حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: زکوۃ
کتاب/کتب میں "سنن ابی داود"
143 رزلٹ
حدیث نمبر: 1690 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین میمونہ ؓ کہتی ہیں کہ میری ایک لونڈی تھی ، میں نے اسے آزاد کر دیا ، میرے پاس نبی اکرم ﷺ تشریف لائے تو میں نے آپ کو اس کی خبر دی ، اس پر آپ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ تمہیں اجر عطا کرے ، لیکن اگر تو اس لونڈی کو اپنے ننھیال کے لوگوں کو دے دیتی تو یہ تیرے لیے بڑے اجر کی چیز ہوتی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1691 --- حکم البانی: حسن... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے صدقہ کا حکم دیا تو ایک شخص نے کہا : اللہ کے رسول ! میرے پاس ایک دینار ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اسے اپنے کام میں لے آؤ “ ، تو اس نے کہا : میرے پاس ایک اور ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اسے اپنے بیٹے کو دے دو “ ، اس نے کہا : میرے پاس ایک اور ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اسے اپنی بیوی کو دے دو “ ، اس نے کہا : میرے پاس ایک اور ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اسے اپنے خادم کو دے دو “ ، اس نے کہا میرے پاس ایک اور ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اب تم زیادہ بہتر جانتے ہو (کہ کسے دیا جائے) “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: اولاد کو زکاۃ دینا جائز نہیں ہے ۔ بیوی کو زکاۃ دینا جائز نہیں ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1689 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ کہتے ہیں جب « لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبون » کی آیت نازل ہوئی تو ابوطلحہ ؓ نے کہا : اللہ کے رسول ! میرا خیال ہے کہ ہمارا رب ہم سے ہمارے مال مانگ رہا ہے ، میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اریحاء نامی اپنی زمین اسے دے دی ، اس پر رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا : ” اسے اپنے قرابت داروں میں تقسیم کر دو “ ، تو انہوں نے اسے حسان بن ثابت اور ابی بن کعب ؓ کے درمیان تقسیم کر دیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : مجھے محمد بن عبداللہ انصاری سے یہ بات معلوم ہوئی کہ ابوطلحہ کا نام : زید بن سہل بن اسود بن حرام بن عمرو ابن زید مناۃ بن عدی بن عمرو بن مالک بن النجار ہے ، اور حسان : ثابت بن منذر بن حرام کے بیٹے ہیں ، اس طرح ابوطلحہ ؓ اور حسان ؓ کا سلسلہ نسب حرام پر مل جاتا ہے وہی دونوں کے تیسرے باپ (پردادا) ہیں ، اور ابی ؓ کا سلسلہ نسب اس طرح ہے : ابی بن کعب بن قیس بن عتیک بن زید بن معاویہ بن عمرو بن مالک بن نجار ، اس طرح عمرو : حسان ، ابوطلحہ اور ابی تینوں کو سمیٹ لیتے ہیں یعنی تینوں کے جد اعلیٰ ہیں ، انصاری (محمد بن عبداللہ) کہتے ہیں : ابی ؓ اور ابوطلحہ ؓ کے نسب میں چھ آباء کا فاصلہ ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 1693 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جس کے لیے یہ بات باعث مسرت ہو کہ اس کے رزق میں اور عمر میں درازی ہو جائے تو اسے چاہیئے کہ وہ صلہ رحمی کرے (یعنی قرابت داروں کا خیال رکھے) “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1696 --- حکم البانی: صحيح... جبیر بن مطعم ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” رشتہ ناتا توڑنے والا جنت میں نہیں جائے گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1687 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جب عورت اپنے شوہر کی کمائی میں سے اس کی اجازت کے بغیر خرچ کرے تو اسے اس (شوہر) کا آدھا ثواب ملے گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1697 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” رشتہ ناتا جوڑنے والا وہ نہیں جو بدلے میں ناتا جوڑے بلکہ ناتا جوڑنے والا وہ ہے کہ جب ناتا توڑا جائے تو وہ اسے جوڑے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1692 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” آدمی کے گنہگار ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ وہ ان لوگوں کو جن کے اخراجات کی ذمہ داری اس کے اوپر ہے ضائع کر دے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1698 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے خطبہ دیا اور فرمایا : ” بخل و حرص سے بچو اس لیے کہ تم سے پہلے لوگ بخل و حرص کی وجہ سے ہلاک ہوئے ، حرص نے لوگوں کو بخل کا حکم دیا تو وہ بخیل ہو گئے ، بخیل نے انہیں ناتا توڑنے کو کہا تو لوگوں نے ناتا توڑ لیا اور اس نے انہیں فسق و فجور کا حکم دیا تو وہ فسق و فجور میں لگ گئے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1700 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کئی