حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: دجال
تمام کتب میں
303 رزلٹ
حدیث نمبر: 6365 --- ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالملک بن عمیر نے بیان کیا ، ان سے مصعب بن سعد بن ابی وقاص نے کہ سعد ؓ پانچ باتوں کا حکم دیتے تھے اور انہیں نبی کریم ﷺ کے حوالہ سے ذکر کرتے تھے کہ نبی کریم ﷺ ان سے پناہ مانگنے کا حکم کرتے تھے کہ « اللہم إني أعوذ بك من البخل ، ‏‏‏‏ وأعوذ بك من الجبن ، ‏‏‏‏ وأعوذ بك أن أرد إلى أرذل العمر ، ‏‏‏‏ وأعوذ بك من فتنۃ الدنيا يعني فتنۃ الدجال وأعوذ بك من عذاب القبر » ” اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ بدترین بڑھاپا مجھ پر آ جائے اور تجھ سے پناہ مانگتا ہوں دنیا کے فتنہ سے ، اس سے مراد دجال کا فتنہ ہے اور تجھ سے پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے ۔ “ ... حدیث متعلقہ ابواب: فرض نماز سے سلام پھیرنے کے بعد اونچی آواز میں ایک مرتبہ اللہ اکبر اور آہستہ آواز میں تین بار استغفر اللہ کہنا اس کے بعد اللھم انت السلام پڑھنا مسنون ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 3494 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 3840 ) ... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ انہیں (صحابہ کو) یہ دعا سکھایا کرتے تھے جیسا کہ انہیں قرآن کی سورت سکھایا کرتے تھے : « اللہم إني أعوذ بك من عذاب جہنم ومن عذاب القبر وأعوذ بك من فتنۃ المسيح الدجال وأعوذ بك من فتنۃ المحيا والممات » ” اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں مسیح دجال کے فتنہ سے ، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں حیات و موت کے فتنے (کشمکش) سے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3930 --- حکم البانی: صحيح... ام شریک ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” لوگ دجال سے بھاگیں گے ، یہاں تک کہ پہاڑوں پر جا رہیں گے “ ، ام شریک ؓ نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! اس وقت عرب کہاں ہوں گے ؟ آپ نے فرمایا : ” وہ (تعداد میں) تھوڑے ہوں گے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 86 --- ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، ان سے وہیب نے ، ان سے ہشام نے فاطمہ کے واسطے سے نقل کیا ، وہ اسماء سے روایت کرتی ہیں کہ میں عائشہ ؓ کے پاس آئی ، وہ نماز پڑھ رہی تھیں ، میں نے کہا کہ لوگوں کا کیا حال ہے ؟ تو انہوں نے آسمان کی طرف اشارہ کیا (یعنی سورج کو گہن لگا ہے) اتنے میں لوگ (نماز کے لیے) کھڑے ہو گئے ۔ عائشہ ؓ نے کہا ، اللہ پاک ہے ۔ میں نے کہا (کیا یہ گہن) کوئی (خاص) نشانی ہے ؟ انہوں نے سر سے اشارہ کیا یعنی ہاں ! پھر میں (بھی نماز کے لیے) کھڑی ہو گئی ۔ حتیٰ کہ مجھے غش آنے لگا ، تو میں اپنے سر پر پانی ڈالنے لگی ۔ پھر (نماز کے بعد) رسول اللہ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی تعریف اور اس کی صفت بیان فرمائی ، پھر فرمایا ، جو چیز مجھے پہلے دکھلائی نہیں گئی تھی آج وہ سب اس جگہ میں نے دیکھ لی ، یہاں تک کہ جنت اور دوزخ کو بھی دیکھ لیا اور مجھ پر یہ وحی کی گئی کہ تم اپنی قبروں میں آزمائے جاؤ گے ، « مثل » یا « قريب » کا کون سا لفظ اسماء نے فرمایا ، میں نہیں جانتی ، فاطمہ کہتی ہیں (یعنی) فتنہ دجال کی طرح (آزمائے جاؤ گے) کہا جائے گا (قبر کے اندر کہ) تم اس آدمی کے بارے میں کیا جانتے ہو ؟ تو جو صاحب ایمان یا صاحب یقین ہو گا ، کون سا لفظ فرمایا اسماء ؓ نے ، مجھے یاد نہیں ۔ وہ کہے گا وہ محمد اللہ کے رسول ﷺ ہیں ، جو ہمارے پاس اللہ کی ہدایت اور دلیلیں لے کر آئے تو ہم نے ان کو قبول کر لیا اور ان کی پیروی کی وہ محمد ﷺ ہیں ۔ تین بار (اسی طرح کہے گا) پھر (اس سے) کہہ دیا جائے گا کہ آرام سے سو جا بیشک ہم نے جان لیا کہ تو محمد ﷺ پر یقین رکھتا تھا ۔ اور بہرحال منافق یا شکی آدمی ، میں نہیں جانتی کہ ان میں سے کون سا لفظ اسماء ؓ نے کہا ۔ تو وہ (منافق یا شکی آدمی) کہے گا کہ جو لوگوں کو میں نے کہتے سنا میں نے (بھی) وہی کہہ دیا ۔ (باقی میں کچھ نہیں جانتا ۔) ... حدیث متعلقہ ابواب: سورج گرہن اور نماز کسوف ۔ قبروں میں تمہاری آزمائش ہو گی ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  6k
