حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: زکوۃ
کتاب/کتب میں "سنن ابی داود"
143 رزلٹ
حدیث نمبر: 1672 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو اللہ کے نام پر پناہ مانگے اسے پناہ دو ، جو اللہ کے نام پر سوال کرے اسے دو ، جو تمہیں دعوت دے اسے قبول کرو ، اور جو تمہارے ساتھ بھلائی کرے تم اس کا بدلہ دو ، اگر تم بدلہ دینے کے لیے کچھ نہ پاؤ تو اس کے حق میں اس وقت تک دعا کرتے رہو جب تک کہ تم یہ نہ سمجھ لو کہ تم اسے بدلہ دے چکے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1673 --- حکم البانی: ضعيف إنما يصح منه جملة خير الصدقة... جابر بن عبداللہ انصاری ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے کہ ایک شخص انڈہ کے برابر سونا لے کر آیا اور بولا : اللہ کے رسول ! مجھے یہ ایک کان میں سے ملا ہے ، آپ اسے لے لیجئے ، یہ صدقہ ہے اور اس کے علاوہ میں کسی اور چیز کا مالک نہیں ، رسول اللہ ﷺ نے اس سے منہ پھیر لیا ، وہ پھر آپ ﷺ کے پاس آپ کی دائیں جانب سے آیا اور ایسا ہی کہا ، رسول اللہ ﷺ نے اس سے منہ پھیر لیا ، پھر وہ آپ ﷺ کے پاس آپ کی بائیں جانب سے آیا ، رسول اللہ ﷺ نے پھر اس سے منہ پھیر لیا ، پھر وہ آپ ﷺ کے پیچھے سے آیا آپ نے اسے لے کر پھینک دیا ، اگر وہ اسے لگ جاتا تو اس کو چوٹ پہنچاتا یا زخمی کر دیتا ، پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم میں ایک اپنا سارا مال لے کر چلا آتا ہے اور کہتا ہے : یہ صدقہ ہے ، پھر بیٹھ کر لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے ، بہترین صدقہ وہ ہے جس کا مالک صدقہ دے کر مالدار رہے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 1675 --- حکم البانی: حسن... ابوسعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا تو نبی اکرم ﷺ نے لوگوں کو حکم دیا کہ وہ کپڑے (بطور صدقہ) ڈال دیں ، انہوں نے ڈال دیا ، پھر آپ ﷺ نے اس شخص کے لیے ان میں سے دو کپڑوں (کے دیئے جانے) کا حکم دیا ، پھر آپ ﷺ نے لوگوں کو صدقہ پر ابھارا تو وہ شخص دو میں سے ایک کپڑا ڈالنے لگا ، آپ نے اسے ڈانٹا اور فرمایا : ” اپنے کپڑے لے لو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1683 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” چالیس خصلتیں ہیں ان میں سب سے بہتر خصلت بکری کا عطیہ دینا ہے ، جو کوئی بھی ان میں سے کسی (خصلت نیک کام) کو ثواب کی امید سے اور (اللہ کی طرف سے) اپنے سے کئے ہوئے وعدے کو سچ سمجھ کر کرے گا اللہ اسے اس کی وجہ سے جنت میں داخل کرے گا “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : مسدد کی حدیث میں یہ بھی ہے کہ حسان کہتے ہیں : ہم نے بکری عطیہ دینے کے علاوہ بقیہ خصلتوں اعمال صالحہ کو گنا جیسے سلام کا جواب دینا ، چھینک کا جواب دینا اور راستے سے کوئی بھی تکلیف دہ چیز ہٹا دینا وغیرہ تو ہم پندرہ خصلتوں تک بھی نہیں پہنچ سکے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1677 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” کم مال والے کا تکلیف اٹھا کر دینا اور پہلے ان لوگوں کو دو جن کا تم خرچ اٹھاتے ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1676 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” بہترین صدقہ وہ ہے جو آدمی کو مالدار باقی رکھے یا (یوں فرمایا) وہ صدقہ ہے جسے دینے کے بعد مالک مالدار رہے اور صدقہ پہلے اسے دو جس کی تم کفالت کرتے ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1678 --- حکم البانی: حسن... اسلم کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب ؓ کو کہتے سنا کہ ایک دن ہمیں رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ ہم صدقہ کریں ، اتفاق سے اس وقت میرے پاس دولت تھی ، میں نے کہا : اگر میں کسی دن ابوبکر ؓ پر سبقت لے جا سکوں گا تو آج کا دن ہو گا ، چنانچہ میں اپنا آدھا مال لے کر آیا ، رسول اللہ ﷺ نے پوچھا : ” اپنے گھر والوں کے لیے تم نے کیا چھوڑا ہے ؟ “ ، میں نے کہا : اسی قدر یعنی آدھا مال ، اور ابوبکر ؓ اپنا سارا مال لے کر حاضر ہوئے ، رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا : ” اپنے گھر والوں کے لیے تم نے کیا چھوڑا ہے ؟ “ ، انہوں نے کہا میں ان کے لیے اللہ اور اس کے رسول کو چھوڑ کر آیا ہوں ، تب میں نے (دل میں) کہا : میں آپ سے کبھی بھی کسی معاملے میں نہیں بڑھ سکوں گا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 1679 --- حکم البانی: حسن... سعد بن عبادہ انصاری خزرجی ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کے پاس آ کر عرض کیا : کون سا صدقہ آپ کو زیادہ پسند ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” پانی (کا صدقہ) “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1682 --- حکم البانی: ضعيف... ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جس مسلمان نے کسی مسلمان کو کپڑا پہنایا جب کہ وہ ننگا تھا تو اللہ اسے جنت کے سبز کپڑے پہنائے گا ، اور جس مسلمان نے کسی مسلمان کو کھلایا جب کہ وہ بھوکا تھا تو اللہ اسے جنت کے پھل کھلائے گا اور جس مسلمان نے کسی مسلمان کو پانی پلایا جب کہ وہ پیاسا تھا تو اللہ اسے (جنت کی) مہربند شراب پلائے گا “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1681 --- حکم البانی: حسن... سعد بن عبادہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ام سعد (میری ماں) انتقال کر گئیں ہیں تو کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” پانی “ ۔ راوی کہتے ہیں : چنانچہ سعد نے ایک کنواں کھدوایا اور کہا : یہ ام سعد کا ہے ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: افضل ترین صدقہ پانی پلانا ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1631 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مسکین وہ نہیں ہے جسے ایک کھجور یا دو کھجور یا ایک دو لقمہ در بدر پھرائے ، بلکہ مسکین وہ ہے جو لوگوں سے سوال نہ کرتا ہو ، اور نہ ہی لوگ اسے سمجھ پاتے ہوں کہ وہ مدد کا مستحق ہے کہ اسے دیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1595 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مسلمان پر اس کے غلام ، لونڈی اور گھوڑے میں زکاۃ نہیں ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1558 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” پانچ اونٹوں سے کم میں زکاۃ نہیں ہے ، پانچ اوقیہ سے کم (چاندی) میں زکاۃ نہیں ہے اور نہ پانچ وسق سے کم (غلے اور پھلوں) میں زکاۃ ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1581 --- حکم البانی: ضعيف... مسلم بن ثفنہ یشکری کہتے ہیں نافع بن علقمہ نے میرے والد کو اپنی قوم کے کاموں پر عامل مقرر کیا اور انہیں ان سے زکاۃ وصول کرنے کا حکم دیا ، میرے والد نے مجھے ان کی ایک جماعت کی طرف بھیجا ، چنانچہ میں ایک بوڑھے آدمی کے پاس آیا ، جس کا نام سعر بن دیسم تھا ، میں نے کہا : مجھے میرے والد نے آپ کے پاس زکاۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا ہے ، وہ بولے : بھتیجے ! تم کس قسم کے جانور لو گے ؟ میں نے کہا : ہم تھنوں کو دیکھ کر عمدہ جانور چنیں گے ، انہوں نے کہا : بھتیجے ! میں تمہیں ایک حدیث سناتا ہوں : میں اپنی بکریوں کے ساتھ یہیں گھاٹی میں رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں رہا کرتا تھا ، ایک بار دو آدمی ایک اونٹ پر سوار ہو کر آئے اور مجھ سے کہنے لگے : ہم رسول اللہ ﷺ کے بھیجے ہوئے ہیں ، تاکہ تم اپنی بکریوں کی زکاۃ ادا کرو ، میں نے کہا : مجھے کیا دینا ہو گا ؟ انہوں نے کہا : ایک بکری ، میں نے ایک بکری کی طرف قصد کیا ، جس کی جگہ مجھے معلوم تھی ، وہ بکری دودھ اور چربی سے بھری ہوئی تھی ، میں اسے نکال کر ان کے پاس لایا ، انہوں نے کہا : یہ بکری پیٹ والی (حاملہ) ہے ، ہم کو رسول اللہ ﷺ نے ایسی بکری لینے سے منع کیا ہے ، پھر میں نے کہا : تم کیا لو گے ؟ انہوں نے کہا : ایک برس کی بکری جو دوسرے برس میں داخل ہو گئی ہو یا دو برس کی جو تیسرے میں داخل ہو گئی ہو ، میں نے ایک موٹی بکری جس نے بچہ نہیں دیا تھا مگر بچہ دینے کے لائق ہونے والی تھی کا قصد کیا ، اسے نکال کر ان کے پاس لایا تو انہوں نے کہا : اسے ہم نے لے لیا ، پھر وہ دونوں اسے اپنے اونٹ پر لاد کر لیے چلے گئے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے ابوعاصم نے زکریا سے روایت کیا ہے ، انہوں نے بھی مسلم بن شعبہ کہا ہے جیسا کہ روح نے کہا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  6k
