حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: سود
تمام کتب میں
129 رزلٹ
حدیث نمبر: 2170 --- ہم سے ابوالولید نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے لیث نے بیان کیا ، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا ، ان سے مالک بن اوس نے ، انہوں نے عمر ؓ سے سنا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ، گیہوں کو گیہوں کے بدلہ میں بیچنا سود ہے ، لیکن یہ کہ سودا ہاتھوں ہاتھ ہو ۔ جَو کو جَو کے بدلہ میں بیچنا سود ہے ، لیکن یہ کہ ہاتھوں ہاتھ ہو ۔ اور کھجور کو کھجور کے بدلہ میں بیچنا سود ہے لیکن یہ کہ سودا ہاتھوں ہاتھ ، نقدا نقد ہو ۔
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 4087 --- ‏‏‏‏ ابونضرہ سے روایت ہے ، میں نے ابن عمر اور ابن عباس ؓ سے پوچھا « صرف » کو ۔ انہوں نے اس میں کوئی قباحت نہیں دیکھی (اگرچہ کمی بیشی ہو بشرطیکہ نقد ہو) پھر میں بیٹھا تھا سیدنا ابوسعید خدری ؓ کے پاس ان سے میں نے پوچھا « صرف » کو ۔ انہوں نے کہا : جو زیادہ ہو وہ « ربا » ہے میں نے اس کا انکار کیا بوجہ سیدنا ابن عمر اور سیدنا ابن عباس ؓ کے کہنے کے ۔ انہوں نے کہا : میں تجھ سے بیان نہیں کروں گا مگر جو سنا میں نے رسول اللہ ﷺ سے آپ ﷺ کے پاس ایک کھجور والا ایک صاع عمدہ کھجور لے کر آیا اور رسول اللہ ﷺ کی کھجور اسی قسم کی تھی تب رسول اللہ ﷺ نے پوچھا : ” یہ کھجور کہاں سے لایا ۔ “ وہ بولا : میں دو صاع کھجور لے کر گیا اور ان کے بدلے ایک صاع اس کا خریدا ۔ کیونکہ اس کا نرخ بازار میں ایسا ہے اور اس کا نرخ ایسا ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” خرابی ہو تیری سود دیا تو نے ، جب تو ایسا کرنا چاہے تو اپنی کھجور کسی اور شے کے بدلے بیچ ڈال پھر اس شے کے بدلے جو کھجور تو چاہے خرید لے ۔ “ سیدنا ابوسعید نے کہا : تو کھجور جب بدلے کھجور کے دی جائے اس میں سود ہو تو چاندی جب چاندی کے بدلے دی جائے (کم یا زیادہ) تو اس میں سود ضرور ہو گا ۔ (اگرچہ نقدا نقد ہو) ۔ ابونضرہ نے کہا : پھر میں سیدنا ابن عمر ؓ کے پاس آیا اس کے بعد تو انہوں نے بھی منع کیا اس سے (شاید ان کو سیدنا ابوسعید ؓ کی حدیث پہنچ گئی ہو) اور سیدنا ابن عباس ؓ کے پاس میں نہیں گیا لیکن مجھ سے ابوالصہباء نے حدیث بیان کی ۔ انہوں نے پوچھا سیدنا ابن عباس ؓ سے اس کو مکہ میں تو مکروہ کہا انہوں نے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  5k
حدیث نمبر: 2273 --- حکم البانی: ضعيف... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” معراج کی رات میں کچھ لوگوں کے پاس سے گزرا جن کے پیٹ مکانوں کے مانند تھے ، ان میں باہر سے سانپ دکھائی دیتے تھے ، میں نے کہا : جبرائیل ! یہ کون لوگ ہیں ؟ انہوں نے کہا : یہ سود خور ہیں “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 50  -  1k
حدیث نمبر: 2275 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” سود کے تہتر دروازے ہیں “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 48  -  1k
