حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: زکوۃ
کتاب/کتب میں "سنن ابی داود"
143 رزلٹ
حدیث نمبر: 1583 --- حکم البانی: حسن... ابی بن کعب ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے مجھے صدقہ وصول کرنے کے لیے بھیجا ، میں ایک شخص کے پاس سے گزرا ، جب اس نے اپنا مال اکٹھا کیا تو میں نے اس پر صرف ایک بنت مخاض کی زکاۃ واجب پائی ، میں نے اس سے کہا : ایک بنت مخاض دو ، یہی تمہاری زکاۃ ہے ، وہ بولا : بنت مخاض میں نہ تو دودھ ہے اور نہ وہ اس قابل ہے کہ (اس پر) سواری کی جا سکے ، یہ لو ایک اونٹنی جوان ، بڑی اور موٹی ، میں نے اس سے کہا : میں ایسی چیز کبھی نہیں لے سکتا جس کے لینے کا مجھے حکم نہیں ، البتہ رسول اللہ ﷺ تو تم سے قریب ہیں اگر تم چاہو تو ان کے پاس جا کر وہی بات پیش کرو جو تم نے مجھ سے کہی ہے ، اب اگر آپ ﷺ قبول فرما لیتے ہیں تو میں بھی اسے لے لوں گا اور اگر آپ واپس کر دیتے ہیں تو میں بھی واپس کر دوں گا ، اس نے کہا : ٹھیک ہے میں چلتا ہوں اور وہ اس اونٹنی کو جو اس نے میرے سامنے پیش کی تھی ، لے کر میرے ساتھ چلا ، جب ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچے تو اس نے آپ ﷺ سے کہا : اللہ کے نبی ! آپ کا قاصد میرے پاس مال کی زکاۃ لینے آیا ، قسم اللہ کی ! اس سے پہلے کبھی نہ رسول اللہ ﷺ نے میرے مال کو دیکھا اور نہ آپ کے قاصد نے ، میں نے اپنا مال اکٹھا کیا تو اس نے کہا : تجھ پر ایک بنت مخاض لازم ہے اور بنت مخاض نہ دودھ دیتی ہے اور نہ ہی وہ سواری کے لائق ہوتی ہے ، لہٰذا میں نے اسے ایک بڑی موٹی اور جوان اونٹنی پیش کی ، لیکن اسے لینے سے اس نے انکار کر دیا اور وہ اونٹنی یہ ہے جسے لے کر میں آپ کی خدمت میں آیا ہوں ، اللہ کے رسول ! اسے لے لیجئے ، رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا : ” تم پر واجب تو بنت مخاض ہی ہے ، لیکن اگر تم خوشی سے اسے دے رہے ہو تو اللہ تمہیں اس کا اجر عطا کرے گا اور ہم اسے قبول کر لیں گے “ ، وہ شخص بولا : اے اللہ کے رسول ! اسے لے لیجئے ، یہ وہی اونٹنی ہے پھر رسول اللہ ﷺ نے اسے لے لینے کا حکم دیا اور اس کے لیے اس کے مال میں برکت کی دعا کی ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: زکاۃ دینے والا اپنی مرضی سے زیادہ زکاۃ ادا کرے تو اس کے لیے بہت زیادہ ثواب ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  6k
حدیث نمبر: 1572 --- حکم البانی: صحيح... علی ؓ سے روایت ہے (زہیر کہتے ہیں : میرا خیال ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی ہے) ، آپ ﷺ نے فرمایا ہے : ” چالیسواں حصہ نکالو ، ہر چالیس (۴۰) درہم میں ایک (۱) درہم ، اور جب تک دو سو (۲۰۰) درہم پورے نہ ہوں تم پر کچھ لازم نہیں آتا ، جب دو سو (۲۰۰) درہم پورے ہوں تو ان میں پانچ (۵) درہم زکاۃ کے نکالو ، پھر جتنے زیادہ ہوں اسی حساب سے ان کی زکاۃ نکالو ، بکریوں میں جب چالیس (۴۰) ہوں تو ایک (۱) بکری ہے ، اگر انتالیس (۳۹) ہوں تو ان میں کچھ لازم نہیں “ ، پھر بکریوں کی زکاۃ اسی طرح تفصیل سے بیان کی جو زہری کی روایت میں ہے ۔ گائے بیلوں میں یہ ہے کہ ہر تیس (۳۰) گائے یا بیل پر ایک سالہ گائے دینی ہو گی اور ہر چا لیس (۴۰) میں دو سالہ گائے دینی ہو گی ، باربرداری والے گائے بیلوں میں کچھ لازم نہیں ہے ، اونٹوں کے بارے میں زکاۃ کی وہی تفصیل اسی طرح بیان کی جو زہری کی روایت میں گزری ہے ، البتہ اتنے فرق کے ساتھ کہ پچیس (۲۵) اونٹوں میں پانچ (۵) بکریاں ہوں گی ، ایک بھی زیادہ ہونے یعنی چھبیس (۲۶) ہو جانے پر پینتیس (۳۵) تک ایک (۱) بنت مخاض ہو گی ، اگر بنت مخاض نہ ہو تو ابن لبون نر ہو گا ، اور جب چھتیس (۳۶) ہو جائیں تو پینتالیس (۴۵) تک ایک (۱) بنت لبون ہے ، جب چھیالیس (۴۶) ہو جائیں تو ساٹھ (۶۰) تک ایک (۱) حقہ ہے جو نر اونٹ کے لائق ہو جاتی ہے “ ، اس کے بعد اسی طرح بیان کیا ہے جیسے زہری نے بیان کیا یہاں تک کہ جب اکیانوے (۹۱) ہو جائیں تو ایک سو بیس (۱۲۰) تک دو (۲) حقہ ہوں گی جو جفتی کے لائق ہوں ، جب اس سے زیادہ ہو جائیں تو ہر پچاس (۵۰) پر ایک (۱) حقہ دینا ہو گا ، زکاۃ کے خوف سے نہ اکٹھا مال جدا کیا جائے اور نہ جدا مال اکٹھا کیا جائے ، اسی طرح نہ کوئی بوڑھا جانور قابل قبول ہو گا اور نہ عیب دار اور نہ ہی نر ، سوائے اس کے کہ مصدق کی چاہت ہو ۔ (زمین سے ہونے والی) ، پیداوار کے سلسلے میں کہا کہ نہر یا بارش کے پانی کی سینچائی سے جو پیداوار ہوئی ہو ، اس میں دسواں حصہ لازم ہے اور جو پیداوار رہٹ سے پانی کھینچ کر کی گئی ہو ، اس میں بیسواں حصہ لیا جائے گا “ ۔ عاصم اور حارث کی ایک روایت میں ہے کہ زکاۃ ہر سال لی جائے گی ۔ زہیر کہتے ہیں : میرا خیال ہے کہ ہر سال ایک بار کہا ۔ عاصم کی روایت میں ہے : ” جب بنت مخاض اور ابن لبون بھی نہ ہو تو دس درہم یا دو بکریاں دین...
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  8k
حدیث نمبر: 1587 --- حکم البانی: ضعيف... اس سند سے بھی ایوب سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے مگر اس میں ہے ہم نے کہا : اللہ کے رسول ! زکاۃ لینے والے زیادتی کرتے ہیں ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : عبدالرزاق نے معمر سے اسے مرفوعاً نقل کیا ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1582 --- حکم البانی: ضعيف... اس طریق سے بھی زکریا بن اسحاق سے یہی حدیث اسی سند سے مروی ہے اس میں مسلم بن شعبہ ہے اور اس میں ہے کہ « شافع » وہ بکری ہے جس کے پیٹ میں بچہ ہو ۔ ۱۵۸۲/م- ابوداؤد کہتے ہیں : میں نے عمرو بن حارث حمصی کی اولاد کے پاس حمص میں عبداللہ بن سالم کی کتاب میں پڑھا کہ زبیدی سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : مجھے یحییٰ بن جابر نے خبر دی ہے ، انہوں نے جبیر بن نفیر سے جبیر نے عبداللہ بن معاویہ غاضری سے جو غاضرہ قیس سے ہیں ، روایت کی ہے ، وہ کہتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” تین باتیں ہیں جو کوئی ان کو کرے گا ایمان کا مزا چکھے گا : جو صرف اللہ کی عبادت کرے ، « لا إلہ إلا اللہ » کا اقرار کرے ، اپنے مال کی زکاۃ خوشی سے ہر سال ادا کیا کرے ، اور زکاۃ میں بوڑھا ، خارشتی ، بیمار اور گھٹیا قسم کا جانور نہ دے بلکہ اوسط درجے کا مال دے ، اس لیے کہ اللہ نے نہ تو تم سے سب سے بہتر کا مطالبہ کیا اور نہ ہی تمہیں گھٹیا مال دینے کا حکم دیا ہے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 1588 --- حکم البانی: ضعيف... جابر بن عتیک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” قریب ہے کہ تم سے زکاۃ لینے کچھ ایسے لوگ آئیں جنہیں تم ناپسند کرو گے ، جب وہ آئیں تو انہیں مرحبا کہو اور وہ جسے چاہیں ، اسے لینے دو ، اگر انصاف کریں گے تو فائدہ انہیں کو ہو گا اور اگر ظلم کریں گے تو اس کا وبال بھی انہیں پر ہو گا ، لہٰذا تم ان کو خوش رکھو ، اس لیے کہ تمہاری زکاۃ اس وقت پوری ہو گی جب وہ خوش ہوں اور انہیں چاہیئے کہ تمہارے حق میں دعا کریں “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1590 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن ابی اوفی ؓ کہتے ہیں کہ میرے والد (ابواوفی) اصحاب