حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: دجال
تمام کتب میں
303 رزلٹ
حدیث نمبر: 4108 --- حکم البانی: ضعيف... شریک بن شہاب کہتے ہیں کہ میری خواہش تھی کہ میں صحابہ رسول میں سے کسی صحابی سے ملوں اور ان سے خوارج کے متعلق سوال کروں ، تو میری ملاقات عید کے دن ابوبرزہ ؓ سے ان کے شاگردوں کی جماعت میں ہوئی ۔ میں نے ان سے کہا : کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو خوارج کا تذکرہ کرتے سنا ہے ؟ کہا : ہاں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے کانوں سے سنا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا ، آپ کے پاس کچھ مال آیا ، آپ نے اسے تقسیم کیا اور اپنے دائیں اور بائیں جانب کے لوگوں کو دے دیا اور اپنے پیچھے والوں کو کچھ نہیں دیا ۔ ایک شخص آپ کے پیچھے سے کھڑا ہوا اور بولا : محمد ! آپ نے تقسیم میں انصاف نہیں کیا ۔ وہ ایک کالا (سانولا) شخص تھا ، جس کے بال منڈے ہوئے تھے اور دو سفید کپڑوں میں ملبوس تھا ۔ رسول اللہ ﷺ سخت غضبناک ہوئے اور فرمایا : ” اللہ کی قسم ! تم میرے علاوہ کوئی ایسا شخص نہیں پاؤ گے جو مجھ سے زیادہ عادل ہو “ ۔ پھر فرمایا : ” آخری دور میں کچھ لوگ ہوں گے (شاید) یہ بھی انہیں میں سے ہو گا ، وہ قرآن پڑھیں گے ، مگر وہ ان کی ہنسلی سے نیچے نہ اترے گا ، وہ اسلام سے اسی طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر شکار سے نکل جاتا ہے ۔ ان کی علامت یہ ہے کہ وہ سر منڈائے ہوں گے ، وہ ہمیشہ پیدا ہوتے رہیں گے یہاں تک کہ ان کا آخری شخص مسیح دجال کے ساتھ نکلے گا ، لہٰذا جب تم انہیں پاؤ تو قتل کر دو ، وہ بد نفس اور تمام مخلوقات میں بدتر ہیں “ ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : شریک بن شہاب مشہور نہیں ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  5k
حدیث نمبر: 5497 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ان کلمات کے ذریعے پناہ مانگتے تھے ، آپ کہتے تھے : « اللہم إني أعوذ بك من الكسل والہرم والجبن والبخل وسوء الكبر وفتنۃ الدجال وعذاب القبر » ” اے اللہ ! میں سستی و کاہلی ، بڑھاپے ، بزدلی و کم ہمتی ، بخیلی و کنجوسی ، بڑھاپے کی برائی ، دجال کے فتنے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3631 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2739... سیدنا حذیفہ ؓ کہتے ہیں ! لوگ رسول اللہ ﷺ سے خیر کے بارے میں سوال کرتے تھے اور میں شر کے بارے میں دریافت کرتا تھا تاکہ اس میں مبتلا نہ ہو جاؤں (‏‏‏‏ ایک دن) میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم جاہلیت اور شر کا زمانہ گزار رہے تھے ، اللہ تعالیٰ نے اسلام ، جسے ہم نے قبول کیا ، کو اور آپ کو ہماری طرف بھیجا ۔ (‏‏‏‏ اب سوال یہ ہے کہ) کیا اس خیر کے بعد پھر شر (‏‏‏‏کا غلبہ ہو گا) جیسا کہ پہلے تھا ؟ آپ ﷺ نے تین دفعہ فرمایا : ”حذیفہ ! اللہ کی کتاب پڑھ اور اس کے احکام پر عمل کر ۔ “ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا اس شر کے بعد پھر خیر ہو گی ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ”ہاں ۔ “ میں نے کہا اس سے بچنے کا کیا طریقہ ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”تلوار ۔ “ میں نے کہا کیا اس شر کے بعد پھر خیر ہو گی ؟ اور ایک روایت میں ہے کہ کیا تلوار کے بعد خیر کا کوئی حصہ باقی رہے گا ؟ (‏‏‏‏یعنی لڑائی کے بعد اسلام باقی رہے گا ؟) آپ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں ۔ “ اور ایک روایت میں ہے کہ ”امارت (‏‏‏‏اور جماعت) تو قائم رہے گی ، لیکن معمولی چوں و چرا اور دلوں میں نفرتیں اور کینے ہوں گے اور ظاہری صلح ، لیکن بباطن لڑائی ہو گی ۔ “ میں نے کہا : کینے کا کیا مطلب ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”میرے بعد ایک قوم یا مختلف حکمران ہو گے جو میری سنت پر عمل نہیں کریں گے اور میری سیرت کے علاوہ کوئی اور سیرت اختیار کریں گے ، تو ان کے بعض امور کر اچھا سمجھے گا اور بعض کو برا اور ان میں ایسے لوگ بھی منظر عام پر آئیں گے جو انسانوں کے روپ میں ہوں گے ، لیکن ان کے دل شیطانی ہوں گے ۔ “ ایک روایت میں ہے : میں نے کہا : ظاہری صلح بباطن لڑائی اور دلوں میں کینہ ، ان چیزوں کا کیا مطلب ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”لوگوں کے دل (‏‏‏‏ان خصائل حمیدہ) کی طرف نہیں لوٹیں گے ، جن سے وہ پہلے متصف ہوں گے ۔ “ میں نے کہا کیا اس خیر کے بعد بھی شر ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں ، اندھا دھند فتنہ ہو گا ، اور (‏‏‏‏ ‏‏‏‏اس میں ایسے لوگ ہوں گے کہ گویا کہ) وہ جہنم کے دروازوں پر کھڑے داعی ہیں ، جو آدمی ان کی بات مانے گا وہ اس کو جہنم میں پھینک دیں گے ۔ “ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ایسے لوگوں کی صفات بیان کیجئیے ۔ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”وہ ہماری نسل کے ہوں گے اور ہماری طرح باتیں کریں گے ۔ “ میں نے کہا : اے اللہ کے رس...
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  12k
حدیث نمبر: 3638 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3983... سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”میں نے آج رات اپنے آپ کو خواب میں کعبہ کے پاس دیکھا ، میں نے ایک گندمی رنگ کا آدمی دیکھا تھا ، اس رنگ میں وہ انتہائی خوبصورت آدمی تھا ، اس کی بہت خوبصورت زلفیں تھیں ، اس نے کنگھی کر رکھی تھی اور ان سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے ، اس نے دو آدمیوں یا دو آدمیوں کے کندھوں پر ٹیک لگا رکھی تھی اور وہ بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا ۔ میں نے پوچھا : یہ آدمی کون ہے ؟ کہا گیا کہ یہ مسیح بن مریم ‏‏‏‏علیہ السلام ہیں ۔ پھر اچانک میں نے ایک اور آدمی دیکھا جو چھوٹے گھونگھریالے بالوں والا تھا ، اس کی دائیں آنکھ کانی تھی اور وہ خوشئہ انگور میں ابھرے ہوئے دانے کی طرح لگتی تھی ۔ میں نے پوچھا : یہ کون ہے ؟ مجھے کہا گیا کہ یہ مسیح دجال ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 5492 --- حکم البانی: حسن صحيح الإسناد... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کہتے ہوئے سنا : « اللہم إني أعوذ بك من الكسل والہرم والمغرم والمأثم وأعوذ بك من شر المسيح الدجال وأعوذ بك من عذاب القبر وأعوذ بك من عذاب النار » ” اے اللہ ! میں سستی و کاہلی ، بڑھاپے ، قرض اور معصیت (گناہ) سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، اور مسیح دجال کے شر و فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، اور جہنم کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 5479 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کہا کرتے تھے : « اللہم إني أعوذ بك من عذاب القبر وفتنۃ النار وفتنۃ القبر وعذاب القبر وشر فتنۃ المسيح الدجال وشر فتنۃ الغنى وشر فتنۃ الفقر اللہم اغسل خطاياى بماء الثلج والبرد ونق قلبي من الخطايا كما نقيت الثوب الأبيض من الدنس اللہم إني أعوذ بك من الكسل والہرم والمغرم والمأثم » ” اے اللہ ! میں