حدیث نمبر: 2950 --- ‏‏‏‏ جعفر بن محمد اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ ہم سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ کے گھر گئے اور انہوں نے سب لوگوں کو پوچھا یہاں تک کہ جب میری باری آئی تو میں نے کہا کہ میں محمد بن علی ہوں ۔ سیدنا حسین ؓ کا پوتا ۔ سو انہوں نے میری طرف (شفقت سے) ہاتھ بڑھایا اور میرے سر پر ہاتھ رکھا اور میرے اوپر کی گھنڈی کھولی پھر نیچے کی گھنڈی کھولی (یعنی شلوکے وغیرہ کی) اور پھر اپنی ہتھیلی رکھی میرے سینے پر دونوں چھاتیوں کے بیچ میں اور میں ان دنوں جوان لڑکا تھا ، پھر کہا : شاباش خوش رہو ۔ اے میرے بھتیجے اور پوچھو مجھ سے جو چاہو ۔ پھر میں نے ان سے پوچھا اور وہ نابینا تھے اور اتنے میں نماز کا وقت آ گیا اور وہ کھڑے ہوئے ایک چادر اوڑھ کر کہ جب اس کے دونوں کناروں کو دونوں کندھوں پر رکھتے تھے تو وہ نیچے گر جاتے تھے اس چادر کے چھوٹے ہونے کے سبب سے اور ان کی چادر بڑی تپائی پر رکھی تھی ۔ پھر نماز پڑھائی انہوں نے ہم کو (یعنی امامت کی) اور میں نے کہا کہ خبر دیجئے مجھے رسول اللہ ﷺ کے حج سے (یعنی حجۃ الوداع سے) تو جابر ؓ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا ٹوکا اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ نو برس تک مدینہ منورہ میں رہے اور حج نہیں کیا ، پھر لوگوں میں پکارا گیا دسویں سال کہ رسول اللہ ﷺ حج کو جانے والے ہیں ، پھر جمع ہو گئے مدینہ میں بہت سے لوگ اور سب چاہتے تھے کہ پیروی کریں رسول اللہ ﷺ کی اور ویسا ہی کام کریں (حج کرنے میں) جیسے آپ ﷺ کریں غرض ہم لوگ سب آپ ﷺ کے ساتھ نکلے ، یہاں تک کہ ذوالحلیفہ پہنچے اور وہاں اسماء بنت عمیس جنیں اور محمد ، ابوبکر ؓ کے بیٹا پیدا ہوئے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے کہلا بھیجا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”غسل کر لو اور لنگوٹ باندھ لو ایک کپڑے کا اور احرام باندھ لو ۔ “ پھر رسول اللہ ﷺ نے دو رکعت پڑھیں مسجد میں اور سوار ہوئے قصواء اونٹنی پر یہاں تک کہ جب آپ ﷺ کو لے کر وہ سیدھی ہوئی بیداء پر (وہ ایک مقام ہے مثل ٹیلہ کے) تو میں نے دیکھا آگے کی طرف جہاں تک کہ میری نظر گئی کہ سوار اور پیادے ہی نظر آتے تھے اور اپنے داہنی طرف بھی ایسی ہی بھیڑ تھی اور بائیں طرف بھی ایسی ہی بھیر تھی اور پیچھے بھی ایسی ہی اور رسول اللہ ﷺ ہمارے بیچ میں تھے اور آپ ﷺ پر قرآن شریف اترتا جاتا تھا اور آپ ﷺ اس حقیقت کو خوب جانتے تھے اور جو کام آپ ﷺ نے کیا وہی ہم نے بھی کیا ، پھر آپ ﷺ نے توح...
Terms matched: 1  -  Score: 48  -  42k
حدیث نمبر: 2279 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جس نے بھی سود سے مال بڑھایا ، اس کا انجام یہ ہوتا ہے کہ اس کا مال گھٹ جاتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 48  -  1k
حدیث نمبر: 2085 --- ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے جریر بن حازم نے ، کہا کہ ہم سے ابورجاء بصریٰ نے بیان کیا ، ان سے سمرہ بن جندب ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ، رات (خواب میں) میں نے دو آدمی دیکھے ، وہ دونوں میرے پاس آئے اور مجھے بیت المقدس میں لے گئے ، پھر ہم سب وہاں سے چلے یہاں تک کہ ہم ایک خون کی نہر پر آئے ، وہاں (نہر کے کنارے) ایک شخص کھڑا ہوا تھا ، اور نہر کے بیچ میں بھی ایک شخص کھڑا تھا ۔ (نہر کے کنارے پر) کھڑے ہونے والے کے سامنے پتھر پڑے ہوئے تھے ۔ بیچ نہر والا آدمی آتا اور جونہی وہ چاہتا کہ باہر نکل جائے فوراً ہی باہر والا شخص اس کے منہ پر پتھر کھینچ کر مارتا جو اسے وہیں لوٹا دیتا تھا جہاں وہ پہلے تھا ۔ اسی طرح جب بھی وہ نکلنا چاہتا کنارے پر کھڑا ہوا شخص اس کے منہ پر پتھر کھینچ مارتا اور وہ جہاں تھا وہیں پھر لوٹ جاتا ۔ میں نے (اپنے ساتھیوں سے جو فرشتے تھے) پوچھا کہ یہ کیا ہے ، تو انہوں نے اس کا جواب یہ دیا کہ نہر میں تم نے جس شخص کو دیکھا وہ سود کھانے والا انسان ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  4k
