حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: سود
کتاب/کتب میں "سلسلہ احادیث صحیحہ"
8 رزلٹ
حدیث نمبر: 2317 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3313... سیدنا عوف بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”تو ایسے گناہوں سے بچ جو معاف نہیں کئے جاتے اور ایک روایت میں ہے : جن گناہوں کا کفارہ نہیں ہوتا ۔ جس نے جو چیز خیانت کی ، روز قیامت اسے اس کے ہمراہ لایا جائے گا اور سود کھانے والے (کے بارے میں یہ وعید ہے کہ) جس نے سود کھایا وہ اس کی وجہ سے قیامت کے روز دیوانہ اور بدحواس اٹھایا جائے گا ۔ “ پھر آپ ﷺ نے قرآن کی آیت پڑھی : ”جو لوگ سود کھاتے ہیں وہ ان لوگوں کی طرح کھڑے ہوں گے جن کو شیطان نے چھو کر خبطی (اور دیوانہ) بنا رکھا ہو ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 97  -  2k
حدیث نمبر: 1073 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1871... سیدنا براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”سود کے ستر درجے ہیں ، سب سے کم درجہ (کا گناہ) اپنی ماں سے منہ کالا کرنے کے برابر ہے ۔ “ اور سب سے بڑا سود یعنی زیادتی یہ ہے کہ بندہ اپنے بھائی کی عزت پر دست درازی کرے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 73  -  1k
حدیث نمبر: 1072 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1033... سیدنا عبداللہ بن حنظلہ راہب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جو آدمی دانستہ طور پر ایک درہم سود کھاتا ہے ، اللہ تعالیٰ کے ہاں (اس کا یہ جرم) چھتیس دفعہ زنا کرنے سے سنگین ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 494 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3451... مطلب بن عبداللہ بن حنطب سے مروی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ منبر پر چڑھے اور فرمایا : ” میں قسم اٹھاتا ہوں ، میں قسم اٹھاتا ہوں ، میں قسم اٹھاتا ہوں ۔ “ پھر آپ ﷺ منبر سے اتر آئے اور فرمایا : ” خوش ہو جاؤ ، خوش ہو جاؤ ، جس آدمی نے پانچ نمازیں ادا کیں اور کبیرہ گناہوں سے گریز کیا ، وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے گا داخل ہو جائے گا ۔ “ مطلب نے کہا : ایک آدمی نے عبداللہ بن عمرو ؓ سے سوال کیا : کیا آپ نے خود رسول اللہ ﷺ کو ان کلمات کا تذکرہ کرتے ہوئے سنا ؟ انہوں نے کہا : ہاں (کبیرہ گناہ یہ ہیں :) والدین کی نافرمانی کرنا ، اللہ کے ساتھ شرک کرنا ، کسی کو (بلاوجہ) قتل کرنا ، پاکدامن عورتوں پر تہمت لگانا ، یتیم کا مال کھا جانا ، میدان جنگ سے فرار اختیار کرنا اور سود کھانا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  3k
حدیث نمبر: 1067 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 2326... سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جس نے ایک بیع میں دو سودے کیے ، یا تو وہ کم قیمت لے گا یا پھر سود لے گا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 1313 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3465... سیدنا ابوامامہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جس نے اپنے بھائی کے لیے سفارش کی اور اس نے کوئی ہدیہ دیا جو اس نے قبول کر لیا تو اس نے سود کا بہت بڑا دروازہ عبور کیا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k
حدیث نمبر: 2191 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 389... سیدنا سہل بن ابوحثمہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا : ”سات کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرو ۔ “ لوگ خاموش رہے اور کسی نے (تفصیل کی بابت) کوئی بات نہ کی ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”تم مجھ سے ان (سات گناہوں) کے بارے میں دریافت کیوں نہیں کرتے ؟ وہ یہ ہیں : اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا ، کسی جان کو ناحق قتل کرنا ، کافروں سے لڑائی کے وقت راہ فرار اختیار کرنا ، یتیم کا مال کھانا ، سود کھانا ، پاکدامن عورتوں پر تہمت لگانا اور ہجرت کے بعد پھر جنگل میں مقیم ہو کر بدو بن جانا ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  2k
حدیث نمبر: 3595 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3415... سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”‏‏‏‏قیامت سے پہلے سود ، زنا اور شراب عام ہو جائے گا ۔ “ ‏‏‏‏
Terms matched: 1  -  Score: 24  -  1k


Search took 0.161 seconds