حدیث نمبر: 5522 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے ابوالقاسم ﷺ کو اپنی نماز میں کہتے سنا : « اللہم إني أعوذ بك من فتنۃ القبر ومن فتنۃ الدجال ومن فتنۃ المحيا والممات ومن حر جہنم » ” اے اللہ ! میں قبر کے فتنے سے ، دجال کے فتنے سے ، موت اور زندگی کے فتنے سے اور جہنم کی گرمی سے تیری پناہ مانگتا ہوں “ ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : یہی درست اور صواب ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1343 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1989... سیدنا ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں اور نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم ایک دوسرے کی کوکھ پر ہاتھ رکھ کر آپ صلى اللہ علیہ وسلم کے گھر کی طرف جا رہے تھے ۔ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میری امت کے حق میں گمراہ کرنے والے حکمران ، دجال سے بھی زیادہ خطرناک ہوں گے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3606 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3620... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کے نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ” (‏‏‏‏جب قیامت کی) تین علامتیں نمودار ہوں گی تو « لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُہَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِہَا خَيْرًا » (6-الأنعام : 158) ”کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے کام نہ آئےگا جو پہلے سے ایمان نہیں رکھتا یا اس نے اپنے ایمان میں کوئی نیک عمل نہ کیا ہو ۔ “ (‏‏‏‏وہ تین نشانیاں یہ ہیں :) سورج کا مغرب سے طلوع ہونا ، دجال اور زمین کا چوپایہ ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1393 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2739... سیدنا حذیفہ ؓ کہتے ہیں : لوگ رسول اللہ ﷺ سے خیر کے بارے میں سوال کرتے تھے اور میں شر کے بارے میں دریافت کرتا تھا تاکہ اس میں مبتلا نہ ہو جاؤں ۔ (ایک دن) میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم جاہلیت اور شر کا زمانہ گزار رہے تھے ، اللہ تعالیٰ نے اسلام ، جسے ہم نے قبول کیا ، کو اور آپ کو ہماری طرف بھیچا ۔ (اب سوال یہ ہے کہ) کیا اس خیر کے بعد پھر شر (کا غلبہ ہو گا) جیسا کہ پہلے تھا ؟ آپ ﷺ نے تین دفعہ فرمایا : ”حذیفہ ! اللہ کی کتاب پڑھ اور اس کے احکام پر عمل کر ۔ “ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا اس شر کے بعد پھر خیر ہو گی ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں ۔ “ میں نے کہا : اس سے بچنے کا کیا طریقہ ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”تلوار ۔ “ میں نے کہا : کیا اس شر کے بعد پھر خیر ہو گی ؟ اور ایک روایت میں ہے کہ کیا تلوار کے بعد خیر کا کوئی حصہ باقی رہے گا ؟ (یعنی لڑائی آپ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں ۔ “ اور ایک روایت میں ہے کہ امارت (اور جماعت) تو قائم رہے گی ، لیکن معمولی چون وچرا اور دلوں میں نفرتیں اور کینے ہوں گے ، ظاہری صلح ، اور اندرون خانہ لڑائی ہو گی ۔ میں نے کہا : کینے کا کیا مطلب ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”میرے بعد ایک قوم یا مختلف حکمران ہوں گے جو میری سنت پر عمل نہیں کریں گے اور میری سیرت کے علاوہ کوئی اور سیرت اختیار کریں گے ، تو ان کے بعض امور کو اچھا سمجھے گا اور بعض کو برا اور ان میں ایسے لوگ بھی منظر عام پر آئیں گے جو انسانوں کے روپ میں ہوں گے ، لیکن ان کے دل شیطانی ہوں گے ۔ “ ایک روایت میں ہے : میں نے کہا : ظاہری صلح باطن لڑائی اور دلوں میں کینہ ، ان چیزوں کا کیا مطلب ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”لوگوں کے دل (ان خصائل حمیدہ) کی طرف نہیں لوٹیں گے ، جن سے وہ پہلے متصف ہوں گے ۔ “ میں نے کہا : کیا اس خیر کے بعد بھی شر ہوگا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں ، اندھا دھند فتنہ ہو گا ، اور (اس میں ایسے لوگ ہوں گے کہ گویا کہ) وہ جہنم کے دروازوں پر کھڑے داعی ہیں ، جو آدمی ان کی بات مانے گا وہ اس کو جہنم میں پھینک دیں گے ۔ “ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ایسے لوگوں کی صفات بیان کیجئیے آپ ﷺ نے فرمایا : ”وہ ہماری نسل کے ہوں گے اور ہما ری طرح با تیں کریں گے ۔ “ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اگر ایسا زمانہ مجھے پا لے تو میرے لیے کیا حکم ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا...
