حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: دجال
کتاب/کتب میں "صحیح مسلم"
91 رزلٹ
حدیث نمبر: 7342 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” قیامت نہ قائم ہو گی یہاں تک کہ قریب تیس کے دجال جھوٹے پیدا ہوں گے (دجال کے معنی مکار فریبی) َ ہر ایک یہ کہے گا : میں اللہ کا رسول ہوں ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  1k
حدیث نمبر: 7213 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا : میں نے یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے نہیں بلکہ زید بن ثابت سے سنی ، وہ کہتے تھے : رسول اللہ ﷺ بنی نجار کے باغ میں ایک خچر پر جا رہے تھے ، ہم آپ ﷺ کے ساتھ تھے ، اتنے میں وہ خچر بھڑکا اور قریب ہوا کہ آپ ﷺ کو گرا دے ۔ وہاں پر چھ یا پانچ یا چار قبریں تھیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”کوئی جانتا ہے یہ قبریں کن کن کی ہیں ؟ “ ایک شخص بولا : میں جانتا ہوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”کب مرے ؟ “ وہ بولا : شرک کے زمانہ میں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”اس امت کا امتحان ہو گا قبروں میں ، پھر اگر تم دفن کرنا نہ چھوڑ دو تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا تم کو قبر کا عذاب سنا دیتا جو میں سن رہا ہوں ۔ “ بعد اس کے آپ ﷺ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : ”پناہ مانگو اللہ تعالیٰ کی جہنم کے عذاب سے ۔ “ لوگوں نے کہا : پناہ مانگتے ہیں ہم اللہ کی جہنم کے عذاب سے ۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا : ”پناہ مانگو اللہ تعالیٰ کی قبر کے عذاب سے ۔ “ لوگوں نے کہا : پناہ مانگتے ہیں ہم اللہ کی قبر کے عذاب سے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” : پناہ مانگو اللہ کی چھپے اور کھلے فتنوں سے ۔ “ لوگوں نے کہا : پناہ مانگتے ہیں ہم اللہ تعالیٰ کی چھپے اور کھلے فتنوں سے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”پناہ مانگو اللہ تعالیٰ کی دجال کے فتنہ سے ۔ “ لوگوں نے کہا : پناہ مانگتے ہیں ہم اللہ کی دجال کے فتنہ سے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  5k
حدیث نمبر: 7360 --- ‏‏‏‏ نافع سے روایت ہے ، سیدنا ابن عمر ؓ کہتے تھے میں ابن صیاد سے دو بار ملا ۔ ایک بار ملا تو میں نے لوگوں سے کہا : تم کہتے تھے کہ ابن صیاد دجال ہے ۔ انہوں نے کہا : نہیں اللہ کی قسم ! میں نے کہا : اللہ کی قسم تم نے مجھ کو جھوٹا کیا تم میں سے بعض لوگوں نے مجھ سے بیان کیا کہ وہ نہیں مرے گا یہاں تک کہ تم سب میں زیادہ مالدار اور صاحب اولاد ہو گا تو وہ ایسا ہی ہے آج کے دن ۔ وہ کہتے ہیں : پھر ابن صیاد نے ہم سے باتیں کیں ، پھر میں جدا ہوا ابن صیاد سے اور دوبارہ ملا تو اس کی آنکھ پھولی ہوئی تھی ۔ میں نے کہا : یہ تیری آنکھ کاکیا حال ہے جو میں دیکھ رہا ہوں ؟ وہ بولا : مجھے نہیں معلوم ۔ میں نے کہا : تیرے سر میں آنکھ ہے اور تجھے نہیں معلوم ۔ وہ بولا : اگر اللہ چاہے تو تیری اس لکڑی میں آنکھ پیدا کر دے ۔ پھر ایسی آواز نکالی جیسے گدھا زور سے آواز کرتا ہے ۔ نافع نے کہا : سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ ام المؤمنین حفصہ ؓ کے پاس گئے ان سے یہ حال بیان کیا ۔ انہوں نے کہا : تیرا کیا کام تھا ابن صیاد سے ۔ کیا تو نہیں جانتا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اول جو چیز دجال کو بھیجے گی لوگوں پر وہ اس کا غصہ ہے ۔ “ (یعنی غصہ اس کو نکالے گا) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  4k