حدیث نمبر: 2274 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سود ستر گناہوں کے برابر ہے جن میں سے سب سے چھوٹا گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنی ماں سے نکاح کرے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 2259 --- حکم البانی: صحيح... عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سونے کو چاندی سے بیچنا سود ہے مگر نقدا نقد “ ۔ ابوبکر بن ابی شیبہ کہتے ہیں کہ میں نے سفیان بن عیینہ کو کہتے سنا : یاد رکھو کہ سونے کو چاندی سے یعنی باوجود اختلاف جنس کے ادھار بیچنا « ربا » (سود) ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  1k
حدیث نمبر: 3349 --- حکم البانی: صحيح... عبادہ بن صامت ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سونا سونے کے بدلے برابر برابر بیچو ، ڈلی ہو یا سکہ ، اور چاندی چاندی کے بدلے میں برابر برابر بیچو ڈلی ہو یا سکہ ، اور گیہوں گیہوں کے بدلے برابر برابر بیچو ، ایک مد ایک مد کے بدلے میں ، جو جو کے بدلے میں برابر بیچو ، ایک مد ایک مد کے بدلے میں ، اسی طرح کھجور کھجور کے بدلے میں برابر برابر بیچو ، ایک مد ایک مد کے بدلے میں ، نمک نمک کے بدلے میں برابر برابر بیچو ، ایک مد ایک مد کے بدلے میں ، جس نے زیادہ دیا یا زیادہ لیا اس نے سود دیا ، سود لیا ، سونے کو چاندی سے کمی و بیشی کے ساتھ نقدا نقد بیچنے میں کوئی قباحت نہیں ہے لیکن ادھار درست نہیں ، اور گیہوں کو جو سے کمی و بیشی کے ساتھ نقدا نقد بیچنے میں کوئی حرج نہیں لیکن ادھار بیچنا صحیح نہیں “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اس حدیث کو سعید بن ابی عروبہ اور ہشام دستوائی نے قتادہ سے انہوں نے مسلم بن یسار سے اسی سند سے روایت کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 47  -  3k
حدیث نمبر: 2277 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سود کے کھانے والے پر ، کھلانے والے پر ، اس کی گواہی دینے والے پر ، اور اس کا حساب لکھنے والے پر لعنت بھیجی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2257 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے ابو سعید خدری ؓ کو کہتے سنا کہ درہم کو درہم سے ، اور دینار کو دینار سے برابر برابر بیچنا چاہیئے ، تو میں نے ان سے کہا کہ میں نے ابن عباس ؓ کو کچھ اور کہتے سنا ہے ، ابوسعید ؓ کہتے ہیں : تو میں ابن عباس ؓ سے جا کر ملا ، اور میں نے ان سے کہا : آپ بیع صرف کے متعلق جو کہتے ہیں مجھے بتائیے ، کیا آپ نے کچھ رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ؟ کتاب اللہ (قرآن) میں اس سلسلہ میں آپ کو کوئی چیز ملی ہے ؟ اس پر وہ بولے : نہ تو میں نے اس کو کتاب اللہ (قرآن) میں پایا ہے ، اور نہ میں نے رسول اللہ ﷺ ہی سے سنا ہے ، البتہ مجھے اسامہ بن زید ؓ نے بتایا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے : ” سود صرف ادھار میں ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  3k
حدیث نمبر: 1072 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1033... سیدنا عبداللہ بن حنظلہ راہب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جو آدمی دانستہ طور پر ایک درہم سود کھاتا ہے ، اللہ تعالیٰ کے ہاں (اس کا یہ جرم) چھتیس دفعہ زنا کرنے سے سنگین ہے ۔ “
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2278 --- حکم البانی: ضعيف... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” یقیناً لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ کوئی ایسا نہ بچے گا جس نے سود نہ کھایا ہو ، جو نہیں کھائے گا اسے بھی اس کا غبار لگ جائے گا “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 46  -  1k
