1. سلسلہ احادیث صحیحہ --- زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ --- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جذبہ انفاق [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 928 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2978... سیدہ فاطمہ بنت قیس ؓ کہتی ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس ایک ہار لے کر آئی ، اس میں ستر (۷۰) مثقال سونا تھا ۔ میں کہا : اے اللہ کے رسول ! اس میں سے اللہ تعالیٰ کا مقرر کردہ فریضہ (زکوۃ) لے لیں ۔ آپ ﷺ نے ایک اور تین چوتھائی مثقال لے لیا اور باقی واپس کر دیا ۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ وہ حصہ لیں جو اللہ تعالیٰ نے مقرر کیا ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے وہ مال ان چھ اصناف اور ان کے علاوہ دوسروں پر تقسیم کیا اور فرمایا : ”فاطمہ ! بے شک حق تعالیٰ نے تیرے لیے کچھ بھی باقی نہیں چھوڑا ۔ “ میں نے کہا : اللہ کے رسول ! میں اپنے لیے اس چیز کو پسند کروں گی جس پر اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول راضی ہوں گے ۔
2. سلسلہ احادیث صحیحہ --- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان --- ایمان کی مٹھاس کس کو نصیب ہوتی ہے [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 188 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1046... سیدنا عبداللہ بن معاویہ غاضری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جس نے یہ تین امور سر انجام دئیے وہ ایمان کا مزہ چکھ لے گا : جس نے صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کی وہی معبود برحق ہے ، اپنے دل کی خوشی کے ساتھ زکوۃ ادا کی ، جو ہر سال فرض ہوتی ہے ، نیز زکوۃ میں بہت بوڑھا ، بیمار ، مریض اور گھٹیا جانور نہیں دیا ۔ معتدل و متوسط چیز ہونی چاہیے کیونکہ اللہ تعالی نے نہ بہت بہتر چیز کا مطالبہ کیا اور نہ گھٹیا چیز کا حکم دیا ۔ “ اور ایک روایت میں ہے : ”اس نے اپنے نفس کا تزکیہ کیا ۔ “ ایک آدمی نے پوچھا : تزکیہ نفس کیسے ہوتا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”آدمی کا یہ جان لینا کہ اللہ تعالی اس کے ساتھ ہوتا ہے ، وہ جہاں بھی ہو“
3. سلسلہ احادیث صحیحہ --- خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان --- ابن آدم کا حریص ہونا [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 1105 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1639... سیدنا ابوواقد لیشی ؓ کہتے ہیں : جب رسول اللہ ﷺ پر وحی نازل ہوتی تو ہم آپ کے پاس آتے تھے ۔ ایک دن آپ نے ہمیں بیان کیا : ”بے شک اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ہم نے تو نماز قائم کرنے اور زکوۃ ادا کرنے کے لیے مال نازل کیا ہے ، اگر آدم کے بیٹے کے پاس ایک وادی ہو تو وہ پسند کرے گا کہ اس کے پاس دو وادیاں ہوں اور اگر اس کے پاس دو وادیاں ہوں تو وہ چاہے گا کہ اس کے پاس تیسری بھی ہو ۔ بس مٹی ہی ہے جو آدم کے پیٹ کو بھر دیتی ہے اور جو اللہ تعالیٰ کی طرف توبہ کرتا ہے ، وہ اس کی توبہ قبول کرتا ہے ۔ “
4. سلسلہ احادیث صحیحہ --- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان --- اسلام کی علامات [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 167 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 333... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا : ”راستے کی طرح اسلام کی بھی کچھ نشانیاں اور علامتیں ہیں ۔ ان میں سے بعض یہ ہیں : اللہ پر ایمان لانا اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا ، نماز قائم کرنا ، زکوۃ ادا کرنا ، رمضان کے روزے رکھنا ، بیت اللہ کا حج کرنا ، نیکی کا حکم دینا ، برائی سے روکنا ، گھر والوں پر داخل ہوتے وقت ان پر سلام کرنا اور لوگوں کے پاس سے گزرتے وقت انہیں سلام کہنا ۔ جس نے ان امور میں سے کسی میں کمی کی تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ اس نے اسلام کی ایک شق ترک کر دی اور جس نے ان تمام چیزوں کو ترک کر دیا ، اس نے تو اسلام کی طرف اپنی پیٹھ پھیر دی (یا اسلام کو پس پشت ڈال دیا) ۔ “