قبر کے عذاب ، جہنم کے فتنے ، قبر کے فتنے ، قبر کے عذاب ، مسیح دجال کے فتنے کی برائی ، مال داری کے فتنے کی برائی ، اور فقر کے فتنے کی برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، اے اللہ ! میرے گناہوں کو برف اور اولے کے پانی سے دھو دے ، اور میرے دل کو گناہوں سے اسی طرح صاف کر دے جیسے تو نے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کیا ہے ، میں سستی ، کاہلی ، بڑھاپے ، قرض اور گناہ سے پناہ مانگتا ہوں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 5453 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... انس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ دعا فرماتے تھے : « اللہم إني أعوذ بك من الكسل والہرم والجبن والبخل وفتنۃ الدجال وعذاب القبر » ” اے اللہ ! میں کاہلی سے ، بڑھاپے سے ، بزدلی سے ، کنجوسی سے ، دجال کے فتنے سے ، اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2067 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ قبر کے عذاب ، اور دجال کے فتنے سے پناہ طلب کرتے ، اور فرماتے : ” تم اپنی قبروں میں آزمائے جاؤ گے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 3626 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 759... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ان چھ امور سے پہلے پہلے اعمال کر لو : مغرب سے سورج کا طلوع ہونا ، دجال ، دھواں ، زمین کا چوپایہ ، موت اور عوام الناس کا معاملہ (‏‏‏‏ ‏‏‏‏یعنی ایسا فتنہ جو لوگوں کا گھیراؤ کر لے گا ، یا وہ معاملہ جس میں عوام خود مختار بن جائیں گے) ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2064 --- حکم البانی: صحيح... اسماء بنت ابی بکر ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے (اور) اس آزمائش کا ذکر کیا جس سے آدمی اپنی قبر میں دوچار ہوتا ہے ، تو جب آپ نے اس کا ذکر کیا تو مسلمانوں نے ایک چیخ ماری جو میرے اور رسول اللہ ﷺ کی بات سمجھنے کے درمیان حائل ہو گئی ، جب ان کی چیخ و پکار بند ہوئیں تو میں نے ایک شخص سے جو مجھ سے قریب تھا کہا : اللہ تجھے برکت دے ! رسول اللہ ﷺ نے اپنے خطاب کے آخر میں کیا کہا تھا ؟ اس نے کہا : (آپ نے فرمایا تھا :) ” مجھ پر وحی کی گئی ہے کہ قبروں میں تمہاری آزمائش ہو گی جو دجال کی آزمائش کے قریب قریب ہو گی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2062 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ دعا کرتے تھے : « اللہم إني أعوذ بك من عذاب القبر وأعوذ بك من عذاب النار وأعوذ بك من فتنۃ المحيا والممات وأعوذ بك من فتنۃ المسيح الدجال » ” اے اللہ ! میں عذاب قبر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، جہنم کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، زندگی اور موت کی آزمائش سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، اور مسیح دجال کی آزمائش سے (بھی) تیری پناہ مانگتا ہوں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1477 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ایک یہودی عورت مجھ سے کچھ پوچھنے آئی تو اس نے کہا : اللہ تعالیٰ تمہیں قبر کے عذاب سے بچائے ، تو جب رسول اللہ ﷺ آئے تو میں نے پوچھا : اللہ کے رسول ! کیا لوگ قبروں میں بھی عذاب دیئے جاتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ” اللہ کی پناہ “ ، پھر آپ (کہیں جانے کے لیے) سواری پر سوار ہوئے کہ ادھر سورج گرہن لگ گیا ، اور میں دوسری عورتوں کے ساتھ حجروں کے درمیان بیٹھی تھی کہ رسول اللہ ﷺ اپنی سواری سے اتر کر آئے ، اور اپنے مصلیٰ کی طرف بڑھے ، آپ نے لوگوں کو نماز پڑھائی تو لمبا قیام کیا ، پھر لمبا رکوع کیا ، پھر آپ نے اپنا سر اٹھایا تو لمبا قیام کیا ، پھر لمبا رکوع کیا ، پھر آپ نے اپنا سر اٹھایا تو لمبا قیام کیا ، پھر آپ نے سجدہ کیا تو لمبا سجدہ کیا ، پھر آپ (سجدہ سے کھڑے ہوئے) اور آپ نے قیام کیا ، مگر اپنے پہلے قیام سے کم ، پھر رکوع کیا ، اپنے پہلے رکوع سے کم ، پھر اپنا سر اٹھایا تو قیام کیا اپنے پہلے قیام سے کم ، تو یہ چار رکوع اور چار سجدے ہوئے ، اور سورج صاف ہو گیا ، تو آپ نے فرمایا : ” تم قبروں میں آزمائے جاؤ گے اسی طرح جس طرح دجال کے فتنے سے آزمائے جاؤ گے “ ۔ ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں : اس کے بعد سے میں نے برابر آپ کو قبر کے عذاب سے پناہ مانگتے ہوئے سنا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 1476 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ایک یہودی عورت ان کے پاس آئی ، اور کہنے لگی : اللہ تعالیٰ تمہیں قبر کے عذاب سے بچائے ، یہ سنا تو عائشہ نے پوچھا : اللہ کے رسول ! لوگوں کو قبر میں بھی عذاب دیا جائے گا ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ کی پناہ “ ۔ نبی اکرم ﷺ کہیں جانے کے لیے نکلے اتنے میں سورج گرہن لگ گیا ، تو ہم حجرہ میں چلے گئے ، یہ دیکھ کر دوسری عورتیں بھی ہمارے پاس جمع ہو گئیں ، اور رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس آئے اور یہ چاشت کا وقت تھا ، آپ نماز کے لیے کھڑے ہوئے ، آپ نے نماز میں لمبا قیام کیا ، پھر لمبا رکوع کیا ، پھر رکوع سے سر اٹھایا ، تو قیام کیا پہلے قیام سے کم ، پھر آپ نے رکوع کیا ، اپنے پہلے رکوع سے کم ، پھر سجدہ کیا ، پھر آپ دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے ، تو اسی طرح کیا مگر دوسری رکعت میں آپ کا رکوع اور قیام پہلی رکعت سے کم تھا ، پھر آپ نے سجدہ کیا ، اور سورج صاف ہو گیا ، تو جب آپ فارغ ہوئے ، تو منبر پر بیٹھے ، اور جو باتیں کہنی تھیں کہیں ، اس میں ایک بات یہ بھی تھی : ” کہ لوگ اپنی قبروں میں آزمائے جائیں گے ، جیسے دجال کے فتنے میں آزمائے جائیں گے “ ، ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں : اس کے بعد سے برابر ہم آپ کو قبر کے عذاب سے پناہ مانگتے ہوئے سنتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 3739 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 974... سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں : ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے فتنوں کا تذکرہ کر رہے تھے ، آپ نے بھی ”فتنہ احلاس“ سمیت بہت سے فتنوں کا ذکر کیا ۔ ایک آدمی نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! فتنہ احلاس سے کیا مراد ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”فتنہ احلاس سے مراد جنگ و جدل اور شکست و ریخت کا زمانہ ہے ، پھر خوشحالی و آسودگی کا فتنہ ابھرے گا ، اس کی ابتداء اور سرپرستی و ذمہ داری ایسے آدمی کے ہاتھ میں ہو گی ، جو اپنے گمان کے مطابق مجھ سے ہو گا ، حلانکہ وہ مجھ سے نہیں ہو گا ، میرے دوست تو پرہیزگار لوگ ہیں ، پھر لوگ ایسے شخص پر صلح کریں گے ، جو مستقل طور پر بادشاہت کے لائق اور اس کا اہل نہیں ہو گا ۔ اس کے بعد بھیانک آفت و مصیبت پر مشتمل فتنہ نمودار ہو گا ، وہ اس امت کے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دے گا ۔ جب کہا جائے گا کہ فتنہ ختم ہو چکا ، تو حد سے بڑھ کر سامنے آئے گا ۔ بندہ بوقت صبح مومن ہو گا اور شام کو کافر ۔ لوگ دو جماعتوں میں بٹ جائیں گے : ایک جماعت صاحب ایمان ہو گی ، اس میں کوئی نفاق نہیں ہو گا اور دوسری جماعت صاحب نفاق ہو گی ، اس میں کوئی ایمان نہیں ہو گا ، جب معاملہ یہاں تک پہنچ جائے گا تو دجال کا انتظار کرنا وہ اسی دن آ سکتا ہے ، یا پھر اگلے دن آ جائے گا ۔ “ ‏‏‏‏
