حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: زکوۃ
کتاب/کتب میں "سنن ابی داود"
143 رزلٹ
حدیث نمبر: 1557 --- حکم البانی: صحيح ولكنه شاذ بهذا اللفظ... اس سند سے بھی زہری سے یہی روایت مروی ہے اس میں ہے ابوبکر ؓ نے کہا : اس (اسلام) کا حق یہ ہے کہ زکاۃ ادا کریں اور اس میں « عقالا » کا لفظ آیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1657 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ہم ڈول اور دیگچی عاریۃً دینے کو « ماعون » میں شمار کرتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1651 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ کا گزر کسی پڑی ہوئی کھجور پر ہوتا تو آپ کو اس کے لے لینے سے سوائے اس اندیشے کے کوئی چیز مانع نہ ہوتی کہ کہیں وہ صدقے کی نہ ہو ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1652 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک کھجور (پڑی) پائی تو فرمایا : ” اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہو تاکہ یہ صدقے کی ہو گی تو میں اسے کھا لیتا “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ہشام نے بھی اسے قتادہ سے اسی طرح روایت کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1653 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے نبی اکرم ﷺ کے پاس اس اونٹ کے سلسلہ میں بھیجا جو آپ ﷺ نے انہیں صدقے میں سے دیا تھا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1654 --- حکم البانی: صحيح... اس سند سے بھی ابن عباس ؓ سے اسی طرح کی روایت مروی ہے البتہ اس میں (ابوعبیدہ نے) یہ اضافہ کیا ہے کہ میرے والد اسے آپ ﷺ سے بدل رہے تھے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1655 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس گوشت لایا گیا ، آپ نے پوچھا : ” یہ گوشت کیسا ہے ؟ “ ، لوگوں نے عرض کیا : یہ وہ چیز ہے جسے بریرہ ؓ پر صدقہ کیا گیا ہے ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ اس (بریرہ) کے لیے صدقہ اور ہمارے لیے (بریرہ کی طرف سے) ہدیہ ہے “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: فقیر آدمی ، غنی یا آل ہاشم کے کسی فرد کو صدقہ کے مال سے ہدیہ دے سکتا ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1656 --- حکم البانی: صحيح م بزيادة قضيتين أخريين... بریدہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک عورت رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور کہا : میں نے ایک لونڈی اپنی ماں کو صدقہ میں دی تھی ، اب وہ مر گئی ہیں اور وہی لونڈی چھوڑ کر گئی ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تمہارا اجر پورا ہو گیا ، اور وہ لونڈی تیرے پاس ترکے میں لوٹ آئی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1650 --- حکم البانی: صحيح... ابورافع ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے بنی مخزوم کے ایک شخص کو صدقہ وصول کرنے کے لیے بھیجا ، اس نے ابورافع سے کہا : میرے ساتھ چلو اس میں سے کچھ تمہیں بھی مل جائے گا ، انہوں نے کہا : میں رسول اللہ ﷺ کے پاس جا کر پوچھ لوں ، چنانچہ وہ آپ کے پاس آئے اور دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” قوم کا غلام انہیں میں سے ہوتا ہے اور ہمارے لیے صدقہ لینا حلال نہیں “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: آل ہاشم کے کسی فرد یا ان کے کسی غلام کو زکاۃ وصول کرنے پر عامل مقرر نہیں کرنا چاہیئے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1649 --- حکم البانی: صحيح... مالک بن نضلہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ہاتھ تین طرح کے ہیں : اللہ کا ہاتھ جو سب سے اوپر ہے ، دینے والے کا ہاتھ جو اس کے بعد ہے اور لینے والے کا ہاتھ جو سب سے نیچے ہے ، لہٰذا جو ضرورت سے زائد ہو اسے دے دو اور اپنے نفس کی بات مت مانو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1659 --- حکم البانی: صحيح... اس سند سے بھی ابوہریرہ ؓ نے نبی اکرم ﷺ سے اسی طرح روایت کی ہے البتہ اس میں اونٹ کے قصے میں آپ ﷺ کے قول : « لا يؤدي حقہا ‏ ‏ ‏.‏ قال ‏ ‏ ومن حقہا حلبہا يوم وردہا » کا جملہ بھی ہے (یعنی ان کے حق میں سے یہ ہے کہ جب وہ پانی پینے (گھاٹ پر) آئیں تو ان کو دوہے) ، (اور دوہ کر مسافروں نیز دیگر محتاجوں کو پلائے) ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1644 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ انصار کے کچھ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ سے مانگا تو آپ نے انہیں دیا ، انہوں نے پھر مانگا ، آپ ﷺ نے پھر دیا ، یہاں تک کہ جو کچھ آپ کے پاس تھا ، ختم ہو گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” میرے پاس جو بھی مال ہو گا میں اسے تم سے بچا کے رکھ نہ چھوڑوں گا ، لیکن جو سوال سے بچنا چاہتا ہے اللہ اسے بچا لیتا ہے ، جو بے نیازی چاہتا ہے اللہ اسے بے نیاز کر دیتا ہے ، جو صبر کی توفیق طلب کرتا ہے اللہ اسے صبر عطا کرتا ہے ، اور اللہ نے صبر سے زیادہ وسعت والی کوئی نعمت کسی کو نہیں دی ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1660 --- حکم البانی: حسن لغيره... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس طرح کا قصہ سنا تو راوی نے ان سے یعنی ابوہریرہ ؓ سے پوچھا : اونٹوں کا حق کیا ہے ؟ انہوں نے کہا : تم اچھا اونٹ اللہ کی راہ میں دو ، زیادہ دودھ دینے والی اونٹنی عطیہ دو ، سواری کے لیے جانور دو ، جفتی کے لیے نر کو مفت دو اور لوگوں کو دودھ پلاؤ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1661 --- حکم البانی: صحيح... عبید بن عمر کہتے ہیں کہ ایک شخص نے پوچھا : اللہ کے رسول ! اونٹوں کا حق کیا ہے ؟ پھر اس نے اوپر جیسی روایت ذکر کی ، البتہ اس میں اتنا اضافہ کیا ہے « وإعارۃ دلوہا » (اس کے تھن دودھ دوہنے کے لیے عاریۃً دینا) ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1662 --- حکم البانی: صحيح... جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے حکم دیا کہ جو دس وسق کھجور توڑے تو ایک خوشہ مسکینوں کے واسطے مسجد میں لٹکا دے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1663 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے ، اتنے میں ایک شخص اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر آیا اور دائیں بائیں اسے پھیرنے لگا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جس کے پاس کوئی فاضل (ضرورت سے زائد) سواری ہو تو چاہیئے کہ اسے وہ ایسے شخص کو دیدے جس کے پاس سواری نہ ہو ، جس کے پاس فاضل توشہ ہو تو چاہیئے کہ اسے وہ ایسے شخص کو دیدے جس کے پاس توشہ نہ ہو ، یہاں تک کہ ہمیں گمان ہوا کہ ہم میں سے فاضل چیز کا کسی کو کوئی حق نہیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1648 --- حکم البانی: صحيح ق ورواية المتعففة شاذة... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اور آپ منبر پر تھے صدقہ کرنے کا ، سوال سے بچنے اور مانگنے کا ذکر کر رہے تھے کہ : ” اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے ، اور اوپر والا ہاتھ (اللہ کی راہ میں) خرچ کرنے والا ہاتھ ہے ، اور نیچے والا ہاتھ سوال کرنے والا ہاتھ ہے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اس حدیث میں ایوب کی نافع سے روایت پر اختلاف کیا گیا ہے ، عبدالوارث نے کہا : « اليد العليا المتعففۃ » (اوپر والا ہاتھ وہ ہے جو مانگنے سے بچے) ، اور اکثر رواۃ نے حماد بن زیدی سے روایت میں : « اليد العليا المنفقۃ » نقل کیا ہے (یعنی اوپر والا ہاتھ دینے والا ہاتھ ہے) اور ایک راوی نے حماد سے « المتعففۃ » روایت کی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 1647 --- حکم البانی: صحيح... ابن ساعدی کہتے ہیں کہ عمر ؓ نے مجھے صدقے پر عامل مقرر کیا تو جب میں اس کام سے فارغ ہوا اور اسے ان کے حوالے کر دیا تو انہوں نے میرے لیے محنتانے (اجرت) کا حکم دیا ، میں نے عرض کیا : میں نے یہ کام اللہ کے لیے کیا اور میرا بدلہ اللہ کے ذمہ ہے ، عمر ؓ نے کہا : جو تمہیں دیا جا رہا ہے اسے لے لو ، میں نے بھی یہ کام رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں کیا تھا ، آپ ﷺ نے مجھے دینا چاہا تو میں نے بھی وہی بات کہی جو تم نے کہی ، اس پر رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا : ” جب تمہیں کوئی چیز بغیر مانگے ملے تو اس میں سے کھاؤ اور صدقہ کرو “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: عاملین زکاۃ زکاۃ وصول کرنے والے لوگ زکاۃ سے معاوضہ لے سکتے ہیں خواہ غنی ہی ہوں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 1664 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ جب آیت کریمہ « والذين يكنزون الذہب والفضۃ » نازل ہوئی تو مسلمانوں پر بہت گراں گزری تو عمر ؓ نے کہا : تمہاری اس مشکل کو میں رفع کرتا ہوں ، چنانچہ وہ (نبی اکرم ﷺ کے پاس) گئے اور عرض کیا : اللہ کے نبی ! آپ کے صحابہ پر یہ آیت بہت گراں گزری ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ نے زکاۃ صرف اس لیے فرض کی ہے کہ تمہارے باقی مال پاک ہو جائیں (جس مال کی زکاۃ نکل جائے وہ کنز نہیں ہے) اور اللہ نے میراث کو اسی لیے مقرر کیا تاکہ بعد والوں کو ملے “ ، اس پر عمر ؓ نے تکبیر کہی ، پھر آپ ﷺ نے عمر ؓ سے فرمایا : ” کیا میں تم کو اس کی خبر نہ دوں جو مسلمان کا سب سے بہتر خزانہ ہے ؟ وہ نیک عورت ہے کہ جب مرد اس کی طرف دیکھے تو وہ اسے خوش کر دے اور جب وہ حکم دے تو اسے مانے اور جب وہ اس سے غائب ہو تو اس کی حفاظت کرے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 1637 --- حکم البانی: ضعيف... ابوسعید ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کسی مالدار کے لیے صدقہ حلال نہیں سوائے اس کے کہ وہ اللہ کی راہ میں ہو یا مسافر ہو یا اس کا کوئی فقیر پڑوسی ہو جسے صدقہ کیا گیا ہو پھر وہ تمہیں ہدیہ دیدے یا تمہاری دعوت کرے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : نیز اسے فراس اور ابن ابی لیلیٰ نے عطیہ سے ، عطیہ نے ابوسعید ؓ سے اور ابوسعید نے نبی اکرم ﷺ سے اسی کے مثل روایت کیا ہے ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: دوران سفر میں ضرورت پڑنے پر مسافر کو زکاۃ دینی جائز ہے ، خواہ اپنے گھر میں غنی ہو ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
Result Pages: 1 2 3 4 5 6 7 8 Next >>


Search took 0.138 seconds