5. سلسلہ احادیث صحیحہ --- سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا --- دوران سفر تنہائی سے منع کر دیا [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 2108 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2658... سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی خیبر سے نکلا ، دو آدمی اس کے پیچھے چل پڑے اور ایک ان دونوں کے پیچھے ۔ (آخری آدمی) ان دو سے کہتا رہا : لوٹ آؤ ۔ حتی کہ ان کو پا لیا اور واپس لوٹا دیا ، پھر پہلے کو جا ملا اور اسے کہا : یہ دو شیطان تھے ، میں ان کو پھسلاتا رہا ، حتیٰ کہ ان کو واپس کر دیا ۔ جب تو رسول اللہ ﷺ کے پہنچے تو آپ کو میرا سلام دینا اور بتلانا کہ میں ادھر زکوۃ جمع کر رہا ہوں ، اگر وہ آپ کے لیے مناسب ہے تو ہم بھیج دیں گے ۔ جب وہ آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس پہنچا تو سارا واقعہ بیان کیا ، اس وقت آپ ﷺ نے خلوت سے منع کر دیا ۔
6. سلسلہ احادیث صحیحہ --- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان --- کب تک لوگوں سے قتال کیا جائے ؟ [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 130 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 408... سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کرتا رہوں گا ، یہاں تک کہ وہ اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں ۔ (اس توحید اور رسالت کے اقرار کے بعد) وہ نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کریں ۔ جب وہ ایسا کر لیں گے تو مجھ سے وہ اپنا خون اور اپنا مال محفوظ کر لیں گے ، سوائے حق اسلام کے ۔ اور ان (کے باطن) کا حساب اللہ کے سپرد ہو گا ۔ “
7. سلسلہ احادیث صحیحہ --- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان --- اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امان کن صفات کی بنا پر ہے ؟ غیر اسلامی ممالک میں سکونت پذیر ہونا کیسا ہے ؟ ہجرت کا حکم باقی ہے [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 171 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2857... یزید بن عبداللہ بن خیر کہتے ہیں : ہم مربد میں بیٹھے ہوئے تھے ، ہمارے پاس ایک پراگندہ بالوں والا ایک بدو آیا ، اس کے پاس کھال کے یا چمڑے کے تھیلے کا ایک ٹکڑا تھا ۔ ہم نے کہا : یہ آدمی تو شہری لگتا ہے ۔ اس نے کہا : جی ہاں ، یہ خط ہے ، رسول اللہ ﷺ نے میرے لئے لکھا تھا ۔ لوگوں نے کہا : ہمیں دیجئے ۔ میں نے وہ پکڑ لیا اور پڑھا ، اس میں لکھا ہوا تھا : بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خط رسول اللہ ﷺ کی طرف سے بنو زہیر بن اقیش کی طرف ہے ۔ بنو زہیر ، عکل کا قبیلہ تھا ۔ اگر تم گواہی دے دو کہ اللہ ہی معبود برحق ہے ، نماز قائم کرو ، زکوۃ ادا کرو ، مشرکوں سے الگ ہو جاؤ اور غنیمتوں میں سے پانچواں حصہ ، نبی ﷺ کا حصہ آپ ﷺ کا منتخب حصہ دے دو تو تم اللہ تعالی کی امان اور رسول اللہ ﷺ کی امان میں آ جاؤ گے ۔ “
8. سلسلہ احادیث صحیحہ --- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان --- اسلام کی علامات [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 168 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 369... سیدنا معاویہ بن حیدہ ؓ کہتے ہیں : میں نے کہا : اے اللہ کے نبی ! میں نے اپنی انگلیوں کی تعداد کے برابر قسمیں اٹھائی تھیں کہ میں نہ آپ کے پاس آؤں گا اور نہ آپ کا دین اختیار کروں گا ، لیکن اب میں آ گیا ہوں ۔ میں ایک بےسمجھ سا انسان ہوں اور مجھے اللہ اور رسول کی سکھائی ہوئی صرف چند معلومات کا علم ہے ، اب میں اللہ تعالی کی ذات کا واسطہ دے کر آپ سے سوال کرتا ہوں کہ آپ کے رب نے آپ کو کون سی چیز کے ساتھ مبعوث کیا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”اسلام کے ساتھ ۔ “ میں نے کہا : اسلام کی علامتیں کیا ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”تیرا یہ کہنا کہ میں نے اپنا چہرہ اللہ تعالی کے لئے مطیع کر دیا اور اس کے حق میں دستبردار ہو گیا اور نماز قائم کرنا اور زکوۃ ادا کرنا ۔ ہر مسلمان دوسرے مسلمان کے لئے حرمت والا ہے ، (اس مذہب میں) دو بھائی ایک دوسرے کی مدد کرنے والے ہوتے ہیں اور اللہ تعالی مشرک کے مسلمان ہونے کے بعد اس کا کوئی عمل اس وقت تک قبول نہیں کرتا جب تک وہ مشرکوں کو چھوڑ کر مسلمانوں کی طرف نہ آ جائے ۔ “
9. سلسلہ احادیث صحیحہ --- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان --- مشرکوں کی صحبت کی نحوست [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 172 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 369... سیدنا معاویہ بن حیدہ ؓ کہتے ہیں : میں نے کہا : اے اللہ کے نبی ! میں نے اپنی انگلیوں کی تعداد کے برابر قسمیں اٹھائی تھیں کہ میں نہ آپ کے پاس آؤں گا اور نہ آپ کا دین اختیار کروں گا ، لیکن اب میں آ گیا ہوں ۔ میں ایک بےسمجھ سا انسان ہوں اور مجھے اللہ اور رسول کی سکھائی ہوئی صرف چند معلومات کا علم ہے ، اب میں اللہ تعالی کی ذات کا واسطہ دے کر آپ سے سوال کرتا ہوں کہ آپ کے رب نے آپ کو کون سی چیز کے ساتھ مبعوث کیا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”اسلام کے ساتھ ۔ “ میں نے کہا : اسلام کی علامتیں کیا ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”تیرا یہ کہنا کہ میں نے اپنا چہرہ اللہ تعالی کے لئے مطیع کر دیا اور اس کے حق میں دستبردار ہو گیا اور نماز قائم کرنا اور زکوۃ ادا کرنا ۔ ہر مسلمان دوسرے مسلمان کے لئے حرمت والا ہے ، (اس مذہب میں) دو بھائی ایک دوسرے کی مدد کرنے والے ہوتے ہیں اور اللہ تعالی مشرک کے مسلمان ہونے کے بعد اس کا کوئی عمل اس وقت تک قبول نہیں کرتا جب تک وہ مشرکوں کو چھوڑ کر مسلمانوں کی طرف نہ آ جائے ۔ “
10. سلسلہ احادیث صحیحہ --- زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ --- جانوروں کی زکوٰۃ کہاں وصول کی جائے ؟ [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 959 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1779... سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”مسلمانوں سے (ان کے مویشیوں کی) زکوٰۃ پانی کے گھاٹ پر وصول کی جائے ۔ “
11. سلسلہ احادیث صحیحہ --- زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ --- غلام اور لونڈی کو آزاد کرنے کا ثواب [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 971 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2611... سیدنا ابوامامہ ؓ وغیرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ” (۱) جس مسلمان نے کسی مسلمان غلام کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے آگ سے آزادی (کا سبب بنے گا) ، اس کا ہر عضو اس کے ہر عضو کو کفایت کرے گا ۔ (۲) جس مسلمان نے دو مسلمان عورتوں کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے جہنم کی آگ سے چھٹکارے (کا سبب) بنیں گی ، ان دونوں کے ہر دو عضو آزاد کنندہ کے ہر عضو کو کفایت کریں گے ۔ (۳) جس مسلمان عورت نے مسلمان عورت کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے جہنم کی آگ سے (آزادی کا سبب) بنے گی ، اس کا ہر عضو اس کے ہر عضو کا کفایت کرے گا ۔ “
12. سلسلہ احادیث صحیحہ --- زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ --- زکوٰۃ کے علاوہ بھی مال میں حق ہے [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 968 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2438... بہز بن حکیم اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سیدنا معاویہ بن حیدہ ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جب آدمی اپنے آزاد شدہ (یا کسی رشتہ دار) کے پاس آ کر اس سے اس کی ضرورت سے زائد کسی چیز کا سوال کرتا ہے ، لیکن وہ نہیں دیتا تو روز قیامت اس کے لیے ایک سانپ لایا جائے گا جو اس کی روکی ہوئی زائد ضرورت چیز کو منہ میں پھیرائے گا ۔ “