شجرہ میں سے تھے ، جب نبی اکرم ﷺ کے پاس کوئی قوم اپنے مال کی زکاۃ لے کر آتی تو آپ فرماتے : اے اللہ ! آل فلاں پر رحمت نازل فرما ، میرے والد اپنی زکاۃ لے کر آپ کے پاس آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اے اللہ ! ابواوفی کی اولاد پر رحمت نازل فرما “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1589 --- حکم البانی: صحيح... جریر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ کچھ لوگ یعنی کچھ دیہاتی رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور کہنے لگے : صدقہ و زکاۃ وصول کرنے والوں میں سے بعض لوگ ہمارے پاس آتے ہیں اور ہم پر زیادتی کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم اپنے مصدقین کو راضی کرو “ ، انہوں نے پوچھا : اگرچہ وہ ہم پر ظلم کریں ، اے اللہ کے رسول ﷺ ! آپ نے فرمایا : ” تم اپنے مصدقین کو راضی کرو “ ، عثمان کی روایت میں اتنا زائد ہے ” اگرچہ وہ تم پر ظلم کریں “ ۔ ابوکامل اپنی حدیث میں کہتے ہیں : جریر ؓ کا بیان ہے : میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ بات سنی ، اس کے بعد سے میرے پاس جو بھی مصدق آیا ، مجھ سے خوش ہو کر ہی واپس گیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 1591 --- حکم البانی: حسن صحيح... عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : نہ « جلب » صحیح ہے نہ « جنب » لوگوں سے زکاۃ ان کے ٹھکانوں میں ہی لی جائے گی ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: تحصیل دار کو لوگوں کے گھر جا کر زکاۃ وصول کرنی چاہیئے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1574 --- حکم البانی: صحيح... علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” میں نے گھوڑا ، غلام اور لونڈی کی زکاۃ معاف کر دی ہے لہٰذا تم چاندی کی زکاۃ دو ، ہر چالیس (۴۰) درہم پہ ایک (۱) درہم ، ایک سو نوے (۱۹۰) درہم میں کوئی زکاۃ نہیں ، جب دو سو (۲۰۰) درہم پورے ہو جائیں تو ان میں پانچ (۵) درہم ہے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ حدیث اعمش نے ابواسحاق سے اسی طرح روایت کی ہے جیسے ابوعوانہ نے کی ہے اور اسے شیبان ابومعاویہ اور ابراہیم بن طہمان نے ابواسحاق سے ، ابواسحاق ، حارث سے حارث نے علی ؓ سے اور علی ؓ نے نبی اکرم ﷺ سے اسی کے مثل روایت کیا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : نفیلی کی حدیث شعبہ و سفیان اور ان کے علاوہ لوگوں نے ابواسحاق سے ابواسحاق نے عاصم سے عاصم نے علی ؓ سے روایت کی ہے ، لیکن ان لوگوں نے اسے مرفوعاً کے بجائے علی ؓ پر موقوفاً روایت کیا ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 1575 --- حکم البانی: حسن... معاویہ بن حیدہ ؓ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” چرنے والے اونٹوں میں چالیس (۴۰) میں ایک (۱) بنت لبون ہے ، (زکاۃ بچانے کے خیال سے) اونٹ اپنی جگہ سے اِدھر اُدھر نہ کئے جائیں ، جو شخص ثواب کی نیت سے زکاۃ دے گا اسے اس کا اجر ملے گا ، اور جو اسے روکے گا ہم اس سے اسے وصول کر لیں گے ، اور (زکاۃ روکنے کی سزا میں) اس کا آدھا مال لے لیں گے ، یہ ہمارے رب عزوجل کے تاکیدی حکموں میں سے ایک تاکیدی حکم ہے ، آل محمد کا اس میں کوئی حصہ نہیں “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: زکاۃ کا مذکورہ بالا نصاب اور شرح ان مویشیوں کے لیے ہے جو نصف سال سے زائد عرصہ قدرتی وسائل پر گزارہ کرتے رہے ہوں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1592 --- حکم البانی: صحيح