حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: زکوۃ
تمام کتب میں
398 رزلٹ
حدیث نمبر: 1647 --- حکم البانی: صحيح... ابن ساعدی کہتے ہیں کہ عمر ؓ نے مجھے صدقے پر عامل مقرر کیا تو جب میں اس کام سے فارغ ہوا اور اسے ان کے حوالے کر دیا تو انہوں نے میرے لیے محنتانے (اجرت) کا حکم دیا ، میں نے عرض کیا : میں نے یہ کام اللہ کے لیے کیا اور میرا بدلہ اللہ کے ذمہ ہے ، عمر ؓ نے کہا : جو تمہیں دیا جا رہا ہے اسے لے لو ، میں نے بھی یہ کام رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں کیا تھا ، آپ ﷺ نے مجھے دینا چاہا تو میں نے بھی وہی بات کہی جو تم نے کہی ، اس پر رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا : ” جب تمہیں کوئی چیز بغیر مانگے ملے تو اس میں سے کھاؤ اور صدقہ کرو “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: عاملین زکاۃ زکاۃ وصول کرنے والے لوگ زکاۃ سے معاوضہ لے سکتے ہیں خواہ غنی ہی ہوں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 1642 --- حکم البانی: صحيح... ابومسلم خولانی کہتے ہیں کہ مجھ سے میرے پیارے اور امانت دار دوست عوف بن مالک ؓ نے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا : ہم سات ، آٹھ یا نو آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے ، آپ نے فرمایا : ” کیا تم لوگ اللہ کے رسول ﷺ سے بیعت نہیں کرو گے ؟ “ ، جب کہ ہم ابھی بیعت کر چکے تھے ، ہم نے کہا : ہم تو آپ سے بیعت کر چکے ہیں ، آپ ﷺ نے یہی جملہ تین بار دہرایا چنانچہ ہم نے اپنے ہاتھ بڑھا دئیے اور آپ سے بیعت کی ، ایک شخص بولا : اللہ کے رسول ! ہم ابھی بیعت کر چکے ہیں ؟ اب کس بات کی آپ سے بیعت کریں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اس بات کی کہ تم اللہ کی عبادت کرو گے ، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرو گے ، پانچوں نمازیں پڑھو گے اور (حکم) سنو گے اور اطاعت کرو گے “ ، ایک بات آپ نے آہستہ سے فرمائی ، فرمایا : ” لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہ کرو گے “ ، چنانچہ ان لوگوں میں سے بعض کا حال یہ تھا کہ اگر ان کا کوڑا زمین پر گر جاتا تو وہ کسی سے اتنا بھی سوال نہ کرتے کہ وہ انہیں ان کا کوڑا اٹھا کر دیدے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ہشام کی حدیث سعید کے علاوہ کسی اور نے بیان نہیں کی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 1646 --- حکم البانی: ضعيف... ابن الفراسی سے روایت ہے کہ فراسی نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا ! اللہ کے رسول ! کیا میں سوال کروں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” نہیں اور اگر سوال کرنا ضروری ہی ہو تو نیک لوگوں سے سوال کرو “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1645 --- حکم البانی: صحيح... ابن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جسے فاقہ پہنچے اور وہ لوگوں سے اسے ظاہر کر دے تو اس کا فاقہ ختم نہیں ہو گا ، اور جو اس کو اللہ سے ظاہر کرے (یعنی اللہ سے اس کے دور ہونے کی دعا مانگے) تو قریب ہے کہ اسے اللہ بے پروا کر دے یا تو جلد موت دے کر یا جلد مالدار کر کے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1643 --- حکم البانی: صحيح... ثوبان ؓ جو رسول اللہ ﷺ کے غلام تھے ، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کون ہے جو مجھے اس بات کی ضمانت دے کہ وہ لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہیں کرے گا اور میں اسے جنت کی ضمانت دوں ؟ “ ، ثوبان نے کہا : میں (ضمانت دیتا ہوں) ، چنانچہ وہ کسی سے کوئی چیز نہیں مانگتے تھے ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: دوسروں سے سوال نہ کرنے والے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی ضمانت دی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1641 --- حکم البانی: ضعيف... انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ایک انصاری نبی اکرم ﷺ کے پاس مانگنے کے لیے آیا ، آپ نے پوچھا : ” کیا تمہارے گھر میں کچھ نہیں ہے ؟ “ ، بولا : کیوں نہیں ، ایک کمبل ہے جس میں سے ہم کچھ اوڑھتے ہیں اور کچھ بچھا لیتے ہیں اور ایک پیالا ہے جس میں ہم پانی پیتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” وہ دونوں میرے پاس لے آؤ “ ، چنانچہ وہ انہیں آپ کے پاس لے آیا ، رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں کو اپنے ہاتھ میں لیا اور فرمایا : ” یہ دونوں کون خریدے گا ؟ “ ، ایک آدمی بولا : انہیں میں ایک درہم میں خرید لیتا ہوں ، آپ ﷺ نے پوچھا : ” ایک درہم سے زیادہ کون دے رہا ہے ؟ “ ، دو بار یا تین بار ، تو ایک شخص بولا : میں انہیں دو درہم میں خریدتا ہوں ، آپ ﷺ نے اسے وہ دونوں چیزیں دے دیں اور اس سے درہم لے کر انصاری کو دے دئیے اور فرمایا : ” ان میں سے ایک درہم کا غلہ خرید کر اپنے گھر میں ڈال دو اور ایک درہم کی کلہاڑی لے آؤ “ ، وہ کلہاڑی لے کر آیا تو آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اس میں ایک لکڑی ٹھونک دی اور فرمایا : ” جاؤ لکڑیاں کاٹ کر لاؤ اور بیچو اور پندرہ دن تک میں تمہیں یہاں نہ دیکھوں “ ، چنانچہ وہ شخص گیا ، لکڑیاں کاٹ کر لاتا اور بیچتا رہا ، پھر آیا اور دس درہم کما چکا تھا ، اس نے کچھ کا کپڑا خریدا اور کچھ کا غلہ ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” یہ تمہارے لیے بہتر ہے اس سے کہ قیامت کے دن مانگنے کی وجہ سے تمہارے چہرے میں کوئی داغ ہو ، مانگنا صرف تین قسم کے لوگوں کے لیے درست ہے : ایک تو وہ جو نہایت محتاج ہو ، خاک میں لوٹتا ہو ، دوسرے وہ جس کے سر پر گھبرا دینے والے بھاری قرضے کا بوجھ ہو ، تیسرے وہ جس پر خون کی دیت لازم ہو اور وہ دیت ادا نہ کر سکتا ہو اور اس کے لیے وہ سوال کرے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  6k
حدیث نمبر: 1640 --- حکم البانی: صحيح... قبیصہ بن مخارق ہلالی ؓ کہتے ہیں کہ میں ایک قرضے کا ضامن ہو گیا ، چنانچہ (مانگنے کے لے) میں نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا ، آپ نے فرمایا : ” قبیصہ ! رکے رہو یہاں تک کہ ہمارے پاس کہیں سے صدقے کا مال آ جائے تو ہم تمہیں اس میں سے دیں “ ، پھر فرمایا : ” قبیصہ ! سوائے تین آدمیوں کے کسی کے لیے مانگنا درست نہیں : ایک اس شخص کے لیے جس پر ضمانت کا بوجھ پڑ گیا ہو ، اس کے لیے مانگنا درست ہے اس وقت تک جب تک وہ اسے پا نہ لے ، اس کے بعد اس سے باز رہے ، دوسرے وہ شخص ہے جسے کوئی آفت پہنچی ہو ، جس نے اس کا مال تباہ کر دیا ہو ، اس کے لیے بھی مانگتا درست ہے یہاں تک کہ وہ اتنا سرمایہ پا جائے کہ گزارہ کر سکے ، تیسرے وہ شخص ہے جو فاقے سے ہو اور اس کی قوم کے تین عقلمند آدمی کہنے لگیں کہ فلاں کو فاقہ ہو رہا ہے ، اس