حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: سود
کتاب/کتب میں "سنن نسائی"
27 رزلٹ
حدیث نمبر: 4562 --- حکم البانی: صحيح... عمر بن خطاب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سونا ، چاندی کے بدلے سود ہے ، سوائے اس کے کہ نقدا نقد ہو ، کھجور کھجور کے بدلے سود ہے ، سوائے اس کے کہ نقدا نقد ہو ، گی ہوں گیہوں کے بدلے سود ہے ، سوائے اس کے کہ نقدا نقد ہو ، جو جو کے بدلے سود ہے ، سوائے اس کے کہ نقدا نقد ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 5107 --- حکم البانی: صحيح... حارث کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سود کھانے اور کھلانے والے ، سود پر گواہی دینے والے ، سود کا حساب لکھنے والے پر ، اور گودنے والی اور گودوانے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے ، الا یہ کہ وہ کسی مرض کی وجہ سے ہو تو آپ نے فرمایا : ” ہاں “ اور آپ نے حلالہ کرنے اور کروانے والے پر ، اور زکاۃ نہ دینے والے پر (لعنت فرمائی) اور آپ نوحہ کرنے سے منع فرماتے تھے (نوحہ کے بارے میں) « لعن » کا لفظ نہیں کہا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 60  -  2k
حدیث نمبر: 5108 --- حکم البانی: صحيح لغيره... شعبی کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سود کھانے اور کھلانے والے ، سود کی گواہی دینے والے ، سود کا حساب لکھنے والے پر ، اور گودنے والی اور گودوانے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے ، اور نوحہ سے منع فرمایا ، (اس روایت میں حلالہ کرنے والے اور صدقہ کو روکنے والے پر) لعنت کا ذکر نہیں کیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 3445 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے لعنت فرمائی ہے گودنے اور گودانے والی پر اور بالوں کو (بڑا کرنے کے لیے) جوڑنے والی اور جوڑوانے والی پر اور سود کھانے والے پر اور سود کھلانے والے پر اور حلالہ کرنے پر اور جس کے لیے حلالہ کیا جائے اس پر ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 4569 --- حکم البانی: صحيح... سلیمان بن علی سے روایت ہے کہ بازار میں ان کے پاس سے ابوالمتوکل کا گزر ہوا ، تو کچھ لوگ ان کے پاس گئے ، ان لوگوں میں میں بھی تھا ، ہم نے کہا : ہم آپ کے پاس آئے ہیں تاکہ آپ سے بیع صرف کے بارے میں پوچھیں ، تو انہوں نے کہا : میں نے ابو سعید خدری ؓ کو (کہتے) سنا ، (اس پر) ایک شخص نے ان سے کہا : آپ کے اور رسول اللہ ﷺ کے درمیان ابوسعید ؓ کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے ؟ انہوں نے کہا : میرے اور آپ ﷺ کے درمیان ان (ابوسعید ؓ ) کے علاوہ کوئی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا : سونا سونے کے بدلے اور چاندی چاندی کے بدلے اور گیہوں گیہوں کے بدلے ، جَو جَو کے بدلے ، کھجور کھجور کے بدلے ، نمک نمک کے بدلے برابر برابر ہو ، اب جو اس میں زیادہ دے یا زیادہ کا مطالبہ کرے تو اس نے سود کا کام کیا ، اور سود لینے اور دینے والے (جرم میں) دونوں برابر ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  3k
حدیث نمبر: 4563 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کھجور کے بدلے کھجور ، گیہوں کے بدلے گی ہوں ، جَو کے بدلے جَو اور نمک کے بدلے نمک میں خرید و فروخت نقدا نقد ہے ، جس نے زیادہ دیا ، یا زیادہ لیا تو اس نے سود لیا ، سوائے اس کے کہ جنس بدل جائے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 26  -  1k
حدیث نمبر: 4564 --- حکم البانی: صحيح... مسلم بن یسار اور عبداللہ بن عتیک کہتے ہیں کہ ایک دن عبادہ بن صامت اور معاویہ ؓ اکٹھا ہوئے ، عبادہ ؓ نے لوگوں سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سونے کو سونے کے بدلے ، چاندی کو چاندی کے بدلے ، گیہوں کو گیہوں کے بدلے ، جَو کو جَو کے بدلے اور کھجور کو کھجور کے بدلے (ان میں سے ایک نے کہا : نمک کو نمک کے بدلے ، دوسرے نے یہ نہیں کہا) بیچنے سے منع کیا ، مگر برابر برابر اور نقدا نقد ، اور ہمیں حکم دیا کہ ہم سونا چاندی کے بدلے ، چاندی سونے کے بدلے ، گیہوں جو کے بدلے ، جَو گیہوں کے بدلے نقداً نقد بیچیں جیسے بھی ہم چاہیں ان (دونوں تابعی راویوں) میں سے ایک نے یہ بھی کہا : ” جس نے زیادہ دیا یا زیادہ لیا تو اس نے سود لیا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 26  -  3k