حدیث نمبر: 422 --- ‏‏‏‏ مجاہد سے روایت ہے ، ہم سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ کے پاس بیٹھے تھے ۔ لوگوں نے ذکر کیا دجال کا اور کہا کہ اس کی دونوں آنکھوں کے بیچ میں کافر کا لفظ لکھا ہو گا ۔ سیدنا ابن عباس ؓ نے کہا : یہ تو میں نے نہیں سنا لیکن آپ ﷺ نے فرمایا : ”ابراہیم علیہ السلام تو ایسے ہیں جیسے تم اپنے صاحب کو دیکھتے ہو (یعنی میری مشابہ ہیں صورت میں) اور موسیٰ علیہ السلام ایک شخص ہیں گندم رنگ گھونگریالے بال والے یا گٹھے ہوئے بدن کے ، سرخ اونٹ پر سوار ہیں جس کی نکیل کھجور کی چھال کی ہے ، گویا میں ان کو دیکھ رہا ہوں جب اترتے ہیں وادی میں تو لبیک کہتے ہیں ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 419 --- ‏‏‏‏ قتادہ سے روایت ہے ، اس نے سنا ابوالعالیہ سے ، انہوں نے کہا : حدیث بیان کی ہم سے تمہارے نبی ﷺ کے چچا کے بیٹے سیدنا ابن عباس ؓ نے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جس رات مجھے معراج ہوا میں موسیٰ بن عمران علیہ السلام پر گزرا ۔ وہ ایک گندمی رنگ کے لمبے آدمی تھے ، گھونگریالے بال والے جیسے شنوءہ کے آدمی ہوتے ہیں اور میں نے دیکھا عیسٰی بن مریم علیہ السلام کو وہ میانہ قد تھے اور رنگ ان کا سرخ اور سفید تھا اور بال ان کے « سبط » چھٹے ہوئے تھے ۔ “ اور دکھلائے گئے ، آپ ﷺ کو مالک ، جہنم کے داروغہ اور دجال ان نشانیوں میں جو اللہ نے دکھلائیں ”تو مت شک کر آپ ﷺ کی ملاقات میں موسٰی علیہ السلام سے ۔ “ راوی نے کہا کہ قتادہ اس آیت کی یہی تفسیر کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے موسٰی علیہ السلام سے ملاقات کی ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1323 --- ‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے ، میں نے سنا رسول اللہ ﷺ سے ، آپ ﷺ نماز میں دجال کے فتنہ سے پناہ مانگتے تھے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 1332 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ پناہ مانگتے تھے قبر کے عذاب سے اور دوزخ کے عذاب سے اور دجال کے فتنہ سے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 418 --- ‏‏‏‏ قتادہ سے روایت ہے ، میں نے ابوعالیہ سے سنا ، وہ کہتے تھے : مجھے حدیث بیان کی تمہارے پیغمبر ﷺ کے چچا زاد بھائی نے ، یعنی سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ نے کہ رسول اللہ ﷺ نے ذکر کیا معراج کا تو فرمایا : ”موسیٰ علیہ السلام گندمی رنگ کے ایک لمبے آدمی تھے ۔ گویا شنوءہ (ایک قبیلہ ہے عرب میں) کے آدمی اور عیسیٰ علیہ السلام کو گھونگریالے بال والے میانہ قد کے ۔ اور بیان کیا مالک کا جو داروغہ ہے جہنم کا اور ذکر کیا دجال کا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 1329 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” پناہ مانگو اللہ کے ساتھ اللہ کے عذاب سے ، پناہ مانگو اللہ کی قبر کے عذاب سے ، پناہ مانگو اللہ کی دجال کے فتنہ سے ، پناہ مانگو اللہ کی زندگی اور موت کے فتنہ سے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 7354 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ، سیدنا عمر ؓ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ چند لوگوں میں ابن صیاد کے پاس گئے پھر اس کو دیکھا لڑکوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے بنی مغالہ کے پاس ۔ ان دنوں ابن صیاد جوانی کے قریب تھا اس کو خبر نہ ہوئی یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ نے اس کی پیٹھ پر اپنا ہاتھ مارا پھر آپ ﷺ نے اس سے پوچھا : ” کیا تو گواہی دیتا ہے اس بات کی کہ میں اللہ کا رسول ہوں ؟ “ ، ابن صیاد نے آپ ﷺ کی طرف دیکھا اور کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تم رسول ہو امی لوگوں کے (امی کہتے ہیں ان پڑھ اور بے تعلیم کو) پھر ابن صیاد نے رسول اللہ ﷺ سے کہا : تم گواہی دیتے ہو اس بات کی کہ میں اللہ کا رسول ہوں ؟ رسول اللہ ﷺ نے اس بات کا کچھ جواب نہ دیا یا اس سے درخواست نہ کی مسلمان ہونے کی (کیونکہ آپ ﷺ مایوس ہو گئے اس کے اسلام سے اور ایک روایت میں « فَرَفَصَہ ٗ » صاد مہملہ سے (یعنی آپ ﷺ نے اس کو لات سے مارا) اور فرمایا : ” میں ایمان لایا اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ۔ “ پھر رسول اللہ ﷺ نے اس سے پوچھا : ” تجھے کیا دکھائی دیتا ہے ؟ “ وہ بولا : میرے پاس کبھی سچا آتا ہے کبھی جھوٹا ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تیرا کام گڑبڑ ہو گیا ۔ “ (یعنی مخلوط حق وباطل دونوں سے) پھر آپ ﷺ نے فرمایا : ”میں نے تجھ سے پوچھنے کے لیے ایک بات دل میں چھپائی ہے ۔ “ ابن صیاد نے کہا : وہ « دخ » ہے (« دخ » بمعنی « دخان » یعنی دھواں) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ذلیل ہو ، تو اپنی قدر سے کہاں بڑھ سکتا ہے ۔ “ سیدنا عمر ؓ نے کہا : مجھے چھوڑئیے یا رسول اللہ ! میں سے اس کی گردن مارتا ہوں ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اگر وہ وہی ہے (یعنی دجال) تو تو اس کو مارنہ سکے گا اور جو وہ نہیں ہے تو تجھے اس کا مارنا بہتر نہیں ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  6k
حدیث نمبر: 1325 --- ‏‏‏‏ ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے ، کہ رسول اللہ ﷺ نماز میں یہ دعا مانگتے : « اللَّہُمَّ إِنِّى أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ اللَّہُمَّ إِنِّى أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ » ” یا اللہ ! میں پناہ مانگتا ہوں تیری قبر کے عذاب سے اور میں پناہ مانگتا ہوں تیری دجال کے فتنہ سے اور پناہ مانگتا ہوں میں تیری زندگی اور موت کے فتنہ سے ، یا اللہ ! پناہ مانگتا ہوں میں تیری گناہ اور قرضداری سے “ ، ایک شخص بولا : یا رسول اللہ ! آپ اکثر قرض داری سے کیوں پناہ مانگتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” جب آدمی قرض دار ہوتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے اور وعدہ خلافی کرتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1333 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ تحقیق رسول اللہ ﷺ ان کو یہ دعا سکھاتے تھے جس طرح ان کو قرآن کی سورت سکھاتے کہ ”کہو : « اللَّہُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَہَنَّمَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ » اے اللہ ! ہم پناہ مانگتے ہیں تجھ سے دوزخ کے عذاب سے ، قبر کے عذاب سے ، اور پناہ مانگتے ہیں تجھ سے دجال کے فتنہ سے اور پناہ مانگتے ہیں تجھ سے زندگی اور موت کے فتنہ سے ۔ “ کہا مسلم بن حجاج رحمہ اللہ نے پہنچا مجھ کو کہ طاؤس نے اپنے بیٹے سے کہا : تو نے نماز میں یہ دعا مانگی ؟ کہا : نہیں ۔ کہا : اپنی نماز پھر پڑھ تحقیق کہ طاؤس نے اس حدیث کو تین یا چار راویوں سے روایت کیا یا جیسا کہ کہا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1883 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوالدرداء ؓ نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا : ” جو یاد کرے سورۂ کہف کی اول کی دس آیتیں وہ دجال کے فتنہ سے بچے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 2098 --- ‏‏‏‏ عمرہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت سیدہ عائشہ ؓ سے آ کر سوال کرنے لگی اور اس نے کہا : اللہ تعالیٰ آپ ؓ کو عذاب قبر سے بچائے ۔ سیدہ عائشہ ؓ فرماتی ہیں : میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! کیا لوگوں کو قبروں میں عذاب ہو گا ؟ عمرہ نے کہا کہ سیدہ عائشہ ؓ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”اللہ کی پناہ ۔ “ پھر سوار ہوئے رسول اللہ ﷺ ایک دن صبح کو ایک سواری پر اور سورج گہن ہوا ۔ فرمایا سیدہ عائشہ ؓ نے کہ میں بھی نکلی اور عورتوں کے ساتھ حجروں کے پیچھے سے مسجد میں آئی اور رسول اللہ ﷺ اپنی سواری سے اترے اور اپنی نماز کی جگہ تک تشریف لے گئے جہاں ہمیشہ امامت کرتے نماز میں اور کھڑے ہوئے اور بہت لمبا قیام کیا ۔ اور لوگ آپ ﷺ کے پیچھے کھڑے ہو گئے ۔ سیدہ عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ پھر آپ ﷺ نے بہت لمبا قیام کیا پھر رکوع کیا اور لمبا رکوع ، پھر اٹھے اور بہت لمبا قیام کیا مگر وہ پہلے قیام سے کم تھا ، پھر رکوع کیا اور لمبا رکوع کیا ، مگر وہ پہلے رکوع سے کم تھا ، پھر سر اٹھایا اور آفتاب صف ہوا ۔ اور فرمایا : کہ ”میں نے تم کو دیکھا کہ تم قبروں میں جانچے جاؤ گے ، جیسے دجال کے وقت جانچے جاؤ گے ۔ “ عمرہ نے کہا کہ میں نے سیدہ عائشہ ؓ سے سنا کہ فرماتی تھیں کہ میں نے اس کے بعد سنا رسول اللہ ﷺ پناہ مانگا کرتے تھے دوزخ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  5k
حدیث نمبر: 2103 --- ‏‏‏‏ سیدہ اسماء ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں سورج گہن ہوا اور میں سیدہ عائشہ ؓ کے پاس گئی ۔ وہ نماز پڑھتی تھیں سو میں نے کہا کہ لوگوں کا کیا حال ہے کہ نماز پڑھ رہے ہیں ۔ تو انہوں نے اپنے سر سے آسمان کو اشارہ کیا ۔ میں نے کہا : ایک نشانی ہے ؟ (یعنی اللہ کی قدرت کی) انہوں نے اشارہ سے کہا : ہاں (اس سے معلوم ہوا کہ نماز میں ضرورت کے وقت اشارہ جائز ہے) پھر رسول اللہ ﷺ نے بہت لمبا قیام کیا کہ مجھے غش آنے لگا ۔ اور میں نے ایک مشک سے جو میرے بازو پر تھی اپنے سر اور منہ پر پانی ڈالنا شروع کیا ۔ اور رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے اور آفتاب کھل گیا ۔ اور رسول اللہ ﷺ نے خطبہ پڑھا اور اللہ کی حمد ثنا کی ۔ پھر اس کے بعد کہا : ” کوئی چیز ایسی نہیں رہی جسے میں نے پہلے نہ دیکھا تھا مگر یہاں میں نے اس کو کھڑے کھڑے دیکھ لیا یہاں تک کہ میں نے جنت اور دوزخ کو بھی دیکھا ۔ اور میری طرف وحی بھیجی گئی کہ تم اپنی قبروں میں جانچے جاؤ گے جیسے دجال کے فتنہ سے جانچے جاؤ گے اور ہر ایک کے پاس ایک آدمی آئے گا اور کہے گا کہ تو اس شخص کو کیا جانتا ہے ؟ پھر اگر قبر والا مؤمن ہے تو کہے گا کہ وہ محمد ﷺ ہیں اللہ کے بھیجے ہوئے اور ان پر رحمت کرے اور سلامتی ۔ وہ ہمارے پاس کھلے معجزے اور سیدھی راہ کی خبر لے کر آئے اور ہم نے ان کی حدیث قبول کی اور ان کا کہنا مانا ۔ تین بار وہ یہی جواب دے گا ۔ پھر وہ (یعنی فرشتہ) اسے سے کہے گا کہ تو سو جا ۔ اور ہم کو معلوم تھا کہ تو ایماندار ہے سو اچھا بھلا سوتا رہ ۔ اور منافق کہتا ہے (یعنی فرشتہ کو) کہ میں نہیں جانتا ۔ میں لوگوں سے سنتا تھا کچھ کہتے تھے سو میں نے بھی کہہ دیا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  5k
