حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: دجال
کتاب/کتب میں "سلسلہ احادیث صحیحہ"
36 رزلٹ
حدیث نمبر: 3653 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3081... سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں : ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے ، آپ ﷺ حرہ کے ایک ٹیلے سے جھانکے اور فرمایا : ”جب دجال کا ظہور ہو گا تو مدینہ بہترین سر زمین ثابت ہو گی ، اس کی طرف آنے والے ہر راستے پر فرشتہ ہو گا ، اس لیے دجال اس میں داخل نہیں ہو سکے گا ۔ جب معاملہ یہ ہو گا تو مدینہ تین دفعہ اپنے باشندوں کو جھٹکا دے گا ، (‏‏‏‏مدینہ میں رہنے والا) ہر منافق مرد اور عورت دجال کی طرف نکل جائے گا ، زیادہ تر جانے والی عورتیں ہوں گی ، یہ ”یوم التخلیص“ ہو گا ۔ اس دن مدینہ اپنے اندر پائی جانے والی خباثت اس طرح نکال دے گا ، جیسے دھونکنی لوہے کی میل کچیل کو صاف کر دیتی ہے ۔ دجال کے ساتھ ستر ہزار (۷۰ ، ۰۰۰) یہودی ہوں گے ، ہر ایک نے زرہ زیب تن کی ہو گی اور ہر ایک کے پاس آراستہ کی ہوئی ایک تلوار ہو گی ، جہاں پانی کے نالے جمع ہوتے ہیں وہاں اس کا ڈیرہ بنایا جائے گا ۔ “ ‏‏‏‏ پھر آپ ﷺ نے فرمایا : ” (‏‏‏‏نہ ماضی میں) ایسا فتنہ تھا اور نہ تاقیامت ہو گا ، جو دجال کے فتنے سے سنگین ہو ۔ ہر نبی نے اپنی امت کو اس سے متنبہ کیا اور میں تمہیں اس کی ایسی علامت بتاتا ہوں جو کسی نبی نے نہیں بتائی ۔ “ پھر آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ اپنی آنکھ پر رکھا اور فرمایا : ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے (‏‏‏‏اور دجال کانا ہو گا) ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 176  -  5k
حدیث نمبر: 3629 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3082... سیدنا حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے سامنے دجال کا ذکر کیا گیا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ”دجال کے فتنے کی بہ نسبت مجھے خود تمہارے بعض افراد کے فتنوں کا زیادہ ڈر ہے ، جو آدمی دجال سے پہلے والے فتنوں سے نجات پا گیا وہ اس کے فتنے سے بھی چھٹکارا حاصل کر لے گا اور ابتدائے دنیا سے جو چھوٹا بڑا فتنہ منظر عام پر آیا وہ فتنہ دجال کی خاطر تھا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 121  -  2k
حدیث نمبر: 3648 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2934... جنادہ بن ابوامیہ دوسی کہتے ہیں : میں اور میرا دوست ایک صحابی رسول کے پاس گئے اور کہا : ہمیں ایسی حدث بیان کرو ، جو تم نے رسول اللہ ﷺ سے خود سنی ہو ، کسی اور سے نہیں ، اگرچہ وہ ہمارے ہاں صادق ہو ۔ انہوں نے کہا : جی ہاں ، رسول اللہ ﷺ ہم میں کھڑے ہوئے اور فرمایا : ”میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں ، میں دجال سے ڈراتا ہوں ، میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں ، ہر نبی نے اپنی امت کو اس سے آگاہ کیا ۔ اے میری امت ! وہ تم میں نکلے گا ۔ وہ گھونگھریالے بالوں والا اور گندمی رنگ کا ہو گا ، اس کی بائیں آنکھ مٹی ہوئی ہو گی ، اس کے پاس جنت اور جہنم ہو گی ۔ (‏‏‏‏درحقیقت) اس کی جہنم ، جنت ہو گی اور اس کی جنت ، جہنم ہو گی ۔ اس کے پاس پانی کی نہر اور روٹیوں کا پہاڑ ہو گا ۔ (‏‏‏‏اسے اتنی قدرت دی جائے گی کہ) ایک جان کو قتل کر کے اسے زندہ کر سکے گا ، مزید اسے اس قسم کا تسلط نہیں دیا جائے گا ۔ وہ آسمان سے بارش برسائے گا ، لیکن زمین سے کوئی چیز نہیں اگائے گی ۔ وہ زمین میں چالیس دن ٹھہرے گا ، لیکن ہر جگہ پر پہنچنے گا ۔ وہ چار مساجد کے قریب نہیں آ سکے گا مسجد الحرام ، مسجد نبوی ، مسجد مقدس اور کوہ طور ۔ اگر کچھ اختیارات کی وجہ سے تم پر (‏‏‏‏اس کے اللہ تعالیٰ سے) مشابہت پڑ نے لگے ، تو ذہن میں رکھنا کہ اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے ۔ “ یہ بات دو دفعہ ارشاد فرمائی ۔
Terms matched: 1  -  Score: 97  -  5k