حدیث نمبر: 1578 --- حکم البانی: صحيح... معاذ بن جبل ؓ کہتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے انہیں یمن بھیجا ، پھر انہوں نے اسی کے مثل ذکر کیا ، لیکن اس میں ” یہ کپڑے یمن میں بنتے تھے “ کا ذکر نہیں کیا ہے اور نہ راوی کی تشریح یعنی « محتلمًا » کا ذکر کیا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اور اسے جریر ، یعلیٰ ، معمر ، شعبہ ، ابو عوانہ اور یحییٰ بن سعید نے اعمش سے ، انہوں نے ابووائل سے اور انہوں نے مسروق سے روایت کیا ہے ، یعلیٰ اور معمر نے اسی کے مثل اسے معاذ سے روایت کیا ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1576 --- حکم البانی: صحيح... معاذ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے جب انہیں یمن کی طرف روانہ کیا تو یہ حکم دیا کہ وہ گائے بیلوں میں ہر تیس (۳۰) پر ایک سالہ بیل یا گائے لیں ، اور چالیس (۴۰) پر دو سالہ گائے ، اور ہر بالغ مرد سے (جو کافر ہو) ایک دینار یا ایک دینار کے بدلے اسی قیمت کے کپڑے جو یمن کے معافر نامی مقام میں تیار کئے جاتے ہیں (بطور جزیہ) لیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1580 --- حکم البانی: حسن... سوید بن غفلہ ؓ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس نبی اکرم ﷺ کا محصل آیا ، میں نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اس کی کتاب میں پڑھا : ” زکاۃ کے خوف سے جدا مال اکٹھا نہ کیا جائے اور نہ ہی اکٹھا مال جدا کیا جائے “ ، اس روایت میں دودھ والے جانور کا ذکر نہیں ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1579 --- حکم البانی: حسن... سوید بن غفلہ ؓ کہتے ہیں کہ میں خود گیا ، یا یوں کہتے ہیں : جو رسول اللہ ﷺ کے محصل کے ساتھ گیا تھا اس نے مجھ سے بیان کیا کہ آپ کی کتاب میں لکھا تھا : ” ہم زکاۃ میں دودھ والی بکری یا دودھ پیتا بچہ نہ لیں ، نہ جدا مال اکٹھا کیا جائے اور نہ اکٹھا مال جدا کیا جائے “ ، رسول اللہ ﷺ کا مصدق اس وقت آتا جب بکریاں پانی پر جاتیں اور وہ کہتا : اپنے مالوں کی زکاۃ ادا کرو ، ایک شخص نے اپنا کوبڑے کوہان والا اونٹ کو دینا چاہا تو مصدق نے اسے لینے سے انکار کر دیا ، اس شخص نے کہا : نہیں ، میری خوشی یہی ہے کہ تو میرا بہتر سے بہتر اونٹ لے ، مصدق نے پھر لینے سے انکار کر دیا ، اب اس نے تھوڑے کم درجے کا اونٹ کھینچا ، مصدق نے اس کے لینے سے بھی انکار کر دیا ، اس نے اور کم درجے کا اونٹ کھینچا تو مصدق نے اسے لے لیا اور کہا : میں لے لیتا ہوں لیکن مجھے ڈر لگتا ہے کہ کہیں رسول اللہ ﷺ مجھ پر غصہ نہ ہوں اور آپ مجھ سے کہیں : تو نے ایک شخص کا بہترین اونٹ لے لیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے ہشیم نے ہلال بن خباب سے اسی طرح روایت کیا ہے ، مگر اس میں « لا تفرق » کی بجائے « لا يفرق » ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 1577 --- حکم البانی: صحيح... اس سند سے بھی معاذ ؓ سے اسی کے مثل مرفوعاً مروی ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1584 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے معاذ ؓ کو یمن بھیجا اور فرمایا : ” تم اہل کتاب کی ایک جماعت کے پاس جا رہے ہو ، ان کو اس بات کی طرف بلانا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں ، اگر وہ یہ مان لیں تو ان کو بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر ہر دن اور رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں ، اگر وہ یہ بھی مان لیں تو انہیں بتانا کہ اللہ نے ان پر ان کے مالوں میں زکاۃ فرض کی ہے جو ان کے مالداروں سے لے کر غریبوں کو دی جائے گی ، پھر اگر وہ یہ بھی مان لیں تو تم ان کے عمدہ مالوں کو نہ لینا اور مظلوم کی بد دعا سے بچتے رہنا کہ اس کی دعا اور اللہ کے درمیان کوئی رکاوٹ نہیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 Next >>


Search took 0.128 seconds