حدیث نمبر: 5624 --- ‏‏‏‏ سیدنا مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ سے دجال کے بارے میں کسی نے اتنا نہیں پوچھا جتنا میں نے پوچھا ۔ آخر آپ ﷺ نے فرمایا : ” بیٹا تو کیوں اس رنج میں ہے وہ تجھے رنج نہ دے گا ۔ “ میں نے عرض کیا ۔ لوگ کہتے ہیں اس کے ساتھ پانی کی نہریں اور روٹی کے پہاڑ ہوں گے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” وہ اسی سبب سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک ذلیل ہو گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 6453 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، تین باتیں جو میں نے سنیں رسول اللہ ﷺ سے بنی تمیم کے بارے میں اس کے بعد میں ہمیشہ ان سے محبت کرتا ہوں اور اسی مذکورہ حدیث کے معنی کی حدیث بیان کی ۔ اور اس میں یہ ہے کہ بنی تمیم کے لوگ معرکوں میں سب لوگوں سے زیادہ لڑنے والے ہیں اور دجال کا ذکر نہیں ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 6451 --- ‏‏‏‏ ابوزرعہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوہریرہ ؓ نے کہا : میں ہمیشہ محبت رکھتا ہوں بنی تمیم سے تین باتوں کی وجہ سے جو میں نے سنیں رسول اللہ ﷺ سے ، میں نے سنا ، آپ ﷺ فرماتے تھے : ”وہ سب سے زیادہ سخت ہیں میری امت میں دجال پر ۔ “ اور ان کے صدقے آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا : ”یہ ہماری قوم کے صدقے ہیں ۔ “ اور ایک عورت ان کی قیدی تھی سیدہ عائشہ ؓ کے پاس ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”اس کو آزاد کر دے یہ اسمعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 6871 --- ‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے ، « اللَّہُمَّ فَإِنِّى أَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَۃِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ وَفِتْنَۃِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَۃِ الْغِنَى وَمِنْ شَرِّ فِتْنَۃِ الْفَقْرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ فِتْنَۃِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ اللَّہُمَّ اغْسِلْ خَطَايَاىَ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّ قَلْبِى مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَبَاعِدْ بَيْنِى وَبَيْنَ خَطَايَاىَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اللَّہُمَّ فَإِنِّى أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْہَرَمِ وَالْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ » یعنی یا اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں جہنم کے فتنہ سے عذاب سے ، جہنم کے اور قبر کے عذاب سے اور امیری کے فتنہ سے اور فقیری کے فتنہ کی برائی سے اور پناہ مانگتا ہوں میں تیری دجال مسیح کے فتنہ کے شر سے ۔ یا اللہ ! میرے گناہوں کو دھو دے برف اور اولے کے پانی سے اور پاک کر دے میرا دل گناہوں سے جیسے تو نے پاک کر دیا سفید کپڑے کو میل کچیل سے اور دور کر دے گناہوں کو مجھ سے جیسے تو نے دور کیا مشرق کو مغرب سے (پورب کو پچھم سے) یا اللہ ! میں پناہ مانگتا ہوں تیری ، سستی ، بڑھاپے ، گناہ اور قرضداری سے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  5k
حدیث نمبر: 1328 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : « اللَّہُمَّ إِنِّى أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ النَّارِ وَفِتْنَۃِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ وَشَرِّ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ » ” یا اللہ ! پناہ مانگتا ہوں میں تیری قبر کے عذاب سے اور دوزخ کے عذاب سے اور زندگی اور موت سے فساد اور دجال کی برائی سے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 Next >>


Search took 0.143 seconds