حدیث نمبر: 3649 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2862... عمر بن ثابت انصاری کہتے ہیں کہ مجھے ایک صحابی رسول نے بیان کیا کہ ایک دن نبی کریم ﷺ نے انہیں دجال سے آگاہ کرتے ہوئے فرمایا : ”جان لو کہ کوئی بھی اپنے رب کو مرنے سے پہلے نہیں دیکھ سکتا اور اس دجال کی آنکھوں کے درمیان ‏‏‏‏ ”ک ف ر“ لکھا ہو گا ، اس کے عمل کو ناپسند کرنے والا ہر شخص یہ الفاظ پڑھ لے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 3647 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3542... ربعی بن حراش کہتے ہیں : سیدنا عقبہ بن عمرو ؓ نے سیدنا حذیفہ ؓ سے کہا : آیا آپ ہم کو رسول اللہ ﷺ سے سنی ہوئی کوئی حدیث بیان کریں گے ؟ انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ”بیشک جب دجال نکلے گا تو اس کے ساتھ پانی اور آگ ہوں گے ، جو چیز لوگوں کو آگ کی صورت میں نظر آئے گی وہ درحقیقت ٹھنڈا پانی ہو گی اور لوگ جس چیز کو ٹھنڈا پانی تصور کریں گے وہ حقیقت میں جلانے والی آگ ہو گی اگر تم لوگ دجال کو پا لو تو اس میں گرنا ، جو تمہیں آگ کی شکل میں نظر آئے گی ، کیونکہ وہ دراصل میٹھا اور ٹھنڈا پانی ہو گا ۔ “ سیدنا عقبہ نے سیدنا حذیفہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا : میں نے بھی یہ حدیث سنی تھی ۔
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  3k
حدیث نمبر: 3657 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 582... سیدنا ابودرداء ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”جس نے سورہ کہف کی ابتدائی دس آیات یاد کر لیں وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 48  -  1k
حدیث نمبر: 3643 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3983... سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”میں نے آج رات اپنے آپ کو خواب میں کعبہ کے پاس دیکھا ، میں نے ایک گندمی رنگ کا آدمی دیکھا تھا ، اس رنگ میں وہ انتہائی خوبصورت آدمی تھا ، اس کی بہت خوبصورت زلفیں تھیں ، اس نے کنگھی کر رکھی تھی اور ان سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے ، اس نے دو آدمیوں یا دو آدمیوں کے کندھوں پر ٹیک لگا رکھی تھی اور وہ بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا ۔ میں نے پوچھا یہ آدمی کون ہے ؟ کہا گیا کہ یہ مسیح بن مریم (‏‏‏‏علیہ السلام) ہیں ۔ پھر اچانک میں نے ایک اور آدمی دیکھا جو چھوٹے گھونگھریالے بالوں والا تھا ، اس کی دائیں آنکھ کانی تھی اور وہ خو شئہ انگور میں ابھرے ہوئے دا نے کی طرح لگتی تھی ۔ میں نے پوچھا : یہ کون ہے ؟ مجھے کہا گیا کہ یہ مسیح دجال ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  3k
حدیث نمبر: 1703 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 159... سیدنا زید بن ثابت ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ بنو نجار کے ایک باغ میں اپنے خچر پر سوار جا رہے تھے ، اچانک خچر بدک گیا اور قریب تھا کہ آپ ﷺ گر جائیں ۔ راوی حدیث جریری کے شک کے مطابق ادھر چار یا پانچ یا چھ قبریں تھیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” کون ان قبر والوں کو جانتا ہے ؟ “ ایک آدمی نے کہا : میں جانتا ہوں ۔ آپ ﷺ نے پوچھا : ”یہ لوگ کب مرے تھے ؟ “ اس نے کہا : شرک کی حالت میں ۔ (یہ سن کر) آپ ﷺ نے فرمایا : ” (انسانوں کی) امت کو قبروں میں آزمایا جاتا ہے اور اگر تمہارے دفن نہ کرنے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا کہ جو عذاب قبر میں سنتا ہوں وہ تمہیں بھی سنا دے ۔ “ سیدنا زید ؓ کہتے ہیں : پھر آپ ﷺ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور کہا : ” اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو عذاب قبر سے ۔ “ ہم نے کہا : ہم عذاب قبر سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے پھر فرمایا : ”عذاب قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو ۔ “ ہم نے کہا : ہم عذاب قبر سے اللہ کی پناہ طلب کرتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے پھر فرمایا : ” ظاہری اور باطنی فتنوں سے اللہ کی پناہ طلب کرو ۔ “ ہم نے کہا : ہم ظاہری اور باطنی فتنوں سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے پھر فرمایا : ” دجال کے فتنے سے اللہ کی پناہ طلب کرو ۔ “ ہم نے کہا : ہم دجال کے فتنے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتے ہیں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  5k
