حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: زکوۃ
تمام کتب میں
398 رزلٹ
حدیث نمبر: 943 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2412... سیدنا ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”کثیر مال و دولت والوں کے لیے ہلاکت ہے ، مگر جس نے اپنے مال کو اس طرح کیا اور اس طرح کیا اور اس طرح کیا اور اس طرح کیا ۔ دائیں طرف اور بائیں طرف اور آگے اور پیچھے (یعنی چاروں جہات میں خوب صدقہ کیا) ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 941 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 86... سلیمان بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز (قرض کی مقدار) کی مثل صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا ۔ “ اس کے بعد آپ ﷺ کو یوں فرماتے سنا : ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز اس (مقدار) کے دو گنا ثواب ملے گا ۔ “ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں نے آپ کو پہلے یوں فرماتے سنا : جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز اسی (مقدار) کی مثل صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا ۔ “ اور پھر یوں سنا : ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز اس (مقدار) کے دو گنا ثواب ملے گا ؟ “ آپ ﷺ نے فرمایا : ”قرض کی ادائیگی سے پہلے تک اسے ہر روز (اتنی ہی مقدار میں) صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا ، اور جب (وعدے کے مطابق) قرض واجب الادا ہو جائے لیکن وہ پھر مہلت دے دے ، (تو ایسی صورت میں) اسے (اس مقدار) کا دو گنا ثواب ملے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 940 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1553... ابن اذنان کہتے ہیں کہ میں نے علقمہ کو دو ہزار درہم قرضہ دیا ، جب ادائیگی کا وقت آیا تو میں اس کے پاس گیا اور کہا : کہ مجھے میرا قرضہ ادا کرو ۔ اس نے کہا : مجھے اگلے سال تک مہلت دو ۔ (میں نے اس کی یہ بات تسلیم کر لی اور ایک سال کے بعد) قرضہ لینے کے لیے آیا ، پھر اس کے بعد تیسری دفعہ آیا ، اس نے کہا : تو مجھے تکلیف دینے پر مصر ہے ، اور تو نے مجھے روکا ہوا ہے ۔ میں نے کہا : جی ہاں ، وہ تیرا ہی عمل ہے ۔ اس نے کہا : میرا عمل کیسے ؟ میں نے کہا : کیا تو نے مجھے سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے بیان کیا تھا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”قرض نصف صدقہ کے قائم مقام ہو تا ہے ؟ “ اس نے کہا : ہاں ، وہ اسی طرح ہی ہے ۔ اس نے کہا : اب لے لیجئے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 939 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1025... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہر دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے ، لوگوں کے ہر جوڑ کی طرف سے ایک صدقہ ادا کرنا ہے ۔ (اور صدقہ صرف مال کا خرچ کرنا نہیں ہے بلکہ) دو آدمیوں کے درمیان انصاف کر دینا بھی صدقہ ہے ، کسی آدمی کو اس کی سواری پر بٹھانے میں یا اس کا سامان اٹھا کر اس پر رکھوانے میں (مدد کرنا) بھی صدقہ ہے ، اچھی بات کرنا بھی صدقہ ہے ، ہر اس قدم میں ، جس سے نماز کی طرف چلا جائے ، بھی صدقہ ہے اور راستے سے تکلیف دہ چیز دو ر کرنا بھی صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 936 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2615... سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد