتاب میں موجود ہے : « حتى إذا فتحت يأجوج ومأجوج وہم من كل حدب ينسلون » ” یہاں تک کہ جب یاجوج و ماجوج کھول دئیے جائیں گے ، تو پھر وہ ہر ایک ٹیلے پر سے چڑھ دوڑیں گے “ (سورۃ الأنبياء : 96) ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  7k
حدیث نمبر: 4071 --- حکم البانی: صحيح... حذیفہ بن یمان ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” دجال بائیں آنکھ کا کانا ، اور بہت بالوں والا ہو گا ، اس کے ساتھ جنت اور جہنم ہو گی ، لیکن اس کی جہنم جنت اور اس کی جنت جہنم ہو گی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 4072 --- حکم البانی: صحيح... ابوبکر صدیق ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم سے یہ حدیث بیان کی : ” دجال مشرق (پورب) کے ایک ملک سے ظاہر ہو گا ، جس کو « خراسان » کہا جاتا ہے ، اور اس کے ساتھ ایسے لوگ ہوں گے جن کے چہرے گویا تہ بہ تہ ڈھال ہیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 4073 --- حکم البانی: صحيح... مغیرہ بن شعبہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ سے دجال کے بارے میں جتنے سوالات میں نے کئے ہیں ، اتنے کسی اور نے نہیں کئے ، (ابن نمیر کی روایت میں یہ الفاظ ہیں « أشد سؤالا مني » یعنی ” مجھ سے زیادہ سوال اور کسی نے نہیں کئے “ ، آخر آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا : ” تم اس کے بارے میں کیا پوچھتے ہو “ ؟ میں نے عرض کیا : لوگ کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ کھانا اور پانی ہو گا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ پر وہ اس سے بھی زیادہ آسان ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 4091 --- حکم البانی: صحيح... جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ نافع بن عتبہ بن ابی وقاص ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” تم عنقریب جزیرہ عرب والوں سے جنگ کرو گے ، اللہ تعالیٰ اس پر فتح دے گا ، پھر تم رومیوں سے جنگ کرو گے ، ان پر بھی اللہ تعالیٰ فتح عنایت فرمائے گا ، پھر تم دجال سے جنگ کرو گے ، اللہ تعالیٰ اس پر فتح دے گا “ ۔ جابر بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ جب تک روم فتح نہ ہو گا ، دجال کا ظہور نہ ہو گا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 3952 --- حکم البانی: صحيح... رسول اللہ ﷺ کے غلام ثوبان ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” میرے لیے زمین سمیٹ دی گئی حتیٰ کہ میں نے اس کے مشرق اور مغرب کو دیکھ لیا ، پھر اس کے دونوں خزانے زرد یا سرخ اور سفید (یعنی سونا اور چاندی بھی) مجھے دئیے گئے اور مجھ سے کہا گیا کہ تمہاری (امت کی) حکومت وہاں تک ہو گی جہاں تک زمین تمہارے لیے سمیٹی گئی ہے ، اور میں نے اللہ تعالیٰ سے تین باتوں کا سوال کیا : پہلی یہ کہ میری امت قحط (سوکھے) میں مبتلا ہو کر پوری کی پوری ہلاک نہ ہو ، دوسری یہ کہ انہیں ٹکڑے ٹکڑے نہ کر ، تیسری یہ کہ آپس میں ایک کو دوسرے سے نہ لڑا ، تو مجھ سے کہا گیا کہ میں جب کوئی حکم نافذ کر دیتا ہوں تو وہ واپس نہیں ہو سکتا ، بیشک میں تمہاری امت کو قحط سے ہلاک نہ کروں گا ، اور میں زمین کے تمام کناروں سے سارے مخالفین کو (ایک وقت میں) ان پر جمع نہ کروں گا جب تک کہ وہ خود آپس میں اختلاف و لڑائی اور ایک دوسرے کو مٹانے اور قتل نہ کرنے لگیں ، لیکن جب میری امت میں تلوار چل پڑے گی تو وہ قیامت تک نہ رکے گی ، مجھے اپنی امت پر سب سے زیادہ خوف گمراہ سربراہوں کا ہے ، عنقریب میری امت کے بعض قبائل بتوں کی پرستش کریں گے ، اور عنقریب میری امت کے بعض قبیلے مشرکوں سے مل جائیں گے ، اور قیامت کے قریب تقریباً تیس جھوٹے دجال پیدا ہوں گے جن میں سے ہر ایک کا دعویٰ یہ ہو گا کہ وہ اللہ کا نبی ہے ، اور میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا ، اور ہمیشہ ان کی مدد ہوتی رہے گی ، اور جو کوئی ان کا مخالف ہو گا وہ ان کو کوئی ضرور نقصان نہیں پہنچا سکے گا ، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا حکم آ جائے ۔ ابوالحسن ابن القطان کہتے ہیں : جب ابوعبداللہ (یعنی امام ابن ماجہ) اس حدیث کو بیان کر کے فارغ ہوئے تو فرمایا : یہ حدیث کتنی ہولناک ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  6k