کے لیے بھی مانگنا درست ہے یہاں تک کہ وہ اتنا مال پا جائے جس سے وہ گزارہ کر سکے ، اس کے بعد اس سے باز آ جائے ، اے قبیصہ ! ان صورتوں کے علاوہ مانگنا حرام ہے ، جو مانگ کر کھاتا ہے گویا وہ حرام کھا رہا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 1633 --- حکم البانی: صحيح... عبیداللہ بن عدی بن خیار ؓ کہتے ہیں کہ دو آدمیوں نے مجھے خبر دی ہے کہ وہ حجۃ الوداع میں نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے ، آپ ﷺ صدقہ تقسیم فرما رہے تھے ، انہوں نے بھی آپ سے مانگا ، آپ ﷺ نے نظر اٹھا کر ہمیں دیکھا اور پھر نظر جھکا لی ، آپ نے ہمیں موٹا تازہ دیکھ کر فرمایا : ” اگر تم دونوں چاہو تو میں تمہیں دے دوں لیکن اس میں مالدار کا کوئی حصہ نہیں اور نہ طاقتور کا جو مزدوری کر کے کما سکتا ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1639 --- حکم البانی: صحيح... سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” سوال کرنا آدمی کا اپنے چہرے کو زخم لگانا ہے تو جس کا جی چاہے اپنے چہرے پر (نشان زخم) باقی رکھے اور جس کا جی چاہے اسے (مانگنا) ترک کر دے ، سوائے اس کے کہ آدمی حاکم سے مانگے یا کسی ایسے مسئلہ میں مانگے جس میں کوئی اور چارہ کار نہ ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1637 --- حکم البانی: ضعيف... ابوسعید ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کسی مالدار کے لیے صدقہ حلال نہیں سوائے اس کے کہ وہ اللہ کی راہ میں ہو یا مسافر ہو یا اس کا کوئی فقیر پڑوسی ہو جسے صدقہ کیا گیا ہو پھر وہ تمہیں ہدیہ دیدے یا تمہاری دعوت کرے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : نیز اسے فراس اور ابن ابی لیلیٰ نے عطیہ سے ، عطیہ نے ابوسعید ؓ سے اور ابوسعید نے نبی اکرم ﷺ سے اسی کے مثل روایت کیا ہے ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: دوران سفر میں ضرورت پڑنے پر مسافر کو زکاۃ دینی جائز ہے ، خواہ اپنے گھر میں غنی ہو ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1636 --- حکم البانی: صحيح... اس سند سے بھی ابو سعید خدری ؓ سے اسی مفہوم کی حدیث مرفوعاً مروی ہے ابوداؤد کہتے ہیں : نیز اسے ابن عیینہ نے زید سے اسی طرح روایت کیا جیسے مالک نے کہا ہے اور ثوری نے اسے زید سے روایت کیا ہے ، وہ کہتے ہیں : مجھ سے ایک ثقہ راوی نے نبی اکرم ﷺ سے مرفوعاً بیان کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1626 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو سوال کرے اور اس کے پاس ایسی چیز ہو جو اسے اس سوال سے مستغنی اور بے نیاز کرتی ہو تو قیامت کے روز اس کے چہرے پر خموش یا خدوش یا کدوح یعنی زخم ہوں گے “ ، لوگوں نے سوال کیا : اللہ کے رسول ! کتنے مال سے آدمی غنی ہوتا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” پچاس درہم یا اس کی قیمت کے بقدر سونے ہوں “ ۔ یحییٰ کہتے ہیں : عبداللہ بن عثمان نے سفیان سے کہا : مجھے یاد ہے کہ شعبہ حکیم بن جبیر سے روایت نہیں کرتے تو سفیان نے کہا : ہم سے اسے زبید نے محمد بن عبدالرحمٰن بن یزید سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا ہے ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: بے جا سوال کرنے والے کا سوال قیامت کے دن اس کے منہ پر زخم کی مانند نظر آئے گا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 1635 --- حکم البانی: صحيح لغيره... عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کسی مالدار کے لیے صدقہ لینا حلال نہیں سوائے پانچ لوگوں کے : اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کے لیے ، یا زکاۃ کی وصولی کا کام کرنے والے کے لیے ، یا مقروض کے لیے ، یا ایسے شخص کے لیے جس نے اسے اپنے مال سے خرید لیا ہو ، یا ایسے شخص کے لیے جس کا کوئی مسکین پڑوسی ہو اور اس مسکین پر صدقہ کیا گیا ہو پھر مسکین نے مالدار کو ہدیہ کر دیا ہو “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کو زکاۃ دینا جائز ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1634 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” صدقہ مالدار کے لیے حلال نہیں اور نہ طاقتور اور مضبوط آدمی کے لیے (حلال ہے) “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے سفیان نے سعد بن ابراہیم سے ایسے ہی روایت کیا ہے جیسے ابراہیم نے کہا ہے نیز اسے شعبہ نے سعد سے روایت کیا ہے ، اس میں « لذي مرۃ سوي » کے بجائے « لذي مرۃ قوي » کے الفاظ ہیں ، نبی اکرم ﷺ سے مروی بعض روایات میں « لذي مرۃ قوي » اور بعض میں « لذي مرۃ سوي » کے الفاظ ہیں ۔ عطا بن زہیر کہتے ہیں : عبداللہ بن عمرو ؓ سے میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا : « إن الصدقۃ لا تحل لقوي ولا لذي مرۃ سوي » ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 1630 --- حکم البانی: ضعيف... زیاد بن حارث صدائی ؓ کہتے ہیں میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آپ سے بیعت کی ، پھر ایک لمبی حدیث ذکر کی ، اس میں انہوں نے کہا : آپ کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا : مجھے صدقے میں سے دیجئیے ، رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ صدقے کے سلسلے میں نہ پیغمبر کے اور نہ کسی اور کے حکم پر راضی ہوا بلکہ خود اس نے اس سلسلے میں حکم دیا اور اسے آٹھ حصوں میں بانٹ دیا اب اگر تم ان آٹھوں میں سے ہو تو میں تمہیں تمہارا حق دوں گا “ ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: زکاۃ کے مستحق آٹھ قسم کے لوگ ہیں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1632 --- حکم البانی: صحيح دون قوله فذاك المرحوم فإنه مقطوع من كلام الزهري ق... اس سند سے بھی ابوہریرہ ؓ سے اسی کے مثل مروی ہے اس میں ہے : لیکن مسکین سوال کرنے سے بچنے والا ہے ، مسدد نے اپنی روایت میں اتنا بڑھایا ہے کہ (مسکین وہ ہے) جس کے پاس اتنا نہ ہو جتنا اس کے پاس ہوتا ہے جو سوال نہیں کرتا ہے ، اور نہ ہی اس کی محتاجی کا حال لوگوں کو معلوم ہوتا ہو کہ اس پر صدقہ کیا جائے ، اسی کو محروم کہتے ہیں ، اور مسدد نے « المتعفف الذي لا يسأل » کا ذکر نہیں کیا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ حدیث محمد بن ثور اور عبدالرزاق نے معمر سے روایت کی ہے اور ان دونوں نے « فذاك المحروم » کو زہری کا کلام بتایا ہے اور یہی زیادہ صحیح ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 1631 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مسکین وہ نہیں ہے جسے ایک کھجور یا دو کھجور یا ایک دو لقمہ در بدر پھرائے ، بلکہ مسکین وہ ہے جو لوگوں سے سوال نہ کرتا ہو ، اور نہ ہی لوگ اسے سمجھ پاتے ہوں کہ وہ مدد کا مستحق ہے کہ اسے دیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1629 --- حکم البانی: صحيح... ابوکبشہ سلولی کہتے ہیں ہم سے سہل بن حنظلیہ نے بیان کیا ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس عیینہ بن حصن اور اقرع بن حابس آئے ، انہوں نے آپ سے مانگا ، آپ نے انہیں ان کی مانگی ہوئی چیز دینے کا حکم دیا اور معاویہ ؓ کو حکم دیا کہ وہ ان دونوں کے لیے خط لکھ دیں جو انہوں نے مانگا ہے ، اقرع نے یہ خط لے کر اسے اپنے عمامے میں لپیٹ لیا اور چلے گئے لیکن عیینہ خط لے کر نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور کہنے لگے : محمد ! کیا آپ چاہتے ہیں کہ اپنی قوم کے پاس ایسا خط لے کر جاؤں جو متلمس کے صحیفہ کی طرح ہو ، جس کا مضمون مجھے معلوم نہ ہو ؟ معاویہ نے ان کی یہ بات رسول اللہ ﷺ سے بیان کی ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو سوال کرے اس حال میں کہ اس کے پاس ایسی چیز ہو جو اسے سوال سے بے نیاز کر دیتی ہو تو وہ جہنم کی آگ زیادہ کرنا چاہ رہا ہے “ ۔ (ایک دوسرے مقام پر نفیلی نے ” جہنم کی آگ “ کے بجائے ” جہنم کا انگارہ “ کہا ہے) ۔ لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کس قدر مال آدمی کو غنی کر دیتا ہے ؟ (نفیلی نے ایک دوسرے مقام پر کہا : غنی کیا ہے ، جس کے ہوتے ہوئے سوال نہیں کرنا چاہیئے ؟) آپ ﷺ نے فرمایا : ” اتنی مقدار جسے وہ صبح و شام کھا سکے “ ۔ ایک دوسری جگہ میں نفیلی نے کہا : اس کے پاس ایک دن اور ایک رات یا ایک رات اور ایک دن کا کھانا ہو ، نفیلی نے اسے مختصراً ہم سے انہیں الفاظ کے ساتھ بیان کیا جنہیں میں نے ذکر کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  5k
حدیث نمبر: 1595 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مسلمان پر اس کے غلام ، لونڈی اور گھوڑے میں زکاۃ نہیں ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1627 --- حکم البانی: صحيح... بنی اسد کے ایک صاحب کہتے ہیں کہ میں اور میری بیوی بقیع غرقد میں جا کر اترے ، میری بیوی نے مجھ سے کہا : رسول اللہ ﷺ کے پاس جاؤ اور ہمارے لیے کچھ مانگ کر لاؤ جو ہم کھائیں ، پھر وہ لوگ اپنی محتاجی کا ذکر کرنے لگے ، چنانچہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا تو مجھے آپ کے پاس ایک شخص ملا ، وہ آپ سے مانگ رہا تھا اور آپ اس سے کہہ رہے تھے : میرے پاس کچھ نہیں ہے جو میں تجھے دوں ، آخر وہ ناراض ہو کر یہ کہتے ہوئے چلا گیا کہ میری عمر کی قسم ، تم جسے چاہتے ہو دیتے ہو ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” یہ میرے اوپر اس لیے غصہ ہو رہا ہے کیونکہ اسے دینے کے لیے میرے پاس کچھ نہیں ہے ، تم میں سے جو سوال کرے اور اس کے پاس ایک اوقیہ (چالیس درہم) یا اس کے برابر مالیت ہو تو وہ الحاح کے ساتھ سوال کرنے کا مرتکب ہوتا ہے “ ، اسدی کہتے ہیں : میں نے (اپنے جی میں) کہا : ہماری اونٹنی تو اوقیہ سے بہتر ہے ، اوقیہ تو چالیس ہی درہم کا ہوتا ہے ، وہ کہتے ہیں : چنانچہ میں لوٹ آیا اور آپ سے کچھ بھی نہیں مانگا ، اس کے بعد رسول اللہ ﷺ کے پاس جو اور منقی آیا ، آپ نے اس میں سے ہمیں بھی حصہ دیا ، « أو كما قال » یہاں تک کہ اللہ نے ہمیں غنی کر دیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے ثوری نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے جیسے مالک نے کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 Next >>


Search took 0.132 seconds