141. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ فطر کا بیان ۔ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1609 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر صائم کو لغو اور بیہودہ باتوں سے پاک کرنے کے لیے اور مسکینوں کے کھانے کے لیے فرض کیا ہے ، لہٰذا جو اسے (عید کی) نماز سے پہلے ادا کرے گا تو یہ مقبول صدقہ ہو گا اور جو اسے نماز کے بعد ادا کرے گا تو وہ عام صدقات میں سے ایک صدقہ ہو گا ۔ ... (ص/ح)
142. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : صدقہ فطر کب دیا جائے ؟ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1610 --- حکم البانی: صحيح ق دون فعل ابن عمر ولـ خ نحوه... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ صدقہ فطر لوگوں کے نماز کے لیے نکلنے سے پہلے ادا کیا جائے ، راوی کہتے ہیں : چنانچہ ابن عمر ؓ نماز عید کے ایک یا دو دن پہلے صدقہ فطر ادا کرتے تھے ۔ ... (ص/ح)
143. سنن ابی داود --- کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل --- باب : زکاۃ وصول کرنے والے کی رضا مندی کا بیان ۔ [سنن ابی داود]
حدیث نمبر: 1586 --- حکم البانی: ضعيف... بشیر بن خصاصیہ ؓ سے روایت ہے (ابن عبید اپنی حدیث میں کہتے ہیں : ان کا نام بشیر نہیں تھا بلکہ رسول اللہ ﷺ نے ان کا نام بشیر رکھ دیا تھا) وہ کہتے ہیں : ہم نے عرض کیا : زکاۃ لینے والے ہم پر زیادتی کرتے ہیں ، کیا جس قدر وہ زیادتی کرتے ہیں اتنا مال ہم چھپا لیا کریں ؟ آپ نے فرمایا : ” نہیں “ ۔ ... (ض)
|