حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: زکوۃ
کتاب/کتب میں "سنن ابی داود"
143 رزلٹ
حدیث نمبر: 1625 --- حکم البانی: صحيح... عطا کہتے ہیں زیاد یا کسی اور امیر نے عمران بن حصین ؓ کو زکاۃ کی وصولی کے لیے بھیجا ، جب وہ لوٹ کر آئے تو اس نے عمران سے پوچھا : مال کہاں ہے ؟ انہوں نے کہا : کیا آپ نے مجھے مال لانے بھیجا تھا ؟ ہم نے اسے لیا جس طرح ہم رسول اللہ ﷺ کے عہد میں لیتے تھے ، اور اس کو صرف کر دیا جہاں ہم رسول اللہ ﷺ کے عہد میں صرف کرتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1626 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو سوال کرے اور اس کے پاس ایسی چیز ہو جو اسے اس سوال سے مستغنی اور بے نیاز کرتی ہو تو قیامت کے روز اس کے چہرے پر خموش یا خدوش یا کدوح یعنی زخم ہوں گے “ ، لوگوں نے سوال کیا : اللہ کے رسول ! کتنے مال سے آدمی غنی ہوتا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” پچاس درہم یا اس کی قیمت کے بقدر سونے ہوں “ ۔ یحییٰ کہتے ہیں : عبداللہ بن عثمان نے سفیان سے کہا : مجھے یاد ہے کہ شعبہ حکیم بن جبیر سے روایت نہیں کرتے تو سفیان نے کہا : ہم سے اسے زبید نے محمد بن عبدالرحمٰن بن یزید سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا ہے ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: بے جا سوال کرنے والے کا سوال قیامت کے دن اس کے منہ پر زخم کی مانند نظر آئے گا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 1624 --- حکم البانی: حسن... علی ؓ کہتے ہیں کہ عباس ؓ نے نبی اکرم ﷺ سے زکاۃ جلدی (یعنی سال گزرنے سے پہلے) دینے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے ان کو اس کی اجازت دی ۔ راوی نے ایک بار « فرخص لہ في ذلك » کے بجائے « فأذن لہ في ذلك » روایت کی ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ حدیث ہشیم نے منصور بن زاذان سے ، منصور نے حکم سے حکم نے حسن بن مسلم سے اور حسن بن مسلم نے نبی کریم ﷺ سے (مرسلاً) روایت کی ہے اور ہشیم کی حدیث سب سے زیادہ صحیح ہے ، (یعنی : اس روایت کا مرسل بلکہ معضل ہونا ہی زیادہ صحیح ہے) ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1628 --- حکم البانی: حسن... ابوسعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو سوال کرے حالانکہ اس کے پاس ایک اوقیہ ہو تو اس نے الحاف کیا “ ، میں نے (اپنے جی میں) کہا : میری اونٹنی یاقوتہ ایک اوقیہ سے بہتر ہے ۔ (ہشام کی روایت میں ہے : چالیس درہم سے بہتر ہے) ، چنانچہ میں لوٹ آیا اور میں نے آپ سے کچھ نہیں مانگا ۔ ہشام کی روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ اوقیہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں چالیس درہم کا ہوتا تھا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1612 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر ایک صاع مقرر کیا ، پھر راوی نے مالک کی روایت کے ہم معنی حدیث ذکر کی ، اس میں « والصغير والكبير وأمر بہا أن تؤدى قبل خروج الناس إلى الصلاۃ » ” ہر چھوٹے اور بڑے پر (صدقہ فطر واجب ہے) اور آپ نے لوگوں کے نماز کے لیے نکلنے سے پہلے اس کے ادا کر دینے کا حکم دیا) کا اضافہ کیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : عبداللہ عمری نے اسے نافع سے اسی سند سے روایت کیا ہے اس میں « على كل مسلم » کے الفاظ ہیں (یعنی ہر مسلمان پر لازم ہے) اور اسے سعید جمحی نے عبیداللہ (عمری) سے انہوں نے نافع سے روایت کیا ہے اس میں « من المسلمين » کا لفظ ہے حالانکہ عبیداللہ سے جو مشہور ہے اس میں « من المسلمين » کا لفظ نہیں ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 1608 --- حکم البانی: حسن... عوف بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک بار ہمارے پاس مسجد میں تشریف لائے ، آپ کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی ، ایک شخص نے خراب قسم کی کھجور کا خوشہ لٹکا رکھا تھا ، آپ ﷺ نے اس خوشہ میں چھڑی چبھوئی اور فرمایا : ” اس کا صدقہ دینے والا شخص اگر چاہتا تو اس سے بہتر دے سکتا تھا “ ، پھر فرمایا : ” یہ صدقہ دینے والا قیامت کے روز « حشف » (خراب قسم کی کھجور) کھائے گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1593 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب ؓ نے اللہ کی راہ میں ایک گھوڑا دیا ، پھر اسے بکتا ہوا پایا تو خریدنا چاہا تو اور اس کے متعلق رسول اللہ ﷺ سے پوچھا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اسے مت خریدو ، اپنے صدقے کو مت لوٹاؤ “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1603 --- حکم البانی: ضعيف... عتاب بن اسید ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے انگور کا تخمینہ لگانے کا حکم دیا جیسے درخت پر کھجور کا تخمینہ لگایا جاتا ہے اور ان کی زکاۃ اس وقت لی جائے جب وہ خشک ہو جائیں جیسے کھجور کی زکاۃ سوکھنے پر لی جاتی ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1596 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جس کھیت کو آسمان یا دریا یا چشمے کا پانی سینچے یا زمین کی تری پہنچے ، اس میں سے پیداوار کا دسواں حصہ لیا جائے گا اور جس کھیتی کی سینچائی رہٹ اور جانوروں کے ذریعہ کی گئی ہو اس کی پیداوار کا بیسواں حصہ لیا جائے گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1597 --- حکم البانی: صحيح... جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جسے دریا یا چشمے کے پانی نے سینچا ہو ، اس میں دسواں حصہ ہے اور جسے رہٹ کے پانی سے سینچا گیا ہو اس میں بیسواں حصہ ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1598 --- حکم البانی: صحيح مقطوع... وکیع کہتے ہیں « بعل » سے مراد وہ کھیتی ہے جو آسمان کے پانی سے (بارش) اگتی ہو ، ابن اسود کہتے ہیں : یحییٰ (یعنی ابن آدم) کہتے ہیں : میں نے ابو ایاس اسدی سے « بعل » کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا : « بعل » وہ زمین ہے جو آسمان کے پانی سے سیراب کی جاتی ہو ، نضر بن شمیل کہتے ہیں : « بعل » بارش کے پانی کو کہتے ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1599 --- حکم البانی: ضعيف... معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں یمن بھیجا تو فرمایا : ” غلہ میں سے غلہ لو ، بکریوں میں سے بکری ، اونٹوں میں سے اونٹ اور گایوں میں سے گائے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : میں نے مصر میں ایک ککڑی کو بالشت سے ناپا تو وہ تیرہ بالشت کی تھی اور ایک سنترہ دیکھا جو ایک اونٹ پر لدا ہوا تھا ، اس کے دو ٹکڑے کاٹ کر دو بوجھ کے مثل کر دیئے گئے تھے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1600 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ بنی متعان کے ایک فرد متعان اپنے شہد کا عشر (دسواں حصہ) لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ سے اس کے ایک سلبہ نامی جنگل کا ٹھیکا طلب کیا ، رسول اللہ ﷺ نے انہیں جنگل کو ٹھیکے پردے دیا ، جب عمر بن خطاب ؓ خلیفہ ہوئے تو سفیان بن وہب نے عمر بن خطاب ؓ کو خط لکھا ، وہ ان سے اس کے متعلق پوچھ رہے تھے ، عمر ؓ نے انہیں (جواب میں) لکھا ” اگر ہلال تم کو اسی قدر دیتے ہیں ، جو وہ رسول اللہ ﷺ کو دیتے تھے یعنی اپنے شہد کا دسواں حصہ ، تو سلبہ کا ان کا ٹھیکا قائم رکھو اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو مکھیاں بھی جنگل کی دوسری مکھیوں کی طرح ہیں ، جو چاہے ان کا شہد کھا سکتا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  3k
حدیث نمبر: 1601 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ قبیلہ شبابہ جو قبیلہ فہم کی ایک شاخ ہے ، پھر راوی نے اسی طرح ذکر کیا اور کہا : ہر دس مشک میں سے ایک مشک زکاۃ ہے ۔ سفیان بن عبداللہ ثقفی کہتے ہیں : وہ ان کے لیے دو وادیوں کو ٹھیکہ پر دیئے ہوئے تھے ، اور مزید کہتے ہیں : تو وہ لوگ انہیں اسی قدر شہد دیتے تھے جتنا وہ رسول اللہ ﷺ کو دیتے تھے اور آپ نے ان کے لیے دو وادیوں کو ٹھیکہ پر دیا تھا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1604 --- حکم البانی: ضعيف... ابن شہاب سے اس سند سے بھی اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے ابوداؤد کہتے ہیں : سعید نے عتاب سے کچھ نہیں سنا ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1611 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر کھجور سے ایک صاع اور جو سے ایک صاع فرض کیا ہے ، جو مسلمانوں میں سے ہر آزاد اور غلام پر ، مرد اور عورت پر (فرض) ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1602 --- حکم البانی: حسن... اس سند سے بھی عبداللہ بن عمرو ؓ سے مغیرہ ؓ کی روایت کے ہم معنی روایت ہے اس میں « إن شبابۃ بطن من فہم » کے بجائے « إن بطنا من فہم » ہے اور « من كل عشر قرب قربۃ » کے بجائے « من عشر قرب قربۃ » اور « لہم وادييہم » کے بجائے « واديين لہم » ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1606 --- حکم البانی: ضعيف... ام المؤمنین عائشہ ؓ خیبر کے معاملہ کا ذکر کرتے ہوئے بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ عبداللہ بن رواحہ ؓ کو یہودیوں کے پاس بھیجتے تو وہ کھجور کو اس وقت اندازہ لگاتے جب وہ پکنے کے قریب ہو جاتی قبل اس کے کہ وہ کھائی جا سکے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1607 --- حکم البانی: صحيح... سہل ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے « جعرور » اور « لون الحبیق » کو زکاۃ میں لینے سے منع فرمایا ، زہری کہتے ہیں : یہ دونوں مدینے کی کھجور کی قسمیں ہیں ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے ابوالولید نے بھی سلیمان بن کثیر سے انہوں نے زہری سے روایت کیا ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1605 --- حکم البانی: ضعيف... عبدالرحمٰن بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ سہل بن ابی حثمہ ؓ ہماری مجلس میں تشریف لائے ، انہوں نے کہا : ہمیں رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا ہے کہ جب تم پھلوں کا تخمینہ کر لو تب انہیں کاٹو اور ایک تہائی چھوڑ دیا کرو اگر تم ایک تہائی نہ چھوڑ سکو تو ایک چوتھائی ہی چھوڑ دیا کرو ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اندازہ لگانے والا ایک تہائی بیج بونے وغیرہ جیسے کاموں کے لیے چھوڑ دے گا ، اس کی زکاۃ نہیں لے گا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 Next >>


Search took 0.133 seconds