حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: سود
کتاب/کتب میں "سنن ابی داود"
14 رزلٹ
حدیث نمبر: 3348 --- حکم البانی: صحيح... عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سونا چاندی کے بدلے بیچنا سود ہے مگر جب نقدا نقد ہو ، گیہوں گیہوں کے بدلے بیچنا سود ہے مگر جب نقدا نقد ہو ، اور کھجور کھجور کے بدلے بیچنا سود ہے مگر جب نقدا نقد ہو ، اور جو جو کے بدلے بیچنا سود ہے مگر جب نقدا نقد ہو “ (نقدا نقد ہونے کی صورت میں ان چیزوں میں سود نہیں ہے لیکن شرط یہ بھی ہے کہ برابر بھی ہوں) ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 103  -  2k
حدیث نمبر: 3333 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سود کھانے والے ، سود کھلانے والے ، سود کے لیے گواہ بننے والے اور اس کے کاتب (لکھنے والے) پر لعنت فرمائی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  1k
حدیث نمبر: 3334 --- حکم البانی: صحيح... عمرو ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے حجۃ الوداع میں سنا : آپ فرما رہے تھے : ” سنو ! زمانہ جاہلیت کے سارے سود کالعدم قرار دے دیئے گئے ہیں تمہارے لیے بس تمہارا اصل مال ہے نہ تم کسی پر ظلم کرو نہ کوئی تم پر ظلم کرے (نہ تم کسی سے سود لو نہ تم سے کوئی سود لے) سن لو ! زمانہ جاہلیت کے خون کالعدم کر دئیے گئے ہیں ، اور زمانہ جاہلیت کے سارے خونوں میں سے میں سب سے پہلے جسے معاف کرتا ہوں وہ حارث بن عبدالمطلب کا خون ہے “ وہ ایک شیر خوار بچہ تھے جو بنی لیث میں پرورش پا رہے تھے کہ ان کو ہذیل کے لوگوں نے مار ڈالا تھا ۔ راوی کہتے ہیں : آپ ﷺ نے فرمایا : ” اے اللہ ! کیا میں نے پہنچا دیا ؟ ” لوگوں نے تین بار کہا : ہاں (آپ نے پہنچا دیا) آپ ﷺ نے تین بار فرمایا : ” اے اللہ ! تو گواہ رہ “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 95  -  3k
حدیث نمبر: 3349 --- حکم البانی: صحيح... عبادہ بن صامت ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سونا سونے کے بدلے برابر برابر بیچو ، ڈلی ہو یا سکہ ، اور چاندی چاندی کے بدلے میں برابر برابر بیچو ڈلی ہو یا سکہ ، اور گیہوں گیہوں کے بدلے برابر برابر بیچو ، ایک مد ایک مد کے بدلے میں ، جو جو کے بدلے میں برابر بیچو ، ایک مد ایک مد کے بدلے میں ، اسی طرح کھجور کھجور کے بدلے میں برابر برابر بیچو ، ایک مد ایک مد کے بدلے میں ، نمک نمک کے بدلے میں برابر برابر بیچو ، ایک مد ایک مد کے بدلے میں ، جس نے زیادہ دیا یا زیادہ لیا اس نے سود دیا ، سود لیا ، سونے کو چاندی سے کمی و بیشی کے ساتھ نقدا نقد بیچنے میں کوئی قباحت نہیں ہے لیکن ادھار درست نہیں ، اور گیہوں کو جو سے کمی و بیشی کے ساتھ نقدا نقد بیچنے میں کوئی حرج نہیں لیکن ادھار بیچنا صحیح نہیں “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اس حدیث کو سعید بن ابی عروبہ اور ہشام دستوائی نے قتادہ سے انہوں نے مسلم بن یسار سے اسی سند سے روایت کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  3k
حدیث نمبر: 1905 --- حکم البانی: صحيح... جعفر بن محمد اپنے والد محمد (محمد باقر) سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ ہم جابر بن عبداللہ ؓ کے پاس آئے جب ہم ان کے پاس پہنچے تو انہوں نے آنے والوں کے بارے میں (ہر ایک سے) پوچھا یہاں تک کہ جب مجھ تک پہنچے تو میں نے کہا : میں محمد بن علی بن حسین ہوں ، تو انہوں نے اپنا ہاتھ میرے سر کی طرف بڑھایا ، اور میرے کرتے کے اوپر کی گھنڈی کھولی ، پھر نیچے کی کھولی ، اور پھر اپنی ہتھیلی میرے دونوں چھاتیوں کے بیچ میں رکھی ، میں ان دنوں جوان تھا ، پھر کہا : خوش آمدید ، اے میرے بھتیجے ! جو چاہو پوچھو ، میں نے ان سے سوالات کئے ، وہ نابینا ہو چکے تھے اور نماز کا وقت آ گیا ، تو وہ ایک کپڑا اوڑھ کر کھڑے ہو گئے (یعنی ایک ایسا کپڑا جو دہرا کر کے سلا ہوا تھا) ، جب اسے اپنے کندھے پر ڈالتے تو چھوٹا ہونے کی وجہ سے وہ کندھے سے گر جاتا ، چنانچہ انہوں نے ہمیں نماز پڑھائی اور