مقطوع... محمد بن اسحاق سے آپ ﷺ کے فرمان : « لا جلب ولا جنب » کی تفسیر میں مروی ہے کہ « لا جلب » کا مطلب یہ ہے کہ جانوروں کی زکاۃ ان کی جگہوں میں جا کر لی جائے وہ مصدق تک کھینچ کر نہ لائے جائیں ، اور « جنب » فریضہ زکاۃ کے علاوہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے : وہ کہتے ہیں : « جنب » یہ ہے کہ محصل زکاۃ دینے والوں کی جگہوں سے دور نہ رہے کہ جانور اس کے پاس لائے جائیں بلکہ اسی جگہ میں زکاۃ لی جائے گی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1564 --- حکم البانی: حسن المرفوع منه فقط... ام المؤمنین ام سلمہ ؓ کہتی ہیں میں سونے کے اوضاح پہنا کرتی تھی ، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا یہ کنز ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” جو مال اتنا ہو جائے کہ اس کی زکاۃ دی جائے پھر اس کی زکاۃ ادا کر دی جائے وہ کنز نہیں ہے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1560 --- حکم البانی: صحيح مقطوع... ابراہیم کہتے ہیں ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے ، جس پر حجاجی مہر لگی ہوتی ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1556 --- حکم البانی: صحيح ق لكن قوله ع... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں جب رسول اللہ ﷺ کی وفات ہو گئی ، آپ کے بعد ابوبکر ؓ خلیفہ بنائے گئے اور عربوں میں سے جن کو کافر ہونا تھا کافر ہو گئے تو عمر بن خطاب ؓ نے ابوبکر ؓ سے کہا : آپ لوگوں سے کیوں کر لڑیں گے جب کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے : ” مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے جنگ کروں یہاں تک کہ وہ « لا إلہ إلا اللہ » کہیں ، لہٰذا جس نے « لا إلہ إلا اللہ » کہا اس نے مجھ سے اپنا مال اور اپنی جان محفوظ کر لی سوائے حق اسلام کے اور اس کا حساب اللہ تعالیٰ پر ہے ؟ “ ، ابوبکر ؓ نے کہا : اللہ کی قسم ! میں ہر اس شخص سے جنگ کروں گا جو نماز اور زکاۃ کے درمیان تفریق کرے گا ، اس لیے کہ زکاۃ مال کا حق ہے ، قسم اللہ کی ، یہ لوگ جس قدر رسول اللہ ﷺ کو دیتے تھے اگر اس میں سے اونٹ کے پاؤں باندھنے کی ایک رسی بھی نہیں دی تو میں ان سے جنگ کروں گا ، عمر بن خطاب ؓ کہتے ہیں : اللہ کی قسم ! اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ میں نے سمجھا کہ اللہ تعالیٰ نے ابوبکر ؓ کا سینہ جنگ کے لیے کھول دیا ہے اور اس وقت میں نے جانا کہ یہی حق ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ حدیث رباح بن زید نے روایت کی ہے اور عبدالرزاق نے معمر سے معمر نے زہری سے اسے اسی سند سے روایت کیا ہے ، اس میں بعض نے « عناقا » کی جگہ « عقالا » کہا ہے اور ابن وہب نے اسے یونس سے روایت کیا ہے اس میں « عناقا » کا لفظ ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : شعیب بن ابی حمزہ ، معمر اور زبیدی نے اس حدیث میں زہری سے « لو منعوني عناقا » نقل کیا ہے اور عنبسہ نے یونس سے انہوں نے زہری سے یہی حدیث روایت کی ہے ۔ اس میں بھی « عناقا » کا لفظ ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  5k
