حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: زکوۃ
کتاب/کتب میں "سلسلہ احادیث صحیحہ"
94 رزلٹ
حدیث نمبر: 916 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1177... عبداللہ بن ثعلبہ بن صغیر یا ثعلبہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہر آزاد اور غلام اور چھوٹے بڑے کی طرف سے ایک صاع گندم (جو دو آدمیوں کی طرف سے ادا کیا جائے گا) کا ، یا ایک صاع کھجور کا یا ایک صاع جو کا (بطور صدقہ فطر) ادا کرو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 925 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3594... سیدنا عقبہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے مدینہ میں رسول اللہ ﷺ کی اقتدا میں نماز عصر پڑھی ، جب آپ نے سلام پھیرا تو جلدی جلدی کھڑے ہوئے اور لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئے ایک بیوی کے گھر میں داخل ہو گئے ۔ لوگوں کو آپ کی سرعت سے تعجب ہوا ، (اتنے میں) آپ ﷺ واپس آ گئے اور دیکھا کہ لوگوں کو آپ کی جلدی پر تعجب ہو رہا ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” میں نماز پڑھ رہا تھاکہ مجھے (سونے یا چاندی) کی زکوٰۃ کی ایک ڈلی یاد آئی ، جو ہمارے پاس تھی ۔ میں نے ناپسند کیا کہ وہ مجھے روک لے (اور ایک روایت میں ہے کہ وہ ہمارے پاس شام کرے یا رات گزارے) اس لیے میں نے اسے (ابھی ابھی) تقسیم کرنے کا حکم دیا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 913 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3982... سیدنا انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ سیدنا ابوطلحہ ؓ مدینہ منورہ کے انصاریوں میں کھجور کے باغات کے اعتبار سے سب سے زیادہ مالدار تھے اور انہیں اپنے مالوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ بیرحا (نامی باغ) تھا ، یہ مسجد نبوی کے بلکل سامنے تھا ، نبی کریم ﷺ اس میں تشریف لے جاتے اور باغ میں موجود خوش گوار پانی پیتے تھے ۔ سیدنا انس ؓ بیان فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی : ”تم ہرگز نیکی کو نہیں پہنچ سکو گے ، تاآنکہ تم اپنی پسندیدہ چیزیں خرچ کرو“ (سورۂ آل عمران : ۹۲) تو سیدنا ابوطلحہ ؓ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! اللہ تعالیٰ نے آپ پر یہ آیت نازل فرمائی ”تم ہرگز نیکی کو نہیں پہنچ سکو گے ، تا آنکہ تم اپنی پسندیدہ چیزیں خرچ کرو“ اور مجھے اپنے مالوں میں سے سب سے زیادہ محبوب چیز بیرحا (باغ) ہے ، میں اسے اللہ کے لیے صدقہ کرتا ہوں ۔ میں اللہ تعالیٰ سے اس کے اجر و ثواب کی اور اس کے پاس اس کے ذخیرہ ہونے کی امید رکھتا ہوں ، پس آپ اللہ کی طرف سے عطا کئے گئے فہم کے مطابق جہاں مناسب سمجھیں ، اسے خرچ کر دیں ۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ”واہ واہ ! یہ تو بڑا نفع بخش مال ہے ، یہ تو بڑا نفع بخش ہے ! تم نے جو کچھ کہا ہے ، میں نے سن لیا ہے ۔ میری رائے یہ ہے کہ تم اسے اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کر دو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  5k
حدیث نمبر: 912 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 729... سیدنا ابومسعودی بدری ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جب آدمی اپنے اہل و عیال پر ثواب کی نیت سے خرچ کرتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ شمار ہوتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 909 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2568... سیدنا جابر بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”جب اللہ تعالیٰ کسی کو مال عطا کرے تو وہ اسے اپنے اور اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا شروع کرے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 910 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2718... سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہمیں جو نفع ابوبکر ؓ کے مال نے دیا ، وہ کسی کے مال نے نہیں دیا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 911 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 982... سیدنا ابومسعود بدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”آدمی کا ثواب کی نیت سے اپنے اہل پر خرچ کرنا بھی صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 907 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1613... سیدنا ابورافع ؓ سے روایت ہے ، نبی کریم ﷺ نے بنومخزوم کے ایک آدمی کو صدقات کی وصولی کے لیے بھیجا ، اس نے ابورافع ؓ سے کہا : کہ تو بھی میرے ساتھ آ جا ، تاکہ تجھے بھی کچھ (‏‏‏‏مال وغیرہ) مل جائے ۔ اس نے کہا : میں رسول اللہ ﷺ سے دریافت کئے بغیر کوئی (‏‏‏‏فیصلہ) نہیں کر سکتا ۔ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور آپ ﷺ سے سوال کیا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”بے شک ہمارے لیے صدقہ حلال نہیں ہے اور قوم کے آزاد کردہ غلام انہی میں سے ہوتے ہیں (لہٰذا ان کا بھی یہی حکم ہو گا) ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 908 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2243... سیدنا حکیم بن حزام ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے سوال کیا کہ کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”جن افراد کی کفالت کا تو ذمہ دار ہے ، ان کے ساتھ ابتدا کر اور صدقہ وہ ہوتا جس کے بعد غنیٰ باقی رہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 906 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3484... سیدنا عقبہ بن عامر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”صدقہ ، صدقہ کرنے والوں کی قبروں سے حرارت کو بجھا دیتا ہے اور مومن ہی ہے جو روز قیامت اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 924 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1908... نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”مخفی صدقہ رب کے غضب کو مٹا دیتا ہے ۔ “ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن جعفر ، سیدنا ابوسعید خدری ، سیدنا عبداللہ بن عباس ، سیدنا عمر بن خطاب ، سیدنا عبداللہ بن مسعود ، سیدہ ام سلمہ ، سیدنا ابوامامہ ، سیدنا معاویہ بن حیدہ اور سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 922 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 566... سیدنا جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”کم سرمائے والے آدمی کی محنت کا صدقہ افضل ہے اور جن افراد کی کفالت کا تو ذمہ دار ہے ، (مال خرچ کرنے کے سلسلے میں) ان سے ساتھ ابتدا کر ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 950 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3494... سیدنا عمرو بن تغلب ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس کچھ مال یا قیدی لائے گئے ۔ آپ نے ان کو تقسیم کیا اور کچھ لوگوں کو دیا اور کچھ کو نہ دیا ۔ جب آپ کو یہ بات پہنچی کہ جن لوگوں کو آپ ﷺ نے نہیں دیا انہوں نے ناراضی کا اظہار کیا ہے تو آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا : ”اما بعد ، اللہ کی قسم ! میں کسی کو دیتا ہوں اور کسی کو نہیں دیتا ۔ وہ لوگ جن کو میں چھوڑ دیتا ہوں (اور کوئی مال وغیرہ نہیں دیتا) وہ مجھے ان سے زیادہ محبوب ہیں جن کو میں دیتا ہوں (یاد رکھو) ان کو صرف اس لیے دیتا ہوں کہ میں ان کے دلوں میں گھبراہٹ اور سخت بےچینی دیکھتا ہوں اور دوسرے لوگوں کو میں اس تونگری اور بھلائی کے سپرد کر دیتا ہوں جو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں رکھی ہے ۔ ان ہی لوگوں میں سے عمرو بن تغلب ہے ۔ “ عمرو بن تغلب کہتے ہیں : اللہ کی قسم ! مجھے رسول اللہ ﷺ کی اس بات کے مقابلے میں سرخ اونٹ لینا بھی پسند نہیں ہیں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 941 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 86... سلیمان بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز (قرض کی مقدار) کی مثل صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا ۔ “ اس کے بعد آپ ﷺ کو یوں فرماتے سنا : ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز اس (مقدار) کے دو گنا ثواب ملے گا ۔ “ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں نے آپ کو پہلے یوں فرماتے سنا : جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز اسی (مقدار) کی مثل صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا ۔ “ اور پھر یوں سنا : ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز اس (مقدار) کے دو گنا ثواب ملے گا ؟ “ آپ ﷺ نے فرمایا : ”قرض کی ادائیگی سے پہلے تک اسے ہر روز (اتنی ہی مقدار میں) صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا ، اور جب (وعدے کے مطابق) قرض واجب الادا ہو جائے لیکن وہ پھر مہلت دے دے ، (تو ایسی صورت میں) اسے (اس مقدار) کا دو گنا ثواب ملے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 951 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3590... سیدنا انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”میں قریش کی تالیف قلبی کے لیے انہیں دیتا ہوں ، کیونکہ انہوں نے حال ہی میں جاہلیت کو ترک کیا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 946 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1187... زید بن اسلم اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ اہل شام کا ایک پسندیدہ آدمی تھا ، سیدنا عمر ؓ نے اس سے پوچھا : تم میں کون سی صفت ہے جس کی وجہ سے اہل شام تجھ سے محبت کرتے ہیں ؟ اس نے کہا : میں ان کے ساتھ مل کر جہاد کرتا ہوں اور ان سے ہمدردی کرتا ہوں ۔ سیدنا عمر ؓ نے اسے دس ہزار (دینار) دیے اور کہا : یہ لے لو اور ان کو اپنے غزووں میں استعمال کرو ۔ اس نے کہا : مجھے ان کی ضرورت نہیں ہے ۔ آپ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے مجھ پر اس سے کم مال پیش کیا تھا جو میں نے تجھ پر کیا اور میں نے وہی بات کہی جو تو نے کہی ، لیکن آپ ﷺ نے فرمایا : ”جب اللہ تعالیٰ تجھے کوئی مال عطا کرے ، جبکہ تو نے نہ اس کا سوال کیا ہو اور نہ اس کا حریص بنا ہو ، تو قبول کر لیا کر ، کیونکہ وہ تو اللہ کا رزق ہوتا ہے جو وہ تجھے عطا کرتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 948 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1450... سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”لوگوں سے غنی (اور بے پرواہ) ہو جاؤ ، اگرچہ وہ مسواک ملنے کی صورت میں ہو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 947 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2571... سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جب مرد (نکاح کے ذریعے) کسی عورت کا مالک بن جاتا ہے تو خاوند کی اجازت کے بغیر اس کا (کسی کو) عطیہ دینا جائز نہیں ہوتا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 942 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3617... رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ صدقہ کیا کر اور (مال کو) محفوظ کر کے نہ رکھ دے ، وگرنہ اللہ تعالیٰ بھی تجھ سے محفوظ کر لے گا ۔ “ یہ حدیث سیدہ اسما اور سیدہ عائشہ ؓ سے مروی ہے ۔ سیدہ اسما ؓ کی حدیث کے الفاظ یہ ہیں : وہ مال کو بچا کر رکھتی تھیں ، وہ کہتی ہیں : میں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! میرے پاس مال نہیں ، مگر وہی جو (میرے خاوند) زبیر نے مجھے دیا ، کیا میں (اس سے) صدقہ کر سکتی ہوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”صدقہ کیا کرو اور سنبھال کے نہ رکھ دے ، و گرنہ اللہ تعالیٰ بھی تجھ سے محفوظ کر لے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 945 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1324... قبیصہ بن ذؤیب کہتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے ابن سعدی کو ایک ہزار دینار دینا چاہا ، لیکن اس نے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور کہا : مجھے ان کی کوئی ضرورت نہیں ۔ سیدنا عمر ؓ نے اسے کہا : میں تجھے وہی بات کہوں گا جو رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمائی تھی کہ جب اللہ تعالیٰ تجھے کوئی مال عطا کرے ، جبکہ تو نے نہ کسی سے سوال کیا اور نہ اس کے لیے حرص و طمع رکھی ہو ، تو وہ قبول کر لیا کر ، کیونکہ اللہ تعالیٰ تجھے عطا کر رہا ہوتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 Next >>


Search took 0.119 seconds