ان کی چادر ان کے بغل میں تپائی پر رکھی ہوئی تھی ، میں نے عرض کیا : مجھے اللہ کے رسول کے حج کا حال بتائیے ، پھر انہوں نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اور نو کی گرہ بنائی پھر بولے : رسول اللہ ﷺ نو سال تک (مدینہ میں) حج کئے بغیر رہے ، پھر دسویں سال لوگوں میں اعلان کیا گیا کہ رسول اللہ ﷺ حج کو جانے والے ہیں ، چنانچہ مدینہ میں لوگ کثرت سے آ گئے ، ہر ایک کی خواہش تھی کہ وہ آپ ﷺ کی اقتداء میں حج کرے ، اور آپ ہی کی طرح سارے کام انجام دے ، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نکلے اور آپ کے ساتھ ہم بھی نکلے ، ہم لوگ ذی الحلیفہ پہنچے تو اسماء بنت عمیس ؓ کے یہاں محمد بن ابی بکر ؓ کی ولادت ہوئی ، انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھوایا : میں کیا کروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم غسل کر لو ، اور کپڑے کا لنگوٹ باندھ لو ، اور احرام پہن لو “ ، پھر رسول اللہ ﷺ نے (ذو الحلیفہ کی) مسجد میں نماز پڑھی ، پھر قصواء (نامی اونٹنی) پر سوار ہوئے ، یہاں تک کہ جب بیداء میں اونٹنی کو لے کر سیدھی ہو گئی (جابر ؓ کہتے ہیں) تو میں نے تاحد نگاہ دیکھا کہ آپ ﷺ کے سامنے سوار بھی ہیں پیدل بھی ، اسی طرح معاملہ دائیں جانب تھا ، اسی طرح بائیں جانب ، اور اسی طرح آپ کے پیچھے ، اور رسول اللہ ﷺ ہمارے درمیان میں تھے ، آپ ﷺ پر قرآن نازل ہو رہا تھا ، اور آپ ﷺ اس کا معنی سمجھتے تھے ، چنانچہ جیسے آپ ﷺ کرتے ویسے ہی ہم بھی کرتے ۔ آپ ﷺ نے توحید پر مشتمل تلبیہ : « ...
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  37k
حدیث نمبر: 3041 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اہل نجران سے اس شرط پر صلح کی کہ وہ کپڑوں کے دو ہزار جوڑے مسلمانوں کو دیا کریں گے ، آدھا صفر میں دیں ، اور باقی ماہ رجب میں ، اور تیس زرہیں ، تیس گھوڑے اور تیس اونٹ اور ہر قسم کے ہتھیاروں میں سے تیس تیس ہتھیار جس سے مسلمان جہاد کریں گے بطور عاریت دیں گے ، اور مسلمان ان کے ضامن ہوں گے اور (ضرورت پوری ہو جانے پر) انہیں لوٹا دیں گے اور یہ عاریۃً دینا اس وقت ہو گا جب یمن میں کوئی فریب کرے (یعنی سازش کر کے نقصان پہنچانا چاہے) یا مسلمانوں سے غداری کرے اور عہد توڑے (اور وہاں جنگ در پیش ہو) اس شرط پر کہ ان کا کوئی گرجا نہ گرایا جائے گا ، اور کوئی پادری نہ نکالا جائے گا ، اور ان کے دین میں مداخلت نہ کی جائے گی ، جب تک کہ وہ کوئی نئی بات نہ پیدا کریں یا سود نہ کھانے لگیں ۔ اسماعیل سدی کہتے ہیں : پھر وہ سود کھانے لگے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : جب انہوں نے اپنے اوپر لاگو بعض شرائط توڑ دیں تو نئی بات پیدا کر لی (اور وہ ملک عرب سے نکال دئیے گئے) ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  4k
حدیث نمبر: 3397 --- حکم البانی: حسن لغيره... رافع بن خدیج ؓ کہتے ہیں ہمارے پاس ابورافع ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس سے آئے اور کہنے لگے : رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اس کام سے روک دیا ہے جو ہمارے لیے سود مند تھا ، لیکن اللہ کی اطاعت اور اس کے رسول کی فرماں برداری ہمارے لیے اس سے بھی زیادہ سود مند ہے ، آپ ﷺ نے ہمیں زراعت کرنے سے روک دیا ہے مگر ایسی زمین میں جس کے رقبہ و حدود کے ہم خود مالک ہوں یا جسے کوئی ہمیں (بلامعاوضہ و شرط) دیدے ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: اطاعت رسول ۔
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  2k