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  12k
حدیث نمبر: 5517 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دعا میں کہتے ہوئے سنا : « اللہم إني أعوذ بك من فتنۃ القبر وفتنۃ الدجال وفتنۃ المحيا والممات » ” اے اللہ ! میں قبر کے فتنے سے ، دجال کے فتنے سے اور موت اور زندگی کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں “ ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : حدیث میں (سلیمان بن یسار کے نام میں) غلطی ہے ، صحیح ” سلیمان بن سنان ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 2935 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2651... سیدنا ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جس نے سورۃ الکہف کی تلاوت کی ، جس طرح وہ نازل ہوئی ، تو یہ پڑھنے والے کے لیے روز قیامت اس کی اقامت گاہ سے مکہ تک نور کا سبب بنے گی اور جس نے اس سورت کی آخری دس آیات پڑھیں اور پھر دجال نکل آیا تو اسے کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گا اور جس نے وضو کر کے یہ دعا پڑھی : « سُبْحَانَكَ اللَّہُمَّ وَبِحَمْدِكَ ، أَشْہَدُ أَنْ لا إِلَہَ إِلا أَنْتَ ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ » ”اے اللہ ! تو پاک ہے اپنی تعریفوں کے ساتھ ، میں گواہی دیتا ہوں کہ تو ہی معبود برحق ہے ، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں ۔ “ تو یہ کلمات ایک ورق میں لکھ کر مہر شدہ (‏‏‏‏حفاظت گاہ) میں رکھ دیے جاتے ہیں ، جسے قیامت کے دن تک نہیں توڑا جا سکتا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 3031 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3937... مصعب سے روایت ہے کہ سیدنا سعد ؓ پانچ چیزوں کا حکم دیتے تھے اور کہتے تھے کہ نبی کریم ﷺ ان کا حکم دیتے تھے : ”اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں بخل سے ، تیری پناہ چاہتا ہوں بزدلی سے ، اس بات سے تیری پناہ چاہتا ہوں کہ مجھے ادھیڑ عمر کی طرف لوٹا دیا جائے ، تیری پناہ چاہتا ہوں دنیوی فتنے سے اور تیری پناہ چاہتا ہوں عذاب قبر سے ۔ “ امام بخاری رحمہ اللہ نے ”دنیوی فتنے“ کے الفاظ کے بعد ”فتنہ دجال“ کا بھی ذکر کیا ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3055 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2651... سیدنا ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جس نے سورہ کہف کی تلاوت کی ، جس طرح وہ نازل ہوئی ، تو یہ سورت روز قیامت پڑھنے والے کے لیے اس کی اقامت گاہ سے مکہ تک نور کا سبب بنے گی اور جس نے اس سورت کی آخری دس آیات پڑھیں اور پھر دجال نکل آیا تو اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا اور جس نے وضو کر کے یہ دعا پڑھی : اے اللہ ! تو پاک ہے اپنی تعریفوں کے ساتھ ، میں گواہی دیتا ہوں کہ تو ہی معبود برحق ہے ، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں ۔ تو یہ کلمات ورق میں لکھوا کر ایک مہر شدہ (‏‏‏‏حفاظت گاہ) میں رکھ دیے جاتے ہیں ، جسے قیامت کے دن تک نہیں توڑا جا سکتا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 3446 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1857... عامر شعبی کہتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے بنوامیہ کے تین افراد کو تشبیہ دیتے ہوئے فرمایا : ” دحیہ کلبی جبریل کے مشابہ ہے ، عروہ بن مسعود ثقفی عیسیٰ بن مریم کے مشابہ ہے اور عبدالعزی دجال کے مشابہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 3485 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1959... سیدنا عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”میری امت کی ایک جماعت حق پر جہاد کرتی رہے گی ، دشمنی کرنے والوں پر غالب رہے گی ، حتیٰ کہ ان کے آخری افراد مسیح دجال کے ساتھ لڑیں گے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 174 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ایک ایسی قوم پیدا ہو گی جو قرآن پڑھے گی لیکن قرآن اس کے حلق سے نیچے نہ اترے