حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: زکوۃ
تمام کتب میں
398 رزلٹ
حدیث نمبر: 955 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1699... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جو آدمی اپنا عطیہ واپس کر لیتا ہے ، اس کی مثال اس کتے کی سی ہے جو کھاتا رہا ، جب اس کا پیٹ بھر گیا تو اس نے قے کر دی اور پھر قے کو چاٹنا شروع کر دیا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 954 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2831... ہم سیدنا خباب ؓ ، جنہوں نے اپنے بدن پر سات داغ لگائے ہوئے تھے ، کے پاس بیمار پرسی کے لیے آئے ۔ انہوں نے کہا : اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ ”موت کی تمنا نہ کیا کرو“ تو میں ضرور موت کی تمنا کرتا ۔ وہ اپنی دیوار (یعنی مکان وغیرہ) درست کر رہے تھے ، اسی اثنا میں انہوں نے کہا میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : آدمی کو اس کے ہر قسم کے خرچے پر اجر دیا جاتا ہے مگر اس مٹی میں (یعنی مکان تعمیر کرنے میں کوئی اجر نہیں) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 952 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3591... سیدنا عمرو بن تغلب ؓ کہتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے بعض لوگوں کو مال دیا اور بعضوں کو ترک کر دیا ، جب ان لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ”میں بعض لوگوں کو دیتا ہوں کیونکہ مجھے ان کی بے تابی اور بے صبری کا ڈر ہوتا ہے اور دوسرے لوگوں کو میں اس تونگری اور بھلائی کے سپرد کر دیتا ہوں جو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں رکھی ہے ۔ ان ہی لوگوں میں سے عمرو بن تغلب بھی ہے ۔ “ سیدنا عمرو بن تغلب ؓ کہتے ہیں : اللہ کی قسم ! مجھے رسول اللہ ﷺ کی اس بات کے مقابلے میں سرخ اونٹ لینا بھی پسند نہیں ہیں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 950 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3494... سیدنا عمرو بن تغلب ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس کچھ مال یا قیدی لائے گئے ۔ آپ نے ان کو تقسیم کیا اور کچھ لوگوں کو دیا اور کچھ کو نہ دیا ۔ جب آپ کو یہ بات پہنچی کہ جن لوگوں کو آپ ﷺ نے نہیں دیا انہوں نے ناراضی کا اظہار کیا ہے تو آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا : ”اما بعد ، اللہ کی قسم ! میں کسی کو دیتا ہوں اور کسی کو نہیں دیتا ۔ وہ لوگ جن کو میں چھوڑ دیتا ہوں (اور کوئی مال وغیرہ نہیں دیتا) وہ مجھے ان سے زیادہ محبوب ہیں جن کو میں دیتا ہوں (یاد رکھو) ان کو صرف اس لیے دیتا ہوں کہ میں ان کے دلوں میں گھبراہٹ اور سخت بےچینی دیکھتا ہوں اور دوسرے لوگوں کو میں اس تونگری اور بھلائی کے سپرد کر دیتا ہوں جو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں رکھی ہے ۔ ان ہی لوگوں میں سے عمرو بن تغلب ہے ۔ “ عمرو بن تغلب کہتے ہیں : اللہ کی قسم ! مجھے رسول اللہ ﷺ کی اس بات کے مقابلے میں سرخ اونٹ لینا بھی پسند نہیں ہیں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 951 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3590... سیدنا انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”میں قریش کی تالیف قلبی کے لیے انہیں دیتا ہوں ، کیونکہ انہوں نے حال ہی میں جاہلیت کو ترک کیا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 970 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1727... عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن کعب بن مالک سلمی سے روایت ہے کہ عامر بن مالک بن جعفر ، جسے « ملاعب الاسنۃ » یعنی تیروں سے کھیلنے والا کہا جاتا تھا ، رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا ، اس حال میں کہ وہ مشرک تھا ، آپ نے اس پر اسلام پیش کیا ، لیکن اس نے قبول کرنے سے انکار کر دیا ، پھر اس نے رسول اللہ ﷺ کو تحفہ پیش کیا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ”میں مشرک کا تحفہ قبول نہیں کرتا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 971 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2611... سیدنا ابوامامہ ؓ وغیرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ” (۱) جس مسلمان نے کسی مسلمان غلام کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے آگ سے آزادی (کا سبب بنے گا) ، اس کا ہر عضو اس کے ہر عضو کو کفایت کرے گا ۔ (۲) جس مسلمان نے دو مسلمان عورتوں کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے جہنم کی آگ سے چھٹکارے (کا سبب) بنیں گی ، ان دونوں کے ہر دو عضو آزاد کنندہ کے ہر عضو کو کفایت کریں گے ۔ (۳) جس مسلمان عورت نے مسلمان عورت کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے جہنم کی آگ سے (آزادی کا سبب) بنے گی ، اس کا ہر عضو اس کے ہر عضو کا کفایت کرے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 946 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1187... زید بن اسلم اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ اہل شام کا ایک پسندیدہ آدمی تھا ، سیدنا عمر ؓ نے اس سے پوچھا : تم میں کون سی صفت ہے جس کی وجہ سے اہل شام تجھ سے محبت کرتے ہیں ؟ اس نے کہا : میں ان کے ساتھ مل کر جہاد کرتا ہوں اور ان سے ہمدردی کرتا ہوں ۔ سیدنا عمر ؓ نے اسے دس ہزار (دینار) دیے اور کہا : یہ لے لو اور ان کو اپنے غزووں میں استعمال کرو ۔ اس نے کہا : مجھے ان کی ضرورت نہیں ہے ۔ آپ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے مجھ پر اس سے کم مال پیش کیا تھا جو میں نے تجھ پر کیا اور میں نے وہی بات کہی جو تو نے کہی ، لیکن آپ ﷺ نے فرمایا : ”جب اللہ تعالیٰ تجھے کوئی مال عطا کرے ، جبکہ تو نے نہ اس کا سوال کیا ہو اور نہ اس کا حریص بنا ہو ، تو قبول کر لیا کر ، کیونکہ وہ تو اللہ کا رزق ہوتا ہے جو وہ تجھے عطا کرتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 983 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 254... سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرے ہیں ۔ کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”جو تم سے اللہ کا واسطہ دے کر پناہ مانگے ، اسے پناہ دے دو اور جو تم سے اللہ کا نام دے کر سوال کرے تو اسے دو اور جو تمہیں دعوت دے ، تو اس کی دعوت قبول کرو اور جو اللہ کے واسطے مدد کا مطالبہ کرے تو اس کی مدد کرو اور جو تمہارے ساتھ احسان کرے تو تم اس کا بدلہ دو اور اگر تم بدلہ دینے کی طاقت نہ پاؤ تو اس کے لیے دعائے خیر کرو (اور اتنی دعا کرو کہ) تمہیں یقین ہو جائے کہ تم نے اس کو بدلہ دے دیا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 931 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 920... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہر دن جس میں بندے صبح کرتے ہیں ، دو فرشتے اترتے ہیں ، ان میں سے ایک کہتا ہے : اے اللہ ! خرچ کرنے والے کو اس کا متبادل عطا فرما اور دوسرا کہتا ہے : اے اللہ ! روک کر رکھنے والے کے (مال) کو ضائع فرما دے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 988M --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2901... سیدنا نعمان بن بشیر ؓ کہتے ہیں : سیدنا ابوبکر ؓ آئے اور نبی کریم ﷺ کے پاس آنے کی اجازت طلب کی ۔ انہوں نے سن لیا تھا کہ سیدہ عائشہ ؓ رسول اللہ ﷺ پر اپنی آواز بلند کر رہی تھیں ۔ آپ ﷺ نے ان کو اجازت دی اور وہ اندر آ گئے اور کہا : ام رومان کی بیٹی ! اور اسے پکڑنا چاہا ، کیا تو رسول اللہ ﷺ پر اپنی آواز بلند کرتی ہے ؟ لیکن نبی کریم ﷺ دونوں کے درمیان حائل ہو گئے ۔ جب ابوبکر ؓ چلے گئے تو نبی کریم ﷺ نے سیدہ عائشہ ؓ کو راضی کرتے ہوئے فرمایا : ”دیکھو تو سہی کہ میں تیرے اور ایک آدمی کے درمیان حائل ہو گیا ۔ “ (اسی اثنا میں) سیدنا ابوبکر ؓ پھر آ گئے اور اجازت طلب کی اور سنا کہ آپ ﷺ سیدہ عائشہ ؓ کو ہنسا رہے تھے آپ ﷺ نے ان سے (اندر آنے کی) اجازت دی ، پھر وہ اندر آ گئے ۔ (اب کی بار) سیدنا ابوبکر ؓ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! مجھے اپنے امن و صلح والے ماحول میں بھی شریک کیجئیے ، جس طرح اپنی لڑائی میں کیا تھا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 988 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2900... سیدہ عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے عائشہ کے سلسلے میں ابوبکر سے عذر خواہی کی ، نبی کریم ﷺ کو یہ علم نہیں تھا کہ ابوبکر ، عائشہ کے معاملے میں وہ کچھ کر گزریں گے ، جو انہوں نے (اس مجلس میں) کیا تھا ۔ انہوں نے ہاتھ اٹھایا اور عائشہ کو تھپڑ دے مارا اور ان کے سینے پر بھی زور سے ضرب لگائی ۔ نبی کریم ﷺ نے یہ بات محسوس کی اور فرمایا : ”ابوبکر ! آئندہ میں کبھی بھی تجھ سے عذر خواہی نہیں کروں گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 989 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1143... سیدنا بسر بن جحاش قرشی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ آیات تلاوت کیں : ” (تو اے پیغمبر !) ان کافروں کو کیا ہو گیا ہے ۔ دائیں اور بائیں طرف سے جٹ کے جٹ تیری طرف دوڑتے آتے ہیں ۔ کیا ان میں ہر کوئی یہ امید رکھتا ہے وہ آرام کے باغ (بہشت) میں جائے گا ۔ یہ تو کبھی نہیں ہونا ، وہ جانتے ہیں جس چیز سے ہم نے ان کو بنایا ۔ “ (سورہ معارج : ۳۶-۳۹) پھر آپ ﷺ نے اپنی ہتھیلی پر تھوکا اور فرمایا : ”اللہ فرماتا ہے : اے ابن آدم ! تو مجھے کیسے عاجز کرے گا ؟ میں نے تجھے اس قسم کے پانی سے پیدا کیا ، حتی کہ جب میں نے ٹھیک طور سے (تیرے سب اعضاء درست کیے) اور خوبصورتی کے ساتھ بنایا یہاں تک کہ جب تو دو دھاری دھار چادروں میں چلنے لگ گیا اور تجھے زمین میں وقار ملا تو تو نے مال جمع کرنا اور (بخیلی کرتے ہوئے) اسے روک کر رکھنا شروع کر دیا ، اور جب (موت کے وقت) جان ہنسلیوں میں آ گئی تو تو نے کہنا شروع کر دیا : (اب) میں صدقہ کرتا ہوں ۔ لیکن اب کہاں ہے صدقے کا وقت ؟ ! “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 986 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1719... بنو اسد قبیلے کا ایک آدمی کہتا ہے : میں نے اپنے اہل سمیت بقیع الغرقد میں پڑاؤ ڈالا ، میرے اہل نے مجھے کہا : آپ رسول اللہ ﷺ کے پاس جائیں اور کھانے کے لیے کوئی چیز مانگ کر لائیں ، پھر وہ اپنی ضروریات کا تذکرہ کرنے میں مصروف ہو گئے ۔ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا ، میں نے دیکھا کہ ایک آدمی آپ ﷺ کے پاس بیٹھا سوال کر رہا تھا اور آپ ﷺ فرمارہے تھے : ”تجھے دینے کے لیے میرے پاس کچھ نہں ہے“ ، وہ آدمی غصے کی حالت میں یہ کہتے ہوئے چل دیا ، میری عمر کی قسم ! آپ جس کو چاہتے ہیں دیتے ہیں ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”وہ مجھ پر اس بنا پر ناراض ہو رہا ہے کہ اسے دینے کے لیے میرے پاس کچھ نہیں ہے ، حالانکہ تم میں سے جس آدمی نے سوال کیا اور اس کے پاس ایک اوقیہ (چالیس درہم) یا اس کے برابر کوئی چیز ہو تو اس نے ضد اور اصرار کے ساتھ سوال کیا ۔ “ (جب اس) اسدی نے (یہ بات سنی تو) کہا : ہماری اونٹنی اوقیہ سے تو بہتر ہے ۔ سو میں لوٹ آیا اور آپ ﷺ سے سوال نہیں کیا ۔ بعد میں رسول اللہ ﷺ کے پاس جو اور منقیٰ لایا گیا ، آپ ﷺ نے ہم کو بھی دیا ، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں غنی کر دیا ۔ مالک کہتے ہیں کہ ایک اوقیہ ، چالیس درہم کا ہوتا ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 985 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1422... سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ میں نے اپنی زمین کے عامل کی طرف لکھا کہ زائد پانی کو نہیں روکنا ، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ”جس نے (اپنی ضرورت سے) زائد پانی یا گھاس روک لیا تو روز قیامت اللہ تعالیٰ اس سے اپنے فضل کو روک لے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 987 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2543... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جب آدمی اپنے لیے (لوگوں سے) سوال کرنے کا دروازہ کھولتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر فقر و فاقہ کا دروازہ کھول دیتے ہیں ۔ اگر آدمی رسی لے کر ، کسی پہاڑ (جنگل) میں چلا جائے ، لکڑیاں اکٹھی کر کے اٹھا لائے اور ان (کو فروخت کر کے ان) کے ذریعے اپنے کھانے کے سامان کا بندوبست کرے تو یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ لوگوں سے سوال کرے ، اسے کچھ دیا بھی جائے یا نہ دیا جائے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 984 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1645... سیدنا حذیفہ ؓ کہتے ہیں : رسول اللہ ﷺ بیمار تھے ، میں آپ کے پاس گیا ، میں نے دیکھا کہ آپ بیٹھنا چاہتے ہیں اور سیدنا علی رضی اللہ اونگھ کی وجہ سے ڈانواں ڈول ہو رہے ہیں ، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میرا خیال ہے کہ علی ؓ آپ کے ساتھ رات کو بیدار رہے ہیں تو اب میں آپ کو (سہارا دینے کے لیے) آپ کے قریب نہ ہو جاؤں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”تیری بہ نسبت علی اس خدمت کا زیادہ حقدار ہے ۔ “ پس سیدنا علی ؓ آپ ﷺ کے قریب ہوئے اور آپ ﷺ کو سہارا دیا ۔ میں نے آپ ﷺ کو فرماتے سنا : ”جس کی زندگی کا خاتمہ اس حال میں ہو کہ اس نے اللہ سے ثواب حاصل کرنے کی امید میں کسی مسکین کو کھانا کھلا رکھا ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گا ، جس کا خاتمہ اس حال میں ہوا کہ اس نے اللہ سے ثواب حاصل کرنے کی امید میں روزہ رکھا ہوا ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گا اور جس کا اختتام اس صورت میں ہوا کہ اس نے اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید میں « لا الہ الا اللہ » پڑھا ہوا ہو تو وہ بھی جنت میں داخل ہو گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 981 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 255... سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ہم بیٹھے ہوئے تھے ، رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا : ”کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں بتاؤں جو منزلت کے اعتبار سے سب سے بہتر ہے ؟ “ ہم نے کہا : کیوں نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ’’ وہ آدمی ہے جس نے اللہ تعالیٰ کے راستے میں اپنے گھوڑے کا سر تھاما ہوا ہے ، (یعنی لڑنے کے لیے گھوڑے سمیت تیار ہے) حتی کہ وہ مر جاتا ہے یا اسے شہید کر دیا جاتا ہے ۔ “ پھر فرمایا : ”اب کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں بتلاؤں جو اس کے بعد مرتبے والا ہے ؟ “ ہم نے کہا : جی ہاں ، اے اللہ کے رسول ! آپ ﷺ نے فرمایا : ”وہ آدمی ہے جو کسی گھاٹی میں سکونت پذیر ہے اور نماز قائم کرتا ہے ، زکوٰۃ ادا کرتا ہے اور لوگوں سے الگ تھلگ رہتا ہے ۔ “ پھر فرمایا : ”اب کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں بھی بتلا دوں جو مرتبے کے لحظ سے سب برا ہے ؟ “ ہم نے کہا : جی ہاں ، اے اللہ کے رسول ! آپ ﷺ نے فرمایا : ”وہ ہے جس سے اللہ جو عظمتوں والا ہے کے نام پر سوال کیا جائے ، لیکن وہ پھر بھی نہ دے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 982 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 254... سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”جو تم سے اللہ کا واسط دے کر پناہ مانگے ، اسے پناہ دے دو اور جو تم سے اللہ کا نام دے کر سوال کرے تو اسے دو اور جو تمہیں دعوت دے ، تو اس کی دعوت قبول کرو اور جو تم سے اللہ کے واسطے سے مدد کا مطالبہ کرے تو اس کی مدد کرو اور جو تمہارے ساتھ احسان کرے تو تم اس کا بدلہ دو اور اگر تم بدلہ دینے کی طاقت نہ پاؤ تو اس کے لیے دعائے خیر کرو (اور اتنی دعا کرو کہ) تمہیں یقین ہو جائے کہ تم نے اس کو بدلہ دے دیا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 973 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3483... سیدنا ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک انصاری آدمی کاجنازہ لایا گیا ، آپ ﷺ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی اور پوچھا : اس نے (اپنی میراث میں) کیا چھوڑا ہے ؟ لوگوں نے بتایا کہ دو یا تین دینار ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”دو داغنے کی جگہیں چھوڑ گیا ہے یا تین ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 Next >>


Search took 0.131 seconds