حدیث نمبر: 2537 --- حکم البانی: حسن... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ عمرو بن اقیش ؓ کا جاہلیت میں کچھ سود (وصول کرنا) رہ گیا تھا انہوں نے اسے بغیر وصول کئے اسلام قبول کرنا اچھا نہ سمجھا ، چنانچہ (جب وصول کر چکے تو) وہ احد کے دن آئے اور پوچھا : میرے چچازاد بھائی کہاں ہیں ؟ لوگوں نے کہا : احد میں ہیں ، کہا : فلاں کہاں ہے ؟ لوگوں نے کہا : احد میں ، کہا : فلاں کہاں ہے ؟ لوگوں نے کہا : احد میں ، پھر انہوں نے اپنی زرہ پہنی اور گھوڑے پر سوار ہوئے ، پھر ان کی جانب چلے ، جب مسلمانوں نے انہیں دیکھا تو کہا : عمرو ہم سے دور رہو ، انہوں نے کہا : میں ایمان لا چکا ہوں ، پھر وہ لڑے یہاں تک کہ زخمی ہو گئے اور اپنے خاندان میں زخم خوردہ اٹھا کر لائے گئے ، ان کے پاس سعد بن معاذ ؓ آئے اور ان کی بہن سے کہا : اپنے بھائی سے پوچھو : اپنی قوم کی غیرت یا ان کی خاطر غصہ سے لڑے یا اللہ کے واسطہ غضب ناک ہو کر ، انہوں نے کہا : نہیں ، بلکہ میں اللہ اور اس کے رسول کے واسطہ غضب ناک ہو کر لڑا ، پھر ان کا انتقال ہو گیا اور وہ جنت میں داخل ہو گئے ، حالانکہ انہوں نے اللہ کے لیے ایک نماز بھی نہیں پڑھی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 2874 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سات تباہ و برباد کر دینے والی چیزوں (کبیرہ گناہوں) سے بچو “ ، عرض کیا گیا : اللہ کے رسول ! وہ کیا ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ کے ساتھ شرک کرنا ، جادو ، ناحق کسی کو جان سے مارنا ، سود کھانا ، یتیم کا مال کھانا ، اور لڑائی کے دن پیٹھ پھیر کر بھاگنا ، اور پاک باز اور عفت والی بھولی بھالی مومنہ عورتوں پر تہمت لگانا “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ابوالغیث سے مراد سالم مولی ابن مطیع ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3331 --- حکم البانی: ضعيف... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ایک زمانہ ایسا آئے گا جس میں سود کھانے سے کوئی بچ نہ سکے گا اور اگر نہ کھائے گا تو اس کی بھاپ کچھ نہ کچھ اس پر پڑ کر ہی رہے گی “ ۔ ابن عیسیٰ کی روایت میں « أصابہ من بخارہ » کی جگہ « أصابہ من غبارہ » ہے ، یعنی اس کی گرد کچھ نہ کچھ اس پر پڑ کر ہی رہے گی ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3398 --- حکم البانی: صحيح... اسید بن ظہیر کہتے ہیں ہمارے پاس رافع بن خدیج ؓ آئے اور کہنے لگے : رسول اللہ ﷺ تم کو ایک ایسے کام سے منع فرما رہے ہیں جس میں تمہارا فائدہ تھا ، لیکن اللہ کی اطاعت اور اللہ کے رسول ﷺ کی اطاعت تمہارے لیے زیادہ سود مند ہے ، رسول اللہ ﷺ تم کو « حقل » سے یعنی مزارعت سے روکتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” جو شخص اپنی زمین سے بے نیاز ہو یعنی جوتنے بونے کا ارادہ نہ رکھتا ہو تو اسے چاہیئے کہ وہ اپنی زمین اپنے کسی بھائی کو (مفت) دیدے یا اسے یوں ہی چھوڑے رکھے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسی طرح سے شعبہ اور مفضل بن مہلہل نے منصور سے روایت کیا ہے شعبہ کہتے ہیں : اسید رافع بن خدیج ؓ کے بھتیجے ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 3461 --- حکم البانی: حسن... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جس نے ایک معاملہ میں دو طرح کی بیع کی تو جو کم والی ہو گی وہی لاگو ہو گی (اور دوسری ٹھکرا دی جائے گی) کیونکہ وہ سود ہو جائے گی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 3541 --- حکم البانی: حسن... ابوامامہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جس نے اپنے کسی بھائی کی کوئی سفارش کی اور کی اس نے اس سفارش کے بدلے میں سفارش کرنے والے کو کوئی چیز ہدیہ میں دی اور اس نے اسے قبول کر لیا تو وہ سود کے دروازوں میں سے ایک بڑے دروازے میں داخل ہو گیا “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3669 --- حکم البانی: صحيح... عمر ؓ کہتے ہیں کہ شراب کی حرمت نازل ہوئی تو اس وقت شراب پانچ چیزوں : انگور ، کھجور ، شہد ، گیہوں اور جو سے بنتی تھی ، اور شراب وہ ہے جو عقل کو ڈھانپ لے ، اور تین باتیں ایسی ہیں کہ میری خواہش تھی کہ رسول اللہ ﷺ ہم سے جدا نہ ہوں جب تک کہ آپ انہیں ہم سے اچھی طرح بیان نہ کر دیں : ایک دادا کا حصہ ، دوسرے کلالہ کا معاملہ اور تیسرے سود کے کچھ مسائل ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k


Search took 0.127 seconds