حدیث نمبر: 3645 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3079... سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دجال کے زمانے کی شدید مزاحمتوں کا ذکر کیا ۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اس وقت عرب کہاں ہوں گے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”عائشہ ! ان دنوں عرب تھوڑے ہوں گے ۔ “ میں نے کہا : تو پھر کون سی چیز مومنوں کو کھانے سے کفایت کرے گی ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”جو فرشتوں کو کفایت کرتی ہے تسبیح ، تکبیر ، تحمید اور تہلیل ۔ “ ‏‏‏‏ میں نے کہا : ان دنوں میں کون سا مال بہتر ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ایسا خادم جو اپنے آقاؤں کو پانی پلا دے گا ، رہا مسئلہ کھانے کا تو وہ تو (‏‏‏‏سرے سے) نہیں ہو گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 3630 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3090... سیدنا حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”میری امت پر ایسا (‏‏‏‏کٹھن) زمانہ آئے گا کہ وہ دجال کی تمنا کرنے لگ جائیں گے ۔ “ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ! ایسے کیوں ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”وہ مشقت یا بیماری میں پڑنے کی وجہ سے (‏‏‏‏ایسی خواہش کرنے لگیں گے) ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 3646 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1863... سیدنا ابی بن کعب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”دجال کی آنکھ شیشے کی طرح سبز ہو گی اور ہم عذاب قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے ہیں ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 152 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3084... سیدنا انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”بیشک دجال مکہ اور مدینہ کے علاوہ ساری زمین پر گھومے گا ، جب مدینہ کی طرف آنا چاہے گا تو اسے (اس کی طرف جانے والے) ہر راستے پر فرشتوں کی صفیں نظر آئیں گی ، وہ ”سبختہ الجرف“ مقام (یا جرف کی شوریلی زمین) پر آئے گا اور اس کے سامنے والے حصے پر پڑاؤ ڈالے گا ۔ پھر مدینہ زور زور سے تین دفعہ ہلے گا اور ہر منافق مرد اور عورت اس کے پاس چلا جائے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 3651 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1591... سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کہتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے ہم کو بیان کیا : ”مشرقی سر زمین ، جسے خراسان کہتے ہیں ، سے دجال نمودار ہو گا ، اس کی پیروی کرنے والے لوگوں کے چہرے گویا کہ تہ بر تہ ڈھالیں ہیں ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 3644 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1193... سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”دجال کانا ہو گا ، اس کا رنگ سفید ہو گا ، ایسے لگتا ہے کہ اس کا سر چھوٹے مہلک سانپ (‏‏‏‏کے سر) کی طرح (‏‏‏‏یعنی اس کا سر بہت چھوٹا) ہو گا ، لوگوں میں عبدالعزی بن قطن اس کے زیادہ مشابہ ہے ، (‏‏‏‏ذہن نشین کر لو کہ مشابہت میں پڑ کر) ہلاک ہونے والے ہلاک ہوتے رہیں ، بیثک تمہارا رب کانا نہیں ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 3658 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2455... سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : ”ایسے لوگ بھی پیدا ہوں گے جو قرآن مجید تو پڑھیں گے لیکن وہ ان کی ہنسلی کی ہڈی (‏‏‏‏یعنی حلق) سے نیچے نہیں اترے گا (‏‏‏‏یعنی وہ اس سے متاثر نہیں ہوں گے) ، جب ان کی ایک لہر اٹھے گی تو اسے روک دیا جائے گا ، (‏‏‏‏یہ سلسلہ جاری رہے گا) حتیٰ کہ ان لوگوں کے بڑے لشکروں میں دجال ظاہر ہو گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 3652 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3080... سیدنا انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”اصفہان کے ستر ہزار یہودی دجال کے پیچھے لگیں گے (‏‏‏‏پیروی کریں گے) جن کے جسموں پر سبز رنگ کی چادریں ہوں گی ۔ ‏‏‏‏“