حدیث نمبر: 4094 --- حکم البانی: موضوع... عمرو بن عوف ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتی جب تک مسلمانوں کا نزدیک ترین مورچہ مقام بولاء میں نہ ہو “ ، پھر آپ ﷺ نے فرمایا : ” اے علی ! اے علی ! اے علی ! “ انہوں نے عرض کیا : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں (فرمائیے) ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم بہت جلد بنی اصفر (اہل روم) سے جنگ کرو گے اور ان سے وہ مسلمان بھی لڑیں گے جو تمہارے بعد پیدا ہوں گے ، یہاں تک کہ جو لوگ اسلام کی رونق ہوں گے (یعنی اہل حجاز) وہ بھی ان سے جنگ کے لیے نکلیں گے ، اور اللہ کے معاملہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کا خوف نہ کریں گے ، بلکہ تسبیح و تکبیر کے ذریعہ قسطنطنیہ فتح کر لیں گے ، اور انہیں (وہاں) اس قدر مال غنیمت حاصل ہو گا کہ اتنا کبھی حاصل نہ ہوا تھا ، یہاں تک کہ وہ ڈھا لیں بھربھر کر تقسیم کریں گے ، اور ایک آنے والا آ کر کہے گا : مسیح (دجال) تمہارے ملک میں ظاہر ہو گیا ہے ، سن لو ! یہ خبر جھوٹی ہو گی ، تو مال لینے والا بھی شرمندہ ہو گا ، اور نہ لینے والا بھی “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 4093 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن بسر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جنگ عظیم اور فتح مدینہ (قسطنطنیہ) کے درمیان چھ سال کا وقفہ ہے ، اور دجال کا ظہور ساتویں سال میں ہو گا “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 4092 --- حکم البانی: ضعيف... معاذ بن جبل ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جنگ عظیم ، قسطنطنیہ کی فتح اور دجال کا خروج تینوں چیزیں سات مہینے کے اندر ہوں گی “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 174 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ایک ایسی قوم پیدا ہو گی جو قرآن پڑھے گی لیکن قرآن اس کے حلق سے نیچے نہ اترے گا ، جب بھی ان کا کوئی گروہ پیدا ہو گا ختم کر دیا جائے گا “ ، ابن عمر ؓ کہتے ہیں : میں نے بیسیوں بار رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ” جب بھی ان کا کوئی گروہ نکلے گا ختم کر دیا جائے گا ، یہاں تک کہ انہیں میں سے دجال نکلے گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3840 --- حکم البانی: حسن صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جیسے قرآن کی سورت سکھاتے اسی طرح یہ دعا بھی ہمیں سکھاتے تھے : « اللہم إني أعوذ بك من عذاب جہنم وأعوذ بك من عذاب القبر وأعوذ بك من فتنۃ المسيح الدجال وأعوذ بك من فتنۃ المحيا والممات » ” اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم کے عذاب سے ، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں قبر کے عذاب سے ، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں مسیح دجال کے فتنہ سے ، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں زندگی اور موت کے فتنہ سے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 4041 --- حکم البانی: صحيح... حذیفہ بن اسید ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ہماری طرف اپنے کمرے سے جھانکا ، ہم لوگ آپس میں قیامت کا ذکر کر رہے تھے ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” جب تک دس نشانیاں ظاہر نہ ہو جائیں گی قیامت قائم نہ ہو گی ، جن میں سے دجال ، دھواں اور سورج کا پچھم سے نکلنا بھی ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 909 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جب