13. سلسلہ احادیث صحیحہ --- زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ --- مشرکین سے تحفہ لینا کیسا ہے ؟ [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 970 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1727... عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن کعب بن مالک سلمی سے روایت ہے کہ عامر بن مالک بن جعفر ، جسے « ملاعب الاسنۃ » یعنی تیروں سے کھیلنے والا کہا جاتا تھا ، رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا ، اس حال میں کہ وہ مشرک تھا ، آپ نے اس پر اسلام پیش کیا ، لیکن اس نے قبول کرنے سے انکار کر دیا ، پھر اس نے رسول اللہ ﷺ کو تحفہ پیش کیا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ”میں مشرک کا تحفہ قبول نہیں کرتا ۔ “
14. سلسلہ احادیث صحیحہ --- زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ --- زکوٰۃ ادا کرنے والوں کا دنیوی انجام ، اسلام کی زبوں حالی اور احادیث کی پیش گوئی [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 966 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 106... سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ متوجہ ہوئے اور فرمایا : ”مہاجرو ! پانچ (آزمائشیں) ہیں جن میں تم مبتلا ہو گے اور میں اس بات سے اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتا ہوں کہ تم ان کو پاؤ : (۱) جب کسی قوم میں بدکاری عام ہو جاتی ہے اور وہ اعلانیہ اس کا ارتکاب کرتے ہیں تو ان میں طاعون اور مختلف بیماریاں ، جو ان کے اسلاف میں نہیں تھیں ، پھیل جاتی ہیں ۔ (۲) جب لوگ ماپ تول میں کمی کرتے ہیں تو انہیں قحط سالیاں ، سخت تکلیفیں اور بادشاہوں کے ظلم دبوچ لیتے ہیں ۔ (۳) جب لوگ زکوٰۃ ادا کرنے سے رک جاتے ہیں تو آسمان سے بارش کا نزول بند ہو جاتا ہے اور اگر چوپائے نہ ہوتے تو ان پر بارش نازل نہ ہوتی ۔ (۴) جب یہ لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے عہد و پیمان کو توڑتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان پر ان کے دشمنوں جن کا تعلق ان کے غیروں سے ہوتا ہے کو مسلط کر دیتا ہے جو ان سے ان کے بعض اموال چھین لیتے ہیں اور (۵) جب مسلمانوں کے حکمران اللہ تعالیٰ کی کتاب کے مطابق فیصلہ نہیں کرتے اور اس کے نازل کردہ قوانین کو ترجیح نہیں دیتے تو اللہ تعالیٰ اس کو آپس میں لڑا دیتا ہے ۔ “
15. سلسلہ احادیث صحیحہ --- زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ --- اونٹوں کی زکوٰۃ کی تفصیل [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 967 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2192... سیدنا ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”پانچ سے کم اونٹوں پر کوئی زکوٰۃ نہیں اور نہ چار اونٹوں پر زکوٰۃ ہے ، جب ان کی تعداد پانچ سے نو تک ہو تو ایک بکری ، جب دس سے چودہ تک ہو تو دو بکریاں ، جب پندرہ سے انیس تک ہو تو تین بکریاں اور بیس سے چوبیس تک ہو تو چار بکریاں زکوٰۃ میں دی جایئں گی ۔ جب اونٹوں کی تعداد پچیس سے بڑھ کر پینتیس ہو جائے تو اس تعداد پر بنت مخاض (ایک سالہ اونٹنی) ۔ اگر یہ میسر نہ ہو تو پھر ابن لبون (دو سالہ نر بچہ) دے دیا جائے گا ۔ جب تعداد چھتیس سے بڑھ کر پینتالیس تک پہنچ جائے تو بنتِ لبون (دو سالہ اونٹنی) ، اگر تعداد چھیالیس ہو جائے تو ساٹھ تک ایک عددِ حقہّ (تین سالہ اونٹنی) ، اگر تعداد اکسٹھ ہو جائے تو پچھتر تک جذعہ (چار سالہ اونٹنی) ، اگر اس سے تعداد بڑھ جائے تو نوے تک دو عدد بنتِ لبون (دو سالہ اونٹنیاں) ، اگر اس سے تعداد بڑھ جائے تو ایک سو بیس تک دو عدد حقے (تین سالہ اونٹنیاں) ۔ (ایک سو بیس کی تعداد) کے بعد ہر پچاس پر حقہ (تین سالہ اونٹنی) اور ہر چالیس پر بنتِ لبون (دو سالہ اونٹنی) زکوٰۃ میں دی جائے گی ۔ “