مسکینوں کا ذکر کیا (ابوداؤد کہتے ہیں : دوسروں کی روایت میں « عدۃ من صدقۃ » (کئی صدقوں کا ذکر ہے) تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا : ” دو اور گنو مت کہ تمہیں بھی گن گن کر رزق دیا جائے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1699 --- حکم البانی: صحيح... اسماء بنت ابی بکر ؓ کہتی ہیں میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرے پاس سوائے اس کے کچھ نہیں جو زبیر میرے لیے گھر میں لا دیں ، کیا میں اس میں سے دوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” دو اور اسے بند کر کے نہ رکھو کہ تمہارا رزق بھی بند کر کے رکھ دیا جائے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1667 --- حکم البانی: صحيح... ام بجید ؓ یہ ان لوگوں میں سے تھیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی تھی ، وہ کہتی ہیں میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرے دروازے پر مسکین کھڑا ہوتا ہے لیکن میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں ہوتی جو میں اسے دوں ، رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا : ” اگر تمہیں کوئی ایسی چیز نہ ملے جو تم اسے دے سکو سوائے ایک جلے ہوئے کھر کے تو وہی اس کے ہاتھ میں دے دو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1684 --- حکم البانی: صحيح... ابوموسیٰ ؓ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” امانت دار خازن جو حکم کے مطابق پورا پورا خوشی خوشی اس شخص کو دیتا ہے جس کے لیے حکم دیا گیا ہے تو وہ بھی صدقہ کرنے والوں میں سے ایک ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1685 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جب عورت اپنے شوہر کے گھر سے کسی فساد کی نیت کے بغیر خرچ کرے تو اسے اس کا ثواب ملے گا اور مال کمانے کا ثواب اس کے شوہر کو اور خازن کو بھی اسی کے مثل ثواب ملے گا اور ان میں سے کوئی کسی کے ثواب کو کم نہیں کرے گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1668 --- حکم البانی: صحيح... اسماء ؓ کہتی ہیں کہ میرے پاس میری ماں آئیں جو قریش کے دین کی طرف مائل اور اسلام سے بیزار اور مشرکہ تھیں ، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میری ماں میرے پاس آئی ہیں اور وہ اسلام سے بیزار اور مشرکہ ہیں ، کیا میں ان سے صلہ رحمی کروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں ، اپنی ماں سے صلہ رحمی کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1674 --- حکم البانی: ضعيف... اس سند سے بھی ابن اسحاق سے اسی مفہوم کی حدیث اسی طریق سے مروی ہے البتہ اس میں اتنا اضافہ ہے : « خذ عنا مالك لا حاجۃ لنا بہ » ” اپنا مال ہم سے لے لو ہمیں اس کی ضرورت نہیں “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1665 --- حکم البانی: ضعيف... حسین بن علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سائل کا حق ہے اگرچہ وہ گھوڑے پر آئے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1669 --- حکم البانی: ضعيف... بہیسہ اپنے والد (عمیر) کہتی ہیں کہ میرے والد نے نبی اکرم ﷺ سے (آپ کے پاس آنے کی) اجازت طلب کی ، (اجازت دے دی تو وہ آئے) اور وہ آپ ﷺ کے اور آپ کی قمیص کے درمیان داخل ہو گئے (یعنی آپ کی قمیص اٹھا لی) اور آپ ﷺ کے بدن مبارک کو چومنے اور آپ سے لپٹنے لگے ، پھر انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! وہ کون سی چیز ہے جس کا نہ دینا جائز نہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” پانی “ ، انہوں نے عرض کیا : اللہ کے نبی ! وہ کون سی چیز ہے جس کا نہ دینا جائز نہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” نمک “ ، انہوں نے عرض کیا : اللہ کے نبی ! وہ کون سی چیز ہے جس کا نہ دینا جائز نہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم جتنی نیکی کرو اتنی ہی وہ تمہارے لیے بہتر ہے (یعنی پانی نمک تو مت روکو اس کے علاوہ اگر ممکن ہو تو دوسری چیزیں بھی نہ روکو) “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 1671 --- حکم البانی: ضعيف... جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ کے نام پر سوائے جنت کے کوئی چیز نہ مانگی جائے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1670 --- حکم البانی: ضعيف وهو صحيح دون قصة السائل م... عبدالرحمٰن بن ابی بکر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کیا تم میں سے ایسا کوئی ہے جس نے آج کسی مسکین کو کھانا کھلایا ہو ؟ “ ، ابوبکر ؓ کہتے ہیں کہ میں مسجد میں داخل ہوا تو دیکھا کہ ایک بھکاری مانگ رہا ہے ، میں نے عبدالرحمٰن کے ہاتھ میں روٹی کا ایک ٹکڑا پایا تو ان سے اسے لے کر میں نے بھکاری کو دے دیا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 Next >>


Search took 0.128 seconds