حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: دجال
تمام کتب میں
303 رزلٹ
حدیث نمبر: 429 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ، میں نے سنا رسول ﷺ سے ، آپ ﷺ فرماتے تھے : ”میں سو رہا تھا اتنے میں میں نے اپنے تئیں دیکھا طواف کر رہا ہوں خانہ کعبہ کا اور ایک شخص کو دیکھا جو گندم رنگ تھا ، اس کے بال چھٹے ہوئے تھے ، سر سے پانی ٹپک رہا تھا یا بہہ رہا تھا ۔ میں نے پوچھا : یہ کون ہے ؟ لوگوں نے کہا : یہ مریم علیہا السلام کے بیٹے ہیں ، پھر میں چلا اور طرف دیکھنے لگا تو ایک شخص کو دیکھا ، سرخ رنگ موٹا ، داہنی آنکھ کا کانا گویا اس کی آنکھ پھولا ہوا انگور ہے ۔ میں نے کہا : یہ کون ہے ؟ انہوں نے کہا : یہ دجال ہے ۔ سب لوگوں میں اس سے زیادہ مشابہ ابن قطن ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 3643 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3983... سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”میں نے آج رات اپنے آپ کو خواب میں کعبہ کے پاس دیکھا ، میں نے ایک گندمی رنگ کا آدمی دیکھا تھا ، اس رنگ میں وہ انتہائی خوبصورت آدمی تھا ، اس کی بہت خوبصورت زلفیں تھیں ، اس نے کنگھی کر رکھی تھی اور ان سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے ، اس نے دو آدمیوں یا دو آدمیوں کے کندھوں پر ٹیک لگا رکھی تھی اور وہ بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا ۔ میں نے پوچھا یہ آدمی کون ہے ؟ کہا گیا کہ یہ مسیح بن مریم (‏‏‏‏علیہ السلام) ہیں ۔ پھر اچانک میں نے ایک اور آدمی دیکھا جو چھوٹے گھونگھریالے بالوں والا تھا ، اس کی دائیں آنکھ کانی تھی اور وہ خو شئہ انگور میں ابھرے ہوئے دا نے کی طرح لگتی تھی ۔ میں نے پوچھا : یہ کون ہے ؟ مجھے کہا گیا کہ یہ مسیح دجال ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  3k
حدیث نمبر: 5507 --- حکم البانی: سكت عنه الشيخ... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” میں جہنم کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ، قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ، مسیح دجال کے شر و فتنہ سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ، اور موت و زندگی کے فتنے کے شر سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 3351 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”مسیح دجال آئے گا مشرق کی طرف سے ارادہ اس کا مدینہ کا ہو گا یہاں تک کہ اترے گا کوہ احد کے پیچھے اور فرشتے اس کا منہ وہیں سے شام کی طرف پھیر دیں گے اور وہیں تباہ ہو جائے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 3350 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : کہ ” مدینہ کے ناکوں پر فرشتے ہیں کہ اس میں طاعون اور دجال نہیں آ سکتا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 4081 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ اسراء (معراج) کی رات رسول اللہ ﷺ نے ابراہیم ، موسیٰ اور عیسیٰ علیہم السلام سے ملاقات کی ، تو سب نے آپس میں قیامت کا ذکر کیا ، پھر سب نے پہلے ابراہیم علیہ السلام سے قیامت کے متعلق پوچھا ، لیکن انہیں قیامت کے متعلق کچھ علم نہ تھا ، پھر سب نے موسیٰ علیہ السلام سے پوچھا ، تو انہیں بھی قیامت کے متعلق کچھ علم نہ تھا ، پھر سب نے عیسیٰ بن مریم علیہما السلام سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا : قیامت کے آ دھمکنے سے کچھ پہلے (دنیا میں جانے کا) مجھ سے وعدہ لیا گیا ہے ، لیکن قیامت کے آنے کا صحیح علم صرف اللہ ہی کو ہے (کہ وہ کب قائم ہو گی) ، پھر عیسیٰ علیہ السلام نے دجال کے ظہور کا تذکرہ کیا ، اور فرمایا : میں (زمین پر) اتر کر اسے قتل کروں گا ، پھر لوگ اپنے اپنے شہروں (ملکوں) کو لوٹ جائیں گے ، اتنے میں یاجوج و ماجوج ان کے سامنے آئیں گے ، اور ہر بلندی سے وہ چڑھ دوڑیں گے ، وہ جس پانی سے گزریں گے اسے پی جائیں گے ، اور جس چیز کے پاس سے گزریں گے ، اسے تباہ و برباد کر دیں گے ، پھر لوگ اللہ سے دعا کرنے کی درخواست کریں گے ، میں اللہ سے دعا کروں گا کہ انہیں مار ڈالے (چنانچہ وہ سب مر جائیں گے) ان کی لاشوں کی بو سے تمام زمین بدبودار ہو جائے گی ، لوگ پھر مجھ سے دعا کے لیے کہیں گے تو میں پھر اللہ سے دعا کروں گا ، تو اللہ تعالیٰ آسمان سے بارش نازل فرمائے گا جو ان کی لاشیں اٹھا کر سمندر میں بہا لے جائے گی ، اس کے بعد پہاڑ ریزہ ریزہ کر دئیے جائیں گے ، اور زمین چمڑے کی طرح کھینچ کر دراز کر دی جائے گی ، پھر مجھے بتایا گیا ہے کہ جب یہ باتیں ظاہر ہوں تو قیامت لوگوں سے ایسی قریب ہو گی جس طرح حاملہ عورت کے حمل کا زمانہ پورا ہو گیا ہو ، اور وہ اس انتظار میں ہو کہ کب ولادت کا وقت آئے گا ، اور اس کا صحیح وقت کسی کو معلوم نہ ہو ۔ عوام (عوام بن حوشب) کہتے ہیں کہ اس واقعہ کی تصدیق اللہ کی کتاب میں موجود ہے : « حتى إذا فتحت يأجوج ومأجوج وہم من كل حدب ينسلون » ” یہاں تک کہ جب یاجوج و ماجوج کھول دئیے جائیں گے ، تو پھر وہ ہر ایک ٹیلے پر سے چڑھ دوڑیں گے “ (سورۃ الأنبياء : 96) ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  7k
حدیث نمبر: 1703 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 159... سیدنا زید بن ثابت ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ بنو نجار کے ایک باغ میں اپنے خچر پر سوار جا رہے تھے ، اچانک خچر بدک گیا اور قریب تھا کہ آپ ﷺ گر جائیں ۔ راوی حدیث جریری کے شک کے مطابق ادھر چار یا پانچ یا چھ قبریں تھیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” کون ان قبر والوں کو جانتا ہے ؟ “ ایک آدمی نے کہا : میں جانتا ہوں ۔ آپ ﷺ نے پوچھا : ”یہ لوگ کب مرے تھے ؟ “ اس نے کہا : شرک کی حالت میں ۔ (یہ سن کر) آپ ﷺ نے فرمایا : ” (انسانوں کی) امت کو قبروں میں آزمایا جاتا ہے اور اگر تمہارے دفن نہ کرنے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا کہ جو عذاب قبر میں سنتا ہوں وہ تمہیں بھی سنا دے ۔ “ سیدنا زید ؓ کہتے ہیں : پھر آپ ﷺ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور کہا : ” اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو عذاب قبر سے ۔ “ ہم نے کہا : ہم عذاب قبر سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے پھر فرمایا : ”عذاب قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو ۔ “ ہم نے کہا : ہم عذاب قبر سے اللہ کی پناہ طلب کرتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے پھر فرمایا : ” ظاہری اور باطنی فتنوں سے اللہ کی پناہ طلب کرو ۔ “ ہم نے کہا : ہم ظاہری اور باطنی فتنوں سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے پھر فرمایا : ” دجال کے فتنے سے اللہ کی پناہ طلب کرو ۔ “ ہم نے کہا : ہم دجال کے فتنے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتے ہیں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  5k
حدیث نمبر: 7384 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوزرعہ ؓ سے روایت ہے ، مدینہ میں مروان کے پاس تین مسلمان بیٹھے وہ قیامت کی نشانیاں بیان کر رہا تھا اور کہتا تھا : سب نشانیوں سے پہلے نشانی دجال کا نکلنا ہے ۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ نے کہا : مروان کی بات کچھ نہیں ۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، آپ ﷺ فرماتے تھے اور میں یہ حدیث نہیں بھولا پھر بیان کیا اسی طرح جیسے اوپر گزرا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 5506 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ قبر کے عذاب اور دجال کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگتے اور فرماتے : ” قبروں میں تمہاری آزمائش ہو گی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2244 --- حکم البانی: صحيح ، الصحيحة ( 2457 ) ... مجمع بن جاریہ انصاری ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ” ابن مریم علیہما السلام دجال کو باب لد کے پاس قتل کریں گے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں عمران بن حصین ، نافع بن عتبہ ، ابوبرزہ ، حذیفہ بن اسید ، ابوہریرہ ، کیسان ، عثمان ، جابر ، ابوامامہ ، ابن مسعود ، عبداللہ بن عمرو ، سمرہ بن جندب ، نواس بن سمعان ، عمرو بن عوف اور حذیفہ بن یمان ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 2243 --- حکم البانی: صحيح ، الصحيحة ( 1770 ) ... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ایمان یمن کی طرف سے نکلا ہے اور کفر مشرق (پورب) کی طرف سے ، سکون و اطمینان والی زندگی بکری والوں کی ہے ، اور فخر و ریاکاری فدادین یعنی گھوڑے اور اونٹ والوں میں ہے ، جب مسیح دجال احد کے پیچھے آئے گا تو فرشتے اس کا رخ شام کی طرف پھیر دیں گے اور شام ہی میں وہ ہلاک ہو جائے گا “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 1881 --- ہم سے ابراہیم بن المنذر نے بیان کیا ، ان سے ولید نے بیان کیا ، ان سے ابوعمرو اوزاعی نے بیان کیا ، ان سے اسحٰق نے بیان کیا ، ان سے انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کوئی ایسا شہر نہیں ملے گا جسے دجال پامال نہ کرے گا ، سوائے مکہ اور مدینہ کے ، ان کے ہر راستے پر صف بستہ فرشتے کھڑے ہوں گے جو ان کی حفاظت کریں گے پھر مدینہ کی زمین تین مرتبہ کانپے گی جس سے ایک ایک کافر اور منافق کو اللہ تعالیٰ اس میں سے باہر کر دے گا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 7391 --- ‏‏‏‏ ترجمہ وہی ہے جو اوپر گزرا ۔ اس میں یہ ہے کہ دجال اپنا خیمہ جرف کی شور زمین میں لگائے گا اور ہر منافق مرد اور عورت اس کے پاس چلے جائیں گے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 7392 --- ‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”دجال کے ساتھ ہو جائیں گے اصفہان کے ستر ہزار یہودی سیاہ چادریں اوڑھے ہوئے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 7396 --- ‏‏‏‏ تین آدمیوں جن میں سیدنا ابوقتادہ ؓ بھی ہیں سے روایت ہے کہ ہم ہشام بن عامر کے پاس سے گزر کر عمران بن حصین ؓ کے پاس جاتے تھے ۔ باقی حدیث عبدالعزیز بن مختار کی حدیث کی طرح ہے ۔ اس میں ہے کہ ”دجال سے بڑا کوئی فتنہ نہیں ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 5508 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کہا کرتے تھے : « اللہم إني أعوذ بك من عذاب القبر وأعوذ بك من عذاب النار وأعوذ بك من فتنۃ المحيا والممات وأعوذ بك من شر المسيح الدجال » ” اے اللہ ! میں عذاب قبر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، جہنم کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، موت و زندگی کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور مسیح دجال کے شر و فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  2k
حدیث نمبر: 7364 --- ‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” دجال کی دونوں آنکھوں کے درمیان یہ لکھا ہو گا ک ف ر یعنی کافر ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 7366 --- ‏‏‏‏ سیدنا حذیفہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”دجال بائیں آنکھ کا کانا ہو گا (اوپر ابن عمر کی حدیث میں گزرا کہ داہنی آنکھ کا کانا ہو گا اور دونوں میں سے ایک روایت میں سہو ہے ۔ غرض ایک آنکھ اس کی کانی ہو گی) گھنے بالوں والا ۔ اس کے ساتھ باغ ہو گا اور آگ ہو گی ۔ سو اس کی آگ تو باغ ہے اور اس کا باغ آگ ہے ۔ “ (علماء نے کہا : یہ بھی ایک آزمائش ہے اللہ پاک کی اپنے بندوں کے لیے تاکہ حق کو حق کرے اور جھوٹ کو جھوٹ ، پھر اس کو رسوا کرے اور لوگوں میں اس کی عاجزی ظاہر کرے) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 4316 --- حکم البانی: صحيح... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” کوئی ایسا نبی نہیں بھیجا گیا جس نے اپنی امت کو کانے اور جھوٹے دجال سے ڈرایا نہ ہو ، تو خوب سن لو کہ وہ کانا ہو گا اور تمہارا رب کانا نہیں ہے ، اور اس کی دونوں آنکھوں کے بیچ یعنی پیشانی پر ” کافر “ لکھا ہو گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
حدیث نمبر: 4315 --- حکم البانی: صحيح... ربعی بن حراش کہتے ہیں کہ حذیفہ ؓ اور ابن مسعود ؓ اکٹھا ہوئے تو حذیفہ نے کہا : دجال کے ساتھ جو چیز ہو گی میں اسے خوب جانتا ہوں ، اس کے ساتھ ایک نہر پانی کی ہو گی اور ایک آگ کی ، جس کو تم آگ سمجھتے ہو گے وہ پانی ہو گا ، اور جس کو پانی سمجھتے ہو گے وہ آگ ہو گی ، تو جو تم میں سے اسے پائے اور پانی پینا چاہے تو چاہیئے کہ وہ اس میں سے پئے جسے وہ آگ سمجھ رہا ہے کیونکہ وہ اسے پانی پائے گا ۔ ابومسعود بدری ؓ کہتے ہیں : اسی طرح میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 Next >>


Search took 0.131 seconds