حدیث نمبر: 5105 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں : ” سود کھانے والا ، کھلانے والا ، اور اس کا لکھنے والا جب کہ وہ اسے جانتا ہو (کہ یہ حرام ہے) اور خوبصورتی کے لیے گودنے اور گودوانے والی عورتیں ، صدقے کو روکنے والا اور ہجرت کے بعد لوٹ کر اعرابی (دیہاتی) ہو جانے والا یہ سب قیامت کے دن رسول اللہ ﷺ کے فرمان کے مطابق ملعون ہیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 25  -  2k
حدیث نمبر: 5106 --- حکم البانی: صحيح... علی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سود کھانے والے ، کھلانے والے ، اس کا حساب لکھنے والے اور صدقہ نہ دینے والے پر لعنت فرمائی ہے ، نیز آپ نوحہ (مردے پر چیخ چیخ کر رونے) سے منع فرماتے تھے ۔ اسے ابن عون و عطا بن سائب نے مرسلاً روایت کیا ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 4669 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ جب سود سے متعلق آیات نازل ہوئیں تو رسول اللہ ﷺ منبر پر کھڑے ہوئے اور لوگوں کے سامنے ان کی تلاوت کی ، پھر شراب کی تجارت حرام قرار دی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 4626 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” حمل والے جانور کے حمل کی بیع سلم کرنا سود ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 4567 --- حکم البانی: صحيح... عبادہ بن صامت ؓ سے روایت ہے (وہ بدری صحابی ہیں ، انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی تھی کہ وہ اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈریں گے) کہ وہ خطاب کرنے کے لیے کھڑے ہوئے اور کہا : لوگو ! تم نے خرید و فروخت سے متعلق بعض ایسی چیزیں ایجاد کر لی ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ وہ کیا ہیں ؟ سنو ! سونا سونے کے بدلے ، برابر برابر وزن کا ہو ، ڈلا ہو یا سکہ ، چاندی چاندی کے بدلے برابر برابر وزن ڈالا ہو یا سکہ ، اور کوئی حرج نہیں (یعنی) چاندی کو سونے سے نقدا نقد بیچنے میں جب کہ چاندی زیادہ ہو ، البتہ اس میں « نسیئہ » (ادھار) درست نہیں ، سنو ! گیہوں گیہوں کے بدلے ، اور جَو جَو کے بدلے برابر برابر ہو ، البتہ جَو گیہوں کے بدلے نقدا نقد بیچنے میں کوئی حرج نہیں جب جَو زیادہ ہو لیکن « نسیئہ » (ادھار) درست نہیں ، سنو ! کھجور کھجور کے بدلے برابر برابر ہو یہاں تک کہ انہوں نے ذکر کیا کہ نمک (نمک کے بدلے) برابر برابر ہو ، جس نے زیادہ دیا ، یا زیادہ کا مطالبہ کیا تو اس نے سود لیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 4585 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس ؓ سے کہا : آپ جو یہ باتیں کہتے ہیں ، کیا آپ نے انہیں کتاب اللہ (قرآن) میں پایا ہے یا رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ؟ تو انہوں نے کہا : نہ تو میں نے انہیں کتاب اللہ (قرآن) میں پایا ہے اور نہ ہی انہیں رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ، لیکن اسامہ بن زید ؓ نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سود تو صرف ادھار میں ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 4584 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ مجھ سے اسامہ بن زید ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سود تو صرف ادھار میں ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 4579 --- حکم البانی: صحيح... ابومنہال کہتے ہیں کہ شریک نے کچھ چاندی ادھار بیچی ، پھر میرے پاس کر مجھے بتایا تو میں نے کہا : یہ درست نہیں ، انہوں نے کہا : اللہ کی قسم ! میں نے تو اسے بازار میں بیچا ہے ، لیکن کسی نے اسے غلط نہیں کہا ، چنانچہ میں براء بن عازب ؓ کے پاس آ کر ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا : مدینے میں رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس آئے اور ہم اسی طرح سے بیچا کرتے تھے ، تو آپ نے فرمایا : ” جب تک نقدا نقد ہو تو کوئی حرج نہیں ، لیکن ادھار ہو تو یہ سود ہے “ ، پھر انہوں نے مجھ سے کہا : زید بن ارقم ؓ کے پاس جاؤ ، میں نے