حدیث نمبر: 1561 --- حکم البانی: ضعيف... حبیب مالکی کہتے ہیں کہ ایک شخص نے عمران بن حصین ؓ سے کہا : ابونجید ! آپ ہم لوگوں سے بعض ایسی حدیثیں بیان کرتے ہیں جن کی کوئی اصل ہمیں قرآن میں نہیں ملتی ، عمران ؓ غضب ناک ہو گئے ، اور اس شخص سے یوں گویا ہوئے : کیا قرآن میں تمہیں یہ ملتا ہے کہ ہر چالیس درہم میں ایک درہم (زکاۃ) ہے یا اتنی اتنی بکریوں میں ایک بکری زکاۃ ہے یا اتنے اونٹوں میں ایک اونٹ زکاۃ ہے ؟ اس نے کہا : نہیں ، آپ نے پوچھا : پھر تم نے یہ کہاں سے لیا ؟ تم نے ہم سے لیا اور ہم نے نبی اکرم ﷺ سے ، اس کے بعد ایسی ہی چند اور باتیں ذکر کیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1562 --- حکم البانی: ضعيف... سمرہ بن جندب ؓ سے روایت ہے انہوں نے امابعد کہا پھر کہا : رسول اللہ ﷺ ہم کو حکم دیتے تھے کہ ہم ان چیزوں میں سے زکاۃ نکالیں جنہیں ہم بیچنے کے لیے رکھتے تھے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1559 --- حکم البانی: ضعيف... ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” پانچ وسق سے کم میں زکاۃ نہیں ہے “ ۔ ایک وسق ساٹھ مہر بند صاع کا ہوتا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ابوالبختری کا سماع ابو سعید خدری ؓ سے نہیں ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1563 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی ، اس کے ساتھ اس کی ایک بچی تھی ، اس بچی کے ہاتھ میں سونے کے دو موٹے موٹے کنگن تھے ، آپ ﷺ نے اس سے پوچھا : ” کیا تم ان کی زکاۃ دیتی ہو ؟ “ اس نے کہا : نہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” کیا تمہیں یہ اچھا لگے گا کہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ تمہیں آگ کے دو کنگن ان کے بدلے میں پہنائے “ ۔ عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ کہتے ہیں کہ اس عورت نے دونوں کنگن اتار کر انہیں رسول اللہ ﷺ کے سامنے ڈال دئیے اور بولی : یہ اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہیں ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: سونے اور چاندی کے زیر استعمال زیورات پر بھی زکاۃ ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1565 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن شداد بن الہاد ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ ام المؤمنین عائشہ ؓ کے پاس گئے ، وہ کہنے لگیں : میرے پاس رسول اللہ ﷺ آئے ، آپ نے میرے ہاتھ میں چاندی کی کچھ انگوٹھیاں دیکھیں اور فرمایا : ” عائشہ ! یہ کیا ہے ؟ “ میں نے عرض کیا : میں نے انہیں اس لیے بنوایا ہے کہ میں آپ کے لیے بناؤ سنگار کروں ، آپ ﷺ نے پوچھا : ” کیا تم ان کی زکاۃ ادا کرتی ہو ؟ “ میں نے کہا : نہیں ، یا جو کچھ اللہ کو منظور تھا کہا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ تمہیں جہنم میں لے جانے کے لیے کافی ہیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1573 --- حکم البانی: صحيح... علی ؓ اس حدیث کے ابتدائی کچھ حصہ کے ساتھ نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا : ” جب تمہارے پاس دو سو (۲۰۰) درہم ہوں اور ان پر ایک سال گزر جائے تو ان میں پانچ (۵) درہم زکاۃ ہو گی ، اور سونا جب تک بیس (۲۰) دینار نہ ہو اس میں تم پر زکاۃ نہیں ، جب بیس (۲۰) دینار ہو جائے اور اس پر ایک سال گزر جائے تو اس میں آدھا دینار زکاۃ ہے ، پھر جتنا زیادہ ہو اس میں اسی حساب سے زکاۃ ہو گی (یعنی چالیسواں حصہ) “ ۔ راوی نے کہا : مجھے یاد نہیں کہ « فبحساب ذلك » علی ؓ کا قول ہے یا اسے انہوں نے نبی اکرم ﷺ تک مرفوع کیا ہے ؟ اور کسی بھی مال میں زکاۃ نہیں ہے جب تک کہ اس پر سال نہ گزر جائے ، مگر جریر نے کہا ہے کہ ابن وہب اس حدیث میں نبی اکرم ﷺ سے اتنا اضافہ کرتے ہیں : ” کسی مال میں زکاۃ نہیں ہے جب تک اس پر سال نہ گزر جائے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 Next >>


Search took 0.150 seconds