حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: سود
کتاب/کتب میں "صحیح مسلم"
21 رزلٹ
حدیث نمبر: 4093 --- ‏‏‏‏ سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے لعنت کی سود کھانے والے پر اور سود کھلانے والے پر اور سود لکھنے والے پر اور سود کے گواہوں پر اور فرمایا : وہ سب برابر ہیں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 122  -  1k
حدیث نمبر: 4092 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے لعنت کی سود کھانے والے پر اور سود کھلانے والے پر ۔ راوی نے کہا : میں نے پوچھا : سود کا حساب لکھنے والے پر اور اس کے گواہوں پر تو انہوں نے کہا : ہم اتنی ہی حدیث بیان کریں گے جتنی ہم نے سنی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  2k
حدیث نمبر: 4087 --- ‏‏‏‏ ابونضرہ سے روایت ہے ، میں نے ابن عمر اور ابن عباس ؓ سے پوچھا « صرف » کو ۔ انہوں نے اس میں کوئی قباحت نہیں دیکھی (اگرچہ کمی بیشی ہو بشرطیکہ نقد ہو) پھر میں بیٹھا تھا سیدنا ابوسعید خدری ؓ کے پاس ان سے میں نے پوچھا « صرف » کو ۔ انہوں نے کہا : جو زیادہ ہو وہ « ربا » ہے میں نے اس کا انکار کیا بوجہ سیدنا ابن عمر اور سیدنا ابن عباس ؓ کے کہنے کے ۔ انہوں نے کہا : میں تجھ سے بیان نہیں کروں گا مگر جو سنا میں نے رسول اللہ ﷺ سے آپ ﷺ کے پاس ایک کھجور والا ایک صاع عمدہ کھجور لے کر آیا اور رسول اللہ ﷺ کی کھجور اسی قسم کی تھی تب رسول اللہ ﷺ نے پوچھا : ” یہ کھجور کہاں سے لایا ۔ “ وہ بولا : میں دو صاع کھجور لے کر گیا اور ان کے بدلے ایک صاع اس کا خریدا ۔ کیونکہ اس کا نرخ بازار میں ایسا ہے اور اس کا نرخ ایسا ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” خرابی ہو تیری سود دیا تو نے ، جب تو ایسا کرنا چاہے تو اپنی کھجور کسی اور شے کے بدلے بیچ ڈال پھر اس شے کے بدلے جو کھجور تو چاہے خرید لے ۔ “ سیدنا ابوسعید نے کہا : تو کھجور جب بدلے کھجور کے دی جائے اس میں سود ہو تو چاندی جب چاندی کے بدلے دی جائے (کم یا زیادہ) تو اس میں سود ضرور ہو گا ۔ (اگرچہ نقدا نقد ہو) ۔ ابونضرہ نے کہا : پھر میں سیدنا ابن عمر ؓ کے پاس آیا اس کے بعد تو انہوں نے بھی منع کیا اس سے (شاید ان کو سیدنا ابوسعید ؓ کی حدیث پہنچ گئی ہو) اور سیدنا ابن عباس ؓ کے پاس میں نہیں گیا لیکن مجھ سے ابوالصہباء نے حدیث بیان کی ۔ انہوں نے پوچھا سیدنا ابن عباس ؓ سے اس کو مکہ میں تو مکروہ کہا انہوں نے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  5k
حدیث نمبر: 2950 --- ‏‏‏‏ جعفر بن محمد اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ ہم سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ کے گھر گئے اور انہوں نے سب لوگوں کو پوچھا یہاں تک کہ جب میری باری آئی تو میں نے کہا کہ میں محمد بن علی ہوں ۔ سیدنا حسین ؓ کا پوتا ۔ سو انہوں نے میری طرف (شفقت سے) ہاتھ بڑھایا اور میرے سر پر ہاتھ رکھا اور میرے اوپر کی گھنڈی کھولی پھر نیچے کی گھنڈی کھولی (یعنی شلوکے وغیرہ کی) اور پھر اپنی ہتھیلی رکھی میرے سینے پر دونوں چھاتیوں کے بیچ میں اور میں ان دنوں جوان لڑکا تھا ، پھر کہا : شاباش خوش رہو ۔ اے میرے بھتیجے اور پوچھو مجھ سے جو چاہو ۔ پھر میں نے ان سے پوچھا اور وہ نابینا تھے اور اتنے میں نماز کا وقت آ گیا اور وہ کھڑے ہوئے ایک چادر اوڑھ کر کہ جب اس کے دونوں کناروں کو دونوں کندھوں پر رکھتے تھے تو وہ نیچے گر جاتے تھے اس چادر کے چھوٹے ہونے کے سبب سے اور ان کی چادر بڑی تپائی پر رکھی تھی ۔ پھر نماز پڑھائی انہوں نے ہم کو (یعنی امامت کی) اور میں نے کہا کہ خبر دیجئے مجھے رسول اللہ ﷺ کے حج سے (یعنی حجۃ الوداع سے) تو جابر ؓ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا ٹوکا اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ نو برس تک مدینہ منورہ میں رہے اور حج نہیں کیا ، پھر لوگوں میں پکارا گیا دسویں سال کہ رسول اللہ ﷺ حج کو جانے والے ہیں ، پھر جمع ہو گئے مدینہ میں بہت سے لوگ اور سب چاہتے تھے کہ پیروی کریں رسول اللہ ﷺ کی اور ویسا ہی کام کریں (حج کرنے میں) جیسے آپ ﷺ کریں غرض ہم لوگ سب آپ ﷺ کے ساتھ نکلے ، یہاں تک کہ ذوالحلیفہ پہنچے اور وہاں اسماء بنت عمیس جنیں اور محمد ، ابوبکر ؓ کے بیٹا پیدا ہوئے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے کہلا بھیجا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”غسل کر لو اور لنگوٹ باندھ لو ایک کپڑے کا اور احرام باندھ لو ۔ “ پھر رسول اللہ ﷺ نے دو رکعت پڑھیں مسجد میں اور سوار ہوئے قصواء اونٹنی پر یہاں تک کہ جب آپ ﷺ کو لے کر وہ سیدھی ہوئی بیداء پر (وہ ایک مقام ہے مثل ٹیلہ کے) تو میں نے دیکھا آگے کی طرف جہاں تک کہ میری نظر گئی کہ سوار اور پیادے ہی نظر آتے تھے اور اپنے داہنی طرف بھی ایسی ہی بھیڑ تھی اور بائیں طرف بھی ایسی ہی بھیر تھی اور پیچھے بھی ایسی ہی اور رسول اللہ ﷺ ہمارے بیچ میں تھے اور آپ ﷺ پر قرآن شریف اترتا جاتا تھا اور آپ ﷺ اس حقیقت کو خوب جانتے تھے اور جو کام آپ ﷺ نے کیا وہی ہم نے بھی کیا ، پھر آپ ﷺ نے توح...
Terms matched: 1  -  Score: 48  -  42k
حدیث نمبر: 4071 --- ‏‏‏‏ ابوالمنہال سے روایت ہے ، میرے ایک شریک نے چاندی بیچی ادھار حج کے موسم تک وہ مجھ سے پوچھنے آیا میں نے کہا : یہ تو درست نہیں اس نے کہا : میں نے بازار میں بیچی اور کسی نے منع نہیں کیا ، پھر میں براء بن عازب ؓ کے پاس آیا ان سے پوچھا ۔ انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ مدینہ میں تشریف لائے اور ہم ایسی بیع کیا کرتے تھے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اگر نقدا نقد ہو تو قباحت نہیں اور جو ادھار ہو تو سود ہے ۔ “ اور تو زید بن ارقم ؓ کے پاس جا ان کی سوداگری مجھ سے زیادہ ہے (تو وہ اس مسئلہ سے بخوبی واقف ہوں گے) میں ان کے پاس گیا اور ان سے پوچھا تو انہوں نے بھی ایسا ہی کہا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 4091 --- ‏‏‏‏ عطاء بن ابی رباح سے روایت ہے ، سیدنا ابوسعید خدری ؓ ، سیدنا ابن عباس ؓ سے ملے اور ان سے پوچھا : تم جو « بيع صرف » کے باب میں کہتے ہو ، تو کیا تم نے سنا ہے رسول اللہ ﷺ سے ، یا اللہ تعالیٰ کے کلام مجید میں پایا ہے ؟ سیدنا ابن عباس ؓ نے کہا : ہرگز نہیں میں تم سے نہ کہوں گا ۔ رسول اللہ ﷺ کو تو تم مجھ سے زیادہ جانتے ہو اور اللہ تعالیٰ کی کتاب کو میں نہیں جانتا (یہ عاجزی کے طور پر کہا) لیکن مجھ سے حدیث بیان کی اسامہ بن زید ؓ نے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے : ” سود ادھار میں ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 4089 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے ، مجھ سے سیدنا اسامہ بن زید ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سود ادھار میں ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 4088 --- ‏‏‏‏ ابوصالح سے روایت ہے ، میں نے سیدنا ابوسعید خدری ؓ سے سنا وہ کہتے تھے دینار بدلے دینار کے اور درہم بدلے درہم کے برابر برابر بیچنا چاہیے جو زیادہ دے یا زیادہ لے تو سود ہے میں نے کہا : سیدنا ابن عباس ؓ تو اور کچھ کہتے ہیں انہوں نے کہا : میں سیدنا ابن عباس ؓ سے ملا اور میں نے کہا : تم جو یہ کہتے ہو تو کیا تم نے رسول اللہ ﷺ سے سنا یا قرآن میں پایا ہے ؟ انہوں نے کہا : نہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، نہ قرآن مجید میں پایا بلکہ مجھ سے حدیث بیان کی اسامہ بن زید ؓ نے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : “ ” « ربا » ادھار میں ہے ۔ “ ” (تو اس سے میں یہ سمجھا کہ اگر نقد کمی بیشی کے ساتھ بھی ہو تو ربا نہیں ہے ۔)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 4086 --- ‏‏‏‏ ابونضرہ سے روایت ہے ، میں نے سیدنا ابن عباس ؓ سے پوچھا « صرف » کو یعنی سونے چاندی کی بیع کو چاندی سونے کے بدلے انہوں نے کہا : نقدا نقد ؟ میں نے کہا : ہاں ، انہوں نے کہا نقدا نقد میں کچھ قباحت نہیں ۔ میں نے سیدنا ابوسعید ؓ سے کہا : میں نے سیدنا ابن عباس ؓ سے پوچھا تھا « صرف » کو انہوں نے کہا : نقدا نقد ؟ میں نے کہا : ہاں ۔ انہوں نے کہا : نقدا نقد میں کچھ قباحت نہیں ، سیدنا ابوسعید ؓ نے کہا : کیا سیدنا ابن عباس ؓ نے ایسا کہا ۔ ہم ان کو لکھیں گے وہ تم کو ایسا فتویٰ نہیں دیں گے اور کہا اللہ کی قسم ! بعض جوان آدمی رسول اللہ ﷺ کے لیے کھجور لےکر آئے آپ ﷺ نے اس کو نیا سمجھا ۔ اور فرمایا : ” یہ تو ہمارے ملک کی نہیں ہے ۔ “ انہوں نے کہا : اس سال میں ہمارے ملک کی کھجور میں کچھ نقصان تھا تو میں نے یہ کھجور لی اور اس کے بدلے میں زیادہ کھجوریں دیں آپ ﷺ نے فرمایا : ” تو نے زیادہ دیا تو سود دیا ۔ اب اس کے پاس نہ جانا ۔ جب تم کو اپنی کھجور میں نقصان معلوم ہو تو اس کو بیچ ڈالو پھر جو کھجور پسند کرو وہ خرید کر لو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 4083 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید ؓ سے روایت ہے سیدنا بلال ؓ « برني » (ایک عمدہ قسم ہے) کھجور لے کر آئے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” یہ کہاں سے لائے ؟ “ سیدنا بلال ؓ نے کہا : میرے پاس خراب قسم کی کھجور تھی تو دو صاع اس کے دے کر میں نے ایک صاع اس کا آپ کے کھانے کے لیے خریدا ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” افسوس ! یہ تو عین سود ہے ایسا مت کر لیکن جب تو کھجور خریدنا چاہے تو اپنی کھجور بیچ ڈال پھر اس کی قیت کے بدلے دوسری کھجور خرید لے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 4064 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے , رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” بیچو سونے کو سونے کے بدلے میں اور چاندی کو چاندی کے بدلے میں گیہوں کو گیہوں کے بدلے میں اور جو کو جو کے بدلے میں اور کھجور کو کھجور کے بدلے میں اور نمک کو نمک کے بدلے میں برابر برابر ، نقدا نقد پھر جو کوئی زیادہ دے یا زیادہ لے تو سود ہو گیا ، لینے والا اور دینے والا برابر ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3887 --- ‏‏‏‏ بشیر بن یسار نے رسول اللہ ﷺ کے بعض صحابہ سے روایت کیا جو ان کے گھر میں رہتے تھے ان میں سے ایک سہل بن ابی حثمہ ؓ تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے منع کیا درخت پر لگی ہوئی کھجور کو خشک کھجور کے بدلے بیچنے سے اور فرمایا : ” یہی سود ہے ، یہی مزابنہ ہے ۔ “ مگر آپ ﷺ نے اجازت دی عریہ کو بیع میں ایک درخت یا دو درخت کی کھجور کوئی گھر والا (اپنے بال بچوں کے کھانے کے لیے) خریدے اور اس کے بدلے اندازے سے خشک کھجور دے تر کھجور کھانے کو ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 4068 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”بیچو سونے کو سونے کے بدل تول کر برابر برابر اور چاندی کو چاندی کے بدل تول کر برابر ۔ جو کوئی زیادہ دے یا زیادہ لے تو سود ہو گیا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 4066 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” بیچو کھجور کو کھجور کے بدلے اور گیہوں کو گیہوں کے بدلے اور جو کو جو کے بدلے اور نمک کو نمک کے بدلے برابر برابر ، نقدا نقد پھر جو کوئی زیادہ دے یا زیادہ لے تو سود ہو گیا مگر جب قسم بدل جائے ۔ “ (تو زیادتی اور کمی درست ہے) ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 4047 --- ‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے ، جب سورہ بقرہ کی اخیر آیتیں اتریں سود کے باب میں تو رسول اللہ ﷺ مسجد کی طرف نکلے اور حرام کیا شراب کی سوداگری کو ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 7559 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ، سیدنا عمر ؓ نے رسول اللہ ﷺ کے منبر پر خطبہ پڑھا تو اللہ تعالیٰ کی تعریف کی اور ثناء کی پھر فرمایا : بعد حمد و ثناء کے : جان رکھو کہ شراب جب حرام ہوئی تھی تو پانچ چیزوں سے بنا کرتی تھی گیہوں ، جو ، کھجور ، انگور اور شہد سے ۔ اور شراب وہ جو عقل میں فتور ڈالے (خواہ کسی چیز کی ہو ۔ اس سے رد ہو گیا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے قول کا کہ شراب خاص ہے انگور سے کیونکہ یہ سیدنا عمر ؓ نے منبر پر فرمایا اور تمام صحابہ ؓ نے قبول کیا کسی نے اعتراض نہیں کیا تو گویا اجماع ہو گیا) اور میں چاہتا ہوں : اے لوگو ! کاش رسول اللہ ﷺ ہم سے (مفصل) بیان فرماتے دادا کا (یعنی اس کے ترکہ کا) اور کلالہ کا اور سود کے چند ابواب کا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 4058 --- ‏‏‏‏ سیدنا عثمان بن عفان ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مت بیچو ایک دینار کو بدلے میں دو دینار کے اور نہ ایک درہم کو بدلے میں دو درہم کے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 4055 --- ‏‏‏‏ نافع سے روایت ہے بنی لیث کے ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے کہا کہ سیدنا ابوسعید خدری ؓ اس کو نقل کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ سے ، قتیبہ کی روایت میں ہے یہ سن کر سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ چلے اور نافع ان کے ساتھ تھے اور ابن رمح کی روایت میں ہے نافع نے کہا : سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ چلے اور میں ان کے ساتھ تھا اور بنی لیث کا وہ شخص بھی ساتھ تھا یہاں تک کہ سیدنا ابوسعید خدری ؓ کے پاس پہنچے ، سیدنا عبداللہ ؓ نے کہا : مجھ سے اس شخص نے کہا : تم یہ بیان کرتے ہو کہ رسول اللہ ﷺ نے منع کیا چاندی کو چاندی کے بدلے بیچنے سے مگر برابر برابر اور سونے کو سونے کے بدلے بیچنے سے مگر برابر برابر ، یہ سن کر سیدنا ابوسعید خدری ؓ نے اپنی انگلیوں سے اپنی آنکھوں اور کانوں کی طرف اشارہ کیا پھر کہا : میری آنکھوں نے دیکھا اور میرے کانوں نے سنا رسول اللہ ﷺ فرماتے تھے : ” مت بیچو سونے کو سونے کے بدلے اور نہ چاندی کو چاندی کے بدلے مگر برابر برابر اور کم زیادہ نہ بیچو اور ادھار نہ بیچو مگر دست بدست ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  4k
حدیث نمبر: 4057 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مت بیچو سونے کے بدلے میں سونا اور نہ چاندی کے بدلے میں چاندی مگر تول کر برابر برابر ٹھیک ٹھیک ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
حدیث نمبر: 4056 --- ‏‏‏‏ مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی مروی ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 11  -  1k
Result Pages: 1 2 Next >>


Search took 0.172 seconds