کوئی شخص آخری تشہد (تحیات اور درود) سے فارغ ہو جائے تو چار چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگے : جہنم کے عذاب سے ، قبر کے عذاب سے ، موت و حیات کے فتنے سے ، اور مسیح دجال کے فتنے سے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 4055 --- حکم البانی: صحيح... حذیفہ بن اسید ابو سریحہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے (ایک دن) اپنے کمرے سے جھانکا ، اور ہم آپس میں قیامت کا ذکر کر رہے تھے ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک دس نشانیاں ظاہر نہ ہوں : سورج کا پچھم سے نکلنا ، دجال ، دھواں ، دابۃ الارض (چوپایا) ، یاجوج ماجوج ، عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا نزول ، تین بار زمین کا « خسف » (دھنسنا) : ایک مشرق میں ، ایک مغرب میں اور ایک جزیرۃ العرب میں ، ایک آگ عدن کے ، ایک گاؤں « أبین » کے کنویں سے ظاہر ہو گی جو لوگوں کو محشر کی جانب ہانک کر لے جائے گی ، جہاں یہ لوگ رات گزاریں گے تو وہیں وہ آگ ان کے ساتھ رات گزارے گی ، اور جب یہ قیلولہ کریں گے تو وہ آگ بھی ان کے ساتھ قیلولہ کرے گی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 4056 --- حکم البانی: حسن صحيح... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” چھ چیزوں کے ظاہر ہونے سے پہلے تم نیک اعمال میں جلدی کرو : سورج کا مغرب سے نکلنا ، دھواں ، دابۃ الارض (چوپایا) ، دجال ، ہر شخص کی خاص آفت (یعنی موت) ، عام آفت (جیسے وبا وغیرہ) “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 4079 --- حکم البانی: حسن صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” یاجوج و ماجوج کھول دئیے جائیں گے ، پھر وہ باہر آئیں گے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : « وہم من كل حدب ينسلون » ” یہ لوگ ہر اونچی زمین سے دوڑتے آئیں گے “ (سورۃ الأنبياء : 96) پھر ساری زمین میں پھیل جائیں گے ، اور مسلمان ان سے علاحدہ رہیں گے ، یہاں تک کہ جو مسلمان باقی رہیں گے وہ اپنے شہروں اور قلعوں میں اپنے مویشیوں کو لے کر پناہ گزیں ہو جائیں گے ، یہاں تک کہ یاجوج و ماجوج نہر سے گزریں گے ، اس کا سارا پانی پی کر ختم کر دیں گے ، اس میں کچھ بھی نہ چھوڑیں گے ، جب ان کے پیچھے آنے والوں کا وہاں پر گزر ہو گا تو ان میں کا کوئی یہ کہے گا کہ کسی زمانہ میں یہاں پانی تھا ، اور وہ زمین پر غالب آ جائیں گے ، تو ان میں سے کوئی یہ کہے گا : ان اہل زمین سے تو ہم فارغ ہو گئے ، اب ہم آسمان والوں سے لڑیں گے ، یہاں تک کہ ان میں سے ایک اپنا نیزہ آسمان کی طرف پھینکے گا ، وہ خون میں رنگا ہوا لوٹ کر گرے گا ، پس وہ کہیں گے : ہم نے آسمان والوں کو بھی قتل کر دیا ، خیر یہ لوگ اسی حال میں ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ چند جانور بھیجے گا ، جو ٹڈی کے کیڑوں کی طرح ہوں گے ، جو ان کی گردنوں میں گھس جائیں گے ، یہ سب کے سب ٹڈیوں کی طرح مر جائیں گے ، ان میں سے ایک پر ایک پڑا ہو گا ، اور جب مسلمان اس دن صبح کو اٹھیں گے ، اور ان کی آہٹ نہیں سنیں گے تو کہیں گے : کوئی ایسا ہے جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کے انہیں دیکھ کر آئے کہ یاجوج ماجوج کیا ہوئے ؟ چنانچہ مسلمانوں میں سے ایک شخص (قلعہ سے) ان کا حال جاننے کے لیے نیچے اترے گا ، اور دل میں خیال کرے گا کہ وہ مجھ کو ضرور مار ڈالیں گے ، خیر وہ انہیں مردہ پائے گا ، تو مسلمانوں کو پکار کر کہے گا : سنو ! خوش ہو جاؤ ! تمہارا دشمن ہلاک ہو گیا ، یہ سن کر لوگ نکلیں گے اور اپنے جانور چرنے کے لیے آزاد چھوڑیں گے ، اور ان کے گوشت کے سوا کوئی چیز انہیں کھانے کے لیے نہ ملے گی ، اس وجہ سے ان کا گوشت کھا کھا کر خوب موٹے تازے ہوں گے ، جس طرح کبھی گھاس کھا کر موٹے ہوئے تھے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  7k
Result Pages: 1 2 Next >>


Search took 0.122 seconds