16. سلسلہ احادیث صحیحہ --- زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ --- زکوٰۃ وصول کرنے والا مجوزہ مقدار سے زیادہ نہیں لے سکتا [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 965 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2655... سیدہ ام سلمہ ؓ سے روایت ہے ، نبی کریم ﷺ میرے گھر میں تشریف فرما تھے ، آپ کے پاس کچھ صحابہ کرام بیٹھے آپ کے ساتھ محو گفتگو تھے ، اسی اثنا میں ایک آدمی آیا اور پوچھا : کھجوروں کی اتنی (مقدار) پر کتنی زکوٰۃ ہے ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”اتنی کھجوریں ۔ “ وہ کہنے لگا : فلاں آدمی نے مجھ پر زیادتی کی ہے اور اتنی کھجوریں لی ہیں ، یعنی ایک صاع زیادہ وصول کیا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”اس وقت کیا ہو گا جب تم پر ایسے حکمران مسلط ہوں گے جو تم پر اس سے کہیں زیادہ زیادتی کریں گے ۔ “ لوگ غور و حوض میں پڑ گئے اور اس حدیث نے انہیں ششدر کر دیا ، حتیٰ کہ ایک آدمی یوں بول اٹھا : اے اللہ کے رسول ! اگر ایک آدمی آپ سے دور اپنے اونٹوں ، مویشیوں اور کھیتی میں فروکش ہے اور اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کرتا ہے ، لیکن اس پر زیادتی کی جاتی ہے اب وہ کیا کرے اور وہ ہے بھی غائب ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جس نے اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کی ، اس حال میں کہ اس کا نفس راضی ہو اور وہ اللہ کی رضا مندی اور یوم آخرت کا متلاشی ہو ، اس نے اپنے مال کا کوئی حصہ نہیں چھپایا ، اور نماز قائم کی اور زکاۃ ادا کی ، لیکن اس پر زیادتی کی گئی ، جس کی وجہ سے اس نے اپنا اسلحہ لیا اور لڑنا شروع کر دیا ، لیکن قتل ہو گیا ، تو وہ شہید ہے ۔ “
17. سلسلہ احادیث صحیحہ --- زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ --- گھوڑے اور غلام پر زکوٰۃ نہیں [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 960 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2189... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”گھوڑے اور غلام پر کوئی زکوٰۃ نہیں ، البتہ غلام پر صدقہ فطر ہے ۔ “
18. سلسلہ احادیث صحیحہ --- زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ --- کون سی فصل میں زکوٰۃ ہے ؟ [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 963 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 879... سیدنا عمر بن خطاب ؓ کہتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے ان چار اصناف میں زکوٰۃ نافذ کی : گندم ، جو ، منقی اور کھجور ۔
19. سلسلہ احادیث صحیحہ --- زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ --- فصلوں پر زکوٰۃ کی شرح [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 964 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 142... سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اہل یمن یعنی حارث بن عبد کلال اور اس کے معافری اور ہمدانی ساتھیوں کی طرف خط لکھا کہ : ”اگر زمین چشموں سے یا بارش سے سیراب ہوتی ہو تو اس کے پھلوں کی پیداوار یا مال پر دسواں حصہ زکوٰۃ ہے اور جن کو ڈول (وغیرہ کے ذریعے کھینچ کر) پانی پلایا جاتا ہے ، ان کی (پیداوار پر) بیسواں حصہ زکوٰۃ ہے ۔ “
20. سلسلہ احادیث صحیحہ --- زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ --- اس خزانے کی مذمت ، جس کی زکوٰۃ ادا نہ کی جائے [سلسلہ احادیث صحیحہ]
حدیث نمبر: 962 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 559... سیدہ ام سلمہ ؓ کہتی ہیں : میں سونے سے تیار کردہ پازیب پہنتی تھی ، ایک دن میں نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! کیا یہ بھی خزانہ ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”جو (زیور) زکوٰۃ کے نصاب کو پہنچ جائے اور اس کی زکوٰۃ ادا کر دی جائے تو وہ خزانہ نہیں رہتا ۔ “
|