حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: زکوۃ
تمام کتب میں
398 رزلٹ
حدیث نمبر: 909 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2568... سیدنا جابر بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”جب اللہ تعالیٰ کسی کو مال عطا کرے تو وہ اسے اپنے اور اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا شروع کرے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 910 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2718... سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہمیں جو نفع ابوبکر ؓ کے مال نے دیا ، وہ کسی کے مال نے نہیں دیا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 907 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1613... سیدنا ابورافع ؓ سے روایت ہے ، نبی کریم ﷺ نے بنومخزوم کے ایک آدمی کو صدقات کی وصولی کے لیے بھیجا ، اس نے ابورافع ؓ سے کہا : کہ تو بھی میرے ساتھ آ جا ، تاکہ تجھے بھی کچھ (‏‏‏‏مال وغیرہ) مل جائے ۔ اس نے کہا : میں رسول اللہ ﷺ سے دریافت کئے بغیر کوئی (‏‏‏‏فیصلہ) نہیں کر سکتا ۔ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور آپ ﷺ سے سوال کیا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”بے شک ہمارے لیے صدقہ حلال نہیں ہے اور قوم کے آزاد کردہ غلام انہی میں سے ہوتے ہیں (لہٰذا ان کا بھی یہی حکم ہو گا) ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 920 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2661... رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”بلال ! خرچ کیا کرو اور عرش والے سے مفلسی سے نہ ڈرا کرو ۔ “ یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ ۔ سیدنا بلال بن رباح ، سیدنا عبداللہ بن مسعود اور سیدہ عائشہ ؓ سے مروی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 908 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2243... سیدنا حکیم بن حزام ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے سوال کیا کہ کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”جن افراد کی کفالت کا تو ذمہ دار ہے ، ان کے ساتھ ابتدا کر اور صدقہ وہ ہوتا جس کے بعد غنیٰ باقی رہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 906 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3484... سیدنا عقبہ بن عامر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”صدقہ ، صدقہ کرنے والوں کی قبروں سے حرارت کو بجھا دیتا ہے اور مومن ہی ہے جو روز قیامت اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1586 --- حکم البانی: ضعيف... بشیر بن خصاصیہ ؓ سے روایت ہے (ابن عبید اپنی حدیث میں کہتے ہیں : ان کا نام بشیر نہیں تھا بلکہ رسول اللہ ﷺ نے ان کا نام بشیر رکھ دیا تھا) وہ کہتے ہیں : ہم نے عرض کیا : زکاۃ لینے والے ہم پر زیادتی کرتے ہیں ، کیا جس قدر وہ زیادتی کرتے ہیں اتنا مال ہم چھپا لیا کریں ؟ آپ نے فرمایا : ” نہیں “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1667 --- حکم البانی: صحيح... ام بجید ؓ یہ ان لوگوں میں سے تھیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی تھی ، وہ کہتی ہیں میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرے دروازے پر مسکین کھڑا ہوتا ہے لیکن میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں ہوتی جو میں اسے دوں ، رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا : ” اگر تمہیں کوئی ایسی چیز نہ ملے جو تم اسے دے سکو سوائے ایک جلے ہوئے کھر کے تو وہی اس کے ہاتھ میں دے دو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1699 --- حکم البانی: صحيح... اسماء بنت ابی بکر ؓ کہتی ہیں میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرے پاس سوائے اس کے کچھ نہیں جو زبیر میرے لیے گھر میں لا دیں ، کیا میں اس میں سے دوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” دو اور اسے بند کر کے نہ رکھو کہ تمہارا رزق بھی بند کر کے رکھ دیا جائے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1700 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کئی مسکینوں کا ذکر کیا (ابوداؤد کہتے ہیں : دوسروں کی روایت میں « عدۃ من صدقۃ » (کئی صدقوں کا ذکر ہے) تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا : ” دو اور گنو مت کہ تمہیں بھی گن گن کر رزق دیا جائے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1599 --- حکم البانی: ضعيف... معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں یمن بھیجا تو فرمایا : ” غلہ میں سے غلہ لو ، بکریوں میں سے بکری ، اونٹوں میں سے اونٹ اور گایوں میں سے گائے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : میں نے مصر میں ایک ککڑی کو بالشت سے ناپا تو وہ تیرہ بالشت کی تھی اور ایک سنترہ دیکھا جو ایک اونٹ پر لدا ہوا تھا ، اس کے دو ٹکڑے کاٹ کر دو بوجھ کے مثل کر دیئے گئے تھے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 1692 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” آدمی کے گنہگار ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ وہ ان لوگوں کو جن کے اخراجات کی ذمہ داری اس کے اوپر ہے ضائع کر دے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 1697 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” رشتہ ناتا جوڑنے والا وہ نہیں جو بدلے میں ناتا جوڑے بلکہ ناتا جوڑنے والا وہ ہے کہ جب ناتا توڑا جائے تو وہ اسے جوڑے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 919 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2473... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : اے ابن آدم ! اگر تو ضرورت سے زائد مال خرچ کر دے تو تیرے لیے بہتر ہے اور اگر روکے رکھے تو وہ تیرے لیے برا ہے اور اللہ تعالیٰ برابر سرابر روزی پر ملامت نہیں کرتا اور ابتدا اپنے اہل و عیال کے ساتھ کر اور اوپر والا ہاتھ نچلے ہاتھ سے بہتر ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 923 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2587... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ” (دودھ والا جانور) بطور عطیہ دینا افضل صدقہ ہے ، جو صبح کو ایک پیالہ دودھ کا دے اور ایک شام کو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 947 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2571... سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جب مرد (نکاح کے ذریعے) کسی عورت کا مالک بن جاتا ہے تو خاوند کی اجازت کے بغیر اس کا (کسی کو) عطیہ دینا جائز نہیں ہوتا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 938 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 574... سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ” (ہر روز) بنو آدم کے اعضا میں سے ہر عضو پر صدقہ ہوتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 942 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3617... رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ صدقہ کیا کر اور (مال کو) محفوظ کر کے نہ رکھ دے ، وگرنہ اللہ تعالیٰ بھی تجھ سے محفوظ کر لے گا ۔ “ یہ حدیث سیدہ اسما اور سیدہ عائشہ ؓ سے مروی ہے ۔ سیدہ اسما ؓ کی حدیث کے الفاظ یہ ہیں : وہ مال کو بچا کر رکھتی تھیں ، وہ کہتی ہیں : میں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! میرے پاس مال نہیں ، مگر وہی جو (میرے خاوند) زبیر نے مجھے دیا ، کیا میں (اس سے) صدقہ کر سکتی ہوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”صدقہ کیا کرو اور سنبھال کے نہ رکھ دے ، و گرنہ اللہ تعالیٰ بھی تجھ سے محفوظ کر لے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 945 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1324... قبیصہ بن ذؤیب کہتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے ابن سعدی کو ایک ہزار دینار دینا چاہا ، لیکن اس نے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور کہا : مجھے ان کی کوئی ضرورت نہیں ۔ سیدنا عمر ؓ نے اسے کہا : میں تجھے وہی بات کہوں گا جو رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمائی تھی کہ جب اللہ تعالیٰ تجھے کوئی مال عطا کرے ، جبکہ تو نے نہ کسی سے سوال کیا اور نہ اس کے لیے حرص و طمع رکھی ہو ، تو وہ قبول کر لیا کر ، کیونکہ اللہ تعالیٰ تجھے عطا کر رہا ہوتا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
حدیث نمبر: 944 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1005... سیدنا خالد بن عدی جہنی ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ”اگر کسی کو اپنے بھائی کی طرف سے کوئی چیز موصول ہو تو وہ قبول کر لے اور اسے رد نہ کرے ، بشرطیکہ نہ اس نے اس کا سوال کیا ہو اور نہ اس کی حرص و طمع رکھی ہو ، کیونکہ وہ رزق ہے جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کیا ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 Next >>


Search took 0.137 seconds