حدیث نمبر: 2312 --- ہم سے اسحاق بن راہویہ نے بیان کیا ، ان سے یحییٰ بن صالح نے بیان کیا ، ان سے معاویہ بن سلام نے بیان کیا ، ان سے یحییٰ بن ابی کثیر نے بیان کیا ، کہ میں نے عقبہ بن عبدالغافر سے سنا اور انہوں نے ابو سعید خدری ؓ سے ، انہوں نے بیان کیا کہ بلال ؓ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں برنی کھجور (کھجور کی ایک عمدہ قسم) لے کر آئے ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا یہ کہاں سے لائے ہو ؟ انہوں نے کہا ہمارے پاس خراب کھجور تھی ، اس کے دو صاع اس کے ایک صاع کے بدلے میں دے کر ہم اسے لائے ہیں ۔ تاکہ ہم یہ آپ کو کھلائیں آپ ﷺ نے فرمایا توبہ توبہ یہ تو سود ہے بالکل سود ۔ ایسا نہ کیا کر البتہ (اچھی کھجور) خریدنے کا ارادہ ہو تو (خراب) کھجور بیچ کر (اس کی قیمت سے) عمدہ خریدا کر ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: ایک ہی جنس میں خرید و فروخت کا معاملہ ۔
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  3k
حدیث نمبر: 3445 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے لعنت فرمائی ہے گودنے اور گودانے والی پر اور بالوں کو (بڑا کرنے کے لیے) جوڑنے والی اور جوڑوانے والی پر اور سود کھانے والے پر اور سود کھلانے والے پر اور حلالہ کرنے پر اور جس کے لیے حلالہ کیا جائے اس پر ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 42  -  2k
حدیث نمبر: 3397 --- حکم البانی: حسن لغيره... رافع بن خدیج ؓ کہتے ہیں ہمارے پاس ابورافع ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس سے آئے اور کہنے لگے : رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اس کام سے روک دیا ہے جو ہمارے لیے سود مند تھا ، لیکن اللہ کی اطاعت اور اس کے رسول کی فرماں برداری ہمارے لیے اس سے بھی زیادہ سود مند ہے ، آپ ﷺ نے ہمیں زراعت کرنے سے روک دیا ہے مگر ایسی زمین میں جس کے رقبہ و حدود کے ہم خود مالک ہوں یا جسے کوئی ہمیں (بلامعاوضہ و شرط) دیدے ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: اطاعت رسول ۔
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  2k
حدیث نمبر: 3087 --- حکم البانی: حسن ، ابن ماجة ( 1851 ) ... سلیمان بن عمرو بن احوص کہتے ہیں کہ میرے باپ نے مجھے بتایا کہ وہ حجۃ الوداع میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ موجود تھے ، تو آپ ﷺ نے اللہ کی تعریف اور ثنا کی ، اور وعظ و نصیحت فرمائی ۔ پھر فرمایا : ” کون سا دن سب سے زیادہ حرمت و تقدس والا ہے ؟ کون سا دن سب سے زیادہ حرمت و تقدس ہے ؟ کون سا دن سب سے زیادہ حرمت و تقدس والا ہے ؟ “ لوگوں نے کہا : اللہ کے رسول ! حج اکبر کا دن ہے ۔ آپ نے فرمایا : ” تمہارا خون ، تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں سب تم پر حرام ہیں جیسے کہ تمہارے آج کے دن کی حرمت ہے ، تمہارے اس شہر میں تمہارے اس مہینے میں ، سن لو ! کوئی انسان کوئی جرم نہیں کرے گا مگر اس کا وبال اسی پر آئے گا ، کوئی باپ قصور نہیں کرے گا کہ جس کی سزا اس کے بیٹے کو ملے ۔ اور نہ ہی کوئی بیٹا کوئی قصور کرے گا کہ اس کی سزا اس کے باپ کو ملے ۔ آگاہ رہو ! مسلمان مسلمان کا بھائی ہے ۔ کسی مسلمان کے لیے اپنے بھائی کی کوئی چیز حلال نہیں ہے سوائے اس چیز کے جو اسے اس کا بھائی خود سے دیدے ۔ سن لو ! جاہلیت کا ہر سود باطل ہے تم صرف اپنا اصل مال (اصل پونجی) لے سکتے ہو ، نہ تم کسی پر ظلم و زیادتی کرو گے اور نہ تمہارے ساتھ ظلم و زیادتی کی جائے گی ۔ سوائے عباس بن عبدالمطلب کے سود کے کہ اس کا سارا کا سارا معاف ہے ۔ خبردار ! جاہلیت کا ہر خون ختم کر دیا گیا ہے اور جاہلیت میں ہوئے خونوں میں سے پہلا خون جسے میں معاف کرتا ہوں وہ حارث بن عبدالمطلب کا خون ہے ، وہ قبیلہ بنی لیث میں دودھ پیتے تھے ، تو انہیں قبیلہ ہذیل نے قتل کر دیا تھا ، سنو ! عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک (و برتاؤ) کرو ۔ کیونکہ وہ تمہارے پاس بے کس و لاچار بن کر ہیں اور تم اس کے سوا ان کی کسی چیز کے مالک نہیں ہو ، مگر یہ کہ وہ کوئی کھلی ہوئی بدکاری کر بیٹھیں ، اگر وہ کوئی قبیح گناہ کر بیٹھیں تو ان کے بستر الگ کر دو اور انہیں مارو مگر ایسی مار نہ لگاؤ کہ ان کی ہڈی پسلی توڑ بیٹھو ، پھر اگر وہ تمہارے کہے میں آ جائیں تو ان پر ظلم و زیادتی کے راستے نہ ڈھونڈو ، خبردار ہو جاؤ ! تمہارے لیے تمہاری بیویوں پر حقوق ہیں ، اور تمہاری بیویوں کے تم پر حقوق ہیں ، تمہارا حق تمہاری بیویوں پر یہ ہے کہ جنہیں تم ناپسند کرتے ہو انہیں وہ تمہارے بستروں پر نہ آنے دیں ، اور نہ ہی ان لوگوں کو گھروں میں آنے کی اجا...
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  8k
حدیث نمبر: 3041 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اہل نجران سے اس شرط پر صلح کی کہ وہ کپڑوں کے دو ہزار جوڑے مسلمانوں کو دیا کریں گے ، آدھا صفر میں دیں ، اور باقی ماہ رجب میں ، اور تیس زرہیں ، تیس گھوڑے اور تیس اونٹ اور ہر قسم کے ہتھیاروں میں سے تیس تیس ہتھیار جس سے مسلمان جہاد کریں گے بطور عاریت دیں گے ، اور مسلمان ان کے ضامن ہوں گے اور (ضرورت پوری ہو جانے پر) انہیں لوٹا دیں گے اور یہ عاریۃً دینا اس وقت ہو گا جب یمن میں کوئی فریب کرے (یعنی سازش کر کے نقصان پہنچانا چاہے) یا مسلمانوں سے غداری کرے اور عہد توڑے (اور وہاں جنگ در پیش ہو) اس شرط پر کہ ان کا کوئی گرجا نہ گرایا جائے گا ، اور کوئی پادری نہ نکالا جائے گا ، اور ان کے دین میں مداخلت نہ کی جائے گی ، جب تک کہ وہ کوئی نئی بات نہ پیدا کریں یا سود نہ کھانے لگیں ۔ اسماعیل سدی کہتے ہیں : پھر وہ سود کھانے لگے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : جب انہوں نے اپنے اوپر لاگو بعض شرائط توڑ دیں تو نئی بات پیدا کر لی (اور وہ ملک عرب سے نکال دئیے گئے) ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  4k
حدیث نمبر: 4569 --- حکم البانی: صحيح... سلیمان بن علی سے روایت ہے کہ بازار میں ان کے پاس سے ابوالمتوکل کا گزر ہوا ، تو کچھ لوگ ان کے پاس گئے ، ان لوگوں میں میں بھی تھا ، ہم نے کہا : ہم آپ کے پاس آئے ہیں تاکہ آپ سے بیع صرف کے بارے میں پوچھیں ، تو انہوں نے کہا : میں نے ابو سعید خدری ؓ کو (کہتے) سنا ، (اس پر) ایک شخص نے ان سے کہا : آپ کے اور رسول اللہ ﷺ کے درمیان ابوسعید ؓ کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے ؟ انہوں نے کہا : میرے اور آپ ﷺ کے درمیان ان (ابوسعید ؓ ) کے علاوہ کوئی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا : سونا سونے کے بدلے اور چاندی چاندی کے بدلے اور گیہوں گیہوں کے بدلے ، جَو جَو کے بدلے ، کھجور کھجور کے بدلے ، نمک نمک کے بدلے برابر برابر ہو ، اب جو اس میں زیادہ دے یا زیادہ کا مطالبہ کرے تو اس نے سود کا کام کیا ، اور سود لینے اور دینے والے (جرم میں) دونوں برابر ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 41  -  3k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 Next >>


Search took 0.134 seconds