ؓ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور کہا : اے اللہ کے رسول ! میری ماں وصیت کئے بغیر فوت ہو گئی ہیں ، اب اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں ، تو کیا ان کو نفع ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں ، (لیکن لوگوں کو پانی مہیا کرنے کی صورت میں صدقہ کرو) ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 937 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1717... سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”بنو آدم میں سے ہر انسان کی تخلیق تین سو ساٹھ جوڑوں پر ہوئی ، پس جس نے « اللہ اكبر » کہا ، « الحمد للہ » کہا ، « لا الہ الا اللہ » کہا ، « سبحان اللہ » کہا ، « استغفر اللہ » کہا ، راستے سے کوئی پتھر ہٹایا ، یا کوئی کانٹا یا ہڈی راستے سے دور کر دی ، یا کسی نیکی کا حکم دیا ، یا کسی برائی سے روکا ۔ (یعنی) تین سو ساٹھ جوڑوں کی تعداد میں (ایسے) مذکورہ اعمال کرے تو وہ اس دن اس حالت میں شام کرتا ہے کہ اس نے اپنے نفس کو جہنم کی آگ سے دور کر لیا ہوتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 935 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1352... سیدنا ابوجری ہجیمی ؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم جنگل میں رہنے والے لوگ ہیں ، آپ ہمیں کسی ایسی چیز کی تعلیم دیں جس کے ذریعے اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں نفع دے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”نیکی کے کسی کام کو حقیر مت سمجھنا ، اگرچہ وہ پانی مانگنے والے کے ڈول میں پانی ڈالنے کی صورت میں ہو یا اپنے بھائی کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ کلام کرنے کی صورت میں ہو ۔ اپنے ازار کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانے سے بچنا ، کیونکہ یہ تکبر ہے اور اللہ عزوجل تکبر کو پسند نہیں کرتے ۔ اگر کوئی آدمی تیرے عیب کو سامنے رکھ کر تجھے برا بھلا کہے تو تو اس کے کسی عیب ، جسے تو جانتا ہے ، کی بنا پر اسے گالی گلوچ نہ دے ، کیونکہ اس چیز کا اجر تیرے لیے ہو گا اور وبال کہنے والے پر ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 923M --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3601... سیدنا ابوہریرہ ؓ حدیث کو نبی کریم ﷺ کی طرف منسوب کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں : ”کیا کوئی ایسا آدمی نہیں ہے ، جو ایسے اہل خانہ کو اونٹنی بطور عطیہ دے دے کہ جن کے پاس دودھ نہیں ہے ، وہ صبح کو ایک بڑا پیالہ دودھ کا دے اور ایک شام کو ، بلاشبہ اس کا اجر بہت زیادہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 934 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2968... سیدنا ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی کریم ﷺ عیدالاضحیٰ اور عیدالفطر کے موقع پر نکلتے اور نماز سے ابتدا کرتے ، جب نماز سے سلام پھیرتے تو اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جاتے ، لوگوں کی طرف متوجہ ہوتے اور لوگ آپ کے سامنے اپنی اپنی جگہ پر بیٹھے رہتے ۔ اگر آپ کو کوئی لشکر بھیجنے کی ضرورت یا کوئی اور حاجت ہوتی تو لوگوں کے سامنے اس کا تذکرہ کرتے اور اسے پورا کرنے کا حکم دیتے ، نیز فرماتے : ’’ صدقہ کرو ، صدقہ کرو ، صدقہ کرو ۔ “ زیادہ تر صدقہ کرنے والی عورتیں ہوتی تھیں ۔ پھر آپ ﷺ پلٹ جاتے تھے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 933 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 453... سیدنا عباد بن شرحبیل ؓ کہتے ہیں : میں قحط سالی میں مبتلا ہو گیا ، میں مدینہ کے باغوں میں سے کسی ایک باغ میں داخل ہوا ، ایک بالی کو ملا اور اس سے دانے نکالے ۔ کچھ دانے کھا لیے اور کچھ کپڑے میں نے اٹھا لیے ، اتنے میں باغ کا مالک آ گیا ، اس نے مجھے مارا اور میرا کپڑا چھین لیا ۔ میں (شکایت لے کر) رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا (اور ساری بات بتائی) ، آپ ﷺ نے (باغ کے اس مالک) سے فرمایا : ”وہ جاہل تھا تو نے اسے تعلیم نہیں دی اور وہ بھوکا تھا تو نے اسے کھلایا نہیں ۔ “ پھر آپ نے اسے حکم دیا ، اس نے میرا کپڑا مجھے لوٹا دیا اور مجھے ایک یا نصف وسق کھانے کا بھی دیا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 927 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3491... عبید اللہ بن عباس کہتے ہیں کہ مجھے سیدنا ابوذر ؓ نے کہا : میرے بھتیجے ! میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا اور آپ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ”ابوذر ! اگر مجھے احد پہاڑ جتنا سونا یا چاندی مل جائے تو میں اسے اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کر دوں گا ۔ میں جس دن بھی مروں گا ، یہ نہیں چاہوں گا کہ اس میں سے ایک قیراط بھی میرے پاس باقی ہو ۔ “ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! (آپ کیا کہہ رہے ہیں) ایک قنطار ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ابوذر ! میں قلیل کی طرف جاتا ہوں اور تو کثیر کی طرف ؟ میں آخرت کا ارادہ رکھتا ہوں اور تو دنیا کا ؟ (‏‏‏‏میں کہہ رہا ہوں :) قیراط ۔ “ یہ الفاظ تین دفعہ دوہرائے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 926 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2879... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جو شخص اللہ کی راہ میں کسی چیز کا جوڑا خرچ کرے گا تو اسے جنت (کے دروازوں سے) یوں پکارا جائے گا : اے اللہ کے بندے یہ دروازہ بہتر ہے ۔ پس جو شخص نمازیوں میں سے ہو گا اسے ”باب الصلوۃ“ سے پکارا جائے گا ، جو مجاہدین میں سے ہو گا ، اسے ”باب الجہاد“ سے پکارا جائے گا ، جو صدقہ کرنے والوں میں سے ہو گا اسے ”باب الصدقہ“ سے پکارا جائے گا اور جو روزے رکھنے والوں میں سے ہو گا اسے ”باب الریان“ سے پکارا جائے گا ۔ “ سیدنا ابوبکر صدیق ؓ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! جس کو ان دروازوں میں سے (کسی ایک دروازے سے) بھی پکارا گیا ، اس کے لیے کوئی نقصان اور خسارہ نہیں (کیونکہ مقصود جنت میں داخلہ ہے) ، لیکن کیا کوئی ایسا شخص بھی ہو گا جس کو ان تمام دروازوں سے پکارا جائے گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں اور مجھے امید ہے کہ تم بھی ان ہی میں سے ہو گے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 929 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 309... سیدنا جابر بن عبد اللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک غزوے کا ارادہ کیا اور فرمایا : ” مہاجرو اور انصاریو ! تمہارے بعض بھائی ایسے ہیں کہ نہ ان کے پاس مال ہے اور نہ وہ قرابتداروں کے ہمراہ ہیں ، تم میں سے (بعض لوگ) ان میں سے دو دو یا تین تین افراد اپنے ساتھ ملا لیں ۔ جابر ؓ کہتے ہیں : ہم میں سے ہر ایک کے پاس سواری نہیں تھی ، بس ان کی باری کی طرح ہماری بھی سوار ہونے کی ایک باری تھی ، میں نے دو یا تین افراد اپنے ساتھ ملا لیے ۔ وہ کہتے ہیں : ان کی باری کی طرح میرے لیے بھی اپنے اونٹ پر سواری کی ایک باری تھی (یعنی اونٹ میرا تھا لیکن سب کی باریاں برابر کی تھیں) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 922 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 566... سیدنا جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”کم سرمائے والے آدمی کی محنت کا صدقہ افضل ہے اور جن افراد کی کفالت کا تو ذمہ دار ہے ، (مال خرچ کرنے کے سلسلے میں) ان سے ساتھ ابتدا کر ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 925 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3594... سیدنا عقبہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے مدینہ میں رسول اللہ ﷺ کی اقتدا میں نماز عصر پڑھی ، جب آپ نے سلام پھیرا تو جلدی جلدی کھڑے ہوئے اور لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئے ایک بیوی کے گھر میں داخل ہو گئے ۔ لوگوں کو آپ کی سرعت سے تعجب ہوا ، (اتنے میں) آپ ﷺ واپس آ گئے اور دیکھا کہ لوگوں کو آپ کی جلدی پر تعجب ہو رہا ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” میں نماز پڑھ رہا تھاکہ مجھے (سونے یا چاندی) کی زکوٰۃ کی ایک ڈلی یاد آئی ، جو ہمارے پاس تھی ۔ میں نے ناپسند کیا کہ وہ مجھے روک لے (اور ایک روایت میں ہے کہ وہ ہمارے پاس شام کرے یا رات گزارے) اس لیے میں نے اسے (ابھی ابھی) تقسیم کرنے کا حکم دیا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 924 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1908... نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”مخفی صدقہ رب کے غضب کو مٹا دیتا ہے ۔ “ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن جعفر ، سیدنا ابوسعید خدری ، سیدنا عبداللہ بن عباس ، سیدنا عمر بن خطاب ، سیدنا عبداللہ بن مسعود ، سیدہ ام سلمہ ، سیدنا ابوامامہ ، سیدنا معاویہ بن حیدہ اور سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 921 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 452... سیدنا مقدام بن معدی کرب ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”تیرا اپنے آپ کو کھلانا تیرے لیے صدقہ ہے ، تیرا اپنے بیٹے کو کھلانا تیرے لیے صدقہ ہے ، تیرا اپنی بیوی کو کھلانا تیرے لیے صدقہ ہے اور تیرا اپنے خادم کو کھلانا تیرے لیے صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1600 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ بنی متعان کے ایک فرد متعان اپنے شہد کا عشر (دسواں حصہ) لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ سے اس کے ایک سلبہ نامی جنگل کا ٹھیکا طلب کیا ، رسول اللہ ﷺ نے انہیں جنگل کو ٹھیکے پردے دیا ، جب عمر بن خطاب ؓ خلیفہ ہوئے تو سفیان بن وہب نے عمر بن خطاب ؓ کو خط لکھا ، وہ ان سے اس کے متعلق پوچھ رہے تھے ، عمر ؓ نے انہیں (جواب میں) لکھا ” اگر ہلال تم کو اسی قدر دیتے ہیں ، جو وہ رسول اللہ ﷺ کو دیتے تھے یعنی اپنے شہد کا دسواں حصہ ، تو سلبہ کا ان کا ٹھیکا قائم رکھو اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو مکھیاں بھی جنگل کی دوسری مکھیوں کی طرح ہیں ، جو چاہے ان کا شہد کھا سکتا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