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 3832 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3492... امام مجاہد کہتے ہیں : ہم سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ۔ لوگ دجال کا تذکرہ کرنے لگے ۔ ایک آدمی نے کہا : اس کی پیشانی پر لفظ کافر لکھا ہو گا ۔ سیدنا ابن عباس ؓ نے کہا : میں نے تو آپ ﷺ سے یہ بات نہیں سنی ، البتہ یہ سنا کہ آپ ﷺ نے فرمایا : ”‏‏‏‏ (‏‏‏‏اگر تم) ابراہیم علیہ السلام (‏‏‏‏کی شکل و صورت کا اندازہ لگانا چاہتے تو) تو اپنے ساتھی (‏‏‏‏یعنی مجھ محمد ﷺ ) کو دیکھ لو اور موسیٰ علیہ السلام گندم گوں رنگ کے تھے ، ان کے بال گھونگھریالے تھے ، جو منظر مجھے دکھایا گیا اس میں وہ سرخ رنگ کے ا‏‏‏‏ونٹ پر سوار تھے ، جسے کھجور کے درخت کی رسی کی لگام ڈالی گئی تھی اور وہ تلبیہ کہتے ہوئے وادی میں اتر رہے تھے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 5510 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو ، موت اور زندگی کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگو ، مسیح دجال کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 3619 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1791... سبیع کہتے ہیں : لوگوں نے مجھے کچھ جانور خریدنے کے لیے پانی کے گھاٹ سے کوفہ کی طرف بھیجا ، ہم ایک کوڑا خانہ کے پاس سے گزرے ، ہم نے ایک آدمی دیکھا ، اس کے ارداگرد لوگ جمع تھے ، میرا دوست جانوروں کی طرف چلا گیا اور میں اس آدمی کے پاس آ گیا ، میں کیا دیکھتا ہوں کہ وہ سیدنا حذیفہ ؓ تھے ، وہ کہہ رہے تھے : صحابہ کرام ، رسول اللہ ﷺ سے خیر کے بارے میں پوچھتے تھے اور میں شر کے بارے میں سوال کرتا تھا ۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا اس خیر (‏‏‏‏یعنی اسلام) کے بعد پھر وہی شر منظر عام پر آئے گی جو اس سے پہلے تھی ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں ۔ “ میں نے کہا : اس سے بچنے کا کیا طریقہ ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”تلوار ۔ “ میں نے کہا : پھر کیا ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”لیکن بباطن لڑائی ہو گی اور ظاہری صلح ہو گی ، اس کے بعد ضلالت و گمراہی کی طرف پکارنے والے منظر عام پر آئیں گے ، اگر ان دنوں میں تجھے کوئی خلیفہ نظر آ جائے تو اسے لازم پکڑ لینا ، اگرچہ وہ تیرے جسم کو اذیت پہنچائے اور تیرا مال سلب کر لے اور اگر کوئی خلیفہ نظر نہ آئے تو زمین (‏‏‏‏ کے کسی گوشہ کی طرف) بھاگ جانا ، اگرچہ تجھے اس حال میں موت آ جائے کہ تو درخت کے تنے کے ساتھ چمٹا ہوا ہو ۔ “ میں نے کہا : پھر کیا ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”پھر دجال نمودار ہو گا . . . . . “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 2886 --- حکم البانی: صحيح بلفظ : من حفظ عشر آيات...... ، وهو بلفظ الكتاب شاذ ، الصحيحة ( 582 ) ، الضعيفة ( 1336 ) // صحيح الجامع الصغير ( 6201 ) ، ضعيف الجامع الصغير ( 5765 ) //... ابو الدرداء ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جس نے سورۃ الکہف کی ابتدائی تین آیات پڑھیں وہ دجال کے فتنہ سے بچا لیا گیا “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 390 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2739... سیدنا حذیفہ ؓ کہتے ہیں : لوگ رسول اللہ ﷺ سے خیر کے بارے میں سوال کرتے تھے اور میں شر کے بارے میں دریافت کرتا تھا تاکہ اس میں مبتلا نہ ہو جاؤں ۔ (ایک دن) میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم جاہلیت اور شر کا زمانہ گزار رہے تھے ، اللہ تعالیٰ نے اسلام کو ، جسے ہم نے قبول کیا ، اور آپ کو ہماری طرف بھیجا ۔ (اب سوال یہ ہے کہ) کیا اس خیر کے بعد پھر شر (کا غلبہ ہو گا) جیسا کہ پہلے تھا ؟ آپ ﷺ نے تین دفعہ فرمایا : ” حذیفہ ! اللہ کی کتاب پڑھ اور اس کے احکام پر عمل کر ۔ “ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا اس شر کے بعد پھر خیر ہو گی ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں ۔ “ میں نے کہا : اس سے بچنے کا کیا طریقہ ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” تلوار ۔ “ میں نے کہا : کیا اس شر کے بعد پھر خیر ہو گی ؟ اور ایک روایت میں ہے کہ کیا تلوار کے بعد خیر کا کوئی حصہ باقی رہے گا ؟ (یعنی لڑائی کے بعد اسلام باقی رہے گا ؟) آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں ۔ “ اور ایک روایت میں ہے کہ ” امارت (اور جماعت) تو قائم رہے گی ، لیکن معمولی چون و چرا اور دلوں میں نفرتیں اور کینے ہوں گے اور ظاہری صلح ، لیکن بباطن لڑائی ہو گی ۔ “ میں نے کہا : کینے کا کیا مطلب ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” میرے بعد ایک قوم یا مختلف حکمران ہوں گے جو میری سنت پر عمل نہیں کریں گے اور میری سیرت کے علاوہ کوئی اور سیرت اختیار کریں گے ، تو ان کے بعض امور کو اچھا سمجھے گا اور بعض کو برا اور ان میں ایسے لوگ بھی منظر عام پر آئیں گے جو انسانوں کے روپ میں ہوں گے ، لیکن ان کے دل شیطانی ہوں گے ۔ “ ایک روایت میں ہے : میں نے کہا : ظاہری صلح بباطن لڑائی اور دلوں میں کینہ ، ان چیزوں کا کیا مطلب ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” لوگوں کے دل (ان خصائل حمیدہ) کی طرف نہیں لوٹیں گے ، جن سے وہ پہلے متصف ہوں گے ۔ “ میں نے کہا : کیا اس خیر کے بعد بھی شر ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں ، اندھا دھند فتنہ ہو گا ، اور (اس میں ایسے لوگ ہوں گے کہ گویا کہ) وہ جہنم کے دروازوں پر کھڑے داعی ہیں ، جو آدمی ان کی بات مانے گا وہ اس کو جہنم میں پھینک دیں گے ۔ “ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ایسے لوگوں کی صفات بیان کیجئے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” وہ ہماری نسل کے ہوں گے اور ہماری طرح باتیں کریں گے ۔ “ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اگر ایسا زمانہ مجھے پا لے تو ...
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  12k
حدیث نمبر: 3072 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” تین چیزیں ایسی ہیں کہ جب وہ ظاہر ہوں گی ، تو جو شخص پہلے سے ایمان نہ لایا ہو گا اسے اس کا (بروقت) ایمان لانا فائدہ نہ پہنچا سکے گا ، (۱) دجال کا ظاہر ہونا (۲) چوپائے کا نکلنا (۳) سورج کا پچھم سے نکلنا “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ۲- ابوحازم سے حازم اشجعی کوفی مراد ہیں ۔ ان کا نام سلمان ہے اور وہ عزہ اشجعیہ کے آزاد کردہ غلام ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 Next >>


Search took 0.133 seconds