حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: دجال
تمام کتب میں
303 رزلٹ
حدیث نمبر: 7408 --- ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، کہا ہم کو قتادہ نے خبر دی ، کہا میں نے انس ؓ سے سنا اور ان سے نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ نے جتنے نبی بھیجے ان سب نے جھوٹے کانے دجال سے اپنی قوم کو ڈرایا ، وہ دجال کانا ہو گا اور تمہارا رب (آنکھوں والا ہے) کانا نہیں ہے ، اس دجال کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھا ہوا ہو گا (لفظ) کافر ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 7344 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے ، ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے تو بچوں پر سے گزرے ۔ ان میں ابن صیاد تھا ۔ سب لڑکے (آپ ﷺ کو دیکھ کر) بھاگ گئے اور ابن صیاد بیٹھ گیا ۔ رسول اللہ ﷺ کو برا معلوم ہوا (کیونکہ آپ ﷺ کو گمان تھا گو یقین نہ تھا کہ یہ دجال ہے) آپ ﷺ نے فرمایا : ” تیرے ہاتھوں کو مٹی لگے ، تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں ۔ “ وہ بولا : نہیں ۔ بلکہ تم گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں ۔ سیدنا عمر ؓ نے کہا : یا رسول اللہ ! مجھ کو چھوڑئیے میں اس کو قتل کروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اگر یہ وہ ہے جو تو خیال کرتا ہے (یعنی دجال ہے) تو تو اس کو نہ مار سکے گا ۔ “ (اور جو دجال نہیں ہے تو اس کے مارنے سے کیا فائدہ) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
حدیث نمبر: 2246 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ حج یا عمرہ میں ابن صائد (ابن صیاد) میرے ساتھ تھا ، لوگ آگے چلے گئے اور ہم دونوں پیچھے رہ گئے ، جب میں اس کے ساتھ اکیلے رہ گیا تو لوگ اس کے بارے میں جو کہتے تھے اس کی وجہ سے میرے رونگٹے کھڑے ہونے لگے اور اس سے مجھے خوف محسوس ہونے لگا ، چنانچہ جب میں سواری سے اترا تو اس سے کہا : اس درخت کے پاس اپنا سامان رکھ دو ، پھر اس نے کچھ بکریوں کو دیکھا تو پیالہ لیا اور جا کر دودھ نکال لایا ، پھر میرے پاس دودھ لے آیا اور مجھ سے کہا : ابوسعید ! پیو ، لیکن میں نے اس کے ہاتھ کا کچھ بھی پینا پسند نہیں کیا ، اس وجہ سے جو لوگ اس کے بارے میں کچھ کہتے تھے (یعنی دجال ہے) چنانچہ میں نے اس سے کہا : آج کا دن سخت گرمی کا ہے اس لیے میں آج دودھ پینا بہتر نہیں سمجھتا ، اس نے کہا : ابوسعید ! میں نے ارادہ کیا ہے کہ ایک رسی سے اپنے آپ کو اس درخت سے باندھ لوں اور گلا گھونٹ کر مر جاؤں یہ اس وجہ سے کہ لوگ جو میرے بارے میں کہتے ہیں ، بدگمانی کرتے ہیں ، آپ بتائیے لوگوں سے میری باتیں بھلے ہی چھپی ہوں مگر آپ سے تو نہیں چھپی ہیں ؟ انصار کی جماعت ! کیا آپ لوگ رسول اللہ ﷺ کی حدیث کے سب سے بڑے جانکار نہیں ہیں ؟ کیا رسول اللہ ﷺ نے (دجال کے بارے میں) یہ نہیں فرمایا ہے کہ وہ کافر ہے ؟ جب کہ میں مسلمان ہوں ، کیا رسول اللہ ﷺ نے یہ نہیں فرمایا کہ وہ بانجھ ہے ؟ اس کی اولاد نہیں ہو گی ، جب کہ میں نے مدینہ میں اپنی اولاد چھوڑی ہے ، کیا رسول اللہ ﷺ نے یہ نہیں فرمایا کہ وہ مدینہ اور مکہ میں داخل نہیں ہو گا ؟ کیا میں مدینہ کا نہیں ہوں ؟ اور اب آپ کے ساتھ چل کر مکہ جا رہا ہوں ، ابو سعید خدری کہتے ہیں : اللہ کی قسم ! وہ ایسی ہی دلیلیں پیش کرتا رہا یہاں تک کہ میں کہنے لگا : شاید لوگ اس کے متعلق جھوٹ بولتے ہیں ، پھر اس نے کہا : ابوسعید ! اللہ کی قسم ! اس کے بارے میں آپ کو سچی بات بتاؤں ؟ اللہ کی قسم ! میں دجال کو جانتا ہوں ، اس کے باپ کو جانتا ہوں اور یہ بھی جانتا ہوں کہ وہ اس وقت زمین کے کس خطہٰ میں ہے تب میں نے کہا : تمہارے لیے تمام دن تباہی ہو ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  7k
حدیث نمبر: 1879 --- ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد نے ، ان سے ان کے دادا نے اور ان سے ابوبکرہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا مدینہ پر دجال کا رعب بھی نہیں پڑے گا اس دور میں مدینہ کے سات دروازے ہوں گے اور ہر دروازے پر دو فرشتے ہوں گے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: مدینہ میں دجال و طاعون داخل نہیں ہو سکتا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 54  -  2k
حدیث نمبر: 1880 --- ہم سے اسماعیل نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھے سے امام مالک نے بیان کیا ، ان سے نعیم بن عبداللہ المجمر نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مدینہ کے راستوں پر فرشتے ہیں نہ اس میں طاعون آ سکتا ہے نہ دجال ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: مدینہ میں دجال و طاعون داخل نہیں ہو سکتا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 54  -  2k
حدیث نمبر: 1053 --- ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں امام مالک رحمہ اللہ نے خبر دی ، انہیں ہشام بن عروہ نے ، انہیں ان کی بیوی فاطمہ بنت منذر نے ، انہیں اسماء بنت ابی بکر ؓ نے ، انہوں نے کہا کہ جب سورج کو گرہن لگا تو میں نبی کریم ﷺ کی بیوی عائشہ صدیقہ ؓ کے گھر آئی ۔ اچانک لوگ کھڑے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے اور عائشہ ؓ بھی نماز میں شریک تھی میں نے پوچھا کہ لوگوں کو بات کیا پیش آئی ؟ اس پر آپ نے آسمان کی طرف اشارہ کر کے سبحان اللہ کہا ۔ پھر میں نے پوچھا کیا کوئی نشانی ہے ؟ اس کا آپ نے اشارہ سے ہاں میں جواب دیا ۔ انہوں نے بیان کیا کہ پھر میں بھی کھڑی ہو گئی ۔ لیکن مجھے چکر آ گیا اس لیے میں اپنے سر پر پانی ڈالنے لگی ۔ جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کے بعد فرمایا کہ وہ چیزیں جو کہ میں نے پہلے نہیں دیکھی تھیں اب انہیں میں نے اپنی اسی جگہ سے دیکھ لیا ۔ جنت اور دوزخ تک میں نے دیکھی اور مجھے وحی کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ تم قبر میں دجال کے فتنہ کی طرح یا (یہ کہا کہ) دجال کے فتنہ کے قریب ایک فتنہ میں مبتلا ہو گے ۔ مجھے یاد نہیں کہ اسماء ؓ نے کیا کہا تھا آپ نے فرمایا کہ تمہیں لایا جائے گا اور پوچھا جائے گا کہ اس شخص (مجھ ﷺ ) کے بارے میں تم کیا جانتے ہو ۔ مومن یا یہ کہا کہ یقین کرنے والا (مجھے یاد نہیں کہ ان دو باتوں میں سے اسماء ؓ نے کون سی بات کہی تھی) تو کہے گا یہ محمد ﷺ ہیں آپ ﷺ نے ہمارے سامنے صحیح راستہ اور اس کے دلائل پیش کئے اور ہم آپ ﷺ پر ایمان لائے تھے اور آپ ﷺ کی بات قبول کی اور آپ ﷺ کا اتباع کیا تھا ۔ اس پر اس سے کہا جائے گا کہ تو مرد صالح ہے پس آرام سے سو جاؤ ہمیں تو پہلے ہی معلوم تھا کہ تو ایمان و یقین والا ہے ۔ منافق یا شک کرنے والا (مجھے معلوم نہیں کہ اسماء ؓ نے کیا کہا تھا) وہ یہ کہے گا کہ مجھے کچھ معلوم نہیں میں نے لوگوں سے ایک بات سنی تھی وہی میں نے بھی کہی (آگے مجھ کو کچھ حقیقت معلوم نہیں) ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: قبروں میں لوگ فتنہ دجال کی طرح آزمائے جائیں گے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 49  -  6k
حدیث نمبر: 4074 --- حکم البانی: ضعيف السند صحيح المتن دون الجمل التالية منعني القيلولة من الفرح وقرة العين فأحببت أن أنشر عليكم فرح نبيكم , ما أنا بمخبرتكم شيئا ولا سائلتكم , يظهر الحزن شديد التشكي , بين عمان , فزفر ثلاث زفرات , إلى هذا ينتهي فرحي... فاطمہ بنت قیس ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دن نماز پڑھائی ، اور منبر پر تشریف لے گئے ، اور اس سے پہلے جمعہ کے علاوہ آپ منبر پر تشریف نہ لے جاتے تھے ، لوگوں کو اس سے پریشانی ہوئی ، کچھ لوگ آپ کے سامنے کھڑے تھے کچھ بیٹھے تھے ، آپ ﷺ نے ہاتھ سے سب کو بیٹھنے کا اشارہ کیا اور فرمایا : ” اللہ کی قسم ! میں منبر پر اس لیے نہیں چڑھا ہوں کہ کوئی ایسی بات کہوں جو تمہیں کسی رغبت یا دہشت والے کام کا فائدہ دے ، بلکہ بات یہ ہے کہ میرے پاس تمیم داری آئے ، اور انہوں نے مجھے ایک خبر سنائی (جس سے مجھے اتنی مسرت ہوئی کہ خوشی کی وجہ سے میں قیلولہ نہ کر سکا ، میں نے چاہا کہ تمہارے نبی کی خوشی کو تم پر بھی ظاہر کر دوں) ، سنو ! تمیم داری کے ایک چچا زاد بھائی نے مجھ سے یہ واقعہ بیان کیا کہ (ایک سمندری سفر میں) ہوا ان کو ایک جزیرے کی طرف لے گئی جس کو وہ پہچانتے نہ تھے ، یہ لوگ چھوٹی چھوٹی کشتیوں پر سوار ہو کر اس جزیرے میں گئے ، انہیں وہاں ایک کالے رنگ کی چیز نظر آئی ، جس کے جسم پر کثرت سے بال تھے ، انہوں نے اس سے پوچھا : تو کون ہے ؟ اس نے کہا : میں جساسہ (دجال کی جاسوس) ہوں ، ان لوگوں نے کہا : تو ہمیں کچھ بتا ، اس نے کہا : (نہ میں تمہیں کچھ بتاؤں گی ، نہ کچھ تم سے پوچھوں گی) ، لیکن تم اس دیر (راہبوں کے مسکن) میں جسے تم دیکھ رہے ہو جاؤ ، وہاں ایک شخص ہے جو اس بات کا خواہشمند ہے کہ تم اسے خبر بتاؤ اور وہ تمہیں بتائے ، کہا : ٹھیک ہے ، یہ سن کر وہ لوگ اس کے پاس آئے ، اس گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ وہاں ایک بوڑھا شخص زنجیروں میں سخت جکڑا ہوا (رنج و غم کا اظہار کر رہا ہے ، اور اپنا دکھ درد سنانے کے لیے بے چین ہے) تو اس نے ان لوگوں سے پوچھا : تم کہاں سے آئے ہو ؟ انہوں نے جواب دیا : شام سے ، اس نے پوچھا : عرب کا کیا حال ہے ؟ انہوں نے کہا : ہم عرب لوگ ہیں ، تم کس کے بارے میں پوچھ رہے ہو ؟ اس نے پوچھا : اس شخص کا کیا حال ہے (یعنی محمد کا) جو تم لوگوں میں ظاہر ہوا ؟ انہوں نے کہا : ٹھیک ہے ، اس نے قوم سے دشمنی کی ، پھر اللہ نے اسے ان پر غلبہ...