ابوداؤد کہتے ہیں میں نے اونٹوں کی عمروں کی یہ تفصیل ریاشی اور ابوحاتم وغیرہ وغیرہ سے سنا ہے اور نضر بن مشمیل اور ابوعبید کی کتاب سے حاصل کی ہے اور بعض باتیں ان میں سے کسی ایک ہی نے ذکر کی ہیں ان لوگوں کا کہنا ہے : اونٹ کا بچہ (جب پیدا ہو) حواءر کہلاتا ہے جب دودھ چھوڑے تو اسے فصیل کہتے ہیں جب ایک سال پورا کر کے دوسرے سال میں لگ جائے تو دوسرے سال کے پورا ہونے تک اسے بنت مخاض کہتے ہیں جب تیسرے میں داخل ہو جائے تو اسے بنت لبون کہتے ہیں جب تین سال پورے کرے تو چار برس پورے ہونے تک اسے حِق یا حقہ کہتے ہیں کیونکہ وہ سواری اور جفتی کے لائق ہو جاتی ہے اور اونٹنی (مادہ) اس عمر میں حاملہ ہو جاتی ہے لیکن نر جوان نہیں ہوتا جب تک دگنی عمر (چھ برس) کا نہ ہو جائے حقہ کو طروقۃ الفحل بھی کہتے ہیں اس لیے کہ نر اس پر سوار ہوتا ہے جب پانچواں برس لگے تو پانچ برس پورے ہونے تک جذعہ کہلاتا ہے جب چھٹا برس لگے اور وہ سامنے کے دانت گراوے تو چھ برس پورے ہونے تک وہ ثنی ہے جب ساتواں برس لگے تو سات برس پورے ہونے تک نر کو رباعی اور مادہ کو رباعیہ کہتے ہیں جب آٹھواں برس لگے اور چھٹا دانت گرا دے تو آٹھ برس پورے ہونے تک اسے سدیس یا سدس کہتے ہیں جب وہ نویں برس میں لگ جائے تو اسے دسواں برس شروع ہونے تک بازل کہتے ہیں اس لیے کہ اس کی کچلیاں نکل آتی ہیں کہا جاتا ہے بزل نابہ یعنی اس کے دانت نکل آئے اور دسواں برس لگ جائے تو وہ مخلف ہے اس کے بعد اس کا کوئی نام نہیں البتہ یوں کہتے ہیں : ایک سال کا بازل دو سال کا بازل ایک سال کا مخلف دو سال کا مخلف اور تین سال کا مخلف یہ سلسلہ پانچ سال تک چلتا ہے خلفہ حاملہ اونٹنی کو کہتے ہیں ابوحاتم نے کہا : جذوعہ ایک مدت کا نام ہے کسی خاص دانت کا نام نہیں دانتوں کی فصل سہیل تارے کے نکلنے پر بدلتی ہے ابوداؤد کہتے ہیں : ہم کو ریاشی نے شعر سنائے (جن کے معنی ہیں) : جب رات کے اخیر میں سہیل (ستارہ) نکلا تو ابن لبون حِق ہو گیا اور حِق جذع ہو گیا کوئی دانت نہ رہا سوائے ہبع کے ہبع : وہ بچہ ہے جو سہیل کے طلوع کے وقت میں پیدا نہ ہو بلکہ کسی اور وقت میں پیدا ہو اس کی عمر کا حساب سہیل سے نہیں ہوتا
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  7k
حدیث نمبر: 1395 --- ہم سے ابوعاصم ضحاک بن مخلد نے بیان کیا ‘ ان سے زکریا بن اسحاق نے بیان کیا ‘ ان سے یحییٰ بن عبداللہ بن صیفی نے بیان کیا ، ان سے ابومعبد نے اور ان سے عبداللہ بن عباس ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے جب معاذ ؓ کو یمن (کا حاکم بنا کر) بھیجا تو فرمایا کہ تم انہیں اس کلمہ کی گواہی کی دعوت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں ۔ اگر وہ لوگ یہ بات مان لیں تو پھر انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر روزانہ پانچ وقت کی نمازیں فرض کی ہیں ۔ اگر وہ لوگ یہ بات بھی مان لیں تو پھر انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے مال پر کچھ صدقہ فرض کیا ہے جو ان کے مالدار لوگوں سے لے کر انہیں کے محتاجوں میں لوٹا دیا جائے گا ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: کلمہ توحید کا اقرار دین اسلام کا سب سے بنیادی رکن ہے ۔ ہر آزاد مال دار صاحب نصاب مسلمان مرد ہو یا عورت ، بالغ ہو یا نا بالغ ، عاقل ہو یا غیر عاقل پر زکاۃ فرض ہے ۔ زکاۃ جس جگہ وصول کی جائے وہیں تقسیم کرنا افضل ہے ، لیکن ضرورت سے دوسری جگہ بھجوانی جائز ہے ۔ فقراء اور مساکین زکاۃ کے مستحق ہیں ۔ غیر مسلم کو زکاۃ دینا جائز نہیں ہے ۔ زکوٰۃ مالداروں پر فرض ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 Next >>


Search took 0.131 seconds