حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: زکوۃ
کتاب/کتب میں "سلسلہ احادیث صحیحہ"
94 رزلٹ
حدیث نمبر: 944 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1005... سیدنا خالد بن عدی جہنی ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ”اگر کسی کو اپنے بھائی کی طرف سے کوئی چیز موصول ہو تو وہ قبول کر لے اور اسے رد نہ کرے ، بشرطیکہ نہ اس نے اس کا سوال کیا ہو اور نہ اس کی حرص و طمع رکھی ہو ، کیونکہ وہ رزق ہے جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کیا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 943 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2412... سیدنا ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”کثیر مال و دولت والوں کے لیے ہلاکت ہے ، مگر جس نے اپنے مال کو اس طرح کیا اور اس طرح کیا اور اس طرح کیا اور اس طرح کیا ۔ دائیں طرف اور بائیں طرف اور آگے اور پیچھے (یعنی چاروں جہات میں خوب صدقہ کیا) ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 940 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1553... ابن اذنان کہتے ہیں کہ میں نے علقمہ کو دو ہزار درہم قرضہ دیا ، جب ادائیگی کا وقت آیا تو میں اس کے پاس گیا اور کہا : کہ مجھے میرا قرضہ ادا کرو ۔ اس نے کہا : مجھے اگلے سال تک مہلت دو ۔ (میں نے اس کی یہ بات تسلیم کر لی اور ایک سال کے بعد) قرضہ لینے کے لیے آیا ، پھر اس کے بعد تیسری دفعہ آیا ، اس نے کہا : تو مجھے تکلیف دینے پر مصر ہے ، اور تو نے مجھے روکا ہوا ہے ۔ میں نے کہا : جی ہاں ، وہ تیرا ہی عمل ہے ۔ اس نے کہا : میرا عمل کیسے ؟ میں نے کہا : کیا تو نے مجھے سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے بیان کیا تھا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”قرض نصف صدقہ کے قائم مقام ہو تا ہے ؟ “ اس نے کہا : ہاں ، وہ اسی طرح ہی ہے ۔ اس نے کہا : اب لے لیجئے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 929 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 309... سیدنا جابر بن عبد اللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک غزوے کا ارادہ کیا اور فرمایا : ” مہاجرو اور انصاریو ! تمہارے بعض بھائی ایسے ہیں کہ نہ ان کے پاس مال ہے اور نہ وہ قرابتداروں کے ہمراہ ہیں ، تم میں سے (بعض لوگ) ان میں سے دو دو یا تین تین افراد اپنے ساتھ ملا لیں ۔ جابر ؓ کہتے ہیں : ہم میں سے ہر ایک کے پاس سواری نہیں تھی ، بس ان کی باری کی طرح ہماری بھی سوار ہونے کی ایک باری تھی ، میں نے دو یا تین افراد اپنے ساتھ ملا لیے ۔ وہ کہتے ہیں : ان کی باری کی طرح میرے لیے بھی اپنے اونٹ پر سواری کی ایک باری تھی (یعنی اونٹ میرا تھا لیکن سب کی باریاں برابر کی تھیں) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 939 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1025... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہر دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے ، لوگوں کے ہر جوڑ کی طرف سے ایک صدقہ ادا کرنا ہے ۔ (اور صدقہ صرف مال کا خرچ کرنا نہیں ہے بلکہ) دو آدمیوں کے درمیان انصاف کر دینا بھی صدقہ ہے ، کسی آدمی کو اس کی سواری پر بٹھانے میں یا اس کا سامان اٹھا کر اس پر رکھوانے میں (مدد کرنا) بھی صدقہ ہے ، اچھی بات کرنا بھی صدقہ ہے ، ہر اس قدم میں ، جس سے نماز کی طرف چلا جائے ، بھی صدقہ ہے اور راستے سے تکلیف دہ چیز دو ر کرنا بھی صدقہ ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 936 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2615... سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد ؓ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور کہا : اے اللہ کے رسول ! میری ماں وصیت کئے بغیر فوت ہو گئی ہیں ، اب اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں ، تو کیا ان کو نفع ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں ، (لیکن لوگوں کو پانی مہیا کرنے کی صورت میں صدقہ کرو) ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 937 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1717... سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”بنو آدم میں سے ہر انسان کی تخلیق تین سو ساٹھ جوڑوں پر ہوئی ، پس جس نے « اللہ اكبر » کہا ، « الحمد للہ » کہا ، « لا الہ الا اللہ » کہا ، « سبحان اللہ » کہا ، « استغفر اللہ » کہا ، راستے سے کوئی پتھر ہٹایا ، یا کوئی کانٹا یا ہڈی راستے سے دور کر دی ، یا کسی نیکی کا حکم دیا ، یا کسی برائی سے روکا ۔ (یعنی) تین سو ساٹھ جوڑوں کی تعداد میں (ایسے) مذکورہ اعمال کرے تو وہ اس دن اس حالت میں شام کرتا ہے کہ اس نے اپنے نفس کو جہنم کی آگ سے دور کر لیا ہوتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 938 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 574... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ” (ہر روز) بنو آدم کے اعضا میں سے ہر عضو پر صدقہ ہوتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 935 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1352... سیدنا ابوجری ہجیمی ؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم جنگل میں رہنے والے لوگ ہیں ، آپ ہمیں کسی ایسی چیز کی تعلیم دیں جس کے ذریعے اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں نفع دے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”نیکی کے کسی کام کو حقیر مت سمجھنا ، اگرچہ وہ پانی مانگنے والے کے ڈول میں پانی ڈالنے کی صورت میں ہو یا اپنے بھائی کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ کلام کرنے کی صورت میں ہو ۔ اپنے ازار کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانے سے بچنا ، کیونکہ یہ تکبر ہے اور اللہ عزوجل تکبر کو پسند نہیں کرتے ۔ اگر کوئی آدمی تیرے عیب کو سامنے رکھ کر تجھے برا بھلا کہے تو تو اس کے کسی عیب ، جسے تو جانتا ہے ، کی بنا پر اسے گالی گلوچ نہ دے ، کیونکہ اس چیز کا اجر تیرے لیے ہو گا اور وبال کہنے والے پر ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 934 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2968... سیدنا ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی کریم ﷺ عیدالاضحیٰ اور عیدالفطر کے موقع پر نکلتے اور نماز سے ابتدا کرتے ، جب نماز سے سلام پھیرتے تو اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جاتے ، لوگوں کی طرف متوجہ ہوتے اور لوگ آپ کے سامنے اپنی اپنی جگہ پر بیٹھے رہتے ۔ اگر آپ کو کوئی لشکر بھیجنے کی ضرورت یا کوئی اور حاجت ہوتی تو لوگوں کے سامنے اس کا تذکرہ کرتے اور اسے پورا کرنے کا حکم دیتے ، نیز فرماتے : ’’ صدقہ کرو ، صدقہ کرو ، صدقہ کرو ۔ “ زیادہ تر صدقہ کرنے والی عورتیں ہوتی تھیں ۔ پھر آپ ﷺ پلٹ جاتے تھے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 933 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 453... سیدنا عباد بن شرحبیل ؓ کہتے ہیں : میں قحط سالی میں مبتلا ہو گیا ، میں مدینہ کے باغوں میں سے کسی ایک باغ میں داخل ہوا ، ایک بالی کو ملا اور اس سے دانے نکالے ۔ کچھ دانے کھا لیے اور کچھ کپڑے میں نے اٹھا لیے ، اتنے میں باغ کا مالک آ گیا ، اس نے مجھے مارا اور میرا کپڑا چھین لیا ۔ میں (شکایت لے کر) رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا (اور ساری بات بتائی) ، آپ ﷺ نے (باغ کے اس مالک) سے فرمایا : ”وہ جاہل تھا تو نے اسے تعلیم نہیں دی اور وہ بھوکا تھا تو نے اسے کھلایا نہیں ۔ “ پھر آپ نے اسے حکم دیا ، اس نے میرا کپڑا مجھے لوٹا دیا اور مجھے ایک یا نصف وسق کھانے کا بھی دیا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 927 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3491... عبید اللہ بن عباس کہتے ہیں کہ مجھے سیدنا ابوذر ؓ نے کہا : میرے بھتیجے ! میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا اور آپ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ”ابوذر ! اگر مجھے احد پہاڑ جتنا سونا یا چاندی مل جائے تو میں اسے اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کر دوں گا ۔ میں جس دن بھی مروں گا ، یہ نہیں چاہوں گا کہ اس میں سے ایک قیراط بھی میرے پاس باقی ہو ۔ “ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! (آپ کیا کہہ رہے ہیں) ایک قنطار ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ابوذر ! میں قلیل کی طرف جاتا ہوں اور تو کثیر کی طرف ؟ میں آخرت کا ارادہ رکھتا ہوں اور تو دنیا کا ؟ (‏‏‏‏میں کہہ رہا ہوں :) قیراط ۔ “ یہ الفاظ تین دفعہ دوہرائے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 926 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2879... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جو شخص اللہ کی راہ میں کسی چیز کا جوڑا خرچ کرے گا تو اسے جنت (کے دروازوں سے) یوں پکارا جائے گا : اے اللہ کے بندے یہ دروازہ بہتر ہے ۔ پس جو شخص نمازیوں میں سے ہو گا اسے ”باب الصلوۃ“ سے پکارا جائے گا ، جو مجاہدین میں سے ہو گا ، اسے ”باب الجہاد“ سے پکارا جائے گا ، جو صدقہ کرنے والوں میں سے ہو گا اسے ”باب الصدقہ“ سے پکارا جائے گا اور جو روزے رکھنے والوں میں سے ہو گا اسے ”باب الریان“ سے پکارا جائے گا ۔ “ سیدنا ابوبکر صدیق ؓ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! جس کو ان دروازوں میں سے (کسی ایک دروازے سے) بھی پکارا گیا ، اس کے لیے کوئی نقصان اور خسارہ نہیں (کیونکہ مقصود جنت میں داخلہ ہے) ، لیکن کیا کوئی ایسا شخص بھی ہو گا جس کو ان تمام دروازوں سے پکارا جائے گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں اور مجھے امید ہے کہ تم بھی ان ہی میں سے ہو گے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 932 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 567... صعصعہ بن معاویہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابوذر ؓ کو ملا اور کہا : کہ مجھے کوئی حدیث بیان کرو ۔ انہوں نے کہا : لیجئے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جو مسلمان بندہ ہر مال میں سے ایک ایک جوڑا اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرتا ہے تو جنت کے دربان اس کا استقبال کریں گے اور اسے اپنی طرف والی نعمتوں کی طرف بلائیں گے ۔ میں نے کہا : (ہر مال میں سے ایک ایک جوڑا) ، اس کی کیا صورت ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”اگر اونٹ ہیں تو دو انٹ اور اگر گائیں ہیں تو دو گائیں (علی ہذاالقیاس) ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5


Search took 0.127 seconds