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 312 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 159... سیدنا زید بن ثابت ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ بنو نجار کے ایک باغ میں اپنے خچر پر سوار جا رہے تھے ۔ اچانک خچر بدک گیا اور قریب تھا کہ آپ ﷺ گر جائیں ۔ راوی حدیث جریر کے شک کے مطابق ادھر چار یا پانچ یا چھ قبریں تھیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” کون ان قبر والوں کو جانتا ہے ؟ “ ایک آدمی نے کہا : میں جانتا ہوں ۔ آپ ﷺ نے پوچھا : ” یہ لوگ کب مرے تھے ؟ “ اس نے کہا : شرک کی حالت میں ۔ (یہ سن کر) آپ ﷺ نے فرمایا : ” (انسانوں کی) امت کو قبروں میں آزمایا جاتا ہے اور اگر تمہارے دفن نہ کرنے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا کہ جو عذاب قبر میں سنتا ہوں وہ تمہیں بھی سنا دے ۔ “ سیدنا زید ؓ کہتے ہیں : پھر آپ ﷺ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور کہا : ” اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو آگ کے عذاب سے ۔ “ ہم نے کہا : ہم آگ کے عذاب سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے پھر فرمایا : ” عذاب قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو ۔ “ ہم نے کہا : ہم عذاب قبر سے اللہ کی پناہ طلب کرتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے پھر فرمایا : ” ظاہری اور باطنی فتنوں سے اللہ کی پناہ طلب کرو ۔ “ ہم نے کہا : ہم ظاہری اور باطنی فتنوں سے بچنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے پھر فرمایا : ” دجال کے فتنے سے اللہ کی پناہ طلب کرو ۔ “ ہم نے کہا : ہم دجال کے فتنے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتے ہیں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  5k
حدیث نمبر: 2063 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3246... سیدنا نافع بن عتبہ بن ابووقاص ؓ سے روایت ہے ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”تم جزیرہ عرب کے باسیوں سے لڑائی کرو گے ، اللہ تعالیٰ فتح نصیب فرمائے گا ، پھر فارس سے لڑائی ہو گی ، وہ بھی فتح ہو جائے گا ، پھر روم سے لڑائی ہو گی اللہ تعالیٰ فتح دے گا اور پھر تم دجال سے لڑائی کرو گے ، اس پر بھی اللہ تعالیٰ فتح سے ہمکنار کرے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 26  -  2k
حدیث نمبر: 184 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1770... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”ایمان تو یمنی ہے اور کفر مشرق کی طرف ہے اور بکری والوں میں سکینت ہوتی ہے اور نمود و نمائش اور فخر و غرور گھوڑوں اور اونٹوں کے مالکوں میں پایا جاتا ہے ۔ مسیح دجال مشرق کی طرف سے آئے گا ، اس کا ہدف مدینہ ہو گا ، لیکن جب وہ احد پہاڑ کے پیچھے پہنچے گا تو فرشتے اس کا رخ شام کی طرف پھیر دیں گے ، وہیں ہلاک ہو جائے گا ، وہیں ہلاک ہو جائے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 25  -  2k
حدیث نمبر: 3739 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 974... سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں : ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے فتنوں کا تذکرہ کر رہے تھے ، آپ نے بھی ”فتنہ احلاس“ سمیت بہت سے فتنوں کا ذکر کیا ۔ ایک آدمی نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! فتنہ احلاس سے کیا مراد ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”فتنہ احلاس سے مراد جنگ و جدل اور شکست و ریخت کا زمانہ ہے ، پھر خوشحالی و آسودگی کا فتنہ ابھرے گا ، اس کی ابتداء اور سرپرستی و ذمہ داری ایسے آدمی کے ہاتھ میں ہو گی ، جو اپنے گمان کے مطابق مجھ سے ہو گا ، حلانکہ وہ مجھ سے نہیں ہو گا ، میرے دوست تو پرہیزگار لوگ ہیں ، پھر لوگ ایسے شخص پر صلح کریں گے ، جو مستقل طور پر بادشاہت کے لائق اور اس کا اہل نہیں ہو گا ۔ اس کے بعد بھیانک آفت و مصیبت پر مشتمل فتنہ نمودار ہو گا ، وہ اس امت کے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دے گا ۔ جب کہا جائے گا کہ فتنہ ختم ہو چکا ، تو حد سے بڑھ کر سامنے آئے گا ۔ بندہ بوقت صبح مومن ہو گا اور شام کو کافر ۔ لوگ دو جماعتوں میں بٹ جائیں گے : ایک جماعت صاحب ایمان ہو گی ، اس میں کوئی نفاق نہیں ہو گا اور دوسری جماعت صاحب نفاق ہو گی ، اس میں کوئی ایمان نہیں ہو گا ، جب معاملہ یہاں تک پہنچ جائے گا تو دجال کا انتظار کرنا وہ اسی دن آ سکتا ہے ، یا پھر اگلے دن آ جائے گا ۔ “ ‏‏‏‏
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
Result Pages: 1 2 Next >>


Search took 0.119 seconds