ان کے پاس جا کر معلوم کیا تو انہوں نے بھی اسی جیسا بتایا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 217 --- حکم البانی: حسن صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت ابوحبیش ؓ کو استحاضہ آتا تھا ، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا : ” حیض کا خون سیاہ ہوتا ہے اور پہچان لیا جاتا ہے ، تو جب یہ خون ہو تو نماز سے رک جاؤ ، اور جب دوسرا ہو تو وضو کر کے نماز پڑھو “ ۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں کہ اس حدیث کو کئی راویوں نے روایت کیا ہے ، لیکن جو چیز ابن ابوعدی نے ذکر کی ہے اس کو کسی نے ذکر نہیں کیا ، واللہ تعالیٰ اعلم ، (یعنی « دم الحیض دم أسود » کا ذکر کسی اور نے اس سند سے نہیں کیا ہے) ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 4573 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سونے کے بدلے سونا ، برابر برابر اور یکساں ہو گا ، اور چاندی کے بدلے چاندی برابر برابر اور یکساں ہو گی ، جس نے زیادہ دیا یا زیادہ کا مطالبہ کیا تو اس نے سود کا کام کیا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 4568 --- حکم البانی: صحيح... عبادہ بن صامت ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سونا سونے کے بدلے ، ڈلا ہو یا سکہ ، برابر برابر ہو ، چاندی چاندی کے بدلے ڈالا ہو یا سکہ ، برابر برابر ہو ، نمک نمک کے بدلے ، کھجور کھجور کے بدلے ، گیہوں گیہوں کے بدلے اور جَو جَو کے بدلے برابر برابر اور یکساں ہو ، لہٰذا جو زیادہ دے یا زیادہ کا مطالبہ کرے تو اس نے سود لیا “ ۔ یہ الفاظ محمد بن المثنیٰ کے ہیں ، ابراہیم بن یعقوب نے ” جَو جَو کے بدلے “ کا ذکر نہیں کیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3088 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ عبدالرحمٰن بن عوف ؓ اور ان کے کچھ دوست نبی اکرم ﷺ کے پاس جب آپ مکہ میں تشریف فرما تھے آئے ، اور انہوں نے کہا : اللہ کے رسول ! جب ہم مشرک تھے عزت سے تھے ، اور جب سے ایمان لے آئے ذلیل و حقیر ہو گئے ۔ آپ نے فرمایا : ” مجھے عفو و درگزر کا حکم ملا ہوا ہے ۔ تو (جب تک لڑائی کا حکم نہ مل جائے) لڑائی نہ کرو “ ، پھر جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں مدینہ بھیج دیا ، اور ہمیں جنگ کا حکم دے دیا ۔ تو لوگ (بجائے اس کے کہ خوش ہوتے) باز رہے (ہچکچائے ، ڈرے) تب اللہ تعالیٰ نے آیت : « ألم تر إلى الذين قيل لہم كفوا أيديكم وأقيموا الصلاۃ » ” کیا تم نے انہیں نہیں دیکھا جنہیں حکم کیا گیا تھا کہ اپنے ہاتھوں کو روکے رکھو ، اور نمازیں پڑھتے رہو ، اور زکاۃ ادا کرتے رہو ۔ پھر جب انہیں جہاد کا حکم دیا گیا تو اسی وقت ان کی ایک جماعت لوگوں سے اس قدر ڈرنے لگی جیسے اللہ تعالیٰ کا ڈر ہو ، بلکہ اس سے بھی زیادہ اور کہنے لگے : اے ہمارے رب ! تو نے ہم پر جہاد کیوں فرض کر دیا ؟ کیوں ہمیں تھوڑی سی زندگی اور نہ جینے دی ؟ آپ کہہ دیجئیے کہ دنیا کی سود مندی تو بہت ہی کم ہے اور پرہیزگاروں کے لیے تو آخرت ہی بہتر ہے اور تم پر ایک دھاگے کے برابر بھی ستم روا نہ رکھا جائے گا (النساء : ۷۷) اخیر تک نازل فرمائی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  4k
حدیث نمبر: 4565 --- حکم البانی: صحيح... مسلم بن یسار اور عبداللہ بن عبید (ابن عتیک) (ان کو ابن ہرمز بھی کہا جاتا ہے) بیان کرتے ہیں کہ عبادہ بن صامت اور معاویہ ؓ ایک جگہ اکٹھا ہوئے ، عبادہ ؓ نے لوگوں سے حدیث بیان کی کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے سونا سونے کے بدلے ، چاندی چاندی کے بدلے ، کھجور کھجور کے بدلے ، گیہوں گی ہوں کے بدلے اور جَو جَو کے بدلے (ان دونوں راویوں میں سے ایک نے کہا :) نمک نمک کے بدلے ، (دوسرے نے یہ نہیں کہا) بیچنے سے منع کیا مگر برابر برابر ، نقدا نقد (ان میں سے ایک نے کہا :) جس نے زیادہ دیا یا زیادہ طلب کیا ، اس نے سود لیا ، (اسے دوسرے (راوی) نے نہیں کہا) اور ہمیں حکم دیا کہ ہم سونا چاندی کے بدلے ، چاندی سونے کے بدلے ، گیہوں جَو کے بدلے اور جَو گیہوں کے بدلے بیچیں ، نقدا نقد جس طرح چاہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
Result Pages: 1 2 Next >>


Search took 0.123 seconds