گا ، جب بھی ان کا کوئی گروہ پیدا ہو گا ختم کر دیا جائے گا “ ، ابن عمر ؓ کہتے ہیں : میں نے بیسیوں بار رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ” جب بھی ان کا کوئی گروہ نکلے گا ختم کر دیا جائے گا ، یہاں تک کہ انہیں میں سے دجال نکلے گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 909 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جب کوئی شخص آخری تشہد (تحیات اور درود) سے فارغ ہو جائے تو چار چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگے : جہنم کے عذاب سے ، قبر کے عذاب سے ، موت و حیات کے فتنے سے ، اور مسیح دجال کے فتنے سے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 6368 --- ہم سے معلی بن اسد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا ، ان سے ہشام بن عروہ نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد عروہ بن زبیر نے اور ان سے عائشہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ کہا کرتے تھے « اللہم إني أعوذ بك من الكسل والہرم ، ‏‏‏‏ والمأثم والمغرم ، ‏‏‏‏ ومن فتنۃ القبر وعذاب القبر ، ‏‏‏‏ ومن فتنۃ النار وعذاب النار ، ‏‏‏‏ ومن شر فتنۃ الغنى ، ‏‏‏‏ وأعوذ بك من فتنۃ الفقر ، ‏‏‏‏ وأعوذ بك من فتنۃ المسيح الدجال ، ‏‏‏‏ اللہم اغسل عني خطاياى بماء الثلج والبرد ، ‏‏‏‏ ونق قلبي من الخطايا ، ‏‏‏‏ كما نقيت الثوب الأبيض من الدنس ، ‏‏‏‏ وباعد بيني وبين خطاياى كما باعدت بين المشرق والمغرب » ” اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سستی سے ، بہت زیادہ بڑھاپے سے ، گناہ سے ، قرض سے اور قبر کی آزمائش سے اور قبر کے عذاب سے اور دوزخ کی آزمائش سے اور دوزخ کے عذاب سے اور مالداری کی آزمائش سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں محتاجی کی آزمائش سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کی آزمائش سے ۔ اے اللہ ! مجھ سے میرے گناہوں کو برف اور اولے کے پانی سے دھو دے اور میرے دل کو خطاؤں سے اس طرح پاک و صاف کر دے جس طرح تو نے سفید کپڑے کو میل سے پاک صاف کر دیا اور مجھ میں اور میرے گناہوں میں اتنی دوری کر دے جتنی مشرق اور مغرب میں دوری ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 1328 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : « اللَّہُمَّ إِنِّى أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ النَّارِ وَفِتْنَۃِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ وَشَرِّ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ » ” یا اللہ ! پناہ مانگتا ہوں میں تیری قبر کے عذاب سے اور دوزخ کے عذاب سے اور زندگی اور موت سے فساد اور دجال کی برائی سے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1542 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ انہیں یہ دعا اسی طرح سکھاتے جس طرح قرآن کی سورۃ سکھاتے تھے ، فرماتے : « اللہم إني أعوذ بك من عذاب جہنم وأعوذ بك من عذاب القبر وأعوذ بك من فتنۃ المسيح الدجال وأعوذ بك من فتنۃ المحيا والممات » ” اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں جہنم کے عذاب سے ، تیری پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے ، تیری پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کے فتنے سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں زندگی اور موت کی آزمایشوں سے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 984 --- حکم البانی: حسن صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ تشہد کے بعد یہ کہتے تھے : « اللہم إني أعوذ بك من عذاب جہنم وأعوذ بك من عذاب القبر وأعوذ بك من فتنۃ الدجال وأعوذ بك من فتنۃ المحيا والممات » یعنی ” اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم کے عذاب سے ، تیری پناہ چاہتا ہوں قبر کے عذاب سے ، تیری پناہ چاہتا ہوں دجال کے فتنہ سے اور تیری پناہ چاہتا ہوں زندگی اور موت کے فتنے سے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 Next >>


Search took 0.139 seconds