Terms matched: 1  -  Score: 48  -  10k
حدیث نمبر: 4323 --- حکم البانی: صحيح... ابوالدرداء ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جس نے سورۃ الکہف کی ابتدائی دس آیتیں یاد کر لیں وہ دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسی طرح ہشام دستوائی نے قتادہ سے روایت کیا ہے مگر اس میں ہے : ” جس نے سورۃ الکہف کی آخری آیتیں یاد کیں “ ، شعبہ نے بھی قتادہ سے ” کہف کے آخر “ سے کے الفاظ روایت کئے ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 48  -  2k
حدیث نمبر: 3657 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 582... سیدنا ابودرداء ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”جس نے سورہ کہف کی ابتدائی دس آیات یاد کر لیں وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 48  -  1k
حدیث نمبر: 7130 --- ہم سے عبدان نے بیان کیا کہ مجھے میرے والد نے خبر دی ، انہیں شعبہ نے ، انہیں عبدالملک نے ، انہیں ربعی نے اور ان سے حذیفہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے دجال کے بارے میں فرمایا کہ اس کے ساتھ پانی اور آگ ہو گی اور اس کی آگ ٹھنڈا پانی ہو گی اور پانی آگ ہو گا ۔ ابومسعود ؓ نے بیان کیا کہ میں نے بھی یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 48  -  2k
حدیث نمبر: 7129 --- ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا ، ان سے صالح نے ، ان سے ابن شہاب نے ، ان سے عروہ نے اور ان سے عائشہ ؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، آپ اپنی نماز میں دجال کے فتنے سے پناہ مانگتے تھے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 425 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”مجھ کو ایک رات دکھلائی دیا کہ میں کعبہ کے پاس ہوں میں نے ایک آدمی کو دیکھا گیہوں رنگ جیسے کہ تم نے بہت اچھی گیہوں رنگ کے آدمی دیکھے ہوں اس کے کندھوں تک بال ہیں جیسے تو نے بہت اچھے کندھوں تک کے بال دیکھے ہوں اور بالوں میں کنگھی کی ہے ان میں سے پانی ٹپک رہا (یعنی ان میں تری اور تازگی ایسی ہے جیسے ان بالوں میں ہوتی ہے جو پانی سے بھرے ہوں یا درحقیقت ان میں سے پانی ٹپکتا ہے) اور تکیہ دئیے ہے دو آدمیوں پر یا دو آدمیوں کے کندھوں پر طواف کر رہا ہے کعبہ کا ۔ میں نے پوچھا : یہ کون ہے ؟ لوگوں نے کہا : یہ مسیح ہیں بیٹے مریم علیہ السلام کے ۔ پھر میں ایک شخص کو دیکھا ، گھونگر بال والا بہت گھونگر داہنی آنکھ کا کانا اس کی کانی آنکھ جیسے پھولا ہوا انگور ۔ میں نے پوچھا : یہ کون ہے ؟ لوگوں نے کہا : کہ مسیح دجال ہے ۔ “ (اللہ اس کے شر سے ہر مسلمان کو بچائے) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  3k
حدیث نمبر: 7133 --- ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا ، ان سے امام مالک نے بیان کیا ، ان سے نعیم بن عبداللہ بن المجمر نے بیان کیا ، اور ان سے ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مدینہ منورہ کے راستوں پر فرشتے پہرہ دیتے ہیں نہ یہاں طاعون آ سکتی ہے اور نہ دجال آ سکتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 4071 --- حکم البانی: صحيح... حذیفہ بن یمان ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” دجال بائیں آنکھ کا کانا ، اور بہت بالوں والا ہو گا ، اس کے ساتھ جنت اور جہنم ہو گی ، لیکن اس کی جہنم جنت اور اس کی جنت جہنم ہو گی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 7397 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جلدی کرو نیک اعمال کرنے کی چھ چیزوں سے پہلے ، ایک دجال کے نکلنے سے ، دوسرے دھواں ، تیسرے زمین کا جانور ، چوتھے آفتاب کا پچھم سے نکلنا ، پانچویں قیامت ، چھٹے موت ۔ “ (یعنی جب یہ باتیں آ جائیں گی تو نیک اعمال کا قابو جاتا رہے گا) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 7122 --- ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ، کہا مجھ سے اسماعیل نے بیان کیا ، ان سے قیس نے بیان کیا ، کہ مجھ سے مغیرہ بن شعبہ ؓ نے کہا کہ دجال کے بارے میں نبی کریم ﷺ سے جتنا میں نے پوچھا اتنا کسی نے نہیں پوچھا اور نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا تھا کہ اس سے تمہیں کیا نقصان پہنچے گا ۔ میں نے عرض کیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ روٹی کا پہاڑ اور پانی کی نہر ہو گی ، فرمایا کہ وہ اللہ پر اس سے بھی زیادہ آسان ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 4073 --- حکم البانی: صحيح... مغیرہ بن شعبہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ سے دجال کے بارے میں جتنے سوالات میں نے کئے ہیں ، اتنے کسی اور نے نہیں کئے ، (ابن نمیر کی روایت میں یہ الفاظ ہیں « أشد سؤالا مني » یعنی ” مجھ سے زیادہ سوال اور کسی نے نہیں کئے “ ، آخر آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا : ” تم اس کے بارے میں کیا پوچھتے ہو “ ؟ میں نے عرض کیا : لوگ کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ کھانا اور پانی ہو گا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ پر وہ اس سے بھی زیادہ آسان ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 427 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے راویت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”میں نے کعبہ کے پاس ایک شخص کو دیکھا ۔ جو گندم رنگ کا تھا اس کے بال لٹکے ہوئے تھے ، دونوں ہاتھ دو آدمیوں کے مونڈھوں پر رکھے تھا اور اس کے سر میں سے پانی بہہ رہا تھا ۔ میں نے پوچھا : یہ کون ہے ؟ لوگوں نے کہا : یہ عیسیٰ علیہ السلام ہیں مریم علیہ السلام کے بیٹے یا یوں کہا مسیح ہیں مریم کے بیٹے ، معلوم نہیں کون سا لفظ کہا ، پھر ان کے پیچھے میں نے ایک اور شخص دیکھا سرخ رنگ گھونگر بال والا داہنی آنکھ کا کانا سب سے زیادہ مشابہ اس سے قطن کا بیٹا ہے ، میں نے پوچھا : یہ کون ہے ؟ انہوں نے کہا : یہ مسیح دجال ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  3k
حدیث نمبر: 4072 --- حکم البانی: صحيح... ابوبکر صدیق ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم سے یہ حدیث بیان کی : ” دجال مشرق (پورب) کے ایک ملک سے ظاہر ہو گا ، جس کو « خراسان » کہا جاتا ہے ، اور اس کے ساتھ ایسے لوگ ہوں گے جن کے چہرے گویا تہ بہ تہ ڈھال ہیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 4319 --- حکم البانی: صحيح... عمران بن حصین ؓ کو کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو دجال کے متعلق سنے کہ وہ ظاہر ہو چکا ہے تو وہ اس سے دور ہی رہے کیونکہ قسم ہے اللہ کی ! آدمی اس کے پاس آئے گا تو یہی سمجھے گا کہ وہ مومن ہے ، اور وہ اس کا ان مشتبہ چیزوں کی وجہ سے جن کے ساتھ وہ بھیجا گیا ہو گا تابع ہو جائے گا “ راوی کو شک ہے کہ « مما یُبعث بہ » کہا ہے یا « لما یُبعث بہ » ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 Next >>


Search took 0.134 seconds