41. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : پانی پلانے کی فضیلت کا بیان ۔ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1681 --- حکم البانی: حسن... سعد بن عبادہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ام سعد (میری ماں) انتقال کر گئیں ہیں تو کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” پانی “ ۔ راوی کہتے ہیں : چنانچہ سعد نے ایک کنواں کھدوایا اور کہا : یہ ام سعد کا ہے ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: افضل ترین صدقہ پانی پلانا ہے ۔
42. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : جو شخص اللہ کے نام پر مانگے اسے دینے کا بیان ۔ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1672 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو اللہ کے نام پر پناہ مانگے اسے پناہ دو ، جو اللہ کے نام پر سوال کرے اسے دو ، جو تمہیں دعوت دے اسے قبول کرو ، اور جو تمہارے ساتھ بھلائی کرے تم اس کا بدلہ دو ، اگر تم بدلہ دینے کے لیے کچھ نہ پاؤ تو اس کے حق میں اس وقت تک دعا کرتے رہو جب تک کہ تم یہ نہ سمجھ لو کہ تم اسے بدلہ دے چکے “ ۔ ... (ض)
43. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : پانی پلانے کی فضیلت کا بیان ۔ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1682 --- حکم البانی: ضعيف... ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جس مسلمان نے کسی مسلمان کو کپڑا پہنایا جب کہ وہ ننگا تھا تو اللہ اسے جنت کے سبز کپڑے پہنائے گا ، اور جس مسلمان نے کسی مسلمان کو کھلایا جب کہ وہ بھوکا تھا تو اللہ اسے جنت کے پھل کھلائے گا اور جس مسلمان نے کسی مسلمان کو پانی پلایا جب کہ وہ پیاسا تھا تو اللہ اسے (جنت کی) مہربند شراب پلائے گا “ ۔ ... (ض)
44. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : پانی پلانے کی فضیلت کا بیان ۔ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1679 --- حکم البانی: حسن... سعد بن عبادہ انصاری خزرجی ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کے پاس آ کر عرض کیا : کون سا صدقہ آپ کو زیادہ پسند ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” پانی (کا صدقہ) “ ۔ ... (ض)
اس سند سے بھی سعد بن عبادہ ؓ نبی اکرم ﷺ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے
46. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : سارا مال صدقہ کرنے کی اجازت کا بیان ۔ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1678 --- حکم البانی: حسن... اسلم کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب ؓ کو کہتے سنا کہ ایک دن ہمیں رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ ہم صدقہ کریں ، اتفاق سے اس وقت میرے پاس دولت تھی ، میں نے کہا : اگر میں کسی دن ابوبکر ؓ پر سبقت لے جا سکوں گا تو آج کا دن ہو گا ، چنانچہ میں اپنا آدھا مال لے کر آیا ، رسول اللہ ﷺ نے پوچھا : ” اپنے گھر والوں کے لیے تم نے کیا چھوڑا ہے ؟ “ ، میں نے کہا : اسی قدر یعنی آدھا مال ، اور ابوبکر ؓ اپنا سارا مال لے کر حاضر ہوئے ، رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا : ” اپنے گھر والوں کے لیے تم نے کیا چھوڑا ہے ؟ “ ، انہوں نے کہا میں ان کے لیے اللہ اور اس کے رسول کو چھوڑ کر آیا ہوں ، تب میں نے (دل میں) کہا : میں آپ سے کبھی بھی کسی معاملے میں نہیں بڑھ سکوں گا ۔ ... (ص/ح)
47. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : اگر آدمی اپنا پورا مال صدقہ کر دے تو کیسا ہے ؟ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1676 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” بہترین صدقہ وہ ہے جو آدمی کو مالدار باقی رکھے یا (یوں فرمایا) وہ صدقہ ہے جسے دینے کے بعد مالک مالدار رہے اور صدقہ پہلے اسے دو جس کی تم کفالت کرتے ہو “ ۔ ... (ص/ح)
48. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : سارا مال صدقہ کرنے کی اجازت کا بیان ۔ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1677 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” کم مال والے کا تکلیف اٹھا کر دینا اور پہلے ان لوگوں کو دو جن کا تم خرچ اٹھاتے ہو “ ۔ ... (ص/ح)
49. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : بنی ہاشم کو صدقہ دینا کیسا ہے ؟ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1651 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ کا گزر کسی پڑی ہوئی کھجور پر ہوتا تو آپ کو اس کے لے لینے سے سوائے اس اندیشے کے کوئی چیز مانع نہ ہوتی کہ کہیں وہ صدقے کی نہ ہو ۔ ... (ص/ح)
50. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : اگر آدمی اپنا پورا مال صدقہ کر دے تو کیسا ہے ؟ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1674 --- حکم البانی: ضعيف... اس سند سے بھی ابن اسحاق سے اسی مفہوم کی حدیث اسی طریق سے مروی ہے البتہ اس میں اتنا اضافہ ہے : « خذ عنا مالك لا حاجۃ لنا بہ » ” اپنا مال ہم سے لے لو ہمیں اس کی ضرورت نہیں “ ۔ ... (ض)
51. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : اگر آدمی اپنا پورا مال صدقہ کر دے تو کیسا ہے ؟ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1673 --- حکم البانی: ضعيف إنما يصح منه جملة خير الصدقة... جابر بن عبداللہ انصاری ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے کہ ایک شخص انڈہ کے برابر سونا لے کر آیا اور بولا : اللہ کے رسول ! مجھے یہ ایک کان میں سے ملا ہے ، آپ اسے لے لیجئے ، یہ صدقہ ہے اور اس کے علاوہ میں کسی اور چیز کا مالک نہیں ، رسول اللہ ﷺ نے اس سے منہ پھیر لیا ، وہ پھر آپ ﷺ کے پاس آپ کی دائیں جانب سے آیا اور ایسا ہی کہا ، رسول اللہ ﷺ نے اس سے منہ پھیر لیا ، پھر وہ آپ ﷺ کے پاس آپ کی بائیں جانب سے آیا ، رسول اللہ ﷺ نے پھر اس سے منہ پھیر لیا ، پھر وہ آپ ﷺ کے پیچھے سے آیا آپ نے اسے لے کر پھینک دیا ، اگر وہ اسے لگ جاتا تو اس کو چوٹ پہنچاتا یا زخمی کر دیتا ، پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم میں ایک اپنا سارا مال لے کر چلا آتا ہے اور کہتا ہے : یہ صدقہ ہے ، پھر بیٹھ کر لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے ، بہترین صدقہ وہ ہے جس کا مالک صدقہ دے کر مالدار رہے “ ۔ ... (ض)
52. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : بنی ہاشم کو صدقہ دینا کیسا ہے ؟ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1652 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک کھجور (پڑی) پائی تو فرمایا : ” اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہو تاکہ یہ صدقے کی ہو گی تو میں اسے کھا لیتا “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ہشام نے بھی اسے قتادہ سے اسی طرح روایت کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
حدیث نمبر: 1649 --- حکم البانی: صحيح... مالک بن نضلہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ہاتھ تین طرح کے ہیں : اللہ کا ہاتھ جو سب سے اوپر ہے ، دینے والے کا ہاتھ جو اس کے بعد ہے اور لینے والے کا ہاتھ جو سب سے نیچے ہے ، لہٰذا جو ضرورت سے زائد ہو اسے دے دو اور اپنے نفس کی بات مت مانو “ ۔ ... (ص/ح)
حدیث نمبر: 1648 --- حکم البانی: صحيح ق ورواية المتعففة شاذة... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اور آپ منبر پر تھے صدقہ کرنے کا ، سوال سے بچنے اور مانگنے کا ذکر کر رہے تھے کہ : ” اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے ، اور اوپر والا ہاتھ (اللہ کی راہ میں) خرچ کرنے والا ہاتھ ہے ، اور نیچے والا ہاتھ سوال کرنے والا ہاتھ ہے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اس حدیث میں ایوب کی نافع سے روایت پر اختلاف کیا گیا ہے ، عبدالوارث نے کہا : « اليد العليا المتعففۃ » (اوپر والا ہاتھ وہ ہے جو مانگنے سے بچے) ، اور اکثر رواۃ نے حماد بن زیدی سے روایت میں : « اليد العليا المنفقۃ » نقل کیا ہے (یعنی اوپر والا ہاتھ دینے والا ہاتھ ہے) اور ایک راوی نے حماد سے « المتعففۃ » روایت کی ۔ ... (ص/ح)
حدیث نمبر: 1613 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے صدقہ فطر جو یا کھجور میں سے ہر چھوٹے بڑے اور آزاد اور غلام پر ایک صاع فرض کیا ہے ۔ موسیٰ کی روایت میں « والذكر والأنثى » بھی ہے یعنی مرد اور عورت پر بھی ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اس میں ایوب اور عبداللہ یعنی عمری نے اپنی اپنی روایتوں میں نافع سے « ذكر أو أنثى » کے الفاظ (نکرہ کے ساتھ) ذکر کئے ہیں ۔ ... (ص/ح)
56. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : گیہوں میں آدھا صاع صدقہ فطر دینے کے قائلین کی دلیل کا بیان ۔ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1621 --- حکم البانی: صحيح... عبدالرزاق کہتے ہیں ابن جریج نے ہمیں خبر دی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ ابن شہاب نے اپنی روایت میں عبداللہ بن ثعلبہ (جزم کے ساتھ بغیر شک کے) کہا ۔ احمد بن صالح کہتے ہیں کہ عبدالرزاق نے عبداللہ بن ثعلبہ کے تعلق سے کہا ہے کہ وہ عدوی ہیں ۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ احمد بن صالح نے عبداللہ صالح کو عذری کہا ہے ، رسول اللہ ﷺ نے عید کے دو دن پہلے لوگوں کو خطبہ دیا ، یہ خطبہ مقری (عبداللہ بن یزید) کی روایت کے مفہوم پر مشتمل تھا ۔ ... (ض)
57. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : گیہوں میں آدھا صاع صدقہ فطر دینے کے قائلین کی دلیل کا بیان ۔ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1619 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن ابوصعیر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” گیہوں کا ایک صاع ہر دو آدمیوں پر لازم ہے (ہر ایک کی طرف سے آدھا صاع) چھوٹے ہوں یا بڑے ، آزاد ہوں یا غلام ، مرد ہوں یا عورت ، رہا تم میں جو غنی ہے ، اللہ اسے پاک کر دے گا ، اور جو فقیر ہے اللہ اسے اس سے زیادہ لوٹا دے گا ، جتنا اس نے دیا ہے “ ۔ سلیمان نے اپنی روایت میں « غنيٍ أو فقيرٍ » کے الفاظ کا اضافہ کیا ہے ۔ ... (ض)
58. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : گیہوں میں آدھا صاع صدقہ فطر دینے کے قائلین کی دلیل کا بیان ۔ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1620 --- حکم البانی: صحيح... ثعلبہ بن صعیر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ خطبہ کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ ﷺ نے صدقہ فطر میں ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو ہر شخص کی جانب سے نکالنے کا حکم دیا ۔ علی بن حسین نے اپنی روایت میں « أو صاع بر أو قمح بين اثنين » کا اضافہ کیا ہے (یعنی دو آدمیوں کی طرف سے گیہوں کا ایک صاع نکالنے کا) ، پھر دونوں کی روایتیں متفق ہیں : ” چھوٹے بڑے آزاد اور غلام ہر ایک کی طرف سے “ ۔ ... (ض)
حدیث نمبر: 1618 --- حکم البانی: ضعيف... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ میں ہمیشہ ایک ہی صاع نکالوں گا ، ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں کھجور ، یا جو ، یا پنیر ، یا انگور کا ایک ہی صاع نکالتے تھے ۔ یہ یحییٰ کی روایت ہے ، سفیان کی روایت میں اتنا اضافہ ہے : یا ایک صاع آٹے کا ، حامد کہتے ہیں : لوگوں نے اس زیادتی پر نکیر کی ، تو سفیان نے اسے چھوڑ دیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ زیادتی ابن عیینہ کا وہم ہے ۔ ... (ض)
حدیث نمبر: 1616 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ ہمارے درمیان باحیات تھے ، ہم لوگ صدقہ فطر ہر چھوٹے اور بڑے ، آزاد اور غلام کی طرف سے غلہ یا پنیر یا جو یا کھجور یا کشمش سے ایک صاع نکالتے تھے ، پھر ہم اسی طرح نکالتے رہے یہاں تک کہ معاویہ ؓ حج یا عمرہ کرنے آئے تو انہوں نے منبر پر چڑھ کر لوگوں سے کچھ باتیں کیں ، ان میں ان کی یہ بات بھی شامل تھی : میری رائے میں اس گیہوں کے جو شام سے آتا ہے دو مد ایک صاع کھجور کے برابر ہیں ، پھر لوگوں نے یہی اختیار کر لیا ، اور ابوسعید نے کہا : لیکن میں جب تک زندہ رہوں گا برابر ایک ہی صاع نکالتا رہوں گا ۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں : اسے ابن علیہ اور عبدہ وغیرہ نے ابن اسحاق سے ، ابی اسحاق نے عبداللہ بن عبداللہ بن عثمان بن حکیم بن حزام سے ، عبداللہ بن عبداللہ نے عیاض سے اور عیاض نے ابوسعید سے اسی مفہوم کے ساتھ نقل کیا ہے ، ایک شخص نے ابن علیہ سے « أو صاعًا من حنطۃ » بھی نقل کیا ہے لیکن یہ غیر محفوظ ہے ۔ ... (ص/ح)
|