حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: زکوۃ
کتاب/کتب میں "سلسلہ احادیث صحیحہ"
94 رزلٹ
حدیث نمبر: 982 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 254... سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”جو تم سے اللہ کا واسط دے کر پناہ مانگے ، اسے پناہ دے دو اور جو تم سے اللہ کا نام دے کر سوال کرے تو اسے دو اور جو تمہیں دعوت دے ، تو اس کی دعوت قبول کرو اور جو تم سے اللہ کے واسطے سے مدد کا مطالبہ کرے تو اس کی مدد کرو اور جو تمہارے ساتھ احسان کرے تو تم اس کا بدلہ دو اور اگر تم بدلہ دینے کی طاقت نہ پاؤ تو اس کے لیے دعائے خیر کرو (اور اتنی دعا کرو کہ) تمہیں یقین ہو جائے کہ تم نے اس کو بدلہ دے دیا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 969 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1707... حکیم بن حزام کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عہد جاہلیت میں اس کو سب سے زیادہ محبوب تھے ۔ جب آپ نے نبوت کا دعوی کیا اور مدینہ کی طرف ہجرت فرما گئے اور حکیم بن حزام ، جبکہ وہ کافر تھے ، حج کے موسم میں مکہ میں آئے اور دیکھا کہ ذی یزن کی ایک عمدہ پوشاک فروخت کی جا رہی تھی ، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو ہدیہ دینے کے لیے وہ خرید لی اور مدینہ پہنچ گئے ۔ جب انہوں نے یہ پوشاک بطور ہدیہ آپ ﷺ کے سامنے پیش کرنا چاہی تو آپ نے انکار کر دیا ۔ عبید اللہ کہتے ہیں : میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ہم مشرکین سے کوئی چیز قبول نہیں کرتے ، ہاں اگر آپ دینا ہی چاہتے ہیں تو ہم اسے قیمت کے بدلے خرید لیتے ہیں ۔ “ جب آپ نے ہدیہ قبول کرنے سے انکار کیا تو میں نے (قیمت کے بدلے) دے دیا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 974 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 558... سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”تمہارا خزانہ روز قیامت (زہریلے) گنجے سانپ کی شکل اختیار کر لے گا ، اس کا مالک اس سے بھاگے گا ، لیکن وہ اس کا تعاقب کرتے ہوئے کہے گا : میں تیرا خزانہ (‏‏‏‏ہی) ہوں ۔ اللہ کی قسم ! وہ اس کا تعاقب کرتا رہے گا ، یہاں تک کہ وہ اپنا ہاتھ پھیلائے گا اور وہ اسے اپنے منہ کا لقمہ بنا لے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 979 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1268... ابن بریدہ اپنے باپ ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ’’جب (مسلمان) بندہ صدقہ کرتا ہے تو وہ اس کے ذریعے ستر (۷۰) شیطانوں کے جبڑے توڑ ڈالتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 980 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 253... سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جو اللہ کا واسطہ دے کر پناہ مانگے ، اس کو پناہ دے دو اور جو اللہ کے نام پر سوال کرے تو اس کو بھی دو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 977 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1096... سیدنا ابوقتادہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”لوگو ! اللہ تعالیٰ سے اس کے دیے ہوئے مال کے عوض اپنے نفسوں کو خرید لو ، اگر کوئی کنجوسی کرے اور لوگوں کو اپنا مال نہ دے تو اپنے آپ (پر خرچ کرنے) سے ابتداء کرے اور اپنے نفس پر صدقہ کرے (اور وہ اس طرح کہ) اللہ عزوجل کے دیے ہوئے رزق میں سے کھائے اور پہنے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 954 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2831... ہم سیدنا خباب ؓ ، جنہوں نے اپنے بدن پر سات داغ لگائے ہوئے تھے ، کے پاس بیمار پرسی کے لیے آئے ۔ انہوں نے کہا : اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ ”موت کی تمنا نہ کیا کرو“ تو میں ضرور موت کی تمنا کرتا ۔ وہ اپنی دیوار (یعنی مکان وغیرہ) درست کر رہے تھے ، اسی اثنا میں انہوں نے کہا میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : آدمی کو اس کے ہر قسم کے خرچے پر اجر دیا جاتا ہے مگر اس مٹی میں (یعنی مکان تعمیر کرنے میں کوئی اجر نہیں) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 975 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1882... فضل بن حسن ضمری ، ام حکم یا ضباعہ ، جو دونوں زبیر بن عبدالمطلب کی بیٹیاں ہیں ، سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتی ہیں : رسول اللہ ﷺ کے پاس کچھ قیدی آئے ۔ میں ، میری بہن اور فاطمہ آپ ﷺ کے پاس گئیں ، آپ سے اپنی مشکلات کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ ہمارے لیے کچھ قیدیوں کا حکم دیا جائے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”بدر کے یتیم لوگ تم سے سبقت لے گئے ہیں (اور سارے قیدی لے گئے ہیں) ، لیکن میں تمہیں ایسی چیز بتلاتا ہوں جو تمہارے لیے قیدیوں سے بہتر ہے ، (اور وہ یہ کہ) ہر نماز کے بعد تینتیس دفعہ « اللہ اكبر » کہنا ، تنتیس دفعہ « سبحان اللہ » کہنا ، تنتیس دفعہ « الحمد للہ » کہنا اور (سو کا عدد پورا کرنے کے لیے ایک دفعہ) « لا الہ الا اللہ وحدو لا شريك لہ ، لہ الملك ولہ الحمد ، وہو على كل شيء قدير » نہیں کوئی معبود برحق مگر اللہ ، وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ، بادشاہی اسی کی ہے اور تعریف اسی کے لیے ہے وہ ہر چیز پر قادر ہے ، کہنا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 955 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1699... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جو آدمی اپنا عطیہ واپس کر لیتا ہے ، اس کی مثال اس کتے کی سی ہے جو کھاتا رہا ، جب اس کا پیٹ بھر گیا تو اس نے قے کر دی اور پھر قے کو چاٹنا شروع کر دیا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 949 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1560... سیدنا اسود بن اصرم محاربی ؓ کہتے ہیں : میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! مجھے کوئی وصیت فرمائیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”اپنے ہاتھ کو قابو میں رکھ ۔ “ اور ایک اور روایت میں ہے : ”ہاتھ کو نہ پھیلا ، مگر خیر و بھلائی کی طرف ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 952 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3591... سیدنا عمرو بن تغلب ؓ کہتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے بعض لوگوں کو مال دیا اور بعضوں کو ترک کر دیا ، جب ان لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ”میں بعض لوگوں کو دیتا ہوں کیونکہ مجھے ان کی بے تابی اور بے صبری کا ڈر ہوتا ہے اور دوسرے لوگوں کو میں اس تونگری اور بھلائی کے سپرد کر دیتا ہوں جو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں رکھی ہے ۔ ان ہی لوگوں میں سے عمرو بن تغلب بھی ہے ۔ “ سیدنا عمرو بن تغلب ؓ کہتے ہیں : اللہ کی قسم ! مجھے رسول اللہ ﷺ کی اس بات کے مقابلے میں سرخ اونٹ لینا بھی پسند نہیں ہیں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 914 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2426... سیدہ عائشہ ؓ کہتی ہیں : نبی کریم ﷺ کو سانڈا بطور ہدیہ پیش کیا گیا ، لیکن آپ نے نہیں کھایا ۔ سیدہ عائشہ ؓ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم یہ مساکین کو کھلا دیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”جو چیز تم خود نہیں کھاتے وہ کسی کومت کھلاؤ ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 921 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 452... سیدنا مقدام بن معدی کرب ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”تیرا اپنے آپ کو کھلانا تیرے لیے صدقہ ہے ، تیرا اپنے بیٹے کو کھلانا تیرے لیے صدقہ ہے ، تیرا اپنی بیوی کو کھلانا تیرے لیے صدقہ ہے اور تیرا اپنے خادم کو کھلانا تیرے لیے صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 923M --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3601... سیدنا ابوہریرہ ؓ حدیث کو نبی کریم ﷺ کی طرف منسوب کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں : ”کیا کوئی ایسا آدمی نہیں ہے ، جو ایسے اہل خانہ کو اونٹنی بطور عطیہ دے دے کہ جن کے پاس دودھ نہیں ہے ، وہ صبح کو ایک بڑا پیالہ دودھ کا دے اور ایک شام کو ، بلاشبہ اس کا اجر بہت زیادہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 923 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2587... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ” (دودھ والا جانور) بطور عطیہ دینا افضل صدقہ ہے ، جو صبح کو ایک پیالہ دودھ کا دے اور ایک شام کو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 920 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2661... رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”بلال ! خرچ کیا کرو اور عرش والے سے مفلسی سے نہ ڈرا کرو ۔ “ یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ ۔ سیدنا بلال بن رباح ، سیدنا عبداللہ بن مسعود اور سیدہ عائشہ ؓ سے مروی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 919 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2473... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : اے ابن آدم ! اگر تو ضرورت سے زائد مال خرچ کر دے تو تیرے لیے بہتر ہے اور اگر روکے رکھے تو وہ تیرے لیے برا ہے اور اللہ تعالیٰ برابر سرابر روزی پر ملامت نہیں کرتا اور ابتدا اپنے اہل و عیال کے ساتھ کر اور اوپر والا ہاتھ نچلے ہاتھ سے بہتر ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 918 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3495... سیدنا عدی بن حاتم ؓ کہتے ہیں : میں رسول اللہ ﷺ کے پاس موجود تھا ، آپ کے پاس دو آدمی آئے ، ان میں سے ایک نے فقر و فاقہ کی اور دوسرے نے راستے کے غیر محفوظ ہونے کی شکایت کی ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : رہا مسئلہ راستے کے غیر محفوظ ہونے کا ، تو تھوڑا عرصہ ہے ، اس کے بعد (اتنا امن ہوگا کہ) غلے والے قافلے بھی مکہ کی طرف بغیر محافظ کے روانہ ہوں گے اور جہاں تک غربت و افلاس کا تعلق ہے ، تو (اس کی فکر نہ کرو) قیامت کے برپا ہونے سے پہلے تم میں سے ایک آدمی صدقہ لے کر گھومے گا لیکن (مال و دولت کی فراوانی کی وجہ سے) وہ ایسا فرد نہیں پائے گا جو اس کا صدقہ قبول کرے ۔ (یاد رکھو کہ) تم میں سے ہر کوئی اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہو گا اور دونوں کے درمیان پردہ ہو گا نہ ترجمانی کرنے والا ترجمان ۔ اللہ تعالیٰ پوچھے گا : کیا میں نے تجھے مال دیا تھا ؟ وہ کہے گا : کیوں نہیں ۔ پھر اللہ تعالیٰ پوچھے گا : کیا میں نے تیری طرف رسول بھیجا تھا ؟ وہ کہے گا ، کیوں نہیں ۔ پس جب وہ اپنی دائیں جانب دیکھے گا تو صرف آگ نظر آئے گی اور بائیں جانب دیکھے گا تو ادھر بھی صرف آگ نظر آئے گی ۔ ہر کوئی آگ سے بچے ، اگرچہ کھجور کے ٹکڑے کے ساتھ ، اگر وہ بھی نہ ہو تو اچھی بات کے ساتھ ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 917 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1179... سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”کھانے کا ایک صاع ادا کیا کرو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 915 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2766... سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”صرف اپنے دین والوں پر صدقہ کرو ۔ “ جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ”انہیں ہدایت پر لاکھڑا کرنا تیرے ذمہ نہیں بلکہ ہدایت اللہ تعالیٰ دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور تم جو بھلی چیز اللہ کی راہ میں دو گے اس کا فائدہ خود پاؤ گے ، تمہیں صرف اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کی طلب کے لیے ہی خرچ کرنا چاہے اور تم جو کچھ مال خرچ کرو گے اس کا پورا پورا بدلہ تمہیں دیا جائے گا ۔ “ (سورہ بقرہ : ۲۷۲) تو آپ ﷺ نے فرمایا : ”تمام اہل ادیان پر صدقہ کیا کرو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 Next >>


Search took 0.136 seconds