حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: دجال
کتاب/کتب میں "سنن نسائی"
31 رزلٹ
حدیث نمبر: 5508 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کہا کرتے تھے : « اللہم إني أعوذ بك من عذاب القبر وأعوذ بك من عذاب النار وأعوذ بك من فتنۃ المحيا والممات وأعوذ بك من شر المسيح الدجال » ” اے اللہ ! میں عذاب قبر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، جہنم کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، موت و زندگی کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور مسیح دجال کے شر و فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 5507 --- حکم البانی: سكت عنه الشيخ... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” میں جہنم کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ، قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ، مسیح دجال کے شر و فتنہ سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ، اور موت و زندگی کے فتنے کے شر سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 5506 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ قبر کے عذاب اور دجال کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگتے اور فرماتے : ” قبروں میں تمہاری آزمائش ہو گی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 5520 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” (جہنم کی) آگ کے عذاب ، قبر کے عذاب ، موت اور زندگی کے فتنے اور مسیح دجال (کانا دجال) کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  1k
حدیث نمبر: 5511 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ پانچ چیزوں سے پناہ مانگتے تھے ، فرماتے تھے : ” قبر کے عذاب سے ، جہنم کے عذاب سے ، موت اور زندگی کے فتنے سے اور مسیح دجال (کانا دجال) کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  1k
حدیث نمبر: 5519 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جہنم کے عذاب سے ، قبر کے عذاب سے اور مسیح دجال (کانا دجال) سے پناہ مانگتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  1k
حدیث نمبر: 5518 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” اللہ کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو ، قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو ، موت اور زندگی کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگو ، اور مسیح دجال (کانا دجال) کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 5516 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ دعا کرتے تو اپنی دعا میں کہتے : « اللہم إني أعوذ بك من عذاب جہنم وأعوذ بك من عذاب القبر وأعوذ بك من فتنۃ المسيح الدجال وأعوذ بك من فتنۃ المحيا والممات » ” اے اللہ ! میں جہنم کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، مسیح دجال (کانا دجال) کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور موت اور زندگی کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 5515 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” اللہ کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو اور موت اور زندگی کے فتنے سے ، قبر کے عذاب سے اور مسیح دجال (کانا دجال) کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  1k
حدیث نمبر: 5514 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ انہیں یہ دعا سکھاتے تھے جیسے آپ قرآن کی سورت سکھاتے تھے (فرماتے تھے :) کہو : « اللہم إنا نعوذ بك من عذاب جہنم وأعوذ بك من عذاب القبر وأعوذ بك من فتنۃ المسيح الدجال وأعوذ بك من فتنۃ المحيا والممات » ” اے اللہ ! میں جہنم کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، مسیح دجال (کانا دجال) کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور موت اور زندگی کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 5513 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” پانچ چیزوں سے اللہ کی پناہ طلب کرو ، جہنم کے عذاب سے ، قبر کے عذاب سے ، موت اور زندگی کے فتنے سے اور مسیح دجال (کانا دجال) کے فتنے سے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  1k
حدیث نمبر: 5512 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : ” جس نے میری اطاعت کی ، اس نے اللہ کی اطاعت کی ، جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی “ ، آپ قبر کے عذاب ، جہنم کے عذاب ، زندہ اور مردہ لوگوں کو پہنچنے والے فتنے اور مسیح دجال (کانا دجال) کے فتنے سے پناہ مانگتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 5459 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... حمید بیان کرتے ہیں کہ انس بن مالک ؓ سے قبر کے عذاب اور دجال کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ فرماتے تھے : « اللہم إني أعوذ بك من الكسل والہرم والجبن والبخل وفتنۃ الدجال وعذاب القبر » ” اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سستی و کاہلی سے ، بڑھاپے سے ، بزدلی سے ، بخیلی اور کنجوسی سے ، دجال کے فتنے سے اور قبر کے عذاب سے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 1311 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی تشہد پڑھے ، تو وہ چار چیزوں سے اللہ کی پناہ چاہے : جہنم کے عذاب سے ، قبر کے عذاب سے ، زندگی اور موت کے فتنے سے ، اور مسیح دجال کے شر سے ، پھر وہ اپنے لیے جو جی چاہے دعا کرے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 36  -  1k
حدیث نمبر: 2065 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا انہیں اسی طرح سکھاتے تھے جیسے قرآن کی سورت سکھاتے تھے ، آپ فرماتے کہو : « اللہم إنا نعوذ بك من عذاب جہنم وأعوذ بك من عذاب القبر وأعوذ بك من فتنۃ المسيح الدجال وأعوذ بك من فتنۃ المحيا والممات » ” اے اللہ ! ہم تیری پناہ مانگتے ہیں جہنم کے عذاب سے ، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں عذاب قبر سے ، اور تیری پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کے فتنے سے ، اور تیری پناہ مانگتا ہوں موت اور زندگی کی آزمائش سے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 36  -  2k
حدیث نمبر: 5468 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اکثر ان کلمات کے ذریعہ دعا مانگتے تھے : « اللہم إني أعوذ بك من فتنۃ النار وعذاب النار وفتنۃ القبر وعذاب القبر وشر فتنۃ المسيح الدجال وشر فتنۃ الفقر وشر فتنۃ الغنى اللہم اغسل خطاياى بماء الثلج والبرد وأنق قلبي من الخطايا كما أنقيت الثوب الأبيض من الدنس وباعد بيني وبين خطاياى كما باعدت بين المشرق والمغرب اللہم إني أعوذ بك من الكسل والہرم والمأثم والمغرم » ” اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں آگ کے فتنے ، جہنم کے عذاب سے ، قبر کے فتنے سے ، قبر کے عذاب سے ، مسیح دجال کے فتنے کے شر سے ، فقر کے فتنے کے شر سے ، مالداری کے فتنے کے شر سے ، اے اللہ ! میرے گناہ برف اور اولے کے پانی سے دھو دے ، میرا دل گناہوں سے پاک کر دے جیسے تو نے سفید کپڑا گندگی سے صاف کیا ہے ، اور مجھ میں اور میرے گناہوں میں دوری پیدا کر دے جیسے تو نے پورب اور پچھم کے درمیان کی ہے ۔ اے اللہ ! میں کاہلی ، بڑھاپے ، گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 25  -  4k
حدیث نمبر: 1500 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کہیں جانے کے لیے نکلے کہ سورج کو گرہن لگ گیا ، تو ہم حجرے کی طرف چلے ، اور کچھ اور عورتیں بھی ہمارے پاس جمع ہو گئیں ، رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے ، اور یہ چاشت کا وقت تھا ، (آپ نماز پڑھنے کے لیے) کھڑے ہوئے ، تو آپ نے ایک لمبا قیام کیا ، پھر ایک لمبا رکوع کیا ، پھر اپنا سر اٹھایا ، پھر قیام کیا پہلے قیام سے کم ، پھر رکوع کیا پہلے رکوع سے کم ، پھر سجدہ کیا ، پھر دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے تو بھی ایسے ہی کیا ، مگر آپ کا یہ قیام اور رکوع پہلی والی رکعت کے قیام اور رکوع سے کم تھا ، پھر آپ نے سجدہ کیا ، اور سورج صاف ہو گیا ، جب آپ نماز سے فارغ ہو گئے تو منبر پر بیٹھے ، اور منبر پر جو باتیں آپ نے کہیں ان میں ایک بات یہ بھی تھی کہ ” لوگوں کو ان کی قبروں میں دجال کی آزمائش کی طرح آزمایا جائے گا “ ، یہ حدیث مختصر ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 25  -  3k
حدیث نمبر: 2062 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ دعا کرتے تھے : « اللہم إني أعوذ بك من عذاب القبر وأعوذ بك من عذاب النار وأعوذ بك من فتنۃ المحيا والممات وأعوذ بك من فتنۃ المسيح الدجال » ” اے اللہ ! میں عذاب قبر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، جہنم کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، زندگی اور موت کی آزمائش سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، اور مسیح دجال کی آزمائش سے (بھی) تیری پناہ مانگتا ہوں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 5522 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے ابوالقاسم ﷺ کو اپنی نماز میں کہتے سنا : « اللہم إني أعوذ بك من فتنۃ القبر ومن فتنۃ الدجال ومن فتنۃ المحيا والممات ومن حر جہنم » ” اے اللہ ! میں قبر کے فتنے سے ، دجال کے فتنے سے ، موت اور زندگی کے فتنے سے اور جہنم کی گرمی سے تیری پناہ مانگتا ہوں “ ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : یہی درست اور صواب ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1476 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ایک یہودی عورت ان کے پاس آئی ، اور کہنے لگی : اللہ تعالیٰ تمہیں قبر کے عذاب سے بچائے ، یہ سنا تو عائشہ نے پوچھا : اللہ کے رسول ! لوگوں کو قبر میں بھی عذاب دیا جائے گا ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ کی پناہ “ ۔ نبی اکرم ﷺ کہیں جانے کے لیے نکلے اتنے میں سورج گرہن لگ گیا ، تو ہم حجرہ میں چلے گئے ، یہ دیکھ کر دوسری عورتیں بھی ہمارے پاس جمع ہو گئیں ، اور رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس آئے اور یہ چاشت کا وقت تھا ، آپ نماز کے لیے کھڑے ہوئے ، آپ نے نماز میں لمبا قیام کیا ، پھر لمبا رکوع کیا ، پھر رکوع سے سر اٹھایا ، تو قیام کیا پہلے قیام سے کم ، پھر آپ نے رکوع کیا ، اپنے پہلے رکوع سے کم ، پھر سجدہ کیا ، پھر آپ دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے ، تو اسی طرح کیا مگر دوسری رکعت میں آپ کا رکوع اور قیام پہلی رکعت سے کم تھا ، پھر آپ نے سجدہ کیا ، اور سورج صاف ہو گیا ، تو جب آپ فارغ ہوئے ، تو منبر پر بیٹھے ، اور جو باتیں کہنی تھیں کہیں ، اس میں ایک بات یہ بھی تھی : ” کہ لوگ اپنی قبروں میں آزمائے جائیں گے ، جیسے دجال کے فتنے میں آزمائے جائیں گے “ ، ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں : اس کے بعد سے برابر ہم آپ کو قبر کے عذاب سے پناہ مانگتے ہوئے سنتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
Result Pages: 